Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 7

سورة القصص

وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰۤی اُمِّ مُوۡسٰۤی اَنۡ اَرۡضِعِیۡہِ ۚ فَاِذَا خِفۡتِ عَلَیۡہِ فَاَلۡقِیۡہِ فِی الۡیَمِّ وَ لَا تَخَافِیۡ وَ لَا تَحۡزَنِیۡ ۚ اِنَّا رَآدُّوۡہُ اِلَیۡکِ وَ جَاعِلُوۡہُ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۷﴾

And We inspired to the mother of Moses, "Suckle him; but when you fear for him, cast him into the river and do not fear and do not grieve. Indeed, We will return him to you and will make him [one] of the messengers."

ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کی ماں کو وحی کی کہ اسے دودھ پلاتی رہ اور جب تجھے اس کی نسبت کوئی خوف معلوم ہو تو اسے دریا میں بہا دینا اور کوئی ڈر خوف یا رنج غم نہ کرنا ہم یقیناً اسے تیری طرف لوٹانے والے ہیں اور اسے اپنے پیغمبروں میں بنانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰۤی
طرف
اُمِّ مُوۡسٰۤی
موسیٰ کی ماں کے
اَنۡ
کہ
اَرۡضِعِیۡہِ
دودھ پلاؤ اسے
فَاِذَا
پھر جب
خِفۡتِ
خوف ہو تمہیں
عَلَیۡہِ
اس پر
فَاَلۡقِیۡہِ
پھر ڈال دو اسے
فِی الۡیَمِّ
دریا میں
وَلَا
اور نہ
تَخَافِیۡ
تم ڈرو
وَلَا
اور نہ
تَحۡزَنِیۡ
تم غم کرو
اِنَّا
بےشک ہم
رَآدُّوۡہُ
لوٹا دینے والے ہیں اسے
اِلَیۡکِ
طرف تیرے
وَجَاعِلُوۡہُ
اور بنانے والے ہیں اسے
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰۤی اُمِّ مُوۡسٰۤی
موسیٰ کی ماں کی طرف
اَنۡ
یہ کہ
اَرۡضِعِیۡہِ
تم دودھ پلاؤ اسے
فَاِذَا
پھر جب
خِفۡتِ
تُو ڈرے
عَلَیۡہِ
اُس کے بارے میں
فَاَلۡقِیۡہِ
تو ڈال دے اُسے
فِی الۡیَمِّ
دریا میں
وَلَا تَخَافِیۡ
اور نہ تم ڈرو
وَلَا تَحۡزَنِیۡ
اور نہ غم کرو
اِنَّا
یقیناً ہم
رَآدُّوۡہُ
لوٹا کر لا نے والے ہیں اسے
اِلَیۡکِ
تمہاری طرف
وَجَاعِلُوۡہُ
اور بنانے والے ہیں اسے
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And We inspired to the mother of Moses, "Suckle him; but when you fear for him, cast him into the river and do not fear and do not grieve. Indeed, We will return him to you and will make him [one] of the messengers."

ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کی ماں کو وحی کی کہ اسے دودھ پلاتی رہ اور جب تجھے اس کی نسبت کوئی خوف معلوم ہو تو اسے دریا میں بہا دینا اور کوئی ڈر خوف یا رنج غم نہ کرنا ہم یقیناً اسے تیری طرف لوٹانے والے ہیں اور اسے اپنے پیغمبروں میں بنانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے موسیٰ کی والدہ کی طرف الہام کیا کہ اس بچے (موسیٰ ) کو دودھ پلاتی رہو۔ پھر جب تجھے اس (کے قتل) کا خطرہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ کچھ خود رکھنا اور نہ غم کھانا ہم اس بچے کو تیرے طرف ہی لوٹا دینگے اور اسے اپنا رسول بنادیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے موسیٰ کی ماں کووحی کی کہ اُسے دودھ پلاؤ،پھرجب تواُس کے بارے میں ڈرے تواُسے دریامیں ڈال دے اور نہ ڈرواورغم نہ کرو،یقیناہم اُسے تمہارے پاس لوٹاکرلانے والے ہیں،اوراُسے رسولوں میں سے بنانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We inspired the mother of Musa saying, |"Suckle him (Musa). Then once you fear about him, cast him in the river, and do not fear and do not grieve. Surely We are going to bring him back to you and appoint him one of (Our) messengers.

اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کی ماں کو کہ اس کو دودھ پلاتی رہ پھر جب تجھ کو ڈر ہو اس کا تو ڈال دے اس کو دریا میں اور نہ خطرہ کر اور نہ غمگین ہو ہم پھر پہنچا دیں گے اس کو تیری طرف اور کردیں گے اس کو رسولوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے وحی کردی موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کو کہ تم اسے دودھ پلاتی رہو اور جب تمہیں اس کے بارے میں اندیشہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ خوف کھانا اور نہ رنجیدہ ہونا ہم اسے لوٹانے والے ہیں تمہاری طرف اور اسے بنانے والے ہیں رسولوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم 9 نے موسی ( علیہ السلام ) کی ماں کو اشارہ کیا کہ ” اس کو دودھ پلا ، پھر جب تجھے اس کی جان کا خطرہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور کچھ خوف اور غم نہ کر ، ہم اسے تیرے ہی پاس واپس لے آئیں گے اور اس کو پیغمبروں میں شامل کریں گے ۔ ” 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کی والدہ کو الہام کیا کہ : تم اس ( بچے ) کو دودھ پلاؤ ، پھر جب تمہیں اس کے بارے میں کوئی خطرہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا ، اور ڈرنا نہیں ، اور نہ صدمہ کرنا ، یقین رکھو ہم اسے واپس تمہارے پاس پہنچا کر رہیں گے ، اور اس کو پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر بنائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ کی ماں یو خاند) کو وحی بھیجی کہ تو اس کو 7 چار مہینے باتیں مہینے یا (مہینے تک دودھ پلاتی رہ جب تجھ کو اس پر ڈر پیدا ہو کہ فرعون کو خبر ہوجائے گی تو ایک صندوق بند کر کے اس کو دریا میں ڈال دے نیل میں اور ڈر نہیں نہ رنج کر ہم (عنقریب) اکو پتھر تریے پاس لے آئیں گے اور اس کو پیغمبر بنائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کو الہام فرمایا کہ انہیں دودھ پلائیں تو جب ان کے بارے اندیشہ ہو (کہ جاسوسوں کو خبر ہوگئی) تو ان کو دریا میں ڈال دیں اور نہ کوئی اندیشہ کریں اور نہ غم یقینا ہم ان کو آپ کے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) انہیں پیغمبر بنادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کو الہام کیا (ان کے دل میں ڈالا) کہ وہ (موسیٰ کو) دودھ پلاتی رہیں۔ پھر جب اس طرف سے (فرعون کی طر سے ) کوئی خطرہ ہو تو اس کو دریا میں ڈال دیں۔ نہ تو کوئی اندیشہ کرنا اور نہ غم کھانا۔ یقیناً ہم اس کو تمہاری طرف لوٹادیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنادیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسٰی کی ماں کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلاؤ جب تم کو اس کے بارے میں کچھ خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ تو خوف کرنا اور نہ رنج کرنا۔ ہم اس کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) اُسے پیغمبر بنا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We inspired the mother of Musa, saying: suckle him, then when thou fearest for him, cast him into the river and fear not, nor grieve. Verily We are going to restore him unto thee, and shall make him one of the sent ones.

اور ہم نے موسیٰ کی والدہ کو الہام کیا کہ تم انہیں دودھ پلاؤ پھر جب تم کو انکی نسبت اندیشہ ہو ۔ تو تم انہیں دریا میں ڈال دو اور نہ اندیشہ کرو اور نہ غم کرو ہم ضرور ان کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور انہیں پیغمبر بنا دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کی ماں کو وحی کی کہ اس کو دودھ پلاؤ ، پس جب تمہیں اس باب میں اندیشہ ہو تو اس کو دریا میں ڈال دیجیو اور نہ اندیشہ کیجیو اور نہ غم ۔ ہم اس کو تمہارے پاس لوٹا کر لائیں گے اور اس کو اپنے رسولوں میں سے بنانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی والدہ کی طرف وحی ( الہام ) کی کہ تو اس کو دودھ پلاتی رہ پھر جب تو اس پر کوئی خوف ( محسوس ) کرے پس اس کو دریا میں ڈال دے اور تو نہ تو خوف کر اور نہ غم کر یقینا ہم اس کو تیری طرف لوٹانے والے ہیں اور ہم اسے رسولوں میں سے بنانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کی ماں کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلائو جب تمہیں اس کے بارے میں کچھ خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا ‘ نہ خوف کھانا اور نہ رنج کرنا ‘ ہم اس کو واپس تمہارے پاس پہنچا دیں گے اور پھر اسے پیغمبر بنا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آغاز اس سکیم کا اس طرح ہوا کہ ہم نے موسیٰ کی ماں کو الہام کے ذریعے بتادیا کہ تم اس کو دودھ پلاتی رہو پھر جب تمہیں اس کی جان کے بارے میں خطرہ محسوس ہونے لگے تو تم اس کو بےکھٹکے دریا میں ڈال دینا اور اس بارہ نہ کوئی خوف رکھنا اور نہ اندیشہ یقینا ہم اسے واپس لے آئیں گے تمہارے پاس اور اس سے بھی بڑھ کر خوشخبری یہ کہ ہم اسے رسولوں میں سے بنانے والے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے موسیٰ کی والدہ کی طرف الہام کیا کہ اس بچے ( موسیٰ ) کو دودھ پلاتی رہو پھرجب تجھے اس ( کے قتل ) کاخطرہ ہوتواسے دریا میں ڈال دینا اور نہ خوف اور غم کھاناہم اس بچے کو تیری طرف ہی لوٹادیں گے اور اسے اپنا رسول بنا دیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے موسیٰ کی ماں کو الہام فرمایا ( ف۱۰ ) کہ اسے دودھ پلا ( ف۱۱ ) پھر جب تجھے اس سے اندیشہ ہو ( ف۱۲ ) تو اسے دریا میں ڈال دے اور نہ ڈر ( ف۱۳ ) اور نہ غم کر ( ف۱٤ ) بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں اور اسے رسول بنائیں گے ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کی والدہ کے دل میں یہ بات ڈالی کہ تم انہیں دودھ پلاتی رہو ، پھر جب تمہیں ان پر ( قتل کردیئے جانے کا ) اندیشہ ہو جائے تو انہیں دریا میں ڈال دینا اور نہ تم ( اس صورتِ حال سے ) خوفزدہ ہونا اور نہ رنجیدہ ہونا ، بیشک ہم انہیں تمہاری طرف واپس لوٹانے والے ہیں اور انہیں رسولوں میں ( شامل ) کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے مادر موسیٰ کو وحی کی کہ اس ( بچہ ) کو دودھ پلا ۔ اور جب اس کے متعلق خطرہ محسوس ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور ( کسی قسم کا ) خوف اور غم نہ کر ، بلاشبہ ہم اسے تیری طرف واپس لوٹا دیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We sent this inspiration to the mother of Moses: "Suckle (thy child), but when thou hast fears about him, cast him into the river, but fear not nor grieve: for We shall restore him to thee, and We shall make him one of Our messengers."

Translated by

Muhammad Sarwar

We inspired Moses' mother saying, "Breast-feed your son. When you become afraid for his life, throw him into the sea. Do not be afraid or grieved for We shall return him to you and make him a Messenger."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We inspired the mother of Musa: "Suckle him (Musa), but when you fear for him, then cast him into the river and fear not, nor grieve. Verily, We shall bring him back to you, and shall make him one of the Messengers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We revealed to Musa's mothers, saying: Give him suck, then when you fear for him, cast him into the river and do not fear nor grieve; surely We will bring him back to you and make him one of the apostles.

Translated by

William Pickthall

And We inspired the mother of Moses, saying: Suckle him and, when thou fearest for him, then cast him into the river and fear not nor grieve. Lo! We shall bring him back unto thee and shall make him (one) of Our messengers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने मूसा की माँ को संकेत किया कि "उसे दूध पिला फिर जब तुझे उस के विषय में भय हो, तो उसे दरिया में डाल दे और न तुझे कोई भय हो और न तू शोकाकुल हो। हम उसे तेरे पास लौटा लाएँगे और उसे रसूल बनाएँगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (جب موسیٰ (علیہ السلام) پیدا ہوئے تو) ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کو الہام کیا کہ تم ان کو دودھ پلاؤ پھر جب تم کو ان کی نسبت (جاسوسوں کے مطلع ہونے کا) اندیشہ ہو تو (بےخوف و خطر) ان کو دریا (نیل) میں ڈال دینا اور نہ تو (غرق سے) اندیشہ کرنا اور نہ (مفارقت پر) غم کرنا (کیونکہ) ہم ضرور ان کو پھر تمہارے ہی پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر اپنے وقت پر) ان کو پیغمبر بنادیں گے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم نے موسیٰ کی والدہ کو وحی کی کہ وہ موسیٰ کو دودھ پلائے۔ جب تجھے موسیٰ کی جان کا خطرہ محسوس ہو تو اسے دریا میں ڈال دے۔ خوف اور غم نہ کر ہم موسیٰ تیرے پاس لے آئیں گے اور اس کو پیغمبروں میں شامل فرمایں گے۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے موسیٰ کی ماں کو اشارہ کیا کہ اس کو دودھ پلا پھر جب تجھے اس کی جان کا خطرہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور کچھ خوف اور غم نہ کر ہم اسے تیرے ہی پاس لے آئیں گے اور اس کو پیغمبروں میں شامل کریں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے موسیٰ کی والدہ کے دل میں ڈالا کہ تم ان کو دودھ پلاؤ۔ پھر جب تمہیں اس کی جان کا خطرہ ہو تو اسے سمندر میں ڈال دینا اور نہ ڈرنا نہ غم کرنا، بلاشبہ ہم اسے تیری طرف واپس کر دینگے، اور اسے پیغمبروں میں سے بنا دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کی ماں کو کہ اس کو دودھ پلاتی رہ پھر جب تجھ کو ڈر ہو اس کا تو ڈال دے اس کو دریا میں اور نہ خطرہ کر اور نہ غمگین ہو ہم پھر پہنچا دیں گے اس کو تیری طرف اور کریں گے اس کو رسولوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کو الہام کیا کہ تو موسیٰ کو دودھ پلا پھر جب تو اس کی نسبت کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کو دریا میں ڈال دیجئو یعنی صندوق میں رکھ کر اور تو کسی قسم کا اندیشہ اور افسوس نہ کیجئو بالیقین ہم موسیٰ (علیہ السلام) کو پھر تیریہی طرف واپس لوٹا دیں گے اور ہم اس کو پیغمبروں میں سے کردیں گے