Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 38

سورة القصص

وَ قَالَ فِرۡعَوۡنُ یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَاُ مَا عَلِمۡتُ لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرِیۡ ۚ فَاَوۡقِدۡ لِیۡ یٰہَامٰنُ عَلَی الطِّیۡنِ فَاجۡعَلۡ لِّیۡ صَرۡحًا لَّعَلِّیۡۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤی اِلٰہِ مُوۡسٰی ۙ وَ اِنِّیۡ لَاَظُنُّہٗ مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۳۸﴾

And Pharaoh said, "O eminent ones, I have not known you to have a god other than me. Then ignite for me, O Haman, [a fire] upon the clay and make for me a tower that I may look at the God of Moses. And indeed, I do think he is among the liars."

فرعون کہنے لگا اے درباریو! میں تو اپنے سوا کسی کو تمہارا معبود نہیں جانتا ۔ سن اے ہامان! تو میرے لئے مٹی کو آگ سے پکوا پھر میرے لئے ایک محل تعمیر کر تو میں موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں اسے میں جھوٹوں میں سے ہی گمان کر رہا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَاُ
اے اہل دربار
مَا
نہیں
عَلِمۡتُ
جانتا میں
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی الٰہ
غَیۡرِیۡ
اپنے سوا
فَاَوۡقِدۡ
پس جلاؤ(آگ)
لِیۡ
میرے لیے
یٰہَامٰنُ
اے ہامان
عَلَی الطِّیۡنِ
مٹی پر
فَاجۡعَلۡ
پھر بناؤ
لِّیۡ
میرے لیے
صَرۡحًا
ایک بلند عمارت
لَّعَلِّیۡۤ
شاید کہ میں
اَطَّلِعُ
میں جھانکوں
اِلٰۤی اِلٰہِ مُوۡسٰی
طرف موسیٰ کے الٰہ کے
وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
لَاَظُنُّہٗ
البتہ میں سمجھتا ہوں اسے
مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡمَلَاُ
سردارو
مَا
نہیں
عَلِمۡتُ
میں جانتا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کو ئی معبود
غَیۡرِیۡ
اپنے سوا
فَاَوۡقِدۡ لِیۡ
تو آگ جلاؤمیرے لیے
یٰہَامٰنُ
اے ہامان
عَلَی الطِّیۡنِ
مٹی پر
فَاجۡعَلۡ
پھر بنوادو
لِّیۡ
میرے لیے
صَرۡحًا
ایک محل
لَّعَلِّیۡۤ
تاکہ میں
اَطَّلِعُ
جھانک کر دیکھوں
اِلٰۤی
طرف
اِلٰہِ
معبود کی
مُوۡسٰی
موسیٰ کے
وَاِنِّیۡ
اور یقیناًمیں
لَاَظُنُّہٗ
ضرور سمجھتا ہوں اسے
مِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And Pharaoh said, "O eminent ones, I have not known you to have a god other than me. Then ignite for me, O Haman, [a fire] upon the clay and make for me a tower that I may look at the God of Moses. And indeed, I do think he is among the liars."

فرعون کہنے لگا اے درباریو! میں تو اپنے سوا کسی کو تمہارا معبود نہیں جانتا ۔ سن اے ہامان! تو میرے لئے مٹی کو آگ سے پکوا پھر میرے لئے ایک محل تعمیر کر تو میں موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں اسے میں جھوٹوں میں سے ہی گمان کر رہا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون نے کہا : اے درباریو ! میں تو اپنے علاوہ تمہارے لئے کسی الہٰ کو جانتا نہیں۔ سوائے ہامان ! تو مٹی (کی اینٹوں) آگ سے پکا کر پھر میرے لئے ایک اونچی عمارت تیار کر تاکہ میں موسیٰ کے الٰہ کو جھانک سکوں اور میں اسے جھوٹا آدمی ہی سمجھتا ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورفرعون نے کہا: ’’اے اہلِ دربار! میں تو اپنے سوا تمہارے لیے کسی معبودکونہیں جانتا۔تواے ہامان!میرے لیے مٹی پرآگ جلاؤ، پھر میرے لیے ایک محل بنوادوتاکہ میں موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں، اور یقیناًمیں ضروراُسے جھوٹوں میں سے سمجھتا ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Pharaoh said, |"0 chiefs, I do not know of any god for you other than me. So kindle for me, 0 Haman, a fire on the clay (to bake bricks) and build for me a tower, so that I may look on to the God of Musa. And I deem him to be one of the liars.|"

اور بولا فرعون اے دربار والو مجھ کو تو معلوم نہیں تمہارا کوئی حاکم ہو میرے سوا سو آگ دے اے ہامان میرے واسطے گارے کو پھر بنا میرے واسطے ایک محل تاکہ میں جھانک کر دیکھ لوں موسیٰ کے رب کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور فرعون نے کہا : اے درباریو ! میں تو اپنے سوا تمہارے لیے کسی معبود کو نہیں جانتا تو اے ہامان ! ذرا تم میرے لیے مٹی کی اینٹوں کو آگ سے پختہ کرو پھر میرے لیے ایک اونچا محل بنواؤ تاکہ میں جھانک سکوں موسیٰ کے الٰہ کو اور میں تو سمجھتا ہوں کہ وہ جھوٹا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور فرعون نے کہا ” اے اہل دربار ، میں تو اپنے سوا تمہارے کسی خدا کو نہیں جانتا ۔ 52 ہامان ، ذرا اینٹیں پکوا کر میرے لیے ایک اونچی عمارت تو بنوا ، شاید کہ اس پر چڑھ کر میں موسی ( علیہ السلام ) کے خدا کو دیکھ سکوں ، میں تو اسے جھوٹاسمجھتا ہوں ۔ ” 53

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون بولا : اے دربار والو ! میں تو اپنے سوا تمہارے کسی اور خدا سے واقف نہیں ہوں ۔ ہامان ! تم ایسا کرو کہ میرے لیے گارے کو آگ دے کر پکواؤ ، اور میرے لیے ایک اونچی عمارت بناؤ ، تاکہ میں اس پر سے موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں ، ( ٢٤ ) اور میں تو پورے یقین کے ساتھ یہ سمجھتا ہوں کہ یہ شخص جھوٹا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون نے اپنے درباریوں سے) کہا اے سردارو مجھے تو معلوم نہیں کہ میرے سوا کوئی متہارا خدا ہو 4 تو سنا ہامان تو ایسا کر پجاوانگا میرے لئے اینٹیں مٹی کی پکوا اور ایک محل میرے لئے تیار کر میں اس پر چڑھوں تو شاید موسیٰ کے خدا کو جھانک لوں اور میں تو سمجھتا ہوں موسیٰ جھوٹا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (یہ سب دیکھ کر) کر فرعون کہنے لگا اے اہل دربار ! میں تو تمہارے لئے اپنے علاوہ کوئی معبود نہیں جانتا سو اے ہامان ! تم ہمارے لئے مٹی (کی اینٹیں بنوا کر ان) کو آگ لگوادو (پکاؤ) پھر میرے لئے ایک بلند عمارت بنوادو تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) موسیٰ (علیہ السلام) کے معبود کو جھانک کر دیکھوں اور بیشک میں تو اس کو جھوٹوں میں سے گمان کرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا کہ میں تمہارے لئے اپنے سوا کسی کو (تمہارا) معبود نہیں جانتا۔ اے ہامان ! تو میرے لئے مٹی ( کی اینٹوں پر) آگ جلا۔ پھر ان (پکی اینٹوں) سے میرے لئے ایک بلند محل تعمیر کر تاکہ میں وہاں سے موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں۔ اور میں تو اس کو جھوٹے لوگوں میں سے سمجھتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمہارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لئے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Fir'awn said: O chiefs! know not of a god for you except me. Wherefore light thou for me, O Haman! clay, and make me a lofty tower that I may ascend unto the God of Musa; and verily I imagine him to be of the liars.

اور فرعون نے کہا اے سردارو مجھ کو تو اپنے سوا کوئی تمہارا معبود معلوم نہیں ۔ تو اے ہامان ۔ میرے لئے مٹی کو آگ میں پکا پھر میرے واسطے ایک بلند عمارت بناؤ تاکہ میں موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کو دیکھوں اور میں تو موسیٰ (علیہ السلام) کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور فرعون نے کہا: اے درباریو! میں تو تمہارے لئے اپنے سوا کسی اور معبود سے واقف نہیں ۔ تو اے ہامان! تم مٹی کی اینٹوں کا پزاوہ لگواؤ اور میرے لئے ایک اونچا محل بنواؤ کہ میں موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں ، میں تو اس کو ایک جھوٹا آدمی خیال کرتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور فرعون نے کہا اے درباریو! میں تو تمہارا اپنے سوا کوئی اور معبود نہیں جانتا ، پس اے ہامان! میرے لیے مٹی ( گارے ) پر آگ دھکا ( کر اینٹیں پکا ) پھر میرے لیے ایک محل بنا ، تاکہ میں موسیٰ کے معبود کی طرف چڑھ جاؤں اور بے شک البتہ میں تو اسے جھوٹوں میں سے سمجھتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور فرعون نے کہا کہ ” اے اہل دربار ! میں تمہارا اپنے سوا کسی کو معبود نہیں جانتا تو ہامان میرے لیے گارے کو آگ لگا کر اینٹیں پکا دو پھر ایک اونچا محل بنا دو تاکہ میں موسیٰ کے رب کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا اے درباریو میں اپنے سوا تمہارے لئے کسی خدا کو نہیں جانتا پس تم میرے لئے خاص طور پر اینٹیں پکواؤ اے ہامان پھر ان سے میرے لئے ایک ایسا اونچا محل بنواؤ کہ میں اس پر چڑھ کر موسیٰ کے خدا کو خود جھانک کر دیکھ سکوں میں تو اس کو قطعی طور پر جھوٹا سمجھتا ہوں ()

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون نے کہا: اے درباریو!میں تو اپنے علاوہ تمہارے لئے کسی معبود کو نہیں جانتا پس اے ہامان! تو مٹی ( کی اینٹوں کو ) آگ سے پکا ، پھرمیرے لئے ایک اونچی عمارت تعمیرکروتاکہ میں موسیٰ کے معبودکودیکھ سکوں اور میں تواسے جھوٹاآدمی ہی سمجھتا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرعون بولا ، اے درباریو! میں تمہارے لیے اپنے سوا کوئی خدا نہیں جانتا تو اے ہامان! میرے لیے گارا پکا کر ( ف۹۹ ) ایک محل بنا ( ف۱۰۰ ) کہ شاید میں موسیٰ کے خدا کو جھانک آؤں ( ف۱۰۱ ) اور بیشک میرے گمان میں تو وہ ( ف۱۰۲ ) جھوٹا ہے ( ف۱۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرعون نے کہا: اے درباریو! میں تمہارے لئے اپنے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں جانتا ۔ اے ہامان! میرے لئے گارے کو آگ لگا ( کر کچھ اینٹیں پکا ) دے ، پھر میرے لئے ( ان سے ) ایک اونچی عمارت تیار کر ، شاید میں ( اس پر چڑھ کر ) موسٰی کے خدا تک رسائی پا سکوں ، اور میں تو اس کو جھوٹ بولنے والوں میں گمان کرتا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون نے کہا اے سردارو! میں تو اپنے سوا تمہارے لئے کوئی خدا نہیں جانتا تو اے ہامان! تو میرے لئے مٹی کو آگ میں پکا ( مٹی کو کچی اینٹوں کو پکوا ) پھر میرے لئے ایک بلند عمارت بنوا ۔ تاکہ میں ( اس پر چڑھ کر ) موسیٰ کے خدا کا کوئی سراغ لگا سکوں اور میں تو اسے ( اس دعویٰ میں ) جھوٹا ہی خیال کرتا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Pharaoh said: "O Chiefs! no god do I know for you but myself: therefore, O Haman! light me a (kiln to bake bricks) out of clay, and build me a lofty palace, that I may mount up to the god of Moses: but as far as I am concerned, I think (Moses) is a liar!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh said, "My people, I know no one who could be your lord besides myself. Haman, construct for me a tower of baked bricks so that I may climb on it and see the God of Moses; I think he is a liar."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Fir`awn said: "O chiefs! I know not that you have a god other than me. So kindle for me (a fire), O Haman, to bake clay, and set up for me a Sarh in order that I may look at the God of Musa; and verily, I think that he (Musa) is one of the liars."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon said: O chiefs! I do not know of any god for you besides myself; therefore kindle a fire for me, O Haman, for brick, then prepare for me a lofty building so that I may obtain knowledge of Musa's god, and most surely I think him to be one of the liars.

Translated by

William Pickthall

And Pharaoh said: O chiefs! I know not that ye have a god other than me, so kindle for me (a fire), O Haman, to bake the mud; and set up for me a lofty tower in order that I may survey the god of Moses; and lo! I deem him of the liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन ने कहा, "ऐ दरबार वालो, मैं तो अपने सिवा तुम्हारे किसी प्रभु को नहीं जानता। अच्छा तो ऐ हामान! तू मेरे लिए ईटें आग में पकवा। फिर मेरे लिए एक ऊँचा महल बना कि मैं मूसा के प्रभु को झाँक आऊँ। मैं तो उसे झूठा समझता हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (دلائل موسویہ دیکھ کر سن کر) فرعون کہنے لگا کہ اہل دربار مجھ کو تمہارا اپنے سوا کوئی خدا معلوم نہیں ہوتا تو اے ہامان تم ہمارے لیے مٹی (کی اینٹیں بنوا کر ان) کو آگ میں (پزادہ لگا کر) پکواؤ پھر ان پختہ اینٹوں سے میرے واسطے ایک بلند عمارت بنواؤ تاکہ میں (اس میں چڑھ کر) موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کو دیکھوں بھالوں اور میں تو (اس دعویٰ میں کہ میرے سوا کوئی اور خدا ہے) موسیٰ (علیہ السلام) کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور فرعون نے کہا اے اہل دربار ! میں تو اپنے سوا تمہارا کسی کو الٰہ نہیں جانتا۔ اے ہامان اینٹیں پکوا کر میرے لیے ایک اونچی عمارت بنوا۔ تاکہ اس پر چڑھ کر میں موسیٰ کے خدا کو دیکھ سکوں۔ کیونکہ میں موسیٰ کو جھوٹا سمجھتا ہوں۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور فرعون نے کہا اے اہل دربار ، میں تو اپنے سوا تمہارے کسی خدا کو نہیں جانتا۔ ہامان ، ذرا اینٹیں پکوا کر میرے لیے ایک اونچی عمارت تو بنوا ، شاید کہ اس پر چڑھ کر میں موسٰٰ کے خدا کو دیکھ سکوں ، میں تو اسے جھوٹ سمجھتا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرعون نے کہا کہ اے میرے درباریو ! میں تمہارے لیے اپنے علاوہ کوئی معبود نہیں جانتا سو اے ہامان تو میرے لیے مٹی پر آگ جلا دے سو میرے لیے ایک محل بنا دے تاکہ میں موسیٰ کے معبود کو دیکھوں، اور بلاشبہ میں اسے جھوٹوں میں سے سمجھتا ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولا فرعون اے دربار والو مجھ کو تو معلوم نہیں تمہارا کوئی حاکم ہو میرے سوا سو آگ دے اے ہامان میرے واسطے گارے کو پھر بنا میرے واسطے ایک محل تاکہ میں جھانک کر دیکھ لوں موسیٰ کے رب کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون نے کہا اے اہل دربار مجھے تو سوائے اپنے تمہارا کوئی معبود معلوم نہیں ہوتا سوائے ہامان تو میرے لئے مٹی کو آگ میں پکوا کر اینٹیں تیار کرا پھر ان سے میرے لئے ایک بلند عمارت بنوا تا کہ میں ذرا موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کی ٹوہ لگائوں اور میں تو موسیٰ (علیہ السلام) کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں