Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 46

سورة العنكبوت

وَ لَا تُجَادِلُوۡۤا اَہۡلَ الۡکِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحۡسَنُ ٭ۖ اِلَّا الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡہُمۡ وَ قُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡنَا وَ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ وَ اِلٰـہُنَا وَ اِلٰـہُکُمۡ وَاحِدٌ وَّ نَحۡنُ لَہٗ مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۴۶﴾

And do not argue with the People of the Scripture except in a way that is best, except for those who commit injustice among them, and say, "We believe in that which has been revealed to us and revealed to you. And our God and your God is one; and we are Muslims [in submission] to Him."

اور اہل کتاب کے ساتھ بحث و مباحثہ نہ کرو مگر اس طریقہ پر جو عمدہ ہو مگر ان کے ساتھ جو ان میں ظالم ہیں اور صاف اعلان کردو کہ ہمارا تو اس کتاب پر بھی ایمان ہے جو ہم پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو تم پر اتاری گئی ہمارا تمہارا معبود ایک ہی ہے ۔ ہم سب اسی کے حکم برادر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُجَادِلُوۡۤا
تم جھگڑا کرو
اَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب سے
اِلَّا
مگر
بِالَّتِیۡ
اس طریقے سے جو
ہِیَ
وہ
اَحۡسَنُ
سب سے اچھا ہے
اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَقُوۡلُوۡۤا
اور کہو
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِالَّذِیۡۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
وَاُنۡزِلَ
اور نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
وَاِلٰـہُنَا
اور الٰہ ہمارا
وَاِلٰـہُکُمۡ
اور الٰہ تمہارا
وَاحِدٌ
ایک ہی ہے
وَّنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُجَادِلُوۡۤا
تم جھگڑاکرو
اَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب سے
اِلَّا
مگر
بِالَّتِیۡ
ساتھ اس کے جو
ہِیَ اَحۡسَنُ
انتہائی احسن انداز ہے
اِلَّا
سوا ئے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَقُوۡلُوۡۤا
اور تم کہہ دو
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِالَّذِیۡۤ
اس پرجو
اُنۡزِلَ
نازل کیاگیا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
وَاُنۡزِلَ
اور نازل کیاگیا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری
وَاِلٰـہُنَا
اور معبودہمارا
وَاِلٰـہُکُمۡ
اور معبود تمہارا
وَاحِدٌ
ایک ہی ہے
وَّنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اس کے لیے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں برداری کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And do not argue with the People of the Scripture except in a way that is best, except for those who commit injustice among them, and say, "We believe in that which has been revealed to us and revealed to you. And our God and your God is one; and we are Muslims [in submission] to Him."

اور اہل کتاب کے ساتھ بحث و مباحثہ نہ کرو مگر اس طریقہ پر جو عمدہ ہو مگر ان کے ساتھ جو ان میں ظالم ہیں اور صاف اعلان کردو کہ ہمارا تو اس کتاب پر بھی ایمان ہے جو ہم پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو تم پر اتاری گئی ہمارا تمہارا معبود ایک ہی ہے ۔ ہم سب اسی کے حکم برادر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے مسلمانو ! ) اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ایسے طریق سے جو بہتر ہو۔ اور صرف انھیں سے جھگڑا کرو جو ان میں سے بےانصاف ہیں اور ان سے یوں کہو کہ : ہم تو اس پر بھی ایمان لاتے ہیں جو ہماری طرف نازل کی گئی اور اس پر بھی جو تمہاری طرف نازل کی گئی اور ہمارا اور تمہارا الٰہ ایک ہی ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم اہلِ کتاب سے جھگڑانہ کرومگرانتہائی احسن انداز میں،سوائے اُن لوگوں کے جنہوں نے اُن میں سے ظلم کیا اور کہہ دوکہ ہم اُس پر ایمان لائے ہیں جوہماری طرف نازل کیاگیااورجوتمہاری طرف نازل کیاگیا۔ اور ہمارامعبود اور تمہارا معبودایک ہی ہے اورہم اُس کی فرماں برداری کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not debate with the people of the Book unless it is in the best way, except those from them who commit injustice. And say, |"We believe in what is sent down to us and sent down to you, and our God and your God is One, and to Him we submit (ourselves).|"

اور جھگڑا نہ کرو اہل کتاب سے مگر اس طرح پر جو بہتر ہو، مگر جو ان میں بےانصاف ہیں اور یوں کہو کہ ہم مانتے ہیں جو اترا ہم کو اور اترا تم کو اور بندگی ہماری اور تمہاری ایک ہی کو ہے اور ہم اسی کے حکم پر چلتے ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اہل کتاب سے جھگڑا مت کرو مگر بہترین طریقے سے سوائے ان کے جو ان میں سے ناانصافی پرُ تل جائیں اور (ان سے) کہیے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں اس پر بھی جو ہم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ لوگوں پر نازل کیا گیا اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم تو اسی کے سامنے سر جھکا چکے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Argue not with the People of the Book except in the fairest manner, unless it be those of them that are utterly unjust. Say to them: “We believe in what was revealed to us and what was revealed to you. One is our God and your God; and we are those who submit ourselves to Him.”

اور اہل کتاب 80 سے بحث نہ کرو مگر عمدہ طریقہ سے81 ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے ان لوگوں کے جو ان میں سے ظالم ہوں82 ۔ ۔ ۔ ۔ اور ان سے کہو کہ ” ہم ایمان لائے ہیں اس چیز پر بھی جو ہماری طرف بھیجی گئی ہے اور اس چیز پر بھی جو تمہاری طرف بھیجی گئی تھی ، ہمارا خدا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اسی کے مسلم ( فرمابردار ) ہیں ۔ ”83

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) اہل کتاب سے بحث نہ کرو ، مگر ایسے طریقے سے جو بہترین ہو ۔ البتہ ان میں سے جو زیادتی کریں ، ان کی بات اور ہے ۔ ( ٢٧ ) اور ( ان سے ) یہ کہو کہ : ہم اس کتاب پر بھی ایمان لائے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ہے ، اور اس پر بھی جو تم پر نازل کی گئی تھی ، اور ہمارا خدا اور تمہارا خدا ایک ہے ، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کتاب والوں (یہود نصاریٰ ) سے جھگڑا نہ کرو مگر اچھے طور سے 5 مگر جو ان میں شرارت کریں 6 اور یوں کہو ہم ایمان لائے اس پر جو ہم پر اترا (یعنی قرآن پر) اور جو تم پر اترا 7 اور ہمارا اور تم ہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اسی کے تابعدار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اہل کتاب کے ساتھ مباحثہ نہ کرو مگر بہت موزوں طریقے سے سوائے ان لوگوں کے جو ان میں سے زیادتی کریں ، اور یوں کہو کہ ہم اس (کتاب) پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ہم پر نازل ہوئی اور ان (کتابوں) پر بھی جو تم پر نازل ہوئیں اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہے اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اہل کتاب کے ساتھ نہایت شائستہ طریقہ پر بحث و مباحثہ کرنا۔ ہاں جو ان میں سے ظالم ہیں (ان کی بات دوسری ہے) اور کہو کہ ہم اس پر ایمان لے آئے جو ہماری طرف اتارا گیا ہے اور جو تمہارے اوپر اتارا گیا ہے اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے۔ اور ہم اسی کی اطاعت کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہلِ کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ایسے طریق سے کہ نہایت اچھا ہو۔ ہاں جو اُن میں سے بےانصافی کریں (اُن کے ساتھ اسی طرح مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو (کتاب) ہم پر اُتری اور جو (کتابیں) تم پر اُتریں ہم سب پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And dispute not with the people of the Book unless in the best manner, save with those of them who do wrong; and say: we believe in that which hath been sent down unto us and that which hath been sent down unto you: our God and your God is One; and unto Him we are submissive.

اور تم اہل کتاب سے مباحثہ مت کرو بجز مہذب طریقہ کے سوا ان میں سے ان لوگوں کے جو زیادتی کریں ۔ اور کہہ دو کہ ہم ایمان رکھتے ہیں اس (کتاب) پر بھی جو ہم پر نازل ہوئی اور ان (کتابوں) پر بھی جو تم پر نازل ہوئیں اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود تو ایک ہی ہے اور ہم تو اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اہلِ کتاب سے نہ بحث کرو مگر اس طریقہ پر جو بہتر ہے بجز ان کے جو ان میں سے ظالم ہیں اور کہو کہ ہم ایمان لائے اس چیز پر جو ہم پر نازل ہوئی اور اس چیز پر بھی ، جو تمہاری طرف اتاری گئی اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اسی کی فرمانبرداری کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے ایمان والو ) اہل کتاب سے بس اس طریقہ سے بحث و مباحثہ کرو جو سب سے عمدہ ہو سوائے ان میں سے ظلم کرنے والوں سے کے ( ان کا حکم الگ ہے ) اور کہو کہ ہم جو کچھ ہم پر اتارا گیا اس پر ( بھی ) اور جو کچھ تم لوگوں کی طرف اُتارا گیا اس پر ( بھی ) ایمان لائے اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ( اللہ ) ہے اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر اس طرح کہ نہایت اچھا ہو۔ ہاں ان میں سے جو بےانصافی کریں ان سے اسی طرح بات کرو اور کہہ دو کہ جو کتاب ہم پر اتری اور جو کتابیں تم پر اتریں ہم سب پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جھگڑا مت کرو تم (اے مسلمانو ! ) اہل کتاب سے مگر اسی طریقے کے ساتھ جو کہ سب سے اچھا ہو سوائے ان لوگوں کے جو ان میں سے ظلم پر ہی کمر بستہ ہوں اور کہو کہ ہم تو بہرحال ایمان رکھتے ہیں اس (کتاب) پر جو اتاری گئی ہماری طرف اور (اس پر بھی) جو اتاری گئی تمہاری طرف اور (حق اور حقیقت بہرحال یہی ہے کہ) ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے اور ہم سب اسی کے فرماں برادر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

( اے مسلمانو ) اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر احسن طریقے سے اور صرف انہی سے جھگڑاکروجوان میں سے ظالم ہیں اور یوں کہوکہ:ہم تواس پر بھی ایمان لاتے ہیںجو ہماری طرف نازل کی گئی اور جو تمہاری طرف نازل کی گئی اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے ، اور ہم اس کے فرمابردار ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے مسلمانو! کتابیوں سے نہ جھگڑو مگر بہتر طریقہ پر ( ف۱۱۲ ) مگر وہ جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا ( ف۱۱۳ ) اور کہو ( ف۱۱٤ ) ہم ایمان لائے اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو تمہاری طرف اترا اور ہمارا تمہارا ایک معبود ہے اور ہم اس کے حضور گردن رکھتے ہیں ( ف۱۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے مومنو! ) اہلِ کتاب سے نہ جھگڑا کرو مگر ایسے طریقہ سے جو بہتر ہو سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا ، اور ( ان سے ) کہہ دو کہ ہم اس ( کتاب ) پر ایمان لائے ( ہیں ) جو ہماری طرف اتاری گئی ( ہے ) اور جو تمہاری طرف اتاری گئی تھی ، اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے ، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے مسلمانو! ) تم اہلِ کتاب سے بحث و مباحثہ نہ کرو مگر بہترین انداز سے سوائے ان کے جو ان میں سے ظالم ہیں اور ( ان سے ) کہو کہ ہم تو اس ( کتاب ) پر بھی ایمان لائے ہیں جو ہماری طرف نازل کی گئی ہے اور اس ( کتاب پر بھی ) جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور ہمارا اور تمہارا الٰہ ( اللہ ) ایک ہے اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And dispute ye not with the People of the Book, except with means better (than mere disputation), unless it be with those of them who inflict wrong (and injury): but say, "We believe in the revelation which has come down to us and in that which came down to you; Our Allah and your Allah is one; and it is to Him we bow (in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not argue with the People of the Book except only by the best manner, except the unjust among them. Tell them, "We believe in what is revealed to us and to you. Our Lord and your Lord is one. We have submitted ourselves to His will".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And argue not with the People of the Scripture, except with that which is better -- except with such of them as do wrong; and say (to them): "We believe in that which has been revealed to us and revealed to you; our God and your God is One, and to Him we have submitted."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not dispute with the followers of the Book except by what is best, except those of them who act unjustly, and say: We believe in that which has been revealed to us and revealed to you, and our Allah and your Allah is One, and to Him do we submit.

Translated by

William Pickthall

And argue not with the People of the Scripture unless it be in (a way) that is better, save with such of them as do wrong; and say: We believe in that which hath been revealed unto us and revealed unto you; our Allah and your Allah is One, and unto Him we surrender.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और किताब वालों से बस उत्तम रीति ही से वाद-विवाद करो - रहे वे लोग जो उन में ज़ालिम हैं, उन की बात दूसरी है - और कहो - "हम ईमान लाए उस चीज़ पर जो अवतरित हुई और तुम्हारी ओर भी अवतरित हुई। और हमारा पूज्य और तुम्हारा पूज्य अकेला ही है और हम उसी के आज्ञाकारी हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اہل کتاب کے ساتھ بجز مہذب طریقہ کے مباحثہ مت کرو ہاں جو ان میں زیادتی کریں (4) اور یوں کہو کہ ہم اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ہم پر نازل ہوئی اور ان کتابوں پر بھی جو تم پر نازل ہوئیں (5) اور (یہ تم تسلیم کرتے ہو کہ) ہمارا اور تمہار معبود ایک ہے اور ہم تو اسکی اطاعت کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر نہایت عمدہ طریقہ کے ساتھ۔ سوائے ان لوگوں کے جو ان میں ظالم ہیں اور ان سے کہو کہ ہم ایمان لائے ہیں اس چیز پر جو ہماری طرف بھیجی گئی ہے اور اس چیز پر بھی جو تمہاری طرف بھیجی گئی، ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور اہم اسی کے فرمانبردار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر عمدہ طریقہ سے سوائے ان لوگوں کے جو ان میں سے ظالم ہوں اور ان سے کہو کہ ہم ایمان لائے ہیں اس چیز پر بھی جو ہماری طرف بھیجی گئی ہے اور اس چیز پر بھی جو تمہاری طرف بھیجی گئی تھی ، ہمارا خدا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اسی کو مسلم (فرمانبردار ) ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اہل کتاب سے بحث مت کرو مگر ایسے طریقہ پر جو اچھا طریقہ ہو، مگر وہ لوگ جو ان میں سے بےانصاف ہیں، اور یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اس پر جو ہماری طرف نازل ہوا اور اس پر جو تمہاری طرف نازل ہوا اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جھگڑا نہ کرو اہل کتاب سے مگر اس طرح پر جو بہتر ہو مگر جو ان میں بےانصاف ہیں اور یوں کہو کہ ہم مانتے ہیں جو اترا ہم کو اور اترا تم کو اور بندگی ہماری اور تمہاری ایک ہی کو ہے اور ہم اسی کے حکم پر چلتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم لوگ اہل کتاب کے ساتھ مباحثہ نہ کیا کرو مگر ہاں ایسے طریقے پر جو طریقے بہترین ہو یعنی شائستہ اور مہذب لیکن وہ لوگ جو ان اہل کتاب میں سے زیادتی کریں ان کی رعایت نہ کرنے میں مضائقہ نہیں اور اہل کتاب کے مقابلہ میں یوں کہا کرو کہ ہم اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ہماری طرف بھیجی گئی اور ان کتابوں پر بھی جو تمہاری طرف نازل کی گئیں اور ہمارا تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اسکے فرمانبردار ہیں