Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 29

سورة العنكبوت

اَئِنَّکُمۡ لَتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ وَ تَقۡطَعُوۡنَ السَّبِیۡلَ ۬ ۙ وَ تَاۡتُوۡنَ فِیۡ نَادِیۡکُمُ الۡمُنۡکَرَ ؕ فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوۡمِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتِنَا بِعَذَابِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۲۹﴾

Indeed, you approach men and obstruct the road and commit in your meetings [every] evil." And the answer of his people was not but they said, "Bring us the punishment of Allah , if you should be of the truthful."

کیا تم مردوں کے پاس بد فعلی کے لئے آتے ہو اور راستے بند کرتے ہو اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو ؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالٰی کا عذاب لے آ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَئِنَّکُمۡ
کیا بےشک تم
لَتَاۡتُوۡنَ
البتہ تم آتے ہو
الرِّجَالَ
مردوں کو
وَتَقۡطَعُوۡنَ
اور تم کاٹتے ہو
السَّبِیۡلَ
راستہ
وَتَاۡتُوۡنَ
اور تم آتے ہو
فِیۡ نَادِیۡکُمُ
اپنی مجلسوں میں
الۡمُنۡکَرَ
برے کاموں کو
فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھا
جَوَابَ
جواب
قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوا
انہوں نے کہا
ائۡتِنَا
لے آ ہم پر
بِعَذَابِ
عذاب
اللّٰہِ
اللہ کا
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہے تو
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچو ں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَئِنَّکُمۡ
کیا یقیناً تم
لَتَاۡتُوۡنَ
واقعی تم آتے ہو
الرِّجَالَ
مردوں کے پاس
وَتَقۡطَعُوۡنَ
اور تم کاٹتے ہو
السَّبِیۡلَ
راستے
وَتَاۡتُوۡنَ
اور تم کرتے ہو
فِیۡ نَادِیۡکُمُ
اپنی مجلسوں میں
الۡمُنۡکَرَ
برا کام
فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھا
جَوَابَ
جواب
قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم کا
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡ
اس کے
قَالُوا
انہوں نے کہا
ائۡتِنَا
لے آؤ ہم پر
بِعَذَابِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا عذاب
اِنۡ
اگر
کُنۡتَ
ہو تم
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
واقعی سچوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, you approach men and obstruct the road and commit in your meetings [every] evil." And the answer of his people was not but they said, "Bring us the punishment of Allah , if you should be of the truthful."

کیا تم مردوں کے پاس بد فعلی کے لئے آتے ہو اور راستے بند کرتے ہو اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو ؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالٰی کا عذاب لے آ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم لوگ (شہوت سے) مردوں کے پاس جاتے ہو، راہزنی کرتے ہو اور اپنی مجالس میں برے کام کرتے ہو ؟ تو اس کی قوم کا اس کے سوا کچھ جواب نہ تھا کہ انہوں نے یہ کہہ دیا اگر تم سچے ہو تو ہم پر اللہ کا عذاب لے آؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًکیاتم واقعی مردوں کے پاس آتے ہواورتم راستے کاٹتے ہواوراپنی مجلسوں میں بُرا کام کرتے ہو؟‘‘تواُس کی قوم کاجواب اس کے سواکچھ نہ تھاکہ انہوں نے کہا: ’’اگر تم واقعی سچوں میں سے ہوتوہم پراﷲ تعالیٰ کاعذاب لے آؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it (not) a fact that you go for men (to satisfy your lust) and rob the wayfarer and commit evil in your gathering?|" So the answer of his people was none but that they said, |"Bring us Allah&s punishment, if you are one of the truthful.|"

کیا تم دوڑتے ہو مردوں پر اور تم راہ مارتے ہو اور کرتے ہو اپنی مجلس میں برا کام، پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے لے آ ہم پر عذاب اللہ کا اگر تو ہے سچا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم آتے ہو مردوں کے پاس (شہوت رانی کے لیے) اور (فطری) راستہ منقطع کرتے ہو اور یہ مذموم فعل تم اپنی مجلسوں کے اندر کرتے ہو تو اس کی قوم کا کوئی جواب اس کے سوا نہیں تھا کہ انہوں نے کہا : تم لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What! Do you go to men (to satisfy your lust), engage in highway robbery, and commit evil deeds in your gatherings?” Then they had no answer to offer other than to say: “Bring Allah's chastisement upon us if you are truthful.”

کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مردوں کے پاس جاتے ہو ، 51 اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برے کام کرتے ہو؟ 52” پھر کوئی جواب اس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا ” لے آ اللہ کا عذاب اگر تو سچا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم مردوں کے پاس جاتے ہو ( ١٣ ) اور راستوں میں ڈاکے ڈالتے ہو ، اور اپنی بھری مجلس میں بدی کا ارتکاب کرتے ہو؟ پھر ان کی قوم کے لوگوں کے پاس اس کے سوا کوئی جواب نہیں تھا کہ انہوں نے کہا : لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے صحبت کرتے ہو اور رستہ لوٹنے ہو مسافروں کو ساتتے ہو اور اپنی مجلس میں برا کام کرتے ہو 5 پھر اس کی قوم نے ان باتوں کا، کوئی جواب نہیں دیا یہی کہنے لگے اگر تو سچا ہے تو اللہ تعالیٰ کا عذاب ہم پر لے آ 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم مردوں (لونڈوں) سے فعل کرتے ہو اور تم ڈاکے ڈالتے ہو اور اپنی بھری مجلس میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو ان کی قوم کا صرف یہ جواب تھا کہ اگر آپ سچے ہیں تو پھر ہم پر اللہ کا عذاب لے آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم مردوں پر لپکتے ہو اور تم ڈاکہ ڈالتے ہو اور تم بھری محفلوں میں بےہودہ کام کرتے ہو۔ تو ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا وہ کہتے ہمارے اوپر عذاب لے آئو۔ اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم کیوں (لذت کے ارادے سے) لونڈوں کی طرف مائل ہوتے اور (مسافروں کی) رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ye go in indeed unto males, and ye rob on the highway, and ye commit that which is disreputable in your assembly? Then the answer of his people was naught but that they said: bring thou God's torment on us if thou art of the truth-tellers.

ارے ! تم تو مردوں سے فعل کرتے ہو اور تم رہزنی کرتے ہو اور تم بھری مجلس میں ممنوعات کا ارتکاب کرتے ہو ۔ سو ان کی قوم کا (آخری) جواب بس یہی تھا کہ ہم پر عذاب لے آؤ اگر تم سچے ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم مردوں سے شہوت رانی کرتے اور ( فطرت کی ) راہ مارتے ہو؟ اور اپنی مجلسوں میں بے حیائی کے مرتکب ہوتے ہو؟ تو اس کی قوم کا جواب صرف یہ ہوا کہ وہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے اوپر اللہ کا عذاب لاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم لوگ ( شہوت پوری کرنے کے لیے ) البتہ مردوں کے پاس آتے ہو اور راہ زنی کرتے ہو اور تم لوگ اپنی مجلسوں میں ( کھلے عام ) گناہ کرتے ہو ، پس ان کی قوم کا ( آخری ) جوب صرف یہ تھا کہ ہم پر اللہ ( تعالیٰ ) کا عذاب لے آؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم لذت کے ارادے سے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو ‘ مسافروں کی راہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برے کام کرتے ہو۔ “ تو ان کی قوم کے لوگوں نے جواب دیا۔ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آئو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ مردوں سے شہوت رانی کرتے ہو اور تم خطرات کی راہ مارتے ہو کلبوں اور بھری مجلسوں میں برے کام کرتے ہو پھر ان کی قوم کے پاس بھی اس کے سوا کوئی جواب نہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم لوگ مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو ، اور راہ چلتے مسافروں کو لوٹتے ہواوراپنی مجلسوں میں بے حیائی کے کام کرتے ہو؟توان کی قوم کاجواب اس کے سوا کچھ نہ تھاانہوں نے یہ کہہ دیاکہ اگرتم سچے ہوتو ہم پر اللہ کا عذاب لے آئو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم مردوں سے بدفعلی کرتے ہو اور راہ مارتے ہو ( ف۷۱ ) اور اپنی مجلس میں بری بات کرتے ہو ( ف۷۲ ) تو اس کی قوم کا کچھ جواب نہ ہوا مگر یہ کہ بولے ہم پر اللہ کا عذاب لاؤ اگر تم سچے ہو ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم ( شہوت رانی کے لئے ) مَردوں کے پاس جاتے ہو اور ڈاکہ زنی کرتے ہو اور اپنی ( بھری ) مجلس میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو ، تو ان کی قوم کا جواب ( بھی ) اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے: تم ہم پر اللہ کا عذاب لے آؤ اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم ( عورتوں کو چھوڑ کر ) مردوں کے پاس جاتے ہو؟ اور راہزنی کرتے ہو اور اپنے مجمع میں برے کام کرتے ہو ۔ تو ان کی قوم کے پاس اس کے سوا کوئی جواب نہ تھا کہ انہوں نے کہا ( اے لوط ) اگر تم سچے ہو تو ہم پر اللہ کا عذاب لاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Do ye indeed approach men, and cut off the highway?- and practise wickedness (even) in your councils?" But his people gave no answer but this: they said: "Bring us the Wrath of Allah if thou tellest the truth."

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you engage in carnal relations with men, rob the travellers, and commit evil in your gatherings? His people had no answer but to say, "Bring upon us the torment of God if you are truthful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, you practice sodomy with men, and rob the wayfarer! And practice Al-Munkar in your meetings." But his people gave no answer except that they said: "Bring Allah's torment upon us if you are one of the truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do you come to the males and commit robbery on the highway, and you commit evil deeds in your assemblies? But nothing was the answer of his people except that they said: Bring on us Allah's punishment, if you are one of the truthful.

Translated by

William Pickthall

For come ye not in unto males, and cut ye not the road (for travellers), and commit ye not abomination in your meetings? But the answer of his folk was only that they said: Bring Allah's doom upon us if thou art a truthteller!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम पुरुषों के पास जाते हो और बटमारी करते हो और अपनी मजलिस में बुरा कर्म करते हो?" फिर उस की क़ौम के लोगों का उत्तर बस यही था कि उन्होंने कहा, "ले आ हम पर अल्लाह की यातना, यदि तू सच्चा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم مردوں سے فعل کرتے ہو (وہ بےحیائی کا کام یہی ہے) اور تم ڈاکے ڈالتے ہو اور (غضب یہ ہے کہ) اپنی اپنی بھری مجلس میں نامعقول حرکت کرتے ہو (4) سو ان کی قوم کا (آخری) جواب بس یہ تھا کہ تم ہم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب لے آؤ اگر تم (اس بات میں) سچے ہو (کہ یہ افعال موجب عذاب میں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارا حال یہ ہے کہ مردوں کے پاس جاتے رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برے کام کرتے ہو اس کی قوم کے پاس اس کے کوئی جواب نہ تھا سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا اللہ کا عذاب لے آ اگر تو سچا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مردوں کے پاس جاتے ہو ، اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برے کام کرتے ہو ؟ پھر کوئی جواب اس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا لے آ ، اللہ کا عذاب اگر تو سچا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم مردوں کے پاس آتے ہو اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برا کام کرتے ہو، سو ان کی قوم کا جواب یہی تھا کہ تو اللہ کا عذاب لے آ اگر تو سچوں میں سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم دوڑتے ہو مردوں پر اور راہ مارتے ہو اور کرتے ہو اپنی مجلس میں برا کام پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے لے آ ہم پر عذاب اللہ کا اگر تو ہے سچا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم مردوں یعنی لڑکوں سے خواہش پوری کرتے ہو اور راہ زنی کرتے ہو اور اپنی مجلس میں نا شائستہ اعمال کا ارتکاب کرتے ہو اس پر ان کی قوم کا جواب سوائے اس کے کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے اگر تو سچا ہے تو ہم پر اللہ کا عذاب لے آ