Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 48

سورة العنكبوت

وَ مَا کُنۡتَ تَتۡلُوۡا مِنۡ قَبۡلِہٖ مِنۡ کِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّہٗ بِیَمِیۡنِکَ اِذًا لَّارۡتَابَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ ﴿۴۸﴾

And you did not recite before it any scripture, nor did you inscribe one with your right hand. Otherwise the falsifiers would have had [cause for] doubt.

اس سے پہلے تو آپ کوئی کتاب پڑھتے اورنہ تھے نہ کسی کتاب کو اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے کہ یہ باطل پرست لوگ شک و شبہ میں پڑتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
تَتۡلُوۡا
آپ پڑھتے
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
مِنۡ کِتٰبٍ
کوئی کتاب
وَّلَا
اور نہ
تَخُطُّہٗ
آپ لکھتے تھے اسے
بِیَمِیۡنِکَ
اپنے دائیں ہاتھ سے
اِذًا
تب
لَّارۡتَابَ
البتہ شک میں پڑ جاتے
الۡمُبۡطِلُوۡنَ
باطل پرست
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
کُنۡتَ
تھے آپ
تَتۡلُوۡا
پڑھتے
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
مِنۡ کِتٰبٍ
کتاب میں سے
وَّلَا
اور نہ
تَخُطُّہٗ
آپ لکھتے تھے اس کو
بِیَمِیۡنِکَ
اپنے دائیں ہاتھ سے
اِذًا
تب
لَّارۡتَابَ
ضرور شک کرتے
الۡمُبۡطِلُوۡنَ
باطل پرست
Translated by

Juna Garhi

And you did not recite before it any scripture, nor did you inscribe one with your right hand. Otherwise the falsifiers would have had [cause for] doubt.

اس سے پہلے تو آپ کوئی کتاب پڑھتے اورنہ تھے نہ کسی کتاب کو اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے کہ یہ باطل پرست لوگ شک و شبہ میں پڑتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے نبی ! ) اس سے پہلے آپ نہ تو کوئی کتاب پڑھ سکتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے۔ اگر ایسی بات ہوتی تو باطل پرست شبہ میں پڑ سکتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ ہی آپ اپنے دائیں ہاتھ سے لکھتے تھے تب تو باطل پرست ضرورشک کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you have never been reciting any book before this, nor have you been writing it with your right hand; had it been so, the people of falsehood would have raised doubts.

اور تو پڑھتا نہ تھا اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ لکھتا تھا اپنے داہنے ہاتھ سے تب تو البتہ شبہ میں پڑتے یہ جھوٹے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ تو اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ ہی آپ اپنے داہنے ہاتھ سے اسے لکھتے تھے (اگر ایسا ہوتا) تب تو یہ جھٹلانے والے ضرور شک کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), you did not recite any Book before, nor did you write it down with your hand; for then the votaries of falsehood would have had a cause for doubt.

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے ، اگر ایسا ہوتا تو باطل پرست لوگ شک میں پڑ سکتے تھے ۔ 88

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم اس سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے ، اور نہ کوئی کتاب اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے ۔ اگر ایسا ہوتا تو باطل والے مین میخ نکال سکتے تھے ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر قرآن (اترنے) سے پہلے نہ تو تو کوئی کتاب پڑھ سکتا تھا اور نہ اپنے ہاتھ سے اس کو لکھ سکتا تھا (کیونکہ تو المی تھا نہ پڑھا نہ لکھا) اگر پڑھا لکھا ہوتا تو یہ جھوٹے دغا باز ضرور شبہ کرتے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے دائیں ہاتھ سے لکھ سکتے تھے ایسا ہوتا تو یہ ناحق شناس لوگ شک کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کتاب سے پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ تو کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ اپنے چاہنے ہاتھ سے اسے لکھتے تھے۔ ایسا ہوتا تو یہ باطل پرست کسی شبہ میں پڑجاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اُسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے ایسا ہوتا تو اہلِ باطل ضرور شک کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou hast not been reciting any book before it, nor hast thou been writing it With thine right hand, for then might the followers of falsehood have doubted.

اور آپ تو اس (قرآن) سے قبل نہ کوئی کتاب پڑھے ہوئے تھے اور نہ اسے (یعنی کوئی کتاب) اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے ورنہ (یہ) ناحق شناس لوگ شبہ نکالنے لگتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم تو اس سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ اس کو اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے ۔ ایسا ہوتا تو یہ جھٹلانے والے مین میکھ نکالتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) اس ( کتاب ) سے پہلے نہ تو کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ آپ اس کو اپنے دائیں ہاتھ سے لکھتے تھے ( اگر ایسا ہوتا ) تو اہلِ باطل شک کرسکتے ( تھے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے۔ ایسا ہوتا تو کفار ضرور شک کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آپ (اے پیغمبر ! ) اس سے پہلے نہ تو کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ ہی آپ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے اگر کہیں ایسا ہوتا تو یہ باطل پرست شک میں پڑ سکتے تھے (مگر ایسی تو کوئی بات بھی نہیں)

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی ) اس سے پہلے آپ نہ کوئی کتاب پڑھ سکتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے ، اگرایسی بات ہوتی توبا طل پر ست شبہ میں پڑسکتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس ( ف۱۲۰ ) سے پہلے تم کوئی کتاب نہ پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے یوں ہوتا ( ف۱۲۱ ) تو باطل ضرور شک لاتے ( ف۱۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) اس سے پہلے آپ کوئی کتاب نہیں پڑھا کرتے تھے اور نہ ہی آپ اسے اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے ورنہ اہلِ باطل اسی وقت ضرور شک میں پڑ جاتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) آپ اس ( نزولِ قرآن ) سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ ہی اپنے دائیں ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے اگر ایسا ہوتا تو یہ اہلِ باطل ضرور ( آپ کی نبوت میں ) شک کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thou wast not (able) to recite a Book before this (Book came), nor art thou (able) to transcribe it with thy right hand: In that case, indeed, would the talkers of vanities have doubted.

Translated by

Muhammad Sarwar

You were not able to read or write before the Quran was revealed to you; otherwise, the followers of falsehood would have tried to confuse the matter.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Neither did you read any book before it nor did you write any book with your right hand. In that case, indeed, the followers of falsehood might have doubted.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you did not recite before it any book, nor did you transcribe one with your right hand, for then could those who say untrue things have doubted.

Translated by

William Pickthall

And thou (O Muhammad) wast not a reader of any scripture before it, nor didst thou write it with thy right hand, for then might those have doubted, who follow falsehood.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इससे पहले तुम न कोई किताब पढ़ते थे और न उसे अपने हाथ से लिखते ही थे। ऐसा होता तो ये मिथ्यावादी सन्देह में पड़ सकते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ اس کتاب سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھے ہوئے تھے اور نہ کوئی کتاب اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے کہ ایسی حالت میں یہ ناحق شناس لوگ کچھ شبہ نکالتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس سے پہلے آپ کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو باطل پرست لوگ شک میں پڑجاتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے اگر ایسا ہوتا تو باطل پرست لوگ شک میں پڑ سکتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے پہلے آپ کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے داہنے ہاتھ سے لکھتے تھے، اگر ایسا ہوتا تو اہل باطل شک میں پڑجاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو پڑھتا نہ تھا اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ لکھتا تھا اپنے داہنے ہاتھ سے تب تو البتہ شبہ میں پڑتے یہ جھوٹے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ اس کتاب یعنی قرآن سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھے ہوئے تھے اور کوئی کتاب اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے ایسا ہوتا تو یہ باطل پرست اور ہٹ دھرم اس وقت ضرور کسی شبہ میں پڑے