84 This is the fourth answer to their excuse. To understand it fully one should bear in mind two things: First, the present life which is no more than a few years for anyone, is only the temporary phase of a journey. The real life which will be everlasting is yet to come. In this life man may amass as much provision as he may please and live the few years at his disposal as comfortably as he can, ... it will in any case come to an end, and man will depart from the world empty-handed. No sensible person will like to make the bad bargain of suffering the everlasting distress and affliction in the Hereafter in exchange for the pleasures and comforts of his brief sojourn in the world. As against this, he would rather prefer to face a few years of hardships here and earn the goodness that may earn him everlasting bliss and comfort in the eternal life of the Next World.
Secondly, Allah's religion does not demand that tnan should totally refrain from seeking and enjoying the good things of life and discard its adornments in any case. Its only demand is that he should prefer the Hereafter to the world, for the world is perishable and the Hereafter everlasting; and the pleasures of the world are inferior and of the Hereafter superior. Therefore, tnan must try to attain those provisions and adornments of the world that may enable him to fare well in the everlasting life of the Next World, or at least protect him from the eternal loss there. But in case there is a question of a comparison between the two, and thesuccess of the world and of the Hereafter oppose and contradict each other, the Faith demands, and this is the demand of man's good sense too, that he should sacrifice the world to the Hereafter, and should never adopt the way of only seeking the transitory provisions and adornments of this world, which inevitably lead to his ruin in the Hereafter forever.
Keeping these two things in view Iet us see what Allah says to the disbelievers of Makkah in the foregoing sentences. He does not tell them to wind up their business, stop their trade and follow His Prophets and become mendicants. What He says is that the worldly wealth of which they are so enamoured, is very meager and they can utilize it only for a few days in this worldly life. Contrary to this, that which is with Allah is much better both in quality and in quantity and is also everlasting. Therefore, they would be foolish if for the sake of benefiting by the limited blessings of this transitory life, they adopted the way whose evil results they will have to suffer in the form of everlasting loss in the Next World. They should judge for themselves as to who is successful: He who exerts himself in the service of his Lord and then is blessed with His favours for ever, or he who will be produced as a culprit in His Court, only after having had an opportunity of enjoying unlawful wealth for a few days in the world. Show more
سورة القصص حاشیہ نمبر : 84
یہ ان کے عذر کا چوتھا جواب ہے ۔ اس جواب کو سمجھنے کے لیے پہلے دو باتیں اچھی طرح ذہن نشین ہوجانی چاہیں ۔
اول یہ کہ دنیا کی موجودہ زندگی جس کی مقدار کسی کے لیے بھی چند سالوں سے زیادہ نہیں ہوتی ، محض ایک سفر کا عارضی مرحلہ ہے ، اصل زندگی جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے ، آگ... ے آنی ہے ، موجودہ عارضی زندگی میں انسان خواہ کتنا ہی سروسامان جمع کرلے اور چند سال کیسے ہی عیش کے ساتھ بسر کرلے ، بہرحال اسے ختم ہونا ہے اور یہاں کا سب سروسامان آدمی کو یونہی چھوڑ کر اٹھ جانا ہے ۔ اس مختصر سے عرصہ حیات کا عیش اگر آدمی کو اس قیمت پر حاصل ہوتا ہو کہ آئندہ کی ابدی زندگی میں وہ دائما خستہ حال اور مبتلائے مصیبت رہے ، تو کوئی صاحب عقل آدمی یہ خسارے کا سودا نہیں کرسکتا ، اس کے مقابلے میں ایک عقل مند آدمی اس کو ترجیح دے گا کہ یہاں چند سال مصیبتیں بھگت لے ، مگر یہاں سے وہ بھلائٰیاں کما کر لے جائے جو بعد کی دائمی زندگی میں اس کے لیے ہمیشگی کے عیش کی موجب بنیں ۔
دوسری بات یہ ہے کہ اللہ کا دین انسان سے یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ وہ اس دنیا کی متاع حیات سے استفادہ نہ کرے اور اس کی زینت کو خواہ مخواہ لات ہی مار دے ۔ اس کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ وہ دنیا پر آخرت کو ترجیح دے ، کیونکہ دنیا فانی ہے اور آخرت باقی ، اور دنیا کا عیش کم تر ہے اور آخرت کا عیش بہتر ، اس لیے دنیا کی وہ متاع اور زینت تو آدمی کو ضرور حاصل کرنی چاہیے جو آخرت کی باقی رہنے والی زندگی میں اسے سرخسرو کرے ، یا کم از کم یہ کہ اسے وہاں کے ابدی خسارے میں مبتلا نہ کرے ، لیکن جہاں معابلہ مقابلے کا آپڑے ، یعنی دنیا کی کامیابی اور آخرت کی کامیابی ایک دوسرے کی ضد ہوجائیں ، وہاں دین حق کا مطالبہ انسان سے یہ ہے ، اور یہی عقل سلیم کا مطالبہ بھی ہے کہ آدمی دنیا کو آخر پر قربان کردے اور اس دنیا کی عارضی متاع و زینت کی خاطر وہ راہ ہرگز اختیار نہ کرے جس سے ہمیشہ کے لیے اس کی عاقبت خراب ہوتی ہو ۔
ان دو باتوں کو نگاہ میں رکھ کر دیکھیے کہ اللہ تعالی اوپر کے فقروں میں کفار مکہ سے کیا فرماتا ہے ۔ وہ یہ نہیں فرماتا کہ تم اپنی تجارت لپیٹ دو ، اپنے کاروبار ختم کردو ، اور ہمارے پیغمبر کو مان کر فقیر ہوجاؤ ، بلکہ وہ یہ فرماتا ہے کہ یہ دنیا کی دولت جس پر تم ریجھے ہوئے ہو ، بہت تھوڑی دولت ہے اور بہت تھوڑے دنوں کے لیے تم اس کا فائدہ اس حیات دنیا میں اٹھا سکتے ہو ، اس کے برعکس اللہ کے ہاں جو کچھ ہے وہ اس کی بہ نسبت کم و کیف ( Quality اور Quantity ) میں بھی بہتر ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا بھی ہے ۔ اس لیے تم سخت حماقت کرو گے اگر اس عارضی زندگی کی محدود نعمتوں سے متمتع ہونے کی خاطر وہ روش اختیار کرو جس کا نتیجہ آخرت کے دائمی خسارے کی شکل میں تمہیں بھگتنا پڑے ، تم خود مقابلہ کر کے دیکھ لو کہ کامیاب آیا وہ شخص ہے جو محنت و جانفشانی کے ساتھ اپنے رب کی خدمت بجا لائے اور پھر ہمیشہ کے لیے اس کے انعام سے سرفراز ہو ، یا وہ شخص جو گرفتار ہوکر مجرم کی حیثیت سے خدا کی عدالت میں پیش کیا جانے والا ہو اور گرفتاری سے پہلے محض چند روز حرام کی دولت سے مزے لوٹ لینے کا اس کو موقع مل جائے؟ Show more