41 The Prophet Abraham must have said this after his safe deliverance tram the fire.
42 That is, "You have built up your collective life on the foundation of idol-worship instead of. God-worship, which can keep you bound together as a nation only to the extent of mudane life. For here in this world people can be got together around any creed, true or false, and any kind of agreement and concord on any belief, however wrong and ill-conceived, can become a means of the establishment of mutual friendships, kinships, brotherhoods, and all other religious, social, cultural, economic and political relationships."
43 That is, "The collective life that you have built on the false creed in the world cannot endure in the Hereafter. Only those relationships of love and friendship and cooperation and kinship and mutual regard and esteem will endure there, which have been based on the worship of One God and virtue and piety in the world. AlI relationships founded on disbelief and shirk and deviation will be severed, and aII kinds of love will change into enmity and hatred. The son and the father, the husband and the wife, the saint and the disciple, all will curse each other, and each will blame his deviation on the other, and will say, "This wicked person led the astray: he should be given a double punishment." This thing has been stated at several places in the Qur'an. For example, in Surah Zukhruf, it has been said: "Friends on that Day shall become enemies of one another, except the righteous." (v. 67) In Surah AI-A`raf: "As each generation will be entering Hell, it will curse Its preceding generation till all generations shall be gathered together there: then each succeeding generation will say regarding the preceding one, "O Lord, these were the people who led us astray; therefore, give them a double chastisement of the Fire." (v. 38) And in Surah AI-Ahzab: "And they will say; 'Our Lord, we obeyed our chiefs and our great men, and they led us astray front the right path. Lord, give them a doable chatisement and curse them severely." (vv. 67-68).
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 41
سلسلہ کلام سے مترشح ہوتا ہے کہ یہ بات آگ سے بسلامت نکل آنے کے بعد حضرت ابراہیم نے لوگوں سے فرمائی ہوگی ۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 42
یعنی تم نے خدا پرستی کے بجائے بت پرستی کی بناید پر اپنی اجتماعی زندگی کی تعمیر کرلی ہے جو دنیوی زندگی کی حد تک تمہارا قومی شیرازہ باندھ سکتی ہے ۔ اس لیے کہ یہاں کسی عقیدے پر بھی لوگ جمع ہوسکتے ہیں خواہ حق ہو یا باطل ۔ اور ہر اتفاق و اجتماع چاہے وہ کیسے ہی غلط عقیدے پر ہو ، باہم دوستیوں ، رشتہ داریوں ، برادریوں اور دوسرے تمام مذہبی ، معاشرتی و تمدنی اور معاشی و سیاسی تعلقات کے قیام کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 43
یعنی عقیدہ باطلہ پر تمہاری یہ ہیئت اجتماعی آخرت میں بنی نہیں رہ سکتی ۔ وہاں آپس کی محبت ، دوستی ، تعاون ، رشتہ داری اور عقیدت و ارادت کے صرف وہی تعلقات برقرار رہ سکتے ہیں جو دنیا میں خدائے واحد کی بندگی اور نیکی و تقوی پر قائم ہوئے ہوں ۔ کفر و شرک اور گمراہی و بدراہی پر جڑے ہوئے سارے رشتے وہاں کٹ جائیں گے ۔ ساری محبتیں دشمنی میں تبدیل ہوجائیں گی ، ساری عقیدتیں نفرت میں بدل جائیں گی ، بیٹے اور باپ ، شوہر اور بیوی ، پیر اور مرید تک ایک دوسرے پر لعنت بھیجیں گے اور ہر ایک اپنی گمراہی کی ذمہ داری دوسرے پر ڈال کر پکارے گا کہ اس ظالم نے مجھے خراب کیا اس لیے اسے دوہرا عذاب دیا جائے ۔ یہ بات قرآن مجید میں متعدد مقامات پر فرمائی گئی ہے ۔ مثلا سورہ زخرف میں فرمایا: اَلْاَخِلَّاۗءُ يَوْمَىِٕذٍۢ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِيْنَ ، ( آیت 67 ) دوست اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے ، سوائے متقین کے ۔ سورہ اعراف میں فرمایا: ۭكُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا ۭ حَتّٰى اِذَا ادَّارَكُوْا فِيْهَا جَمِيْعًا ۙ قَالَتْ اُخْرٰىهُمْ لِاُوْلٰىهُمْ رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۗءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ ، ( آیت 38 ) ہر گروہ جب جہنم میں داخل ہوگا تو اپنے پاس والے گروہ پر لعنت کرتا ہوا داخل ہوگا حتی کہ جب سب وہاں جمع ہوجائیں گے تو ہر بعد والا گروہ پہلے گروہ کے حق میں کہے گا کہ اے ہمارے رب یہ لوگ تھے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ، لہذا انہیں آگ کا دوہرا عذاب دے ۔ اور سورہ احزاب میں فرمایا: وَقَالُوْا رَبَّنَآ اِنَّآ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاۗءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِيْلَا ۔ رَبَّنَآ اٰتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيْرًا ( آیات 67 ۔ 68 ) اور وہ کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہم کو راہ سے بے راہ کردیا ، اے ہمارے رب تو انہیں دوہری سزا دے اور ان پر سخت لعنت فرما