Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 50

سورة القصص

فَاِنۡ لَّمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکَ فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا یَتَّبِعُوۡنَ اَہۡوَآءَہُمۡ ؕ وَ مَنۡ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ بِغَیۡرِ ہُدًی مِّنَ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿٪۵۰﴾  8

But if they do not respond to you - then know that they only follow their [own] desires. And who is more astray than one who follows his desire without guidance from Allah ? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.

پھر اگر یہ تیری نہ مانیں تو تو یقین کر لے کہ یہ صرف اپنی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے؟ جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہو بغیر اللہ کی رہنمائی کے ، بیشک اللہ تعالٰی ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
یَسۡتَجِیۡبُوۡا
انہوں نے قبول کی
لَکَ
آپ کی (بات)
فَاعۡلَمۡ
تو جان لیجیے
اَنَّمَا
بےشک
یَتَّبِعُوۡنَ
وہ پیروی کررہے ہیں
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کی
وَمَنۡ
اور کون
اَضَلُّ
زیادہ گمراہ ہے
مِمَّنِ
اسس سے جو
اتَّبَعَ
پیروی کرے
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش کی
بِغَیۡرِ
بغیر
ہُدًی
ہدایت کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا
وہ نہ قبول کریں
لَکَ
آپ کی (بات)
فَاعۡلَمۡ
تو آپ یقین کریں
اَنَّمَا
یقیناً
یَتَّبِعُوۡنَ
وہ پیروی کرتے ہیں
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کی
وَمَنۡ
اور کون
اَضَلُّ
زیا دہ گمراہ ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
اتَّبَعَ
پیروی کرتا ہے
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش کی
بِغَیۡرِ
بغیر
ہُدًی
ہدایت کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

But if they do not respond to you - then know that they only follow their [own] desires. And who is more astray than one who follows his desire without guidance from Allah ? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.

پھر اگر یہ تیری نہ مانیں تو تو یقین کر لے کہ یہ صرف اپنی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے؟ جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہو بغیر اللہ کی رہنمائی کے ، بیشک اللہ تعالٰی ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر وہ کوئی جواب نہ دے سکیں تو جان لیجئے کہ وہ صرف اپنی خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر محض اپنی خواہش کے پیچھے لگا ہوا ہو۔ اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر اگر وہ آپ کی بات قبول نہ کریں توآپ یقین کریں کہ وہ صرف اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں اور اُس سے زیادہ گمراہ کون ہوگاجواﷲ تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر ہی اپنی خواہش کی پیروی کرتاہے؟بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So if they do not respond to you, be sure that they are only following their desires. And who is more astray than the one who follows his desire without guidance from Allah. Surely Allah does not take the wrongdoing people to the right path.

پھر اگر نہ کر لائیں تیرا کہا تو جان لے کہ وہ چلتے ہیں نری اپنی خواہشوں پر اور اس سے گمراہ زیادہ کون جو چلے اپنی خواہش پر بدون راہ بتلائے اللہ کے بیشک اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کو قبول نہ کریں تو جان لیں کہ یہ لوگ صرف اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو اپنی خواہشات کی پیروی کر رہا ہو اللہ کی طرف سے کسی ہدایت کے بغیر یقیناً اللہ ایسی ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they do not hearken to this, know well that they only follow their lusts and who is in greater error than he who follows his lusts without any guidance from Allah? Allah does not guide those given to wrong-doing.

اب اگر وہ تمہارا یہ مطالبہ پورا نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ دراصل یہ اپنی خواہشات کے پیرو ہیں ، اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو خدائی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہشات کی پیروی کرے؟ اللہ ایسے ظالموں کو ہرگز ہدایت نہیں بخشتا ۔ ؏۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اگر یہ تمہاری فرمائش پوری نہ کریں ، تو سمجھ لو کہ درحقیقت یہ لوگ اپنی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں ، اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہش کے پیچھے چلے؟ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر وہ ایسا نہ کرسکیں تو سمجھ لے کر 5 اور وہ حق کی پیروی نہیں چاہتے بلکہ اپنی خواہش پر چلتا چاہتے ہیں اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے بن بتلائے اپنی خواہش پر چلے اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا بیشک اللہ تعالیٰ ایسے بےانصاف ہیکٹری لوگوں کو راہ پر نہیں لاگاتا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ لوگ آپ کا فرمانا نہ مانیں تو آپ سمجھ لیجئے کہ یہ لوگ محض اپنی نفسانی خواہشات پہ چلتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اپنی نفسانی خواہشات پہ چلتا ہو بغیر اس کے کہ اللہ کی طرف سے (اس کے پاس) کوئی دلیل ہو۔ بیشک اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرمایا کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر یہ لوگ آپ کو جواب نہ دیں تو بلاشبہ آپ جان لیجئے کہ یہ لوگ صرف اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں۔ اور ایسے شخص سے زیادہ گمراہ اور کون ہوگا جو بغیر اللہ کی ہدایت کے صرف اپنی نفسانی خواہشات پر چلتاہو۔ بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اگر یہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو جان لو کہ یہ صرف اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو خدا کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کے پیچھے چلے۔ بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if they answer thee not, know thou that they only follow their own desires; and who is farther astray than he who followeth his desire without guidance from Allah? Verily Allah guideth not a wrong- doing people.

پھر اگر یہ لوگ آپ کا یہ کہنا نہ کرسکیں تو آپ سمجھ لیجیے کہ یہ لوگ محض اپنی نفسانی خواہشوں پر چلتے ہیں ۔ اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو شخص محض اپنی نفسانی خواہش پر چلے بغیر اللہ کی طرف سے کسی ہدایت کے بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ تمہارا چیلنج قبول نہ کریں تو یقین کرو کہ بس یہ اپنی خواہشوں کے پیرو ہیں اور ان سے بڑھ کر گمراہ کون ہوسکتا ہے ، جو اللہ کی ہدایت کے بغیر اپنی خواہش کے پیرو بنے ہوئے ہیں ۔ اللہ ظالموں کو ہرگز راہ یاب نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر یہ لوگ آپ کو ( آپ کے چیلنج کا ) جواب نہ دیں ( قبول نہ کریں ) تو سمجھ لیجیے کہ یہ لوگ تو صرف اپنی خواہشوں کی پیروی کررہے ہیں اور اس شخص سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے کسی رہنمائی کے بغیر اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اگر یہ آپ کی بات نہ مانیں تو جان لیں کہ یہ صرف اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں ‘ اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کے پیچھے چلے بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اگر یہ لوگ آپ کا یہ مطالبہ پورا نہ کرسکیں تو یقین جان لو کہ یہ لوگ محض اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں اور اس سے بڑھ کر گمراہ اور بدبخت اور کون ہوسکتا ہے ؟ جو اپنی خواہشات ہی کے پیچھے چلتا ہو ؟ بغیر اللہ کی کسی ہدایت کے بیشک اللہ ہدایت کی دولت سے سرفراز نہیں فرماتا ایسے ظالم لوگوں کو۔ ()

Translated by

Noor ul Amin

پھر اگر وہ جواب نہ دے سکیں توجان لیجئے کہ وہ صرف اپنی خواہشات کے پیچھے پڑے ہیں اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہو سکتا ہےجو اللہ کی ہدایت کو چھوڑکرمحض اپنی خواہشات کے پیچھے لگا ہواہواوراللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ یہ تمہارا فرمانا قبول نہ کریں ( ف۱۳۰ ) تو جان لو کہ ( ف۱۳۱ ) بس وہ اپنی خواہشوں ہی کے پیچھے ہیں ، اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اپنی خواہش کی پیروی کرے اللہ کی ہدایت سے جدا ، بیشک اللہ ہدایت ہیں فرماتا ظالم لوگوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ آپ کا ارشاد قبول نہ کریں تو آپ جان لیں ( کہ ان کے لئے کوئی حجت باقی نہیں رہی ) وہ محض اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں ، اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی جانب سے ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کی پیروی کرے ۔ بیشک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ آپ کی یہ بات قبول نہ کریں تو پھر سمجھ لیں کہ وہ صرف اپنی نفسانی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں اور اس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو خدائی ہدایت کے بغیر اپنی خواہش نفس کی پیروی کرے؟ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they hearken not to thee, know that they only follow their own lusts: and who is more astray than one who follow his own lusts, devoid of guidance from Allah? for Allah guides not people given to wrong-doing.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they cannot meet such a challenge, know that they are only following their (evil) desires. Who strays more than one who follows his desires without guidance from God? God does not guide the unjust people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they answer you not, then know that they only follow their own lusts. And who is more astray than one who follows his own lusts, without guidance from Allah Verily, Allah guides not the people who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they do not answer you, then know that they only follow their low desires; and who is more erring than he who follows his low desires without any guidance from Allah? Surely Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

And if they answer thee not, then know that what they follow is their lusts. And who goeth farther astray than he who followeth his lust without guidance from Allah. Lo! Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब यदि वे तुम्हारी माँग पूरी न करें तो जान लो कि वे केवल अपनी इच्छाओं के पीछे चलते हैं। और उस व्यक्ति से बढ़कर भटका हुआ कौन होगा जो अल्लाह की ओर से किसी मार्गदर्शन के बिना अपनी इच्छा पर चले? निश्चय ही अल्लाह ज़ालिम लोगों को मार्ग नहीं दिखाता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (اس احتجاج کے بعد) اگر یہ لوگ آپ کا (یہ) کہنا نہ کرسکیں تو آپ سمجھ لیجیئے کہ یہ لوگ محض اپنی نفسانی خواہشوں پر چلتے ہیں اور ایسے شخص سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو اپنی نفسانی خواہش پر چلتا ہو بدولت اس کے کہ منجانب اللہ کوئی دلیل (اس کے پاس) ہو (اور) اللہ تعالیٰ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ تمہارا مطالبہ پورا نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ یہ اپنی خواہشات کے پیرو کار ہیں اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو اللہ کی ہدایت کے مقابلہ میں اپنی خواہشات کی پیروی کرے۔ اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر وہ تمہارا یہ مطالبہ پورا نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ دراصل یہ اپنی خواہشات کے پیرو ہیں ، اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو خدائی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہشات کی پیروی کرے ؟ اللہ ایسے ظالموں کو ہرگز ہدایت نہیں بخشا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو وہ اگر آپ کی بات قبول نہ کریں تو آپ جان لیجیے کہ وہ اپنی خواہشوں کا اتباع کرتے ہیں اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو اللہ کی طرف سے ملنے والی ہدایت کے بغیر اپنی نفسانی خواہشوں کا اتباع کرتا ہو۔ بلاشبہ اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں کرتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر نہ کر لائیں تیرا کہا تو جان لے کہ وہ چلتے ہیں نِری اپنی خواہشوں اور اس سے گمراہ زیادہ کون جو چلے اپنی خواہش پر بدون راہ بتلائے اللہ کے بیشک اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہ لوگ آپ کے فرمانے کے مطابق نہ کرسکیں تو آپ یقین جانیے کہ یہ کفار مکہ صرف اپنی نفسانی خواہشات پر چلتے ہیں اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو خدا کی جانب سے کسی رہنمائی اور دلیل کے بغیر اپنی نفسانی خواہش پر چلے ، بیشک اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کی رہنمائی نہیں کرتا