Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 57

سورة القصص

وَ قَالُوۡۤا اِنۡ نَّتَّبِعِ الۡہُدٰی مَعَکَ نُتَخَطَّفۡ مِنۡ اَرۡضِنَا ؕ اَوَ لَمۡ نُمَکِّنۡ لَّہُمۡ حَرَمًا اٰمِنًا یُّجۡبٰۤی اِلَیۡہِ ثَمَرٰتُ کُلِّ شَیۡءٍ رِّزۡقًا مِّنۡ لَّدُنَّا وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵۷﴾

And they say, "If we were to follow the guidance with you, we would be swept from our land." Have we not established for them a safe sanctuary to which are brought the fruits of all things as provision from Us? But most of them do not know.

کہنے لگے اگر ہم آپ کے ساتھ ہو کر ہدایت کے تابعدار بن جائیں تو ہم تو اپنے ملک سے اچک لئے جائیں کیا ہم نے انہیں امن و امان اور حرمت والے حرم میں جگہ نہیں دی؟ جہاں تمام چیزوں کے پھل کھچےچلے آتے ہیں جو ہمارے پاس بطور رزق کے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کچھ نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
اِنۡ
اگر
نَّتَّبِعِ
ہم پیروی کریں
الۡہُدٰی
ہدایت کی
مَعَکَ
آپ کے ساتھ
نُتَخَطَّفۡ
ہم اچک لیے جائیں گے
مِنۡ اَرۡضِنَا
اپنی زمین سے
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
نُمَکِّنۡ
ہم نے جگہ دی
لَّہُمۡ
انہیں
حَرَمًا
حرم
اٰمِنًا
امن والے میں
یُّجۡبٰۤی
کھنچے چلے آتے ہیں
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
ثَمَرٰتُ
پھل
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
رِّزۡقًا
رزق کے طور پر
مِّنۡ لَّدُنَّا
ہماری طرف سے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
اِنۡ
اگر ہم
نَّتَّبِعِ
پیروی کریں
الۡہُدٰی
ہدایت کی
مَعَکَ
تمہارے ساتھ
نُتَخَطَّفۡ
ہم اُچک لیے جائیں گے
مِنۡ اَرۡضِنَا
اپنی زمین سے
اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
نُمَکِّنۡ
ہم نے جگہ دی
لَّہُمۡ
اُنھیں
حَرَمًا
ایک حرم میں
اٰمِنًا
پُرامن
یُّجۡبٰۤی
کھینچ کر لائے جاتے ہیں
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
ثَمَرٰتُ
پھل
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرقسم کے
رِّزۡقًا
رزق کے طور پر
مِّنۡ لَّدُنَّا
ہماری جناب سے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان میں سے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "If we were to follow the guidance with you, we would be swept from our land." Have we not established for them a safe sanctuary to which are brought the fruits of all things as provision from Us? But most of them do not know.

کہنے لگے اگر ہم آپ کے ساتھ ہو کر ہدایت کے تابعدار بن جائیں تو ہم تو اپنے ملک سے اچک لئے جائیں کیا ہم نے انہیں امن و امان اور حرمت والے حرم میں جگہ نہیں دی؟ جہاں تمام چیزوں کے پھل کھچےچلے آتے ہیں جو ہمارے پاس بطور رزق کے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کچھ نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کافر لوگ آپ سے یہ کہتے ہیں : اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو ہم تو اپنے ملک سے اچک لئے جائیں گے ؟ کیا ہم نے پرامن حرم کو ان کا جائے قیام نہیں بنایا۔ جہاں ہماری طرف سے رزق کے طور پر ہر طرح کے پھل کھچے چلے آتے ہیں ؟ لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہاکہ اگرہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تواپنی زمین ہی سے ہم اُچک لیے جائیں گے اورکیاہم نے اُنہیں ایک پُرامن حرم میں جگہ نہیں دی؟ جس کی طرف ہماری جناب سے رزق کے طور پر ہر قسم کے پھل کھینچ کرلائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے اکثرلوگ جانتے نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, “ if we follow the guidance with you O Muhammad), we will be driven out of our land.|" Is it not that We have established them in the peaceful Haram (sanctuary) to which the fruits of everything are drawn as a provision from Us? But most of them do not know.

اور کہنے لگے اگر ہم راہ پر آئیں تیرے ساتھ اچک لئے جائیں اپنے ملک سے کیا ہم نے جگہ نہیں دی ان کو حرمت والے پناہ کے مکان میں کھنچے چلے آتے ہیں اس کی طرف میوے ہر چیز کے روزی ہماری طرف سے پر بہت ان میں سمجھ نہیں رکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس ہدایت کی پیروی کریں تو ہم اپنی زمین سے اچک لیے جائیں گے کیا ہم نے انہیں امن والے حرم میں متمکن نہیں کیا کھنچے چلے آتے ہیں اس (حرم) کی طرف ہر قسم کے پھل یہ خاص رزق ہے ہماری طرف سے لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ کہتے ہیں ” اگر ہم تمہارے ساتھ اس ہدایت کی پیروی اختیار کرلیں تو اپنی زمین سے اچک لیے جائیں گے ۔ ”80 کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے ایک پر امن حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنا دیا جس کی طرف ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں ، ہماری طرف سے رزق کے طور پر؟ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔ 81

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں گے تو ہمیں اپنی زمین سے کوئی اچک کرلے جائے گا ۔ ( ٣٣ ) بھلا کیا ہم نے ان کو اس حرم میں جگہ نہیں دے رکھی جو اتنا پر امن ہے کہ ہر قسم کے پھل اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں ، جو خاص ہماری طرف سے دیا ہوا رزق ہے؟ لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر یہ قریش کے کافر کہتے ہیں اگر ہم تیری راہ پر ہوجائیں تیرے ساتھ سچا دین اختیار کرلیں تو اپنے ملک سے نکال 6 دیئے جائیں کیا ہم نے ان کو حرم کی زمین میں نہیں جمایا جہاں کچھ ڈر نہیں ہر قسم کے میوے ہمارے دیئے ہوئے (ہر ملک سے) وہاں کھینچے چلے آتے ہیں لیکن ان میں اکثر لوگ نادان ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہو کر (اس) ہدایت (دین) کی پیروی کرنے لگیں تو (فوراً ) اپنے ملک سے اچک لئے جائیں۔ کیا ہم نے ان کو امن والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہر قسم کے پھل کھنچے چلے آتے ہیں جو ہمارے پاس (ہماری قدرت) سے کھانے کو ملتے ہیں و لیکن ان کے اکثر لوگ (اس کو) نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہو کر ہدایت پر چلنے لگیں تو ہم اپنی سر زمین سے اچک لئے جائیں گے۔ (اللہ نے فرمایا) کیا ہم نے ان کو امن والے حرم میں ٹھکانا نہیں دیا۔ جس کی طرف ہماری جانب سے رزق کے طورہر طرح کے ثمرات کھنچے چلے آتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے اُچک لئے جائیں۔ کیا ہم نے اُن کو حرم میں جو امن کا مقام ہے جگہ نہیں دی۔ جہاں ہر قسم کے میوے پہنچائے جاتے ہیں (اور یہ) رزق ہماری طرف سے ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: were we to follow the guidance with thee, We Shall be snatched away from our land. Have We not established for them an inviolable sanctuary whereunto fruits of every sort are brought: a provision from Our presence? But most of them know not.

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہو کر ہدایت پر چلنے لگیں تو اپنی سرزمین سے مار کر نکال دیئے جائیں ۔ کیا ہم نے ان کو امن وامان والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہر قسم کے پھل کھنچے چلے آتے ہیں ہمارے پاس سے بطور کھانے کے لیکن ان میں سے اکثر لوگ (اتنی بات بھی) نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہوکر اس ہدایت کے پیرو بن جائیں تو ہم اپنے ملک سے اچک لیے جائیں گے ۔ کیا ہم نے ان کو متمکن نہیں کیا ، ایک مامون حرم میں ، جس کی طرف خاص ہمارے فضل سے ہر چیز کی پیداوار کھنچی چلی آرہی ہے؟ لیکن ان کے اکثر اس بات کو نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے کہا اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو ہمیں ہماری زمین ( ملک ) سے اُچک لیا جائے گا ، کیا ہم نے ان لوگوں کو حرم میں جو امن والا ہے بسا نہیں دیا ہے ، جس کی طرف ہر چیز کے ثمرات ( پھل وغیرہ ) ہماری طرف سے رزق کے طور پر کھنچے چلے آتے ہیں اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( کچھ ) نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ ” اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے اچک لیے جائیں۔ “ کیا ہم نے ان کو حرم میں جگہ نہیں دی ؟ جو امن کا مقام ہے وہ جگہ جہاں ہر قسم کے میوے پہنچائے جاتے ہیں اور یہ رزق ہماری طرف سے ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں یہ ناشکرے) لوگ کہ اگر ہم نے ہدایت کی پیروی کی آپ کے ساتھ تو اس کے نتیجے میں ہمیں اچک لیا جائے گا اپنی سرزمین سے کیا ہم نے ان کو ٹھکانا نہیں دیا ایسے پر امن حرم میں جس کی طرف کھچے چلے آتے ہیں ہر قسم کے پھل اور پیداواریں اپنی طرف سے خاص روزی سانی کے طور پر ارض حرم کے باشندوں کے لئے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں حق اور حقیقت کو

Translated by

Noor ul Amin

اور کافرکہتے ہیں : ’’اگرہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں توہمیں ہمارے ملک سے نکال دیا جائے گا‘‘ کیا ہم نے انہیں پر ُ امن حرم میں رہنے کی جگہ نہیں دی ہے جہاں ہماری طرف سے رز ق کے طور پر طرح طرح کے پھل پہنچائے جاتے ہیں لیکن ان میں اکثرلوگ جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہتے ہیں اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو لوگ ہمارے ملک سے ہمیں اچک لے جائیں گے ( ف۱٤۳ ) کیا ہم نے انھیں جگہ نہ دی امان والی حرم میں ( ف۱٤٤ ) جس کی طرف ہر چیز کے پھل لائے جاتے ہیں ہمارے پاس کی روزی لیکن ان میں اکثر کو علم نہیں ( ف۱٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( قدر ناشناس ) کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کی معیّت میں ہدایت کی پیروی کر لیں تو ہم اپنے ملک سے اچک لئے جائیں گے ۔ کیا ہم نے انہیں ( اس ) امن والے حرم ( شہرِ مکہ جو آپ ہی کا وطن ہے ) میں نہیں بسایا جہاں ہماری طرف سے رزق کے طور پر ( دنیا کی ہر سمت سے ) ہر جنس کے پھل پہنچائے جاتے ہیں ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ( کہ یہ سب کچھ کس کے صدقے سے ہو رہا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( کفارِ مکہ ) کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو ہمیں اپنی سر زمین سے اچک لیا جائے گا ( یہاں سے نکال دیا جائے گا ) کیا ہم نے ان کو ایسے امن والے محترم مقام میں جگہ نہیں دی؟ جہاں ہماری طرف سے رزق کے طور پر ہر قسم کے پھل لائے جاتے ہیں مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "If we were to follow the guidance with thee, we should be snatched away from our land." Have We not established for them a secure sanctuary, to which are brought as tribute fruits of all kinds,- a provision from Ourselves? but most of them understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

They, (the pagans), say, "If we were to follow your guidance we would be snatched away from our land. Have We not given them the secure, holy precinct wherein all types of fruits are brought to them as a sustenance from Us? However, many of them do not know it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "If we follow the guidance with you, we would be snatched away from our land." Have We not established for them a secure sanctuary, to which are brought fruits of all kinds, a provision from Ourselves, but most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: If we follow the guidance with you, we shall be carried off from our country. What! have We not settled them in a safe, sacred territory to which fruits of every kind shall be drawn?-- a sustenance from Us; but most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

And they say: If we were to follow the Guidance with thee we should be torn out of our land. Have We not established for them a sure sanctuary, whereunto the produce of all things is brought (in trade), a provision from Our presence? But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहते हैं, "यदि हम तुम्हारे साथ इस मार्गदर्शन का अनुसरण करें तो अपने भू-भाग से उचक लिए जाएँगे।" क्या ख़तरों से सुरक्षित हरम में हम ने ठिकाना नहीं दिया, जिस की ओर हमारी ओर से रोज़ी के रूप में हर चीज़ की पैदावार खिंची चली आती है? किन्तु उन में से अधिकतर जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہو کر (اس دین کی) ہدایت پر چلنے لگیں توفی الفور اپنے مقام سے مار کر نکال دیئے جائیں گے کیا ہم نے ان کو امن وامان والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہر قسم کے پھل کھنچے چلے آتے ہیں جو ہمارے پاس سے (یعنی ہماری قدرت اور رزاقی سے) کھانے کو ملتے ہیں و لیکن ان میں اکثر لوگ (اس کو) نہیں جانتے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ وہ کہتے ہیں اگر ہم تیرے ساتھ اس ہدایت کی پیروی اختیار کریں تو ہم اپنی زمین سے اچک لیے جائیں گے۔ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے امن والے حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنایا ہے۔ جس میں ہماری طرف سے رزق کے طور پر ہر طرح کے پھل چلے آتے ہیں مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔ “ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہتے ہیں اگر ہم تمہارے ساتھ اس ہدایت کی پیروی اختیار کرلیں تو اپنی زمین سے اچک لیے جائیں گے ۔ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے ایک پر امن حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنا دیا جس کی طرف ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں ، ہماری طرف سے رزق کے طور پر ؟ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کا اتباع کرنے لگیں تو ہم اپنی زمین سے اچک لیے جائیں گے، کیا ہم نے انہیں امن وامان والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہر چیز کے پھل لائے جاتے ہیں جو ہمارے پاس سے کھانے کے لیے دیئے جاتے ہیں۔ اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے اگر ہم راہ پر آئیں تیرے ساتھ اچک لیے جائیں اپنے ملک سے کیا ہم نے جگہ نہیں دی ان کو حرمت والے پناہ کے مکان میں کھینچے لے آتے ہیں اس کی طرف میوے ہر چیز کے روزی ہماری طرف سے پر بہت ان میں سمجھ نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کفار یوں کہتے ہیں کہ اگر ہم تیرے ساتھ ہو کر اس ہدایت اور دین پر چلنے لگیں تو ہم اپنے ملک سے اچک لئے جائیں کیا ہم نے ان کو امن والے حرم میں جگہ نہیں دی جہاں ہر قسم کے پھل کھینچے چلے آتے ہیں جو ہماری طرف سے بطو رزق کے دیئے جاتے ہیں لیکن ان میں کے اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے