Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 78

سورة القصص

قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِیۡتُہٗ عَلٰی عِلۡمٍ عِنۡدِیۡ ؕ اَوَ لَمۡ یَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ قَدۡ اَہۡلَکَ مِنۡ قَبۡلِہٖ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مَنۡ ہُوَ اَشَدُّ مِنۡہُ قُوَّۃً وَّ اَکۡثَرُ جَمۡعًا ؕ وَ لَا یُسۡئَلُ عَنۡ ذُنُوۡبِہِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۷۸﴾

He said, "I was only given it because of knowledge I have." Did he not know that Allah had destroyed before him of generations those who were greater than him in power and greater in accumulation [of wealth]? But the criminals, about their sins, will not be asked.

قارون نے کہا یہ سب کچھ مجھے میری اپنی سمجھ کی بنا پر ہی دیا گیا ہے کیا اسے اب تک یہ نہیں معلوم کہ اللہ تعالٰی نے اس سے پہلے بہت سے بستی والوں کو غارت کر دیا جو اس سے بہت زیادہ قوت والے اور بہت بڑی جمع پونجی والے تھے اور گنہگاروں سے ان کے گناہوں کی باز پرس ایسے وقت نہیں کی جاتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنَّمَاۤ
بےشک
اُوۡتِیۡتُہٗ
دیا گیا ہوں میں اسے
عَلٰی عِلۡمٍ
علم کی بنا پر
عِنۡدِیۡ
جو میرے پاس ہے
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَعۡلَمۡ
اس نے جانا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
قَدۡ
تحقیق
اَہۡلَکَ
اس نے ہلاک کر دیا
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
مِنَ الۡقُرُوۡنِ
کئی امتوں کو
مَنۡ ہُوَ
وہ جو
اَشَدُّ
زیادہ سخت تھیں
مِنۡہُ
اس سے
قُوَّۃً
قوت میں
وَّاَکۡثَرُ
اور اکثر
جَمۡعًا
جمیعت میں
وَلَا
اور نہیں
یُسۡئَلُ
پوچھے جاتے
عَنۡ ذُنُوۡبِہِمُ
اپنے گناہوں کے بارے میں
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
اِنَّمَاۤ
بلاشبہ
اُوۡتِیۡتُہٗ
دیا گیامجھے وہ
عَلٰی عِلۡمٍ
ایک علم کی بنا پر
عِنۡدِیۡ
میرے پاس
اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَعۡلَمۡ
وہ جانتا
اَنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
قَدۡ
یقیناً
اَہۡلَکَ
ہلاک کر چکا
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
مِنَ الۡقُرُوۡنِ
قوموں کو
مَنۡ
جو
ہُوَ
وہ
اَشَدُّ
زیادہ تھیں
مِنۡہُ
اس سے
قُوَّۃً
قوت میں
وَّاَکۡثَرُ
اورزیادہ تھیں
جَمۡعًا
جمعیت میں
وَلَا یُسۡئَلُ
اور نہیں پوچھے جاتے
عَنۡ ذُنُوۡبِہِمُ
اپنے گناہوں کے بارے میں
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
Translated by

Juna Garhi

He said, "I was only given it because of knowledge I have." Did he not know that Allah had destroyed before him of generations those who were greater than him in power and greater in accumulation [of wealth]? But the criminals, about their sins, will not be asked.

قارون نے کہا یہ سب کچھ مجھے میری اپنی سمجھ کی بنا پر ہی دیا گیا ہے کیا اسے اب تک یہ نہیں معلوم کہ اللہ تعالٰی نے اس سے پہلے بہت سے بستی والوں کو غارت کر دیا جو اس سے بہت زیادہ قوت والے اور بہت بڑی جمع پونجی والے تھے اور گنہگاروں سے ان کے گناہوں کی باز پرس ایسے وقت نہیں کی جاتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگا : یہ تو جو کچھ مجھے ملا ہے اس علم کی بدولت ملا ہے جو مجھے حاصل ہے کیا اسے یہ معلوم نہیں۔ سو اللہ اس سے پہلے ایسے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرچکا ہے جو قوت میں اس سے سخت اور مال و دولت میں اس سے زیادہ تھے۔ ؟ اور مجرموں کے گناہوں کے متعلق ان سے تو نہ پوچھا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’بلاشبہ یہ مجھے ایک علم کی بناپرہی دیاگیاہے جومیرے پاس ہے۔‘‘اورکیا وہ نہیں جانتاکہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اُس سے پہلے یقیناًکتنی قوموں کوہلاک کر چکا ہے جو اُس سے زیادہ قوت اوراُس سے زیادہ جمعیت رکھتی تھیں اور مجرموں سے اُن کے گناہ پوچھے نہیں جاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"This is given to me because of the knowledge (I have) with me.|" Did he not know that Allah had destroyed, from the generations before him, those who were stronger than him in power and greater than him in multitude? And the sinners have not to be asked about their sins.

بولا یہ مال تو مجھ کو ملا ہے ایک ہنر سے جو میرے پاس ہے کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ غارت کرچکا ہے اس سے پہلے کتنی جماعتیں جو اس سے زیادہ رکھتی تھیں زور اور زیادہ رکھتی تھیں مال کی جمع، اور پوچھے نہ جائیں گنہگاروں سے ان کے گناہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا کہ مجھے تو یہ سب کچھ ملا ہے اس علم کی بنیاد پر جو میرے پس ہے کیا اسے معلوم نہیں کہ اللہ اس سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکا ہے جو طاقت اور مال و اسباب کی فراوانی میں اس سے کہیں بڑھ کر تھیں اور (اللہ کے ہاں) مجرم لوگوں سے ان کی خطاؤں کے بارے میں پوچھا بھی نہیں جاتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” تو اس نے کہا ” یہ سب کچھ تو مجھے اس علم کی بنا پر دیا گیا ہے جو مجھ کو حاصل ہے ” 97 ۔ کیا اس کو یہ علم نہ تھا کہ اللہ اس سے پہلے بہت سے ایسے لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے جو اس سے زیادہ قوت اور جمعیت رکھتے تھے؟ 98 مجرموں سے تو ان کے گناہ نہیں پوچھے جاتے ۔ 99

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگا : یہ سب کچھ تو مجھے خود اپنے علم کی وجہ سے ملا ہے ۔ بھلا کیا اسے اتنا بھی علم نہیں تھا کہ اللہ نے اس سے پہلی نسلوں کے ایسے ایسے لوگوں کو ہلاک کر ڈالا تھا جو طاقت میں بھی اس سے زیادہ مضبوط تھے ( ٤٦ ) اور جن کی جمعیت بھی زیادہ تھی ۔ اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں پوچھا بھی نہیں جاتا ۔ ( ٤٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قارون نے جواب دیا کہ میں نے یہ پیسہ اپنی عقل کے زور سے کمایا ہے 5 کیا اس کو یہ نہیں معلوم ہوا کہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے ایسی قوموں کو تباہ کردیا جو اس سے زیادہ بوتا اور اس سے زیادہ پونجی رکھتی ہیں 6 اور گناہ گاروں سے ان کے گناہ پوچھے نہ جائیں گے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگا بیشک مجھ کو سب کچھ میری ذاتی ہنر مندی سے ملا ہے کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ نے یقینا اس سے پہلے ، امتوں میں ایسے ایسوں کو ہلاک کردیا جو قوت (مال) میں (بھی) اس سے بڑھے ہوئے تھے اور حجم (بھی) ان کا زیادہ تھا۔ اور مجرموں سے ان کے جرم کے بارے سوال نہ کرنا پڑے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگا کہ یہ جو کچھ مجھے دیا گیا ہے یہ میرے علم و ہنر (کا نتیجہ) ہے جو میرے پاس ہے۔ (اللہ نے فرمایا) کیا وہ نہیں جانتا تھا کہ اللہ نے اس سے پہلے قوموں میں سے ایسے لوگوں کو بھی ہلاک کیا ہے جو قوت اور مال جمع کرنے کے اعتبار سے اس سے کہیں بڑھے ہوئے تھے۔ اور گناہ گاروں سے ان کے گناہ پوچھ کر (معاملہ) نہیں کیا جاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بولا کہ یہ (مال) مجھے میری دانش (کے زور) سے ملا ہے کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا نے اس سے پہلے بہت سی اُمتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر اور جمعیت میں بیشتر تھیں ہلاک کر ڈالی ہیں۔ اور گنہگاروں سے اُن کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: I have been vouchsafed this only because of the knowledge that is with me. Knew he not that Allah had destroyed before him, of the generations, those who were stronger than he in might and larger in respect of following? And the culprits shall not be questioned of their sins.

اس نے کہا مجھ کو تو یہ سب میری ہنر مندی سے ملا ہے ۔ کیا اسے یہ خبر نہ تھی کہ اللہ اس کے قبل کی امتوں میں ایسوں کو ہلاک کرچکا ہے جو قوت میں بھی اس سے بڑھے ہوئے تھے اور مجمع بھی (ان کا) زیادہ تھا ۔ اور مجرموں سے ان کے گناہوں کی بابت سوال نہیں کرنا پڑتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ مجھے یہ جو کچھ ملا ہے ، میرے ذاتی علم کی بدولت ملا ہے ۔ کیا اس نے یہ نہیں جانا کہ خدا نے اس سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چھوڑا ، جو قوت میں اس سے بڑھ چڑھ کر اور جمعیت میں اس سے زیادہ تھیں؟ اور مجرموں سے ان کے جرموں کی بابت سوال بھی نہیں کیا جاتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( قارون ) نے کہا بے شک یہ ( مال و زر ) مجھے اس علم کی وجہ سے دیا گیا ہے جو میرے پاس ہے ، کیا اس نے نہ جانا کہ بلاشبہ تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے اس سے پہلے بہت سی قومیں ہلاک کرڈالیں ہیں جو کہ اس سے قوت میں سخت اور تعداد میں زیادہ تھیں اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بولا کہ ” یہ مال مجھے میری دانش مندی سے ملا ہے۔ کیا اس کو معلوم نہیں تھا کہ اللہ نے اس سے پہلے بہت سی امتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر تھیں اور تعداد میں اس سے زیادہ تھیں ‘ ہلاک کر ڈالی ہیں۔ اور گنہگاروں سے ان کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو اس نے جواب میں اپنے تکبر بھرے انداز میں کہا کہ یہ سب کچھ تو مجھے اس علم کی بنا پر دیا گیا ہے جو مجھے حاصل ہے کیا اس کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اللہ اس سے پہلے بہت سی ایسی امتوں کو ہلاک کرچکا ہے جو قوت میں بھی اس سے کہیں زیادہ سخت تھیں اور جمعیت کے اعتبار سے بھی اس سے کہیں بڑھ کر تھیں اور اللہ تعالیٰ کے یہاں تو مجرم لوگوں سے ان کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا ()

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( قارون ) کہنے لگایہ جو کچھ مجھے ملا ہے اس علم کی بدولت ملا ہےجو مجھے حاصل ہے کیا اسے معلوم نہیں اللہ اس سے پہلے ایسے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرچکا ہےجو قوت میں اس سے سخت اور مال ودولت میں اس سے زیادہ تھے اور مجرموں کے گناہوں کے متعلق ان سے نہیں پوچھا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بو لا یہ ( ف۱۹۸ ) تو مجھے ایک علم سے ملا ہے جو میرے پاس ہے ( ف۱۹۹ ) اور کیا اسے یہ نہیں معلوم کہ اللہ نے اس سے پہلے وہ سنگتیں ( قومیں ) ہلاک فرمادیں جن کی قوتیں اس سے سخت تھیں اور جمع اس سے زیادہ ( ف۲۰۰ ) اور مجرموں سے ان کے گناہوں کی پوچھ نہیں ( ف۲۰۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگا: ( میں یہ مال معاشرے اور عوام پر کیوں خرچ کروں ) مجھے تویہ مال صرف اس ( کسبی ) علم و ہنر کی بنا پر دیا گیا ہے جو میرے پاس ہے ۔ کیا اسے یہ معلوم نہ تھا کہ اللہ نے واقعۃً اس سے پہلے بہت سی ایسی قوموں کو ہلاک کر دیا تھا جو طاقت میں اس سے کہیں زیادہ سخت تھیں اور ( مال و دولت اور افرادی قوت کے ) جمع کرنے میں کہیں زیادہ ( آگے ) تھیں ، اور ( بوقتِ ہلاکت ) مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں ( مزید تحقیق یا کوئی عذر اور سبب ) نہیں پوچھا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

قارون نے کہا کہ مجھے جو کچھ ( مال و منال ) ملا ہے وہ اس ( خاص ) علم کی بدولت ملا ہے جو میرے پاس ہے کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ اللہ نے اس سے پہلے بہت سی ایسی نسلوں کو ہلاک کر دیا ہے جو قوت میں اس سے سخت تر اور جمعیت میں زیادہ تھیں اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں سوال نہیں کرنا پڑتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "This has been given to me because of a certain knowledge which I have." Did he not know that Allah had destroyed, before him, (whole) generations,- which were superior to him in strength and greater in the amount (of riches) they had collected? but the wicked are not called (immediately) to account for their sins.

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "I have received this wealth because of my knowledge." Did he not know that God had destroyed many generations that lived before him who were stronger than him in power and people? (There will be no need) to ask the criminals what sins they have committed, (for the angels already know them)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "This has been given to me only because of the knowledge I possess." Did he not know that Allah had destroyed before him generations, men who were stronger than him in might and greater in the amount they had collected But the criminals will not be questioned of their sins.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I have been given this only on account of the knowledge I have. Did he not know that Allah had destroyed before him of the generations those who were mightier in strength than he and greater in assemblage? And the guilty shall not be asked about their faults.

Translated by

William Pickthall

He said: I have been given it only on account of knowledge I possess. Knew he not that Allah had destroyed already of the generations before him men who were mightier than him in strength and greater in respect of following? The guilty are not questioned of their sins.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "मुझे तो यह मेरे अपने व्यक्तिगत ज्ञान के कारण मिला है।" क्या उस ने यह नहीं जाना कि अल्लाह उस से पहले कितनी ही नस्लों को विनष्ट कर चुका है जो शक्ति में उस से बढ़-चढ़कर और बाहुल्य में उस से अधिक थीं? अपराधियों से तो (उन की तबाही के समय) उन के गुनाहों के विषय में पूछा भी नहीं जाता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

قارون یہ سن کر کہنے لگا مجھ کو تو یہ سب کچھ میری ذاتی ہنر مندی سے ملا ہے (2) کیا اس (قارون) نے (اخبار متواتر سے) یہ نہ جانا کہ اللہ تعالیٰ اس سے پہلے گزشتہ امتوں میں سے ایسے ایسوں کو ہلاک کرچکا ہے جو قوت (مالی) میں (بھی) اس سے کہیں بڑھے ہوئے تھے اور مجمع (بھی) ان کا (اس سے) زیادہ تھا اور اہل جرم سے ان کے گناہوں کا (تحقیق کرنے کی غرض سے) سوال نہ کرنا پڑے گا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو اس نے کہا یہ سب کچھ مجھے اس علم کی بنا پر دیا گیا ہے جو مجھے حاصل ہے۔ کیا اسے معلوم نہیں تھا کہ اللہ اس سے پہلے بہت سے ایسے لوگوں کو ہلاک کرچکا ہے جو اس سے زیادہ قوت اور جمعیت رکھتے تھے۔ مجرموں سے تو ان کے گناہ نہیں پوچھے جاتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو اس نے کہا یہ سب کچھ تو مجھے اس علم کی بنا پر دیا گیا ہے جو مجھ کو حاصل ہے کیا اس کو یہ علم نہ تھا کہ اللہ اس سے پہلے بہت سے ایسے لوگوں کو ہلاک کرچکا ہے جو اس سے زیادہ قوت اور جمعیت رکھتے تھے ؟ مجرموں سے تو ان کے گناہ نہیں پوچھے جاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگا کہ مجھے جو کچھ دیا گیا ہے یہ تو صرف میرے علم کی وجہ سے ہے جو میرے پاس ہے، کیا اس نے نہیں جانا کہ بلاشبہ اللہ نے اس سے پہلے کتنی ہی جماعتوں کو ہلاک کردیا جو قوت میں اس سے زیادہ سخت تھیں اور اس سے زیادہ جتھہ والی تھیں۔ اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں سوال نہ کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا یہ مال تو مجھ کو ملا ہے ایک ہنر سے جو میرے پاس ہے کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ، غارت کرچکا ہے اس سے پہلے کتنی جماعتیں جو اس سے زیادہ رکھتی تھیں زور اور زیادہ رکھتی تھیں مال کی جمع   اور پوچھے نہ جائیں گناہ گاروں سے ان کے گناہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قارون نے جواب دیا مجھ کو تو یہ سب کچھ میرے اس علم اور ہنر کی وجہ سے ملا ہے جو مجھ کو حاصل ہے کیا اس کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ خدائے تعالیٰ اس سے پہلے گزشتہ قوموں میں سے ایسے شخصوں کو تباہ کرچکا ہے جو باعتبارقوت کے اس سے کہیں زیادہ اور مال جمع کرنے کے اعتبار سے اس سے کہیں بڑھے ہوئے تھے اور گناہ گاروں سے ان کے گناہوں کے متعلق پوچھا نہیں جاتا