Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 13

سورة العنكبوت

وَ لَیَحۡمِلُنَّ اَثۡقَالَہُمۡ وَ اَثۡقَالًا مَّعَ اَثۡقَالِہِمۡ ۫ وَ لَیُسۡئَلُنَّ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ عَمَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۱۳﴾٪  13

But they will surely carry their [own] burdens and [other] burdens along with their burdens, and they will surely be questioned on the Day of Resurrection about what they used to invent.

البتہ یہ اپنے بوجھ ڈھولیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ ہی اور بوجھ بھی اور جو کچھ افترا پردازیاں کر رہے ہیں ان سب کی بابت ان سے باز پرس کی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَیَحۡمِلُنَّ
اور البتہ وہ ضرور اٹھائیں گے
اَثۡقَالَہُمۡ
بوجھ اپنے
وَاَثۡقَالًا
اور کئ بوجھ
مَّعَ
ساتھ
اَثۡقَالِہِمۡ
اپنے بوجھوں کے
وَ لَیُسۡئَلُنَّ
اور البتہ وہ ضرور پوچھے جائیں گے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
عَمَّا
اس چیز کے بارے میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَیَحۡمِلُنَّ
اوریقیناً وہ ضرور اٹھائیں گے
اَثۡقَالَہُمۡ
اپنے بوجھ
وَاَثۡقَالًا
اور بوجھ
مَّعَ
ساتھ
اَثۡقَالِہِمۡ
اپنے بوجھوں کے
وَ لَیُسۡئَلُنَّ
اور یقیناً ضرور پوچھا جائے گا ان سے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
عَمَّا
اس میں سے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
گھڑا کرتے
Translated by

Juna Garhi

But they will surely carry their [own] burdens and [other] burdens along with their burdens, and they will surely be questioned on the Day of Resurrection about what they used to invent.

البتہ یہ اپنے بوجھ ڈھولیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ ہی اور بوجھ بھی اور جو کچھ افترا پردازیاں کر رہے ہیں ان سب کی بابت ان سے باز پرس کی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اپنے (گناہوں کے) بوجھ تو اٹھائیں گے ہی اور ساتھ ہی دوسروں کے بوجھ بھی اٹھائیں گے (جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہوگا) اور جو کچھ یہ افترا کرتے رہے قیامت کے دن اس سے متعلق ان سے ضرور باز پرس ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناوہ ضروراپنے بوجھ اُٹھائیں گے اوراپنے بوجھوں کے ساتھ دوسرے بوجھ بھی اورقیامت کے دن اُن سے یقیناضرور پوچھا جائے گاجووہ گھڑاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they shall certainly bear their own loads, and some loads along with their own loads. And they will certainly be questioned about what they used to forge.

اور البتہ اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور کتنے بوجھ ساتھ اپنے بوجھ کے، اور البتہ ان سے پوچھ ہوگی قیامت کے دن جو باتیں کہ جھوٹ بناتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

البتہ وہ لازماً اٹھائیں گے اپنے بوجھ بھی اور ان کے ساتھ کچھ دوسرے بوجھ بھی اور ان سے لازماً باز پرس ہوگی قیامت کے دن اس کے بارے میں جو جھوٹ یہ گھڑ رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will certainly carry their own burdens and other burdens besides their own. They will assuredly be called to account on the Day of Resurrection concerning the fabrications which they contrived.

ہاں ضرور وہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسرے بہت سے بوجھ بھی ۔ 19 اور قیامت کے روز یقینا ان سے ان افترا پردازیوں کی باز پرس ہوگی جو وہ کرتے رہے ہیں 20 ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ اپنے گناہوں کے بوجھ بھی ضرور اٹھایں گے اور اپنے بوجھ کے ساتھ کچھ اور بوجھ بھی ۔ ( ٧ ) اور یہ لوگ جتنے جھوٹ گھڑا کرتے تھے ، قیامت کے دن ان سے سب کی باز پرس ضرور کی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ ذرا بھی ان کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے والے نہیں اور وہ تو خود اپنے بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسرے لوگوں کے بوجھ جن کو انہوں نے گمرا ہی کا ہے اور بیشک قیامت کے دن ان سے پوچھا جو وہ دنیا میں جھوٹ باندھتے رہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور (لوگوں کے) بوجھ بھی اور جو بہتان یہ باندھتے رہے ، قیامت کے روز اس کے بارے ان سے ضرور پوچھا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ وہ خود اپنے بوجھ کے ساتھ دوسروں کے نجانے کتنے بوجھ اٹھائیں گے۔ اور قیامت کے دن ضرور پوچھا جائے گا جو کچھ وہ جھوٹ گھڑتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ اپنے بوجھ بھی اُٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور (لوگوں کے) بوجھ بھی۔ اور جو بہتان یہ باندھتے رہے قیامت کے دن اُن کی اُن سے ضرور پرسش ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And surely they shall bear their loads and other loads beside their own loads, and surely they shall be questioned on the Day of Resurrection concerning that which they were wont to fabricate.

اور یہ لوگ اپنے گناہ اپنے اوپر لادے ہوں گے اور اپنے گناہوں کے ساتھ کچھ اور گناہ بھی ۔ اور ان سے قیامت کے دن باز پرس ہو کر رہے گی جیسی جیسی باتیں یہ گڑھتے رہتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ اپنے گناہ لادے ہوئے ہوں گے اور اپنے گناہوں کے ساتھ کچھ اور بوجھ بھی اور جو افتراء وہ کر رہے ہیں ، قیامت کے دن اس کی بابت ان سے پرسش ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ ضرور ضرور وہ لوگ اپنے بوجھوں کو اور اپنے بوجوھ کے ساتھ ( جن کو گمراہ کررکھا تھا ان کے ) بوجھوں کو اُٹھائیں گے اور البتہ ضرور ضرور قیامت کے دن جو ( جھوٹ ) وہ گھڑتے تھے ان کے بارے میں ( وہ ) سوال کیے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسرے لوگوں کے بوجھ بھی اور جو بہتان یہ باندھتے رہے قیامت کے دن ان سے ان کی ضرور پوچھ ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہاں البتہ انھیں اپنے گناہوں کے بوجھ بھی اٹھانے ہوں گے اور کچھ اور بوجھ بھی اپنے گناہوں کے بوجھوں کے ساتھ اور ان سے ضرور پوچھ ہوگی ان کی ان تمام افتراء پردازیوں سے متعلق جو یہ لوگ زندگی میں کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یہ اپنے ( گناہوں کے ) بوجھ تواٹھائیں گے اور ساتھ دوسرے بوجھ بھی اٹھائیں گے اورجو ( دین اسلام کے بارے میں ) جھوٹ بولتے رہے تھے توقیامت کے دن ان سے اس کے بارے میں ضرورسوال ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ضرور اپنے ( ف۲۷ ) بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور بوجھ ( ف۲۸ ) اور ضرور قیامت کے دن پوچھے جائیں گے جو کچھ بہتان اٹھاتے تھے ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ یقیناً اپنے ( گناہوں کے ) بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ کئی ( دوسرے ) بوجھ ( بھی اپنے اوپر لادے ہوں گے ) اور ان سے روزِ قیامت ان ( بہتانوں ) کی ضرور پرسش کی جائے گی جو وہ گھڑا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ہاں البتہ ) یہ لوگ اپنے بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ کچھ اور بوجھ بھی ۔ اور قیامت کے دن ضرور ان سے بازپرس کی جائے گی ان افترا پردازیوں کے بارے میں جو وہ کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will bear their own burdens, and (other) burdens along with their own, and on the Day of Judgments they will be called to account for their falsehoods.

Translated by

Muhammad Sarwar

Besides the other burdens that they will have to carry, they will certainly be loaded with the burden of their own sins. They will be questioned on the Day of Judgment about what they had falsely invented.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, they shall bear their own loads, and other loads besides their own; and verily, they shall be questioned on the Day of Resurrection about that which they used to fabricate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most certainly they shall carry their own burdens, and other burdens with their own burdens, and most certainly they shall be questioned on the resurrection day as to what they forged.

Translated by

William Pickthall

But they verily will bear their own loads and other loads beside their own, and they verily will be questioned on the Day of Resurrection concerning that which they invented.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हाँ, अवश्य ही वे अपने बोझ भी उठाएँगे और अपने बोझों के साथ और बहुत-से बोझ भी। और क़ियामत के दिन अवश्य उन से उस के विषय में पूछा जाएगा जो कुछ झूठ वे घड़ते रहे होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( البتہ یہ ہوگا کہ) یہ لوگ اپنے گناہ اپنے اوپر لادے ہوں گے اور اپنے گناہوں کے ساتھ کچھ گناہ اور . اور یہ لوگ جیسی جیسی جھوٹی باتیں بناتے تھے قیامت میں ان سے باز پرس (اور پھر سزا) ضرور ہوگی۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہاں وہ اپنے بوجھ ضرور اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسرے بہت سے بوجھ بھی اٹھائے ہوئے ہوں گے اور قیامت کے دن یقیناً ان سے ان کی افترا پردازیوں کی پوچھ گچھ ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں ضرور وہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسرے بہت سے بوجھ بھی۔ اور قیامت کے روز یقیناً ان نے ان افترا پردازیوں کی باز پرس ہوگی جو وہ کرتے رہتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ ضرور ضرور اپنے بوجھوں کو اٹھائیں گے، اور اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسروں کے بوجھ بھی اٹھائیں گے، اور قیامت کے دن ضرور ضرور ان باتوں کا سوال کیا جائے گا جو دنیا میں جھوٹ بناتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور کتنے بوجھ ساتھ اپنے بوجھ کے اور البتہ ان سے پوچھ ہوگی قیامت کے دن جو باتیں کہ جھوٹ بناتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہاں یہ ضرور ہوگا کہ یہ کافر اپنے بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھ کے ساتھ کچھ اور بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جو جو افترا پر دازیاں یہ لوگ کرتے رہے ہیں ان سب کی قیامت میں ان سے باز پرس کی جائے گی