Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 88

سورة النمل

وَ تَرَی الۡجِبَالَ تَحۡسَبُہَا جَامِدَۃً وَّ ہِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ ؕ صُنۡعَ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اَتۡقَنَ کُلَّ شَیۡءٍ ؕ اِنَّہٗ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۸۸﴾

And you see the mountains, thinking them rigid, while they will pass as the passing of clouds. [It is] the work of Allah , who perfected all things. Indeed, He is Acquainted with that which you do.

آپ اور پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وہ بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہرچیز کو مضبوط بنایا ہے جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وہ باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَرَی
اور آپ دیکھتے ہیں
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
تَحۡسَبُہَا
آپ سمجھتے ہیں انہیں
جَامِدَۃً
جامد
وَّہِیَ
حالانکہ وہ
تَمُرُّ
وہ چلتے ہیں
مَرَّ
چلنا
السَّحَابِ
بادلوں کا
صُنۡعَ
کاریگری/صنعت ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
الَّذِیۡۤ
وہ جس نے
اَتۡقَنَ
مضبوط بنایا
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
اِنَّہٗ
بےشک وہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کو جو
تَفۡعَلُوۡنَ
تم کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَرَی
اور آپ دیکھو گے
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
تَحۡسَبُہَا
آپ گمان کرو گے انہیں
جَامِدَۃً
جما ہوا
وَّہِیَ
حالانکہ وہی
تَمُرُّ
چل رہے ہوں گے
مَرَّ
چلنے کی طرح
السَّحَابِ
بادلوں کے
صُنۡعَ
کاری گری ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالی کی
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَتۡقَنَ
خوب مضبوط بنایا ہے
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب با خبر ہے
بِمَا
اس سے جو
تَفۡعَلُوۡنَ
تم کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And you see the mountains, thinking them rigid, while they will pass as the passing of clouds. [It is] the work of Allah , who perfected all things. Indeed, He is Acquainted with that which you do.

آپ اور پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وہ بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہرچیز کو مضبوط بنایا ہے جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وہ باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن تو سمجھے گا کہ پہاڑ اپنی جگہ پر جمے ہوئے ہیں حالانکہ وہ بادل کی سی چال چل رہے ہوں گے اور یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ بلاشبہ تم جو کام کررہے ہو وہ اس سے خبردار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ پہاڑوں کودیکھو گے، آپ انہیں جما ہوا گمان کروگے حالانکہ وہی بادلوں کے چلنے کی طرح چل رہے ہوں گے۔ یہ اﷲ تعالیٰ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو خوب مضبوط بنایاہے یقیناوہ خوب باخبر ہے اُس سے جوتم کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you see the mountains (at present) taking them as fixed, while they will fly like the flight of clouds - an act of Allah who has perfected every thing. Surely, He is All-Aware of what you do.

اور تو دیکھے پہاڑوں کو سمجھے کہ وہ جم رہے ہیں اور وہ چلیں گے جیسے چلے با دل کاری گری اللہ کی جس نے درست کیا ہے ہر چیز کو اس کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو اور سمجھتے ہو کہ وہ خوب جمے ہوئے ہیں اور (اُس دن) وہ چلیں گے جیسے بادل چلتے ہیں یہ اللہ کی کاری گری ہے جس نے ہرچیز کو محکم بنایا ہے یقیناً وہ ہر اس چیز سے باخبر ہے جو تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You now see the mountains and consider them firmly fixed, but then they shall pass away even as clouds pass away. That will be the handiwork of Allah Who has created everything with perfect wisdom. He is well aware of what you do.

آج تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں ، مگر اس وقت یہ بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے ، یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہو ۔ 107

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم ( آج ) پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو سمجھتے ہو کہ یہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں ، حالانکہ ( اس وقت ) وہ اس طرح پھر رہے ہوں گے جیسے بادل پھرتے ہیں ۔ یہ سب اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مستحکم طریقے سے بنایا ہے ۔ یقینا اسے پوری خبر ہے کہ تم کیا کام کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دیکھنے والے تو قیامت کے دن پہاڑوں کو دیکھے گا انپی جگہ پر تھمے ہوئے ہیں لیکن وہ بادل کی طرح چل رہے ہوں گے 2 یہ اللہ تعالیٰ کی بناوٹ ہے جس نے ہر چیز کو درستی کے ساتھ بنایا ع ہے اس کو خبر ہے جو تم کرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو ان کا خیال کرتے ہو کہ (اپنی جگہ پر) جمے ہوئے ہیں اور (اس دن) وہ بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے (یہ) اللہ کی کاری گری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے۔ بیشک وہ تمہارے تمام کاموں سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے مخاطب تو) پہاڑوں کو اپنی جگہ جما ہوا خیال کرتا ہے حالانکہ وہ (قیامت کے دن) بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے۔ یہ سب اس اللہ کی بنائی ہوئی چیزیں ہیں جو نہایت مضبوط و مستحکم ہیں۔ تم جو کچھ کرتے ہو اس سے اللہ باخبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو خیال کرتے ہو کہ (اپنی جگہ پر) کھڑے ہیں مگر وہ (اس روز) اس طرح اُڑے پھریں گے جیسے بادل۔ (یہ) خدا کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ بےشک وہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou shalt see the mountains thou deemest solid passing away as the passing away of the clouds: the handiwork of Allah Who hath perfected everything. Verily He is Aware of all that ye do.

اور تو پہاڑوں کو دیکھ رہا ہے اور ان کے لئے خیال کررہا ہے کہ وہ جنبش نہ کریں گے ۔ درآنحالیکہ وہ بادلوں کی طرح اڑے پھریں گے ۔ یہ کاریگریں اللہ ہی کی ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنا رکھا ہے ۔ بیشک اسے تمہارے افعال کی پوری طرح خبر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرو گے کہ وہ ٹکے ہوئے ہیں ، حالانکہ وہ بادلوں کی طرح اُڑ رہے ہوں گے ۔ یہ اس خدا کی کاریگری ہوگی جس نے ہر چیز کو محکم کیا ۔ بیشک وہ ہر اس چیز سے باخبر ہے ، جو تم کر رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے مخاطب ) تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے تو اپنی جگہ ٹھہرا ہوا خیال کرتا ہے لیکن وہ ( قیامت کے دن ) ایسے اُڑتے پھریں گے جیسے بادل ، اللہ تعالیٰ کی کاری گری ( ہے ) جس نے ہر چیز کو مستحکم کیا ، بے شک وہ تمہارے تمام کاموں سے باخبر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ پہاڑوں کو دیکھیں گے تو خیال کریں گے کہ اپنی جگہ پر کھڑے ہیں مگر وہ اس روز اس طرح اڑتے پھریں گے جیسے بادل یہ اللہ کی حکمت ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ بیشک وہ تمہارے سب کاموں سے باخبر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم دیکھتے ہو ان عظیم الشان پہاڑوں کو اور ان کو خوب جما ہوا سمجھتے ہو حالانکہ یہ رواں دواں ہیں یا رواں دواں ہوں گے اس روز بادلوں کی طرح کارستانی ہے اس اللہ جل جلالہ کی جس نے استوار کیا ہر چیز کو نہایت حکمت اور مضبوطی کے ساتھ بیشک وہ پوری طرح باخبر ہے ان سب کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو ()

Translated by

Noor ul Amin

اس دن توسمجھے گاکہ پہاڑجمے ہوئے ہیں حالانکہ وہ بادل کی سی چال چل رہے ہوں گے اور یہ اللہ کی قدرت کاکرشمہ ہوگا جس نے ہر چیزکومضبوط بنایا ہے بلاشبہ تم جو کام کررہے ہووہ اس سے باخبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تو دیکھے گا پہاڑوں کو خیال کرے گا کہ وہ جمے ہوئے ہیں اور وہ چلتے ہوں گے بادل کی چال ( ف۱۵۲ ) یہ کام ہے اللہ کا جس نے حکمت سے بنائی ہر چیز ، بیشک اسے خبر ہے تمہارے کاموں کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے انسان! ) تو پہاڑوں کو دیکھے گا تو خیال کرے گا کہ جمے ہوئے ہیں حالانکہ وہ بادل کے اڑنے کی طرح اڑ رہے ہوں گے ۔ ( یہ ) اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو ( حکمت و تدبیر کے ساتھ ) مضبوط و مستحکم بنا رکھا ہے ۔ بیشک وہ ان سب ( کاموں ) سے خبردار ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس وقت ) تم پہاڑوں کو دیکھوگے تو خیال کروگے کہ وہ ساکن و برقرار ہیں حالانکہ وہ بادلوں کی مانند رواں دواں ہوں گے ۔ یہ خدا کی کاریگری ہے جس نے ہر شئے کو محکم و پائیدار بنایا ہے ۔ بیشک وہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou seest the mountains and thinkest them firmly fixed: but they shall pass away as the clouds pass away: (such is) the artistry of Allah, who disposes of all things in perfect order: for he is well acquainted with all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

You think the mountains are solid. In fact, they move like clouds. It is God's technique which has established everything perfectly. He is well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you will see the mountains and think them solid, but they shall pass away as the passing away of the clouds. The work of Allah, Who perfected all things, verily, He is well-acquainted with what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you see the mountains, you think them to be solid, and they shall pass away as the passing away of the cloud-- the handiwork of Allah Who has made every thing thoroughly; surely He is Aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

And thou seest the hills thou deemest solid flying with the flight of clouds: the doing of Allah Who perfecteth all things. Lo! He is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम पहाड़ों को देखकर समझते हो कि वे जमे हुए हैं, हालाँकि वे चल रहे होंगे, जिस प्रकार बादल चलते हैं। यह अल्लाह की कारीगरी है, जिस ने हर चीज़ को सुदृढ़ किया। निस्संदेह वह उस की ख़बर रखता है, जो कुछ तुम करते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تو (جن) پہاڑوں کو دیکھ رہا ہے (اور) ان کو کیا خیال کر رہا ہے کہ یہ (اپنی جگہ سے) جنبش نہ کریں گے حالانکہ وہ بادلوں کی طرح اڑے اڑے پھریں گے یہ خدا کا کام ہوگا جس نے ہر چیز کو (مناسب انداز پر) مضبوط بنا کر رکھا ہے یہ یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب افعال کی پوری خبر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آپ پہاڑوں کو دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خوب جمے ہوئے ہیں مگر قیامت کے دن یہ بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ بنایا ہے وہ خوب جانتا ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آج تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں ، مگر اس وقت یہ بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے ، یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تو پہاڑوں کو ایسی حالت میں دیکھ رہا ہے جس میں تجھ کو خیال ہوتا ہے کہ یہ یوں ہی جمے ہوئے رہیں گے حالانکہ وہ بادلوں کی طرح گزریں گے۔ یہ اللہ کی کاری گری ہے جس نے ہر چیز کو ٹھیک طرح بنایا ہے بلاشبہ وہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے پہاڑوں کو سمجھے کہ وہ جم رہے ہیں اور وہ چلیں گے جیسے چلے بادل   کاری گری اللہ کی جس نے سادھا ہے ہر چیز کو اس کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب تو پہاڑوں کو دیکھ کر یہ خیال کرتا ہے کہ وہ جمے ہوئے ہیں حالانکہ وہ قیامت کے دن بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے یہ سب اس اللہ تعالیٰ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مستحکم بنایا ہے یہ یقینی بات ہے کہ تم لوگ جو کچھ کرتے ہو خدا اس سے با خبر ہے