Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 16

سورة العنكبوت

وَ اِبۡرٰہِیۡمَ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ اتَّقُوۡہُ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۶﴾

And [We sent] Abraham, when he said to his people, "Worship Allah and fear Him. That is best for you, if you should know.

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بھی اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ تعالٰی کی عبادت کرو اور اس سے ڈرتے رہو ، اگر تم میں دانائی ہے تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِبۡرٰہِیۡمَ
اور ابراہیم کو
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہِ
اپنی قوم سے
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَاتَّقُوۡہُ
اور ڈرو اس سے
ذٰلِکُمۡ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِبۡرٰہِیۡمَ
اور ابراہیم (کو بھیجا)
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِقَوۡمِہِ
اپنی قوم سے
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَاتَّقُوۡہُ
اور ڈرجاؤ اس سے
ذٰلِکُمۡ
یہی
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
جانتے
Translated by

Juna Garhi

And [We sent] Abraham, when he said to his people, "Worship Allah and fear Him. That is best for you, if you should know.

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بھی اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ تعالٰی کی عبادت کرو اور اس سے ڈرتے رہو ، اگر تم میں دانائی ہے تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ابراہیم (کا واقعہ یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو۔ اگر تم جانو تو یہی بات تمہارے لئے بہتر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ابراہیم کو (بھیجا) جب اُس نے اپنی قوم سے کہاکہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اُس سے ڈرجاؤ،یہی تمہارے لیے بہترہے اگرتم جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We sent) Ibrahim when he said to his people, |"Worship Allah and fear Him. That is better for you if you know.

اور ابراہیم کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو بندگی کرو اللہ کی اور ڈرتے رہو اس سے یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم سمجھ رکھتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ابراہیم (علیہ السلام) کو (بھی رسول بنا کر بھیجا) جب اس نے کہا اپنی قوم سے کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس کا تقویٰ اختیار کرو یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We sent Abraham and he said to his people: “Serve Allah and fear Him. This is better for you if you only knew.

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کو بھیجا 26 جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا: ” اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو ۔ 27 یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ابراہیم کو بھیجا جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اللہ کی عبادت کرو ، اور اس سے ڈرو یہی بات تمہارے لیے بہتر ہے ، اگر تم سمجھ سے کام لو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ابراہیم کو (بھی بھیجا) جب اس نے اپنی قوم سے کہا اللہ تعالیٰ کو پوجو اور اس سے ڈرو 6 اگر تم سمجھو تو یہ ایمان لانا تمہارے لئے بہتر ہے دنیا اور آخرت میں 7 تم کو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ابراہیم (علیہ السلام) کو جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ تم اللہ کی عبادت و بندگی کرو اور اسی سے ڈرو۔ اگر تم جانتے ہو تو اسی میں تمہارے لئے بہتری ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ابراہیمؑ کو (یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We sent Ibrahim. Recall what time he said unto his people: worship Allah, and fear Him; that is best for you if ye but knew.

اور ابراہیم کو (بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا) جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا اللہ کی پرستش کرو اور اس سے ڈرو یہ بہتر ہوگا تمہارے حق میں اگر تم کچھ سمجھ رکھتے ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ابراہیم کو بھی ( رسول بنا کر بھیجا ) جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو! یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر جانو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ( یاد کیجیے ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو اور اس سے ڈرتے رہو ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ابراہیم کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم جانتے ہو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ابراہیم کو بھی ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا سو یاد کرو جب کہ انہوں نے کہا اپنی قوم سے کہ تم لوگ بندگی کرو ایک اللہ کی اور اسی سے ڈرو یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم جانو۔

Translated by

Noor ul Amin

اورابراہیم ( کاواقعہ یادکرو ) جب اس نے اپنی قوم سے کہاکہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرواگرتم جانو تو یہی بات تمہارے لئے بہترہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ابراہیم کو ( ف۳۵ ) جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ کو پوجو اور اس سے ڈرو ، اس میں تمہارا بھلا ہے اگر تم جانتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ( یاد کریں ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو ، یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ( حقیقت کو ) جانتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ہم نے ) ابراہیم کو ( بھیجا ) جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس ( کی نافرمانی ) سے ڈرو اگر تم کچھ سمجھ رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (We also saved) Abraham: behold, he said to his people, "Serve Allah and fear Him: that will be best for you- If ye understand!

Translated by

Muhammad Sarwar

Abraham told his people, "Worship God and have fear of Him. It is better for you if only you knew it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Ibrahim when he said to his people: "Worship Allah, and have Taqwa of Him, that is better for you if you know."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We sent) Ibrahim, when he said to his people: Serve Allah and be careful of (your duty to) Him; this is best for you, if you did but know:

Translated by

William Pickthall

And Abraham! (Remember) when he said unto his folk: Serve Allah, and keep your duty unto Him; that is better for you if ye did but know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इबराहीम को भी भेजा, जबकि उस ने अपनी क़ौम के लोगों से कहा, "अल्लाह की बन्दगी करो और उस का डर रखो। यह तुम्हारे लिए अच्छा है, यदि तुम जानो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے (جو کہ بت پرست تھی) فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو (1) یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم کچھ سمجھ رکھتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ابراہیم نے جب اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم حقیقت سمجھتے ہو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ابراہیم کو بھیجا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا : اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ابراہیم کو بھیجا جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ابراہیم کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو بندگی کرو اللہ کی اور ڈرتے رہو اس سے یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم سمجھ رکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہاتم اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو یہ عبادت اور تقویٰ اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو تمہارے لئے بہتر ہے