Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 83

سورة النمل

وَ یَوۡمَ نَحۡشُرُ مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ فَوۡجًا مِّمَّنۡ یُّکَذِّبُ بِاٰیٰتِنَا فَہُمۡ یُوۡزَعُوۡنَ ﴿۸۳﴾

And [warn of] the Day when We will gather from every nation a company of those who deny Our signs, and they will be [driven] in rows

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کے گروہ کو جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے گھیر گھار کر لائیں گے پھر وہ سب کے سب الگ کر دیئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَحۡشُرُ
ہم اکٹھا کریں گے
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں سے
فَوۡجًا
ایک فوج کو
مِّمَّنۡ
ان میں سے جو
یُّکَذِّبُ
جھٹلاتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
فَہُمۡ
تو وہ
یُوۡزَعُوۡنَ
وہ گروہوں میں تقسیم کیے جائےگے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَحۡشُرُ
ہم جمع کریں گے
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر اُمت سے
فَوۡجًا
ایک گروہ
مِّمَّنۡ
اس میں سے جو
یُّکَذِّبُ
جھٹلاتے تھے
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
فَہُمۡ
پھر ان کی
یُوۡزَعُوۡنَ
قسمیں بنائی جائیں گی
Translated by

Juna Garhi

And [warn of] the Day when We will gather from every nation a company of those who deny Our signs, and they will be [driven] in rows

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کے گروہ کو جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے گھیر گھار کر لائیں گے پھر وہ سب کے سب الگ کر دیئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن ہم ہر امت سے ایسے لوگوں کی ایک فوج اکٹھی کریں گے جو ہماری آیات کو جھٹلاتی تھی پھر ان کی گروہ بندی کی جائے گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس دن ہم ہراُمت میں سے ان لوگوں کاایک گروہ جمع کریں گے جو ہماری آیات کو جھٹلاتے تھے،پھراُن کی قسمیں بنائی جائیں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) the day when We will gather from every nation a host of those who used to belie Our verses, and they will be kept under control.

اور جس دن گھیر بلا لائیں گے ہم ہر ایک فرقہ میں سے ایک جماعت جو جھٹلاتے تھے ہماری باتوں کو پھر ان کی جماعت بندی ہوگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ذرا تصور کرو اس دن کا جس دن ہم جمع کریں گے ہر امتّ میں سے ایک فوج ان لوگوں میں سے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے پھر ان کی درجہ بندی کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Just imagine the Day when We shall muster from every nation a large group of those who gave the lie to Our Signs, and they shall be duly arranged in ranks

اور ذرا تصور کرو اس دن کا جب ہم ہر امت میں سے ایک فوج کی فوج ان لوگوں کی گھیر لائیں گے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے ، پھر ان کو ﴿ان کی اقسام کے لحاظ سے درجہ بدرجہ﴾ مرتب کیا جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن کو نہ بھولو جب ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کی پوری فوج کو گھیر لائیں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلایا کرتے تھے ، پھر ان کی جماعت بند کی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر وہ دن یاد کر) جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گروہ نکال کر اکٹھا کریں گے جو ہماری آیتوں کو دنیا میں جھٹلاتا تھا پھر اس کی مثل لگائی جائے گی 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس روز ہم ہر امت میں سے اس گروہ کو جمع فرمائیں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلایا کرتے تھے پھر ان کی گروہ بندی کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس دن ہم ہر ایک امت میں سے ایک ایک گروہ ان لوگوں کا نکالیں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔ پھر ان کو اکٹھا کرنے کی غرض سے جمع کیا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس روز ہم ہر اُمت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے تو اُن کی جماعت بندی کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And remind them of the Day whereon We shall Rather from every community a troop of those who belied Our signs, and they shall be held in order.

اور جس دن ہم ہر امت سے ایک ایک گروہ ان لوگوں کا جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے سو وہ صف بستہ کھڑے کردیئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( اس دن کا خیال کرو ) جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کی ایک فوج اکٹھا کریں گے ، جو ہماری آیات کی تکذیب کرتے تھے پس ان کی درجہ بندی کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک ایک گروہ ان لوگوں کا جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی درجہ بندی ( بھی ) کی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس روز ہم ہر امت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی جماعت بندی کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یاد کرو اس دن کو جس دن ہم گھیر لائیں گے ایک فوج کی فوج ان لوگوں میں سے جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو پھر ان کو روکا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن ہم ہرامت سے ایسے لوگوں کی ایک فوج اکھٹی کرینگےجو ہماری آیات کو جھٹلاتی تھی پھر ان کی گروہ بندی کی جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن اٹھائیں گے ہم ہر گروہ میں سے ایک فوج جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتی ہے ( ف۱٤۱ ) تو ان کے اگلے روکے جائیں گے کہ پچھلے ان سے آملیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کا ( ایک ایک ) گروہ جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے سو وہ ( اکٹھا چلنے کے لئے آگے کی طرف سے ) روکے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اس دن کو یاد کرو ) جس دن ہم ہر امت میں سے ایک ایسا گروہ محشور ( جمع ) کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلایا کرتا تھا ۔ پھر اس کو روک کر جماعت بندی کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day We shall gather together from every people a troop of those who reject our Signs, and they shall be kept in ranks,-

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when We resurrect from every nation a group from among those who had rejected Our revelations, they will be kept confined in ranks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day when We shall gather out of every nation a Fawj of those who denied Our Ayat, and they shall be driven,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when We will gather from every nation a party from among those who rejected Our communications, then they shall be formed into groups.

Translated by

William Pickthall

And (remind them of) the Day when We shall gather out of every nation a host of those who denied Our revelations, and they will be set in array;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस दिन हम प्रत्येक समुदाय में से एक गिरोह, ऐसे लोगों का जो हमारी आयतों को झुठलाते हैं, घेर लाएँगे। फिर उन की दर्जाबन्दी की जाएगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس دن (قبروں سے زندہ کرنے کے بعد) ہم ہر امت میں سے ایک ایک گروہ ان لوگوں کا (حساب کے لیے) جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلایا کرتے تھے پھر ان کو روکا جائے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم ہر امت میں سے اس دن ایک فوج کی فوج ان لوگوں کی گھیرلائیں گے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے۔ پھر ان کو روک لیا جائے گا۔ (٨٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ذرا تصور کرو اس دن کا جب ہم ہر امت میں سے ایک فوج کی فوج ان لوگوں کی گھیر لائیں گے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے ، پھر ان کو (ان کی اقسام کی لحاظ سے درجہ بدرجہ) مرتب کیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن ہم ہر امت میں سے ایک ایک جماعت ان لوگوں میں سے جمع کرینگے جو ہماری آیات کو جھٹلاتے تھے پھر ان کی جماعت بندی کردی جائیگی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن گھیر بلائیں گے ہم ہر ایک فرقہ میں سے ایک جماعت جو جھٹلاتے تھے ہماری باتوں کو پھر ان کی جماعت بندی ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن ہم ہر ایک امت میں سے ایک ایک گرو ہ ان لوگوں کا جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کیا کرتے تھے پھر وہ روکے جائیں گے یعنی اکٹھا کرنی کی غرض سے