Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 5

سورة العنكبوت

مَنۡ کَانَ یَرۡجُوۡا لِقَآءَ اللّٰہِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰہِ لَاٰتٍ ؕ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۵﴾

Whoever should hope for the meeting with Allah - indeed, the term decreed by Allah is coming. And He is the Hearing, the Knowing.

جسے اللہ کی ملاقات کی امید ہو پس اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت یقیناً آنے والا ہے وہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہو
یَرۡجُوۡا
امید رکھتا
لِقَآءَ اللّٰہِ
اللہ سے ملاقات کی
فَاِنَّ
تو بےشک
اَجَلَ
مقررہ وقت
اللّٰہِ
اللہ کا
لَاٰتٍ
البتہ آنے والا ہے
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جو شخص
کَانَ
ہے
یَرۡجُوۡا
امید رکھتا
لِقَآءَ
ملاقات کی
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
فَاِنَّ
تو یقیناً
اَجَلَ
وقت مقررہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
لَاٰتٍ
ضرور آنے والا ہے
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Whoever should hope for the meeting with Allah - indeed, the term decreed by Allah is coming. And He is the Hearing, the Knowing.

جسے اللہ کی ملاقات کی امید ہو پس اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت یقیناً آنے والا ہے وہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملنے کی توقع رکھتا ہے تو اللہ کا مقرر کردہ وقت آنے ہی والا ہے اور اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوشخص اﷲ تعالیٰ سے ملاقات کی اُمیدرکھتاہے تو یقیناًاﷲ تعالیٰ کامقررہ وقت ضرورآنے والاہے اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever hopes for meeting Allah (must be sure that) Allah&s appointed time has to come. And He is the All-Hearing, the All-Knowing.

جو کوئی توقع رکھتا ہے اللہ کی ملاقات کی سو اللہ کا وعدہ آ رہا ہے، اور وہ ہے سننے والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو کوئی بھی اللہ کی ملاقات کا امیدوار ہے تو (اسے یقین رکھنا چاہیے کہ) یقیناً اللہ کا معینّ کردہ وقت آکر رہے گا اور وہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Let him who looks forward to meeting Allah know that Allah's appointed term will surely come to pass. He is All-Hearing, All-Knowing.

جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو ﴿اسے معلوم ہونا چاہیے کہ﴾ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے ، 6 اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص اللہ سے جاملنے کی امید رکھتا ہو ، اسے یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ کی مقرر کی ہوئی میعاد ضرور آکر رہے گی ، اور وہی ہے جو ہر بات سنتا ، ہر چیز جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس کو اللہ تعالیٰ سے ملنے کی امید ہے اس کو چاہیے کہ طیاری کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو وقت عذاب ثواب کا مقرر کیا ہے وہ ضرور آنیوالا ہے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سننا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہے تو اللہ کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جو لوگ اللہ سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں تو بیشک اللہ کی ملاقات کی مدت مقرر ہے۔ وہ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص خدا کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو خدا کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever hopeth for the meeting with Allah, then Allah's term is surely coming, and He is the Hearer, the Knower.

جو کوئی اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہو سو اللہ کا وہ معین وقت تو ضرور ہی آنے والا ہے ۔ اور وہ بڑا سننے والا ہے بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو اللہ کی ملاقات کا متوقع ہے ، وہ اطمینان رکھے کہ اللہ کا مقرر کردہ وقت ضرور آکے رہے گا اور وہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کوئی اللہ ( تعالیٰ ) سے ملاقات کی امید رکھتا ہے پس اللہ ( تعالیٰ ) کی ( مقرر کردہ ) میعاد بس آنے ہی والی ہے اور وہ خوب سننے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہے تو اللہ کا مقررر کیا ہوا وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو تو وہ اس کے لئے تیاری کرتا رہے کہ بیشک اللہ کے مقررہ کردہ وقت نے بہرحال پھر آکر رہنا ہے اور وہی ہے سننے والا ہر کسی کی اور جاننے والا سب کچھ

Translated by

Noor ul Amin

جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملنے کی توقع رکھتا ہے وہ جان لے کہ اللہ کامقررکردہ وقت آ نے ہی والا ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جسے اللہ سے ملنے کی امید ہو ( ف۷ ) تو بیشک اللہ کی میعاد ضرور آنے والی ہے ( ف۸ ) اور وہی سنتا جانتا ہے ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو شخص اللہ سے ملاقات کی امید رکھتا ہے تو بیشک اللہ کا مقرر کردہ وقت ضرور آنے والا ہے ، اور وہی سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو کوئی اللہ کے حضور حاضری کی امید رکھتا ہے تو بیشک اللہ کا مقررہ وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those whose hopes are in the meeting with Allah (in the Hereafter, let them strive); for the term (appointed) by Allah is surely coming and He hears and knows (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

Let those who have the desire to be in the presence of God on the Day of Judgment know that their day will certainly be coming. God is All-Hearing and All-Knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whoever hopes in meeting with Allah, then Allah's term is surely coming, and He is the All-Hearer, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever hopes to meet Allah, the term appointed by Allah will then most surely come; and He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

Whoso looketh forward to the meeting with Allah (let him know that) Allah's reckoning is surely nigh, and He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो व्यक्ति अल्लाह से मिलने का आशा रखता है तो अल्लाह का नियत समय तो आने ही वाला है। और वह सब कुछ सुनता, जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہو سو اللہ تعالیٰ (سے ملنے) کا وہ معین وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ سب کچھ سنتا سب کچھ جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کوئی اللہ سے ملاقات کی توقع رکھتا ہے اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے۔ اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہے (اسے معلوم ہونا چاہئے کہ) اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے ، اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہے سو بلاشبہ اللہ کا مقرر کردہ وقت ضرور آنے والا ہے، اور وہ سننے والا ہے جاننے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کوئی توقع رکھتا ہے اللہ کی ملاقات کی سو اللہ کا وعدہ آرہا ہے اور وہ ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص اللہ سے ملنے کی آس لگائے ہوتے ہے اسکو چاہئے کہ تیاری کرتا رہے کیونکہ اللہ کی ملاقات کا مقررہ وقت یقینا آنے والا ہی ہے اور وہی ہے سب سننے والا جاننے والا