Surat ul Qasass

Surah: 28

Verse: 9

سورة القصص

وَ قَالَتِ امۡرَاَتُ فِرۡعَوۡنَ قُرَّتُ عَیۡنٍ لِّیۡ وَ لَکَ ؕ لَا تَقۡتُلُوۡہُ ٭ۖ عَسٰۤی اَنۡ یَّنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَتَّخِذَہٗ وَلَدًا وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۹﴾

And the wife of Pharaoh said, "[He will be] a comfort of the eye for me and for you. Do not kill him; perhaps he may benefit us, or we may adopt him as a son." And they perceived not.

اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اسے قتل نہ کرو بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں کوئی فائدہ پہنچائے یا ہم اسے اپنا ہی بیٹا بنالیں اور یہ لوگ شعور ہی نہیں رکھتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہنے لگی
امۡرَاَتُ
بیوی
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
قُرَّتُ
ٹھنڈک
عَیۡنٍ
آنکھوں کی
لِّیۡ
میرے لیے
وَلَکَ
اور تیرے لیے
لَاتَقۡتُلُوۡہُ
نہ تم قتل کرو اسے
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
کہ
یَّنۡفَعَنَاۤ
وہ نفع دے گا ہمیں
اَوۡ
یا
نَتَّخِذَہٗ
ہم بنا لیں گے اسے
وَلَدًا
بیٹا
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں وہ شعور رکھتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
امۡرَاَتُ
بیوی نے
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
قُرَّتُ
ٹھنڈک ہے
عَیۡنٍ
آنکھوں کی
لِّیۡ
میرے لیے
وَلَکَ
اور تمہارے لیے
لَاتَقۡتُلُوۡہُ
نہ تم قتل کرو اُسے
عَسٰۤی
اُمید ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّنۡفَعَنَاۤ
وہ نفع دے ہمیں
اَوۡ
یا
نَتَّخِذَہٗ
ہم بنا لیں اُسے
وَلَدًا
بیٹا
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں سمجھتے تھے
Translated by

Juna Garhi

And the wife of Pharaoh said, "[He will be] a comfort of the eye for me and for you. Do not kill him; perhaps he may benefit us, or we may adopt him as a son." And they perceived not.

اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اسے قتل نہ کرو بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں کوئی فائدہ پہنچائے یا ہم اسے اپنا ہی بیٹا بنالیں اور یہ لوگ شعور ہی نہیں رکھتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون کی بیوی فرعون سے کہنے لگی : یہ بچہ تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اسے قتل نہ کرو، کیا عجیب کہ یہ ہمارے لئے مفید ثابت ہو یا ہم اسے بیٹا بنالیں اور وہ (اس کے انجام سے) بیخبر تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورفرعون کی بیوی نے کہا کہ میرے لیے اور تمہارے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،تم اُسے قتل نہ کرو،اُمیدہے کہ وہ ہمیں نفع دے یاہم اُسے بیٹاہی بنا لیں اوروہ سمجھتے نہیں تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And the wife of the Pharaoh said, (to the Pharaoh about Musa), |"He may be a delight of eye for me and you. Do not kill him. It is hoped that he will be of benefit to us, or we will adopt him as a son.|" And they were not aware (of what was going to happen).

اور بولی فرعون کی عورت یہ تو آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے لئے اور تیرے لئے اس کو مت مارو، کچھ بعید نہیں جو ہمارے کام آئے یا ہم اس کو کرلیں بیٹا اور ان کو کچھ خبر نہ تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ یہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگا میرے لیے بھی اور تمہارے لیے بھی تم اسے قتل مت کرو کیا عجب کہ یہ ہمیں کوئی فائدہ پہنچائے یا ہم اسے بیٹا ہی بنا لیں اور وہ (انجام سے) بالکل بیخبر تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرعون کی بیوی نے ﴿اس سے﴾ کہا ” یہ میرے اور تیرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اسے قتل نہ کرو ، کیا عجب کہ یہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو ، یا ہم اسے بیٹا ہی بنا لیں ۔ ”12 اور وہ ﴿انجام سے﴾ بے خبر تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون کی بیوی نے ( فرعون سے ) کہا کہ : یہ بچہ میری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ اسے قتل نہ کرو ، کچھ بعید نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے ، یا ہم اسے بیٹا بنا لیں ۔ اور ( یہ فیصلہ کرتے وقت ) انہیں انجام کا پتہ نہیں تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون کی جو رو اسیریت مزاحم اپنے خاوند سے اکسنے لگی یہ میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈ ہے پیارا بچہ ہے اس کو مت مارو شاید بڑا ہو کر ہمارے کام آئے ہمارے لئے مبارک ہو یا ہم اس کو بیٹا بنالیں اور ان لوگوں کو انجام کی خبر نہ تھی 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرعون کی بیوی نے (فرعون سے) کہا (یہ بچہ) میری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اس کو قتل نہ کرو ہوسکتا ہے کہ (بڑا ہو کر) ہم کو کوئی فائدہ پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا ہی بنالیں اور وہ (انجام سے) واقف نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور فرعون کی بیوی نے (فرعون سے) کہا یہ میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل مت کرنا۔ ممکن ہے یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا بنا لیں یہ (سب کچھ کرتے ہوئے وہ) بیخبر تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میری اور تمہاری (دونوں کی) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اُسے بیٹا بنالیں اور وہ انجام سے بےخبر تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the wife of Fir'awn said: a comfort unto me and thee slay him not; belike he shall be of benefit to us or we might like him for a son; and they perceived not.

اور فرعون کی بیوی بولیں کہ یہ (بچہ) میری اور تیری آنکھ کی ٹھنڈک ہے اسے قتل مت کرنا عجب کیا کہ یہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے اپنا بیٹا ہی بنا لیں اور انہیں کچھ خبر نہ تھی (انجام کی) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور فرعون کی بیوی نے کہا: یہ میری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اس کو قتل نہ کرو! کیا عجب کہ یہ ہم کو نفع پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا ہی بنالیں اور ان کو انجام کی کچھ خبر نہ تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور فرعون کی بیوی ( آسیہ رضی اللہ عنہا ) نے ( فرعون سے ) کہا ( یہ بچہ ) میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ( ہے ) ، تم لوگ اس کو قتل نہ کرو ، امید ہے کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے ( اپنا بیٹا ہی بنالیں اور وہ ( انجام کرسے ) بے خبر تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ ” یہ میری اور تمہاری دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا ‘ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اے بیٹا بنا لیں “ اور وہ انجام سے بیخبر تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرعون کی بیوی نے اس سے کہا کہ یہ تو آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے لئے بھی اور تیرے لئے بھی اسے کہیں قتل نہیں کردینا کیا عجب کہ یہ بڑا ہو کر ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اسے اپنا بیٹا ہی بنالیں اور وہ لوگ نہیں جانتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون کی بیوی فرعون سے کہنے لگی:یہ بچہ تومیری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اسے تم لوگ قتل نہ کرو ، ممکن ہے کہ یہ ہمارے لئے مفیدثابت ہویاہم اسے اپنابیٹابنا لیں اور وہ ( انجام سے ) بے خبرتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرعون کی بی بی نے کہا ( ف۲۰ ) یہ بچہ میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اسے قتل نہ کرو ، شاید یہ ہمیں نفع دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں ( ف۲۱ ) اور وہ بےخبر تھے ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرعون کی بیوی نے ( موسٰی علیہ السلام کو دیکھ کر ) کہا کہ ( یہ بچہ ) میری اور تیری آنکھ کے لئے ٹھنڈک ہے ۔ اسے قتل نہ کرو ، شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا بنالیں اور وہ ( اس تجویز کے انجام سے ) بے خبر تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون کی بیوی نے ( اس سے ) کہا کہ یہ ( بچہ ) تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ اسے قتل نہ کرو ۔ ممکن ہے کہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے اپنا بیٹا ہی بنا لین اور انہیں ( انجام کی ) کچھ خبر نہ تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The wife of Pharaoh said: "(Here is) joy of the eye, for me and for thee: slay him not. It may be that he will be use to us, or we may adopt him as a son." And they perceived not (what they were doing)!

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh's wife said, "He, (Moses), is the delight of our eyes. Do not kill him. Perhaps he will benefit us or we may adopt him." They were unaware of the future.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the wife of Fir`awn said: "A comfort of the eye for me and for you. Kill him not, perhaps he may be of benefit to us, or we may adopt him as a son." And they perceived not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon's wife said: A refreshment of the eye to me and to you; do not slay him; maybe he will be useful to us, or we may take him for a son; and they did not perceive.

Translated by

William Pickthall

And the wife of Pharaoh said: (He will be) a consolation for me and for thee. Kill him not. Peradventure he may be of use to us, or we may choose him for a son. And they perceived not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन की स्त्री ने कहा, "यह मेरी और तुम्हारी आँखों की ठंडक है। इस की हत्या न करो, कदाचित यह हमें लाभ पहुँचाए या हम इसे अपना बेटा ही बना लें।" और वे (परिणाम से) बेख़बर थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور فرعون کی بی بی (حضرت آسیہ) نے (فرعون سے) کہا کہ یہ (بچہ) میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے (2) اس کو قتل مت کرو عجب نہیں کہ (بڑا ہو کر) ہم کو کچھ فائدہ پہنچا دے یا ہم اس کو (اپنا) بیٹا ہی بنالیں اور ان لوگوں کو (انجام کی) خبر نہ تھی۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرعون کی بیوی نے کہا یہ میرے اور تیرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اسے قتل نہ کرو۔ ہوسکتا ہے یہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو یا ہم اسے بیٹا ہی بنالیں اور وہ انجام سے بیخبر تھے۔ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرعون کی بیوی نے (اس سے) کہا ، یہ میرے اور تیرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اسے قتل نہ کرو ، کیا عجب کہ یہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو یا ہم اسے بیٹا ہی بنا لیں۔ اور وہ (انجام سے) بیخبر تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ یہ میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اسے قتل نہ کرو، کچھ بعید نہیں کہ ہمیں نفع پہنچا دے یا ہم اس کو اپنا بیٹا بنا لیں اور ان کو خبر نہ تھی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولی فرعون کی عورت یہ تو آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے اور تیرے لیے اس کو مت مارو، کچھ بعید نہیں جو ہمارے کام آئے یا ہم اس کو کرلیں بیٹا اور ان کو کچھ خبر نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرو عجب نہیں کہ یہ ہم کو کچھ فائدہ پہنچائے یا ہم اس کو بیٹا ہی بنالیں اور ان لوگوں کی حالت یہ تھی کہ وہ حقیقت حال سے بیخبر تھے