Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 63

سورة القصص

قَالَ الَّذِیۡنَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَغۡوَیۡنَا ۚ اَغۡوَیۡنٰہُمۡ کَمَا غَوَیۡنَا ۚ تَبَرَّاۡنَاۤ اِلَیۡکَ ۫ مَا کَانُوۡۤا اِیَّانَا یَعۡبُدُوۡنَ ﴿۶۳﴾

Those upon whom the word will have come into effect will say, "Our Lord, these are the ones we led to error. We led them to error just as we were in error. We declare our disassociation [from them] to You. They did not used to worship us."

جن پر بات آچکی وہ جواب دیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! یہی وہ ہیں جنہیں ہم نے بہکا رکھا تھا ہم نے انہیں اسی طرح بہکایا جس طرح ہم بہکے تھے ہم تیری سرکار میں اپنی دست برادری کرتے ہیں یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
حَقَّ
سچ ہوگئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقَوۡلُ
بات
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہیں
اَغۡوَیۡنَا
گمراہ کیا ہم نے
اَغۡوَیۡنٰہُمۡ
گمراہ کیا تھا ہم نے انہیں
کَمَا
جیسا کہ
غَوَیۡنَا
گمراہ ہوئے ہم
تَبَرَّاۡنَاۤ
اظہار براءت کرتے ہیں ہم (ان سے)
اِلَیۡکَ
تیرے سامنے
مَا
نہ
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اِیَّانَا
صرف ہماری ہی
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
حَقَّ
ثابت ہو چکی
عَلَیۡہِمُ
جن پر
الۡقَوۡلُ
بات
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اَغۡوَیۡنَا
گمراہ کیا ہمیں
اَغۡوَیۡنٰہُمۡ
بہکایا ہم نے اُنہیں
کَمَا
جیسے
غَوَیۡنَا
ہم خود بہکے ہوئے تھے
تَبَرَّاۡنَاۤ
برات کا اظہار کرتے ہیں ہم
اِلَیۡکَ
تیرے سامنے
مَاکَانُوۡۤا
نہیں تھے وہ
اِیَّانَا
قطعاً ہماری
یَعۡبُدُوۡنَ
عبادت کرتے
Translated by

Juna Garhi

Those upon whom the word will have come into effect will say, "Our Lord, these are the ones we led to error. We led them to error just as we were in error. We declare our disassociation [from them] to You. They did not used to worship us."

جن پر بات آچکی وہ جواب دیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! یہی وہ ہیں جنہیں ہم نے بہکا رکھا تھا ہم نے انہیں اسی طرح بہکایا جس طرح ہم بہکے تھے ہم تیری سرکار میں اپنی دست برادری کرتے ہیں یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ لوگ اللہ کے مزعومہ شریک) جن پر عذاب کی بات واجب ہوجائے گی : پروردگار ! ہم نے ان لوگوں (اپے پیروؤں) کو گمراہ کیا تھا (اور) انھیں ایسے ہی گمراہ کیا جیسے ہم خود ہی گمراہ تھے۔ اب ہم آپ کے سامنے ان سے برات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے عبادت نہیں کی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن پربات ثابت ہو چکی وہ کہیں گے:’’اے ہمارے رب!یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیاہم نے انہیں ویسے ہی بہکایا جیسے ہم خودبہکے ہوئے تھے ،ہم آپ کے سامنے برأت کااظہارکرتے ہیں، یہ ہماری عبادت قطعاً نہیں کرتے تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those against whom the word will come true will say, |"Our Lord, these are the ones whom we led astray. We led them astray as we ourselves went astray. We negate before you our responsibility (in respect of them); it was not we (alone) whom they worshipped.

بولے جن پر ثابت ہوچکی بات اے رب یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ان کو بہکایا جیسے ہم آپ بہکے ہم منکر ہوئے تیرے آگے وہ ہم کو نہ پوجتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کہیں گے وہ لوگ جو (عذاب کے) فیصلے کے مستحق ہوچکے ہوں گے : اے ہمارے پروردگار ! یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا (وہ جواب میں کہیں گے) ہم نے انہیں گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے تھے ہم تیرے سامنے (ان سے) اظہار براءت کرتے ہیں یہ ہماری پرستش تو نہیں کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ قول جن پر چسپاں ہوگا 86 وہ کہیں گے ” اے ہمارے رب ، بے شک یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ۔ انہیں ہم نے اسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے ۔ ہم آپ کے سامنےبراءت کا اظہار کرتے ہیں ۔ 87 یہ ہماری تو بندگی نہیں کرتے تھے ۔ ” 88

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن کے خلاف ( اللہ کی ) بات پوری ہوچکی ہوگی ، ( ٣٦ ) وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! یہ لوگ جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ، ہم نے ان کو اسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے ، ( ٣٧ ) ہم آپ کے سامنے ان سے دست بردار ہوتے ہیں ، یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔ ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس وقت وہ لوگ جن پر اللہ کا فرمودہ پورا ہوچکا کہ وہ دوزخی ہیں بول اٹھیں گے مالک ہمارا 5 سے بیشک یہ لوگ وہ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ہم ان کے معبود بنے ہم نے ان کو اسی طرح بہکایا جیسے ہم خود بہکے 6 تھے ہم تیرے سامنے ان سے الگ ہوئے ان کی صورت سے بیزار ہیں اور وہ ہم کو نہیں پوجتے تھے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو جن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکا کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! یہ وہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے ان کو ویسا ہی گمراہ کیا تھا جیسا ہم خود گمراہ تھے ہم آپ کی طرف متوجہ ہو کر ان سے بیزار ہوتے ہیں (اور) یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ جن پر عذاب ثابت ہوگیا ہے وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار یہ ہیں وہ جنہیں ہم نے بہکایا ہم نے انہیں اس طرح گمراہ کیا جس طرح خود گمراہ ہوئے۔ ہم آپ کے سامنے ان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ہماری بندگی تو نہ کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(تو) جن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ ہمارے پروردگار یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ اور جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے اسی طرح اُن کو گمراہ کیا تھا (اب) ہم تیری طرف (متوجہ ہوکر) اُن سے بیزار ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those upon whom the sentence will be pronounced will say: our Lord these are they whom we seduced, we seduced them even as we our selves were seduced. We declare ourselves quit of them before Thee; not our selves they were wont to worship.

(اس پر) وہ لوگ کہیں گے جن پر (اللہ کا) فرمودہ ثابت ہوچکا ہوگا ۔ اے ہمارے پروردگار یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں بہکایا تھا ہم نے انہیں (بیشک) بہکایا تھا جیسا کہ ہم خود بہکے تھے ۔ ہم تیری پیشی میں دستبردار ہوتی ہیں ۔ (اور) یہ لوگ کچھ ہم کو تو پوجتے نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جن پر خدا کی بات پوری ہوچکی ہوگی ، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا ، ہم نے ان کو اسی طرح گمراہ کیا جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے ۔ ہم تیرے حضور ان سے اعلان براءت کرتے ہیں ، یہ ہم کو نہیں پوجتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جن پر ( عذاب کا ) فرمان ثابت ہوچکا کہیں گے ہمارے رب! یہی ہیں وہ لوگ جن کو ہم نے گمراہ کیا ، ہم نے ان کو ( ان کے اختیار سے ) گمراہ کیا جیسے ہم خود ( اپنے اختیار سے ) گمراہ تھے ، آپ کی طرف ( متوجہ ہوتے ہوئے ) ( اب ) ہم ان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں یہ لوگ ہماری پرستش نہیں کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جن لوگوں پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ ہمارے رب یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا اور جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے اسی طرح ان کو بھی گمراہ کیا تھا ‘ اب ہم تیری طرف متوجہ ہو کر ان سے بیزار ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر بول اٹھیں گے وہ لوگ جن پر پکی ہوچکی ہوگی ہماری بات کہ اے ہمارے رب یہی ہیں وہ لوگ جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے ان کو اسی طرح گمراہ کیا تھا جس طرح کہ ہم خود گمراہ تھے ہم آپ کے سامنے براءت کا اظہار کرتے ہیں یہ لوگ ہماری بندگی نہیں کرتے تھے ()

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ لوگ جن پر عذاب کی بات سچی ہوجائے گی کہیں گے:اے رب!ہم نے ان کو گمراہ کیا تھا ( اور ) انہیں ایساگمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ تھے اب ہم آپ کے سامنے ان سے اپنی بیزاری اور علیحدگی کا اظہارکرتے ہیں انہوں نے ہماری عبادت نہیں کی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہیں گے وہ جن پر بات ثابت ہوچکی ( ف۱٦۱ ) اے ہمارے رب یہ ہیں وہ جنہیں ہم نے گمراہ کیا ، ہم نے انھیں گمراہ کیا جیسے خود گمراہ ہوئے تھے ( ف۱٦۲ ) ہم ان سے بیزار ہو کر تیری طرف رجوع لاتے ہیں وہ ہم کو نہ پوجتے تھے ( ف۱٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ لوگ جن پر ( عذاب کا ) فرمان ثابت ہو چکا کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے انہیں ( اسی طرح ) گمراہ کیا تھا جس طرح ہم ( خود ) گمراہ ہوئے تھے ، ہم ان سے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے تیری طرف متوجہ ہوتے ہیں اور وہ ( درحقیقت ) ہماری پرستش نہیں کرتے تھے ( بلکہ اپنی نفسانی خواہشات کے پجاری تھے )

Translated by

Hussain Najfi

جن پر خدا کا حکم ( عذاب ) نافذ ہو چکا ہوگا ۔ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! یہ ہیں وہ لوگ جنہیں ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے انہیں اسی طرح گمراہ کیا تھا جیسے ہم خود گمراہ تھے ( اب ) ہم تیری بارگاہ میں ( ان سے ) برأت کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ ہماری پرستش نہیں کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those against whom the charge will be proved, will say: "Our Lord! These are the ones whom we led astray: we led them astray, as we were astray ourselves: we free ourselves (from them) in Thy presence: it was not us they worshipped."

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have become subject to punishment will say, "Lord, they seduced us." Their idols will say, "We seduced them but we renounce their worshipping us for it was not us whom they worshipped".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those about whom the Word will have been fulfilled will say: "Our Lord! These are they whom we led astray. We led them astray, as we were astray ourselves. We declare our innocence before You. It was not us they worshipped."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those against whom the sentence has become confirmed will say: Our Lord! these are they whom we caused to err; we caused them to err as we ourselves did err; to Thee we declare ourselves to be clear (of them); they never served Us.

Translated by

William Pickthall

Those concerning whom the Word will have come true will say: Our Lord! These are they whom we led astray. We led them astray even as we ourselves were astray. We declare our innocence before Thee: us they never worshipped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन पर बात पूरी हो चुकी होगी, वे कहेंगे, "ऐ हमारे रब! ये वे लोग हैं जिन्हें हम ने बहका दिया था। जैसे हम स्वयं बहके थे, इन्हें भी बहकाया। हम ने तेरे आगे स्पष्ट कर दिया कि इन से हमारा कोई सम्बन्ध नहीं। ये हमारी बन्दगी तो करते नहीं थे?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن پر خدا کا فرمودہ ثابت ہوچکا ہوگا وہ بول اٹھیں گے اے ہمارے پروردگار بیشک یہ وہی لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ہم نے ان کو ویسا ہی بہکایا جیسا ہم خود بہکے تھے اور ہم آپ کی پیشی میں ان سے دستبرداری کرتے ہیں اور یہ لوگ ہم کو نہ پوجتے تھے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن پر یہ فرمان ثابت ہوگا وہ کہیں گے اے ہمارے رب بیشک یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ انہیں ایسا گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ تھے۔ ہم آپ کے سامنے براءت کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ صرف ہماری بندگی نہیں کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ قول جن پر چسپاں ہوگا وہ کہیں گے اے ہمارے رب ، بیشک یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ انہیں ہم نے اسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے ۔ ہم آپ کے سامنے برات کا اظہار کرتے ہیں ۔ یہ ہماری توبندگی نہیں کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں پر اللہ کا فرمودہ ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ہم نے ان کو ویسا ہی بہکایا جیسا کہ ہم خود بہکے تھے ہم آپ کے حضور ان سے بیزاری ظاہر کرتے ہیں یہ لوگ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے جن پر ثابت ہوچکی بات اے رب یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ان کو بہکایا جیسے ہم آپ بہکے ہم منکر ہوئے تیرے آگے وہ ہم کو نہ پوجتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں پر خدا کے عذاب کا فرمان ثابت ہوچکا ہے وہ کہیں گے اے ہمارے ب یہ وہی لوگ ہیں جن کو ہم نے ویسا ہی گمراہ کیا جیسا ہم خود گمراہ ہوئے تھے ہم آپ کے روبروان سے دست بردار ہوتے ہیں یہ لوگ ہم کو نہیں پوجا کرتے تھے