Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 63

سورة النمل

اَمَّنۡ یَّہۡدِیۡکُمۡ فِیۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَ مَنۡ یُّرۡسِلُ الرِّیٰحَ بُشۡرًۢا بَیۡنَ یَدَیۡ رَحۡمَتِہٖ ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ تَعٰلَی اللّٰہُ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿ؕ۶۳﴾

Is He [not best] who guides you through the darknesses of the land and sea and who sends the winds as good tidings before His mercy? Is there a deity with Allah ? High is Allah above whatever they associate with Him.

کیا وہ جو تمہیں خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راہ دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت سے پہلے ہی خوشخبریاں دینے والی ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے جنہیں یہ شریک کرتے ہیں ان سب سے اللہ بلند و بالا تر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے جو
یَّہۡدِیۡکُمۡ
راہ دکھاتا ہے تمہیں
فِیۡ ظُلُمٰتِ
اندھیروں میں
الۡبَرِّ
خشکی کے
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر کے
وَمَنۡ
اور کون ہے جو
یُّرۡسِلُ
بھیجتا ہے
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
بُشۡرًۢا
بطورِ خوش خبری
بَیۡنَ یَدَیۡ
آگے آگے
رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت کے
ءَاِلٰہٌ
کیا ہے کوئی الٰہ
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
تَعٰلَی
بلند تر ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
یا وہ جو
یَّہۡدِیۡکُمۡ
راستہ دکھاتا ہے تمہیں
فِیۡ ظُلُمٰتِ
اندھیروں میں
الۡبَرِّ
خشکی
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر کے
وَمَنۡ
اور کون ہے جو
یُّرۡسِلُ
بھیجتا ہے
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
بُشۡرًۢا
خوشخبری بنا کر
بَیۡنَ یَدَیۡ
آگے
رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت کے
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی معبود ہے؟
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالی کے
تَعٰلَی
بہت بلند ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شرک کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Is He [not best] who guides you through the darknesses of the land and sea and who sends the winds as good tidings before His mercy? Is there a deity with Allah ? High is Allah above whatever they associate with Him.

کیا وہ جو تمہیں خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راہ دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت سے پہلے ہی خوشخبریاں دینے والی ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے جنہیں یہ شریک کرتے ہیں ان سب سے اللہ بلند و بالا تر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا کون ہے ؟ جو تمہیں خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں راہ دکھاتا ہے اور اپنی رحمت سے پیشتر ہواؤں کو بشارت کے طور پر بھیجتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ اللہ اس شرک سے بہت بلند ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا وہ جوتمہیں خشکی اورسمندرکے اندھیروں میں راستہ دکھاتاہے؟اورجواپنی رحمت کے آگے ہواؤں کو خوش خبری بنا کر بھیجتا ہے؟کیااﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ اﷲ تعالیٰ بہت بلندوبرترہے اُس سے جووہ شرک کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or the One who guides you in depths of darkness on land and sea, and who sends the winds bearing good news before His mercy? Is there any god along with Allah? Allah is far higher than the shirk they commit.

بھلا کون راہ بتاتا ہے تم کو اندھیروں میں جنگل کے اور دریا کے اور کون چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اس کی رحمت سے پہلے اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ اللہ بہت اوپر ہے اس سے جس کو شریک بتلاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا کون ہے جو تمہیں راستہ دکھاتا ہے خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں ؟ اور کون بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت دیتی ہوئی اپنے باران رحمت کے آگے آگے کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ ؟ بہت بلند وبالا ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is it Who guides you through the darkness on land and sea? And Who sends winds as heralds of good tidings ahead of His Mercy? Is there any god associated with Allah (in this task)? Exalted be Allah above whatever they associate with Him in His Divinity!

اور وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تم کو راستہ دکھاتا ہے 78 اور کون اپنی رحمت کے آگے ہواؤں کو خوشخبری لے کر بھیجتا ہے؟ 79 کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی ﴿یہ کام کرتا﴾ ہے؟ بہت بالا و برتر ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں تمہیں راستہ دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت ( کی بارش ) سے پہلے ہوائیں بھیجتا ہے جو تمہیں ( بارش کی ) خوشخبری دیتی ہیں؟ کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ ( نہیں ! بلکہ ) اللہ اس شرک سے بہت بالا و برتر ہے جس کا ارتکاب یہ لوگ کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہو بھلا خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں کون تم کو رستہ دکھلاتا ہے 8 ہے اور اپنی رحمت (مینہ) کے آگے (بارش کی) خشوخبری کے لئے ہوائیں کون چلاتا ہے کیا اب بھی یہ کہو گے اللہ کے ساتھ اور کوئی خدا بھی ہے نہیں ہرگز نہیں جن کو یہ لوگ اللہ کا شریک بناتے ہیں اللہ تعالیٰ کی شان ان سے بہت بڑی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا تم کو کون راہ دکھاتا ہے خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں اور کون ہواؤں کو اس کی رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی بنا کر بھیجتا ہے ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود (بھی) ہے ؟ (ہرگز نہیں) یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں اللہ کی شان اس سے بہت بلند ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کون ہے جو تمہیں خشکی اور دریا کے اندر اندھیروں میں راستہ دکھاتا ہے ؟ وہ کون ہے جو بارش (برسنے) سے پہلے خوش خبری دینے والی ہوائیں بھیجتا ہے ؟ کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے ؟ اللہ اس سے بہت بلندو بر تر ہے جن چیزوں کو وہ ( اللہ کے ساتھ) شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں رستہ بناتا ہے اور (کون) ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بناکر بھیجتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) ۔ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں خدا (کی شان) اس سے بلند ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is not he best Who guideth you in the darknesses of the land and the sea, and Who sendeth the winds as heralds before His mercy Is there any god along with Allah? Exalted be Allah from all that they associate!

(یہ بت بہتر ہیں) یا وہ جو تمہیں راستہ سمجھاتا ہے خشکی اور تری کی تاریکیوں میں اور جو ہواؤں کو بارش سے پہلے بھیجتا ہے (دلوں کو) خوش کردینے کے لئے کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور بھی) خدا ہے ؟ اللہ برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے یہ دیوی ، دیوتا لائقِ پرستش ہیں ) یا وہ جو بر وبحر کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی کرتا ہے اور جو ہواؤں کو اپنے بارانِ رحمت سے پہلے خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ اللہ بہت ہی برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بھلا کون ہے جو تمہیں خشکی اور دریا کے اندر تاریکیوں میں راستہ دکھاتا ہے؟ اور کون ہے جو بارش سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری کے طور پر بھیجتا ہے ، کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، اللہ ( تعالیٰ ) بلند و برتر ہے اس سے جو یہ لوگ شرک کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں رستہ بتاتا ہے ؟ اور کون ہوائوں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے ؟ (یہ سب کچھ اللہ کرتا ہے) تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے ؟ (ہرگز نہیں) یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں اللہ کی شان اس سے بلند ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سنو بھلا کون ہے وہ جو تم کو راستہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ؟ اور کون ہے وہ جو چلاتا ہے ہواؤں کو اپنی باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے کو ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ایسا ہوسکتا ہے بہت بلند وبالا ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

بھلاکون ہےجو تمہیں خشکی اور سمندرکی تاریکیوں میں راہ دکھاتا ہے اورجو ہوائوں کو اپنی باران رحمت سے پہلے خوشخبری کے طورپربھیجتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبودبھی یہ کام کرتا ہے؟اللہ ان کے جھوٹے معبودوں سے بہت بلندوبالاتر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا وہ جو تمہیں راہ دکھاتا ہے ( ف۱۱۲ ) اندھیریوں میں خشکی اور تری کی ( ف۱۱۳ ) اور وہ کہ ہوائیں بھیجتا ہے ، اپنی رحمت کے آگے خوشحبری سناتی ( ف۱۱٤ ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ، برتر ہے اللہ ان کے شرک سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جو تمہیں خشک و تر ( یعنی زمین اور سمندر ) کی تاریکیوں میں راستہ دکھاتا ہے اور جو ہواؤں کو اپنی ( بارانِ ) رحمت سے پہلے خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ اللہ ان ( معبودانِ باطلہ ) سے برتر ہے جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو خشکی اور تری کی تاریکیوں میں تمہاری راہنمائی کرتا ہے ۔ اور اپنی ( باران ) رحمت سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری دینے والا بنا کر بھیجتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الہ ہے؟ اللہ برتر و بالا ہے ان چیزوں سے جنہیں وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or, Who guides you through the depths of darkness on land and sea, and Who sends the winds as heralds of glad tidings, going before His Mercy? (Can there be another) god besides Allah?- High is Allah above what they associate with Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

"(Are the idols worthier or) the One who guides you in the darkness of the land and sea and sends the winds bearing the glad news of His mercy? Is there any lord besides God? God is too exalted to be considered equal to anything else.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is not He Who guides you in the darkness of the land and the sea, and Who sends the winds as heralds of glad tidings, going before His mercy Is there any god with Allah Exalted be Allah above all that they associate as partners!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, Who guides you in utter darkness of the land and the sea, and Who sends the winds as good news before His mercy. Is there a god with Allah? Exalted by Allah above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

Is not He (best) Who guideth you in the darkness of the land and the sea, He Who sendeth the winds as heralds of His mercy? Is there any Allah beside Allah? High Exalted be Allah from all that they ascribe as partner (unto Him)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वह जो थल और जल के अँधेरों में तुम्हारा मार्गदर्शन करता है और जो अपनी दयालुता के आगे हवाओं को शुभ-सूचना बनाकर भेजता है? क्या अल्लाह के साथ कोई और प्रभु पूज्य है? उच्च है अल्लाह, उस शिर्क से जो वे करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اچھا پھر اور کمالات سن کر بتلاؤ کہ یہ بت بہتر ہیں) یا وہ ذات جو تم کو خشکی اور دریا کی تاریکیوں میں رستہ سوجھاتا ہے اور جو کہ ہواؤں کو بارش سے پہلے بھیجتا ہے (جو بارش کی امید دلا کر) خوش کردیتی ہیں (یہ سن کر بتلاؤ کہ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے (ہر گز نہیں بلکہ) اللہ ان لوگوں کے شرک سے برتر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کون ہے جو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تمہیں راستہ دکھاتا ہے اور کون بارش سے پہلے خوش خبری دینے کے لیے ہوائیں چلاتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ ہے ؟” اللہ “ بلند وبالا کے ساتھ لوگ شریک بناتے ہیں۔ “ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تم کو راستہ دکھاتا ہے اور کون اپنی رحمت کے آگے ہواؤں کو خوشخبری لے کر بھیجتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی (یہ کام کرتا) ہے ؟ بہت بالا و برتر ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ جو تمہیں خشکی میں اور دریا کے اندھیروں میں راہ بتاتا ہے اور جو ہواؤں کو بھیجتا ہے جو اس کی رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوتی ہیں کیا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے ؟ اللہ اس سے برتر ہے جو وہ شرک کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا کون راہ بتاتا ہے تم کو اندھیروں میں جنگل کے اور دریا کے اور کون چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اس کی رحمت سے پہلے اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ اللہ بہت اوپر ہے اس سے جس کو شریک بتلاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کون ہے جو جنگل اور دریا کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی اور راہبری کرتا ہے اور کون ہے جو اپنی رحمت یعنی بارش سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اللہ تعالیٰ ان مشرکوں کے شرک سے بلندو بالاتر ہے