Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 27

سورة القصص

قَالَ اِنِّیۡۤ اُرِیۡدُ اَنۡ اُنۡکِحَکَ اِحۡدَی ابۡنَتَیَّ ہٰتَیۡنِ عَلٰۤی اَنۡ تَاۡجُرَنِیۡ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ ۚ فَاِنۡ اَتۡمَمۡتَ عَشۡرًا فَمِنۡ عِنۡدِکَ ۚ وَ مَاۤ اُرِیۡدُ اَنۡ اَشُقَّ عَلَیۡکَ ؕ سَتَجِدُنِیۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۲۷﴾

He said, "Indeed, I wish to wed you one of these, my two daughters, on [the condition] that you serve me for eight years; but if you complete ten, it will be [as a favor] from you. And I do not wish to put you in difficulty. You will find me, if Allah wills, from among the righteous."

اس بزرگ نے کہا میں اپنی دونوں لڑکیوں میں سے ایک کو آپ کے نکاح ٰمیں دینا چاہتا ہوں اس ( مہر پر ) کہ آپ آٹھ سال تک میرا کام کاج کریں ۔ ہاں اگر آپ دس سال پورے کریں تو یہ آپ کی طرف سے بطور احسان کے ہے میں یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ آپ کو کسی مشقت میں ڈالوں ، اللہ کو منظور ہے تو آگے چل کر مجھے بھلا آدمی پائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اُرِیۡدُ
میں چاہتا ہوں
اَنۡ
کہ
اُنۡکِحَکَ
میں نکاح کر دوں تم سے
اِحۡدَی
ایک کا
ابۡنَتَیَّ
اپنی دونوں بیٹیوں میں سے
ہٰتَیۡنِ
ان دو
عَلٰۤی
اس (شرط)پر
اَنۡ
کہ
تَاۡجُرَنِیۡ
تم مزدوری کرو میری
ثَمٰنِیَ
آٹھ
حِجَجٍ
سال
فَاِنۡ
پھر اگر
اَتۡمَمۡتَ
پورے کر دو تم
عَشۡرًا
دس (سال)
فَمِنۡ عِنۡدِکَ
تو تمہاری طرف سے ہے
وَمَاۤ
اور نہیں
اُرِیۡدُ
میں چاہتا
اَنۡ
کہ
اَشُقَّ
میں مشقت ڈالوں
عَلَیۡکَ
تم پر
سَتَجِدُنِیۡۤ
یقیناً تم پاؤ گے مجھے
اِنۡ
اگر
شَآءَ
چاہا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اُرِیۡدُ
میں ارادہ رکھتا ہوں
اَنۡ
یہ کہ
اُنۡکِحَکَ
میں نکاح کردوں تمہارے ساتھ
اِحۡدَی
ایک کا
ابۡنَتَیَّ
اپنی بیٹیوں میں سے
ہٰتَیۡنِ
اُن دو سے
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡجُرَنِیۡ
میری مزدوری کرو
ثَمٰنِیَ
آٹھ
حِجَجٍ
سال
فَاِنۡ
پھر اگر
اَتۡمَمۡتَ
تم پورے کردو
عَشۡرًا
دس سال
فَمِنۡ عِنۡدِکَ
تو تمہاری طرف سے ہے
وَمَاۤ
اور نہیں
اُرِیۡدُ
میں ارادہ رکھتا
اَنۡ اَشُقَّ
یہ کہ مشقت میں ڈالوں
عَلَیۡکَ
تم کو
سَتَجِدُنِیۡۤ
جلد ہی تم پاؤگے مجھے
اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ
ان شاءاللہ
مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

He said, "Indeed, I wish to wed you one of these, my two daughters, on [the condition] that you serve me for eight years; but if you complete ten, it will be [as a favor] from you. And I do not wish to put you in difficulty. You will find me, if Allah wills, from among the righteous."

اس بزرگ نے کہا میں اپنی دونوں لڑکیوں میں سے ایک کو آپ کے نکاح ٰمیں دینا چاہتا ہوں اس ( مہر پر ) کہ آپ آٹھ سال تک میرا کام کاج کریں ۔ ہاں اگر آپ دس سال پورے کریں تو یہ آپ کی طرف سے بطور احسان کے ہے میں یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ آپ کو کسی مشقت میں ڈالوں ، اللہ کو منظور ہے تو آگے چل کر مجھے بھلا آدمی پائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شعیب نے کہا (موسیٰ ) ! میں چاہتا ہوں کہ اپنی دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا تجھ سے اس شرط پر نکاح کر دوں کہ تم میرے ہاں آٹھ برس ملازمت کرو۔ اور اگر دس سال پورے کردو تو تمہاری مہربانی۔ میں اس معاملہ میں تم پر سختی نہیں کرنا چاہتا۔ انشاء اللہ ! تم مجھے ایک خوش معاملہ آدمی پاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’یقیناًمیں ارادہ رکھتاہوں کہ اپنی ان دوبیٹیوں میں سے ایک کانکاح تمہارے ساتھ کر دوں اس شرط پر کہ تم آٹھ سال تک میری مزدوری کرو،پھر اگر دس سال پورے کر دو تو تمہاری طرف سے احسان ہے اورمیں تم پرمشقت کاارادہ نہیں رکھتا، تم انشاء اﷲ جلد ہی مجھے نیک لوگوں میں سے پاؤ گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (the father) said (to Musa), |"I wish to marry one of these two daughters of mine to you on the condition that you serve me for eight years. Then if you complete ten (years) it will be of your own accord. And I do not want to put you in any trouble; you will find me, Inshallah (God-willing) one of the righteous.|"

کہا میں چاہتا ہوں کہ بیاہ دوں تجھ کو ایک بیٹی اپنی ان دونوں میں سے اس شرط پر کہ تو میری نوکری کرے آٹھ برس پھر اگر تو پورے کر دے دس برس تو وہ تیری طرف سے ہے اور میں نہیں چاہتا کہ تجھ پر تکلیف ڈالوں، تو پائے گا مجھ کو اگر اللہ نے چاہا نیک بختوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے (موسیٰ ( علیہ السلام) سے) کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کر دوں اس شرط پر کہ تم آٹھ سال تک میری ملازمت کرو پھر اگر تم دس سال پورے کر دو تو یہ تمہاری طرف سے ہے اور میں تمہیں مشقت میں ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ان شاء اللہ تم مجھے نیک آدمی پاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کے باپ نے 38﴿موسی ( علیہ السلام ) سے ﴾ کہا ” میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کر دوں بشرطیکہ تم آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کرو اور اگر دس سال تک پورے کر دو تو یہ تمہاری مرضی ہے ۔ میں تم پر سختی نہیں کرنا چاہتا ۔ تم انشاء اللہ مجھے نیک آدمی پاؤ گے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے باپ نے کہا : میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو لڑکیوں میں سے ایک سے تمہارا نکاح کردوں ۔ بشرطیکہ تم آٹھ سال تک اجرت پر میرے پاس کام کرو ، ( ١٨ ) پھر اگر تم دس سال پورے کردو تو یہ تمہارا اپنا فیصلہ ہوگا ، اور میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ تم پر مشقت ڈالوں ، ان شاء اللہ تم مجھے ان لوگوں میں سے پاؤ گے جو بھلائی کا معاملہ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شعیب نے کہا اے موسیٰ میں یہ چاہتا ہوں کہ ان دونوں میریبیٹیوں میں سے ایک کو تجھ سے بیاہ دوں اس مہر پر کہ تو آٹھ برس تک میری خدمت کیر پھر اگر دس برس پورے کر دے تو یہ تیرا احسان ہے (کچھ میرا زور نہیں) اور میں تجھ کو تکلیف دینا نہیں چاہتا 9 انشاء اللہ اللہ تعالیٰ تو دیکھے گا میں (کیسا) بھلا آدمی ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ (بزرگ) فرمانے لگے کہ بیشک میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں (لڑکیوں) میں سے ایک کا آپ کے ساتھ نکاح کردوں اس شرط پر کہ آپ آٹھ سال میری ملازمت کریں گے پھر اگر دس سال پورے کردیں تو یہ آپ کی طرف سے (احسان) ہوگا اور میں آپ پر مشقت نہیں ڈالنا چاہتا۔ (اور) آپ مجھے ان شاء اللہ نیکوکاروں میں پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(شعیب نے ) کہا میں چاہتا ہوں کہ اپنی دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کردوں۔ اس شرط کے ساتھ کہ تم آٹھ سال تک میری ملازمت کرو۔ پھر اگر تم دس سال پورے کرلو تو وہ تمہاری طرف سے نیکی ہوگی۔ لیکن میں تمہیں کسی مشقت میں ڈالنا نہیں چاہتا۔ اگر اللہ نے چاہا تو مجھے تم بہترین معاملہ کرنے والا پائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اُنہوں نے (موسٰی سے) کہا کہ میں چاہتا ہوں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کو تم سے بیاہ دوں اس عہد پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کر دو تو تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں تم پر تکلیف ڈالنی نہیں چاہتا۔ مجھے انشاء الله نیک لوگوں میں پاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: verily I wish I would marry thee to one of these two daughters of mine provided that thou hirest thyself to me for eight years. then if thou completest ten it will de of thine own accord, and I would not make it hard for thee; thou Shalt find me, Allah willing, of the righteous.

وہ بولے میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک تمہارے نکاح میں دے دوں اس شرط پر کہ تم آٹھ سال میری نوکری کرو ۔ اور اگر تم دس سال پورے کردو تو یہ تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں تم پر کوئی سختی نہیں چاہتا تم انشاء اللہ مجھ کو خوش معاملہ پاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ اس شرط پر کردوں کہ تم آٹھ سال میری ملازمت کرو اور اگر تم نے دس سال پورے کردیے تو یہ بات تمہاری مرضی سے ہوگی ۔ میں تم پر کوئی مشقت ڈالنا نہیں چاہتا ۔ انشاء اللہ تم مجھے ایک بھلا آدمی پاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( عورتوں کے باپ ) نے کہا بے شک میں اپنی ان دوبیٹیوں میں سے ایک کا تم سے نکاح کرنا چاہتا ہوں اس شرط پر کہ آپ آٹھ سال میری خدمت ( ملازمت ) کریں پس اگر آپ دس ( سال ) پورے کریں تو ( یہ ) آپ کی طرف سے ( احسان ) ہوگا اور میرا کوئی ارادہ نہیں کہ میں آپ کو مشقت میں ڈالوں ، عنقریب آپ مجھے اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے چاہا تو نیک لوگوں میں سے ( جو وعدہ پورا کرتے ہیں ) پائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے موسیٰ سے کہا کہ ” میں چاہتا ہوں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کو تم سے بیاہ دوں اس معاہدے پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو گے اور اگر دس سال پورے کر دو تو یہ تمہاری طرف سے احسان ہے اور میں تم پر زیادتی کرنا نہیں چاہتا تم انشاء اللہ مجھے نیک انسانوں میں پائو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں یہ دونوں چیزیں موجود ہیں اس پر اس لڑکی کے باپ نے موسیٰ سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تم سے کر دوں اس شرط پر کہ تم آٹھ سال تک میرے یہاں ملازمت کرو اور اگر تم نے دس سال ورے کر دئیے تو یہ تمہاری طرف سے احسان ہوگا میں تم پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتا تم انشاء اللہ مجھے خوش معاملہ لوگوں میں سے پاؤ گے

Translated by

Noor ul Amin

باپ ( شعیب ) نے کہا: ( موسیٰ ) میں چاہتاہوں کہ اپنی دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا تجھ سے اس شرط پر نکاح کردوں کہ تم میرے ہاں آ ٹھ برس ملازمت کرواور اگر دس سال پورے کردو تو تمہاری مہربانی ، میں اس معاملہ میں تم پر سختی نہیں کرنا چاہتا ، انشا اللہ! تم مجھے ایک خوش معاملہ آدمی پائوگے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا میں چاہتا ہوں کہ اپنی دونوں بیٹیوں میں سے ایک تمہیں بیاہ دوں ( ف۷۰ ) اس مہر پر کہ تم آٹھ برس میری ملازمت کرو ( ف۷۱ ) پھر اگر پورے دس برس کرلو تو تمہاری طرف سے ہے ( ف۷۲ ) اور میں تمہیں مشقت میں ڈالنا نہیں چاہتا ( ف۷۳ ) قریب ہے انشاء اللہ تم مجھے نیکوں میں پاؤ گے ( ف۷٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے ( موسٰی علیہ السلام سے ) کہا: میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو لڑکیوں میں سے ایک کا نکاح آپ سے کردوں اس ( مَہر ) پر کہ آپ آٹھ سال تک میرے پاس اُجرت پر کام کریں ، پھر اگر آپ نے دس ( سال ) پور ے کردیئے تو آپ کی طرف سے ( احسان ) ہوگا اور میں آپ پر مشقت نہیں ڈالنا چاہتا ، اگر اللہ نے چاہا تو آپ مجھے نیک لوگوں میں سے پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اس ( شعیب ) نے ( موسیٰ سے ) کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کا عقد نکاح تمہارے ساتھ اس شرط پر کر دوں کہ تم آٹھ سال تک میری خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کرو تو یہ تمہاری طرف سے ( احسان ) ہے اور میں تم پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتا ۔ ان شاء اللہ تم مجھے نیکوکار لوگوں میں سے پاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "I intend to wed one of these my daughters to thee, on condition that thou serve me for eight years; but if thou complete ten years, it will be (grace) from thee. But I intend not to place thee under a difficulty: thou wilt find me, indeed, if Allah wills, one of the righteous."

Translated by

Muhammad Sarwar

He (Shu'ayb) said to (Moses), "I want to give one of my daughters to you in marriage on the condition that you will work for me for eight years, but you may continue for two more years only out of your own accord. I do not want it to become a burden for you. God willing, you will find me a righteous person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "I intend to wed one of these two daughters of mine to you, on condition that you serve me for eight years; but if you complete ten years, it will be (a favor) from you. But I intend not to place you under a difficulty. If Allah wills, you will find me one of the righteous."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I desire to marry one of these two daughters of mine to you on condition that you should serve me for eight years; but if you complete ten, it will be of your own free will, and I do not wish to be hard to you; if Allah please, you will find me one of the good.

Translated by

William Pickthall

He said: Lo! I fain would marry thee to one of these two daughters of mine on condition that thou hirest thyself to me for (the term of) eight pilgrimages. Then if thou completest ten it will be of thine own accord, for I would not make it hard for thee. Allah willing, thou wilt find me of the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "मैं चाहता हूँ कि अपनी इन दोनों बेटियों में से एक का विवाह तुम्हारे साथ इस शर्त पर कर दूँ कि तुम आठ वर्ष तक मेरे यहाँ नौकरी करो। और यदि तुम दस वर्ष पूरे कर दो, तो यह तुम्हारी ओर से होगा। मैं तुम्हें कठिनाई में डालना नहीं चाहता। यदि अल्लाह ने चाहा तो तुम मुझे नेक पाओगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ (بزرگ موسیٰ (علیہ السلام) سے) کہنے لگے کہ میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کو تمہارے ساتھ بیاہ دوں اس شرط پر کہ تم آٹھ سال میری نوکری کرو (4) پھر اگر تم دس سال پورے کرو تو یہ تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں (اس معاملہ میں) تم پر کوئی مشقت ڈالنا نہیں چاہتا (اور) تم مجھ کو انشا اللہ تعالیٰ خوش معاملہ پاؤ گے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے باپ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح آپ کے ساتھ کردوں بشرطیکہ آپ آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کریں اور اگر دس سال پورے کردیں تو یہ آپ کی مرضی ہے۔ میں آپ پر سختی نہیں کرنا چاہتا آپ انشاء اللہ مجھے نیک آدمی پائیں گے۔ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے باپ نے (موسیٰ سے) کہا میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کردوں بشرطیکہ تم آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کرو ، اور اگر دس سال پورے کردو تو یہ تمہاری مرضی ہے۔ میں تم پر سختی نہیں کرنا چاہتا۔ تم انشاء اللہ مجھے نیک آدمی پاؤ گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شیخ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تم سے اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک بیٹی کا نکاح کر دوں اس شرط پر کہ تم میرے پاس آٹھ سال نوکری کے طور پر عمل کرو۔ سو اگر تم دس سال پورے کر دو تو یہ تمہاری طرف سے ہوگا اور میں یہ نہیں چاہتا کہ تم پر مشقت ڈالوں، انشاء اللہ تم مجھے صالحین میں سے پاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا میں چاہتا ہوں کہ بیاہ دوں تجھ کو ایک بیٹی اپنی زن دونوں میں سے اس شرط پر کہ تو میری نوکری کرے آٹھ برس پھر اگر تو پورے کر دے دس برس تو وہ تیری طرف سے ہے اور میں نہیں چاہتا کہ تجھ پر تکلیف ڈالوں تو پائے گا مجھ کو اگر اللہ نے چاہا نیک بختوں سے 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

باپ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا میں یہ چاہتا ہوں کہ ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کا تیرے ساتھ اس شرط پر نکاح کر دوں کہ تو آٹھ سال تک میری ملازمت کرے اور اگر تو دس سال پورے کردے تو یہ تیری طرف سے ہے اور میں تجھ پر کوئی مشقت ڈالنا نہیں چاہتا تو مجھ کو انشاء اللہ خوش معاملہ اور بھلے لوگوں میں سے پائے گا