Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 5

سورة القصص

وَ نُرِیۡدُ اَنۡ نَّمُنَّ عَلَی الَّذِیۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ نَجۡعَلَہُمۡ اَئِمَّۃً وَّ نَجۡعَلَہُمُ الۡوٰرِثِیۡنَ ۙ﴿۵﴾

And We wanted to confer favor upon those who were oppressed in the land and make them leaders and make them inheritors

پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بیحد کمزور کر دیا گیا تھا ، اور ہم انہیں کو پیشوا اور ( زمین ) کا وارث بنائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنُرِیۡدُ
اور ہم چاہتے تھے
اَنۡ
کہ
نَّمُنَّ
ہم احسان کریں
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر جو
اسۡتُضۡعِفُوۡا
کمزور بنا دیئے گئے تھے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَنَجۡعَلَہُمۡ
اور ہم بنائیں انہیں
اَئِمَّۃً
امام/پیشوا
وَّنَجۡعَلَہُمُ
اور ہم بنائیں انہیں
الۡوٰرِثِیۡنَ
وارث
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنُرِیۡدُ
اور ہم ارادہ رکھتے تھے
اَنۡ
یہ کہ
نَّمُنَّ
ہم احسان کریں
عَلَی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں پر
اسۡتُضۡعِفُوۡا
نہایت کمزور کردئیے گئے تھے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَنَجۡعَلَہُمۡ
اور ہم بنادیں اُنھیں
اَئِمَّۃً
راہ نما
وَّنَجۡعَلَہُمُ
اور ہم بنا دیں اُن کو
الۡوٰرِثِیۡنَ
وارث
Translated by

Juna Garhi

And We wanted to confer favor upon those who were oppressed in the land and make them leaders and make them inheritors

پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بیحد کمزور کر دیا گیا تھا ، اور ہم انہیں کو پیشوا اور ( زمین ) کا وارث بنائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جس گروہ کو اس ملک میں کمزور بنایا گیا تھا اس پر احسان کریں، انھیں سردہ بنائیں اور (اس ملک کے) وارث بنائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم ارادہ رکھتے تھے کہ اُن لوگوں پراحسان کریں جو زمین میں نہایت کمزور کردیے گئے تھے اورہم اُنہیں راہ نما بنا دیں اورہم اُنہیں وارث بنادیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We intended to favour those who were held as weak in the land and to make them leaders and make them inheritors (of the land)

اور ہم چاہتے ہیں کہ احسان کریں ان لوگوں پر جو کمزور ہوئے پڑے تھے ملک میں اور کردیں ان کو سردار اور کردیں ان کو قائم مقام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ارادہ کیا کہ ہم احسان کریں ان لوگوں پر جو زمین میں دبا دیے گئے تھے اور (ہم نے چاہا کہ) ہم انہیں امام بنا دیں اور انہی کو ہم وارث بھی بنائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We wanted to bestow favour on those who were oppressed in the land. We wanted to make them leaders and heirs

اور ہم یہ ارادہ رکھتے تھے کہ مہربانی کریں ان لوگوں پر جو زمین میں ذلیل کر کے رکھے گئے تھے اور انہیں پیشوا بنا دیں 6 اور انہی کو وارث بنا ئیں 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جن لوگوں کو زمین میں دبا کر رکھا گیا ہے ان پر احسان کریں ان کو پیشوا بنائیں ، انہی کو ( ملک و مال کا ) وارث بنا دیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرعن کا تو یہ خیال تھا اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جو لوگ ملک میں کمزور ہیں بنی اسرائیل ان پر احسان کریں اور ان کو سردار بنائیں سرفرازی کریں اور انہی کو بادشاہت کا وارث ٹھہرائیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم کو یہ منظور ہوا کہ جو لوگ ملک میں کمزور کردیئے گئے ہیں ہم ان پر احسان فرمائیں اور ہم ان کو پیشوا بنائیں اور انہیں (ملک کا) وارث بنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم ان (بنی اسرائیل) پر یہ احسان کرنا چاہتے تھے کہ ملک میں جن لوگوں کو کمزور کردیا گیا تھا ان کو لوگوں کا پیشوا (رہنما) بنائیں اور ہم ان ہی کو (ملک کا) وارث بنائیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم چاہتے تھے کہ جو لوگ ملک میں کمزور کر دیئے گئے ہیں اُن پر احسان کریں اور اُن کو پیشوا بنائیں اور انہیں (ملک کا) وارث کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We desired that We should be gracious unto those who were weakened in the land, and We should make them leaders and We should make them the inheritors.

اور ہم کو یہ منظور ہوا کہ جن لوگوں کا زور ملک میں گھٹایا جارہا ہے ہم ان پر احسان کریں اور انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں (زمین کا) ملک بنائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ ان لوگوں پر احسان کریں جو ملک میں دبا کر رکھے گئے تھے اور ان کو پیشوا بنائیں اور ان کو وراثت بخشیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم چاہتے تھے کہ ان لوگوں پر جو زمین ( مصر ) میں کمزور کردیے گئے ہیں احسان کریں اور ہم ان کو پیشوا بنادیں اور ہم ان کو ( اقتدار کا ) وارث بنادیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم چاہتے تھے کہ ملک میں جو لوگ کمزور کردیے گئے ہیں ‘ ان پر احسان کریں اور ان کو پیشوا بنائیں اور انہیں ملک کا وارث کریں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم چاہتے تھے کہ ہم احسان و مہربانی کریں ان لوگوں پر جن کو دبا کر اور ذلیل بنا کر رکھا گیا تھا اس ملک میں () اور مہربانی بھی اس طرح کہ ان کو ہم پیشوا بنادیں اور ان کو وارث بنادیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جس گروہ کو اس زمین ( مصر ) میں کمزوربنا یاگیاتھاان پر احسان کریں ، انہیں سردار بنا ئیں اور ( ا س ملک مصرکے ) وارث بنائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم چاہتے تھے کہ ان کمزوریوں پر احسان فرمائیں اور ان کو پیشوا بنائیں ( ف٦ ) اور ان کے ملک و مال کا انھیں کو وارث بنائیں ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم چاہتے تھے کہ ہم ایسے لوگوں پر احسان کریں جو زمین میں ( حقوق اور آزادی سے محرومی اور ظلم و استحصال کے باعث ) کمزور کر دیئے گئے تھے اور انہیں ( مظلوم قوم کے ) رہبر و پیشوا بنا دیں اور انہیں ( ملکی تخت کا ) وارث بنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنہیں زمین میں کمزور کر دیا گیا تھا اور انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں ( زمین کا ) وارث قرار دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We wished to be Gracious to those who were being depressed in the land, to make them leaders (in Faith) and make them heirs,

Translated by

Muhammad Sarwar

But We have decided to grant a favor to the suppressed ones by appointing them leaders and heirs of the land,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We wished to do a favor to those who were weak in the land, and to make them rulers and to make them the inheritors,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We desired to bestow a favor upon those who were deemed weak in the land, and to make them the Imams, and to make them the heirs,

Translated by

William Pickthall

And We desired to show favour unto those who were oppressed in the earth, and to make them examples and to make them the inheritors,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम यह चाहते थे कि उन लोगों पर उपकार करें, जो धरती में कमज़ोर पड़े थे और उन्हें नायक बनाएँ और उन्हीं को वारिस बनाएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(غرض فرعون تو اس خیال میں تھا) اور ہم کو یہ منظور تھا کہ جن لوگوں کا زمین (مصر) میں زور گھٹایا جا رہا تھا ہم ان پر (دنیوی) احسان کرلیں اور (وہ احسان یہ کہ) ان کو (دین میں) پیشوا بنادیں اور (دنیا میں) ان کو (ملک کا) مالک بنائیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے ارادہ کیا کہ ان لوگوں پر مہربانی کریں جو زمین میں کمزور کر دئیے گئے تھے۔ انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں ملک کا وارث بنادیں۔ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم یہ ارادہ رکھتے تھے کہ مہربانی کریں ان لوگوں پر جو زمین میں ذلیل کرکے رکھے گئے تھے اور انہیں پیشوا بنا دیں اور انہی کو وارث بنائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے چاہا کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور کیا ہوا ہے ان پر احسان کریں اور ان کو پیشوا بنا دیں اور انہیں وارث بنا دیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم چاہتے ہیں کہ احسان کریں ان لوگوں پر جو کمزور ہوئے پڑے تھے ملک میں اور کردیں ان کو سردار اور کردیں ان کو قائم مقام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم کو یہ منظور تھا کہ ہم ان لوگوں پر احسان کریں جن کو سر زمین مصر میں کمزور کردیا گیا تھا اور ہم انہی کمزوروں کو پیشوا بنائیں اور ہم انہی کو ملک کا وارث بنائیں