Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 73

سورة القصص

وَ مِنۡ رَّحۡمَتِہٖ جَعَلَ لَکُمُ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ لِتَسۡکُنُوۡا فِیۡہِ وَ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۷۳﴾

And out of His mercy He made for you the night and the day that you may rest therein and [by day] seek from His bounty and [that] perhaps you will be grateful.

اسی نے تو تمہارے لئے اپنے فضل و کرم سے دن رات مقرر کر دیئے ہیں کہ تم رات میں آرام کرو اور دن میں اس کی بھیجی ہوئی روزی تلاش کرو یہ اس لئے کہ تم شکر ادا کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اور اس کی رحمت میں سے ہے
جَعَلَ
کہ اس نے بنایا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الَّیۡلَ
رات
وَالنَّہَارَ
اور دن کو
لِتَسۡکُنُوۡا
تاکہ تم سکون پاؤ
فِیۡہِ
اس میں
وَلِتَبۡتَغُوۡا
اور تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل میں سے
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اور اس نے اپنی رحمت سے
جَعَلَ
بنائے ہیں
لَکُمُ
تمہارے لیے
الَّیۡلَ
رات
وَالنَّہَارَ
اور دن
لِتَسۡکُنُوۡا
تاکہ تم سکون حاصل کرو
فِیۡہِ
اس میں
وَلِتَبۡتَغُوۡا
اور تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل میں سے
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
شکرادا کرو
Translated by

Juna Garhi

And out of His mercy He made for you the night and the day that you may rest therein and [by day] seek from His bounty and [that] perhaps you will be grateful.

اسی نے تو تمہارے لئے اپنے فضل و کرم سے دن رات مقرر کر دیئے ہیں کہ تم رات میں آرام کرو اور دن میں اس کی بھیجی ہوئی روزی تلاش کرو یہ اس لئے کہ تم شکر ادا کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لئے رات اور دن بنائے تاکہ تم (رات کو) اور دن کو اس کا فضل تلاش کرسکو۔ (اگر سوچو) تو شاید تم اس کے شکرگزار بن جاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات اوردن بنائے ہیں تاکہ تم اُس میں سکون حاصل کرو اور تاکہ تم اُس کے فضل میں سے تلاش کرواورتاکہ تم شکرکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is out of His mercy that He has made day and night for you, so that you may have comfort therein and so that you may search for His grace, and so that you may be grateful.

اور اپنی مہربانی سے بنا دیئے تمہارے واسطے رات اور دن کہ اس میں چین بھی کرو اور تلاش بھی کرو کچھ اس کا فضل اور تاکہ تم شکر کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کی رحمت (کے مظاہر) میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ اس (رات ) میں تم لوگ آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم (اس کی ان نعمتوں کا) شکر ادا کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is out of His Mercy that He has made for you night and day that you may repose (during the night) and seek His Bounty (during the day) that you might be grateful.

یہ اسی کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم ﴿رات میں﴾ سکون حاصل کرو اور ﴿دن کو﴾ اپنے رب کا فضل تلاش کرو ، شاید کہ تم شکر گزار بنو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ تو اسی نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات بھی بنائی ہے اور دن بھی ، تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو ، اور اس میں اللہ کا فضل تلاش کرو ، ( ٤٠ ) اور تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی خدا کی مہربانی ہے کہ رات تمہارے آرام کیلئے بنائی اور دن اس لئے بنایا کہ اس کا فضل (روٹی رزقض ڈھونڈو اور اس کا شکر کرو 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس (رات) میں آرام کرو اور (دن میں) اس (اللہ) کی روزی تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس اللہ نے اپنے فضل و کرم سے تمہارے لئے رات اور دن بنائے تاکہ تم اس میں آرام و سکون حاصل کرو اور دن میں اس کا فضل (رزق) تلاش کرو اور تم شکر ادا کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات کو اور دن کو بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور اس میں اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is of His mercy He hath appointed for you night and day, that therein ye may have repose, and that ye may seek of His grace, and that haply ye may give thanks.

اور یہ اس کی رحمت ہی تو ہے کہ اس نے تمہارے لئے رات اور دن بنادیئے کہ تم اس میں آرام (بھی) کرو اور تاکہ اس کی روزی (بھی) تلاش کرتے رہو اور تاکہ تم شکر کرتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے اپنی رحمت ہی سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا ہے کہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور تاکہ تم اس کے فضل کے طالب بنو اور تاکہ تم شکرگذار رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس کی رحمت میں سے ( یہ ) ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم اس میں آرام کرسکو اور تاکہ تم اس کا فضل ( رزق ) تلاش کرو ، تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات کو اور دن کو بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور اس میں اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس نے اپنی رحمت و عنایت سے تمہارے لئے رات بھی بنائی اور دن بھی تاکہ رات کو تو تم آرام کرسکو اور دن کو اپنے رب کا فضل تلاش کرسکو اور تاکہ تم شکر ادا کرسکو اس کی ان نعمتوں کا ()

Translated by

Noor ul Amin

یہ اس کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لئے رات اور دن بنائے تاکہ تم ( رات کو ) آرام کرسکو اور دن کو اس کا فضل تلاش کرسکو ( اگرسوچو ) توشایدتم اس کے شکرگزاربن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس نے اپنی مہر سے تمہارے لیے رات اور دن بنائے کہ رات میں آرام کرو اور دن میں اس کا فضل ڈھونڈو ( ف۱۸۵ ) اور اس لیے کہ تم حق مانو ( ف۱۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم رات میں آرام کرو اور ( دن میں ) اس کا فضل ( روزی ) تلاش کرسکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس نے اپنی ( خاص ) رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن بنائے تاکہ ( رات میں ) آرام کرو ۔ اور ( دن میں ) اس کا فضل ( روزی ) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر گزار بنو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is out of His Mercy that He has made for you Night and Day,- that ye may rest therein, and that ye may seek of his Grace;- and in order that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

He has made the night and day for you to rest as a mercy to you and seek His favor and that perhaps you will give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is out of His mercy that He has made for you the night and the day that you may rest therein and that you may seek of His bounty -- and in order that you may be grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And out of His mercy He has made for you the night and the day, that you may rest therein, and that you may seek of His grace, and that you may give thanks.

Translated by

William Pickthall

Of His mercy hath He appointed for you night and day, that therein ye may rest, and that ye may seek His bounty, and that haply ye may be thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने अपनी दयालुता से तुम्हारे लिए रात और दिन बनाए, ताकि तुम उस में (रात में) आराम पाओ और ताकि तुम (दिन में) उस का अनुग्रह (रोज़ी) तलाश करो और ताकि तुम कृतज्ञता दिखाओ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ منعم ایسا ہے کہ) اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم رات میں آرام کرو اور تاکہ (دن میں) اس کی روزی تلاش کرو اور تاکہ (ان دونوں نعمتوں پر) تم (الله) کا شکر ادا کرو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اسی کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم رات میں سکون حاصل کرو اور دن کو اپنے رب کا فضل تلاش کرو اس لیے کہ تم شکر گزار بن جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اسی کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم (رات میں) سکون حاصل کرو اور (دن کو) اپنے رب کا فضل تلاش کرو ، شاید کہ تم شکر گزار بنو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے دن کو اور رات کو بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اپنی مہربانی سے بنا دئیے تمہارے واسطے رات اور دن کہ اس میں چین بھی کرو اور تلاش بھی کرو کچھ اس کا فضل اور تاکہ تم شکر کرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس خدا نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا ہے تا کہ تم رات میں آرام حاصل کرو اور دن میں اس کا فضل تلاش کرو اور تا کہ تم اس کا شکربجا لائو