Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 55

سورة العنكبوت

یَوۡمَ یَغۡشٰہُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ وَ مِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِہِمۡ وَ یَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۵۵﴾

On the Day the punishment will cover them from above them and from below their feet and it is said, "Taste [the result of] what you used to do."

اس دن انکے اوپر تلے سے انہیں عذاب ڈھانپ رہا ہوگا اور اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ اب اپنے ( بد ) اعمال کا مزہ چھکو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَغۡشٰہُمُ
ڈھانپ لے گا انہیں
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ فَوۡقِہِمۡ
ان کے اوپر سے
وَمِنۡ تَحۡتِ
اور نیچے سے
اَرۡجُلِہِمۡ
ان کے پاؤں کے
وَیَقُوۡلُ
اور وہ فرمائے گا
ذُوۡقُوۡا
چکھو
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَغۡشٰہُمُ
ڈھانپ لے گا اُنہیں
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ فَوۡقِہِمۡ
اُن کے اوپر سے
وَمِنۡ تَحۡتِ
اور نیچے سے
اَرۡجُلِہِمۡ
ان کے قدموں کے
وَیَقُوۡلُ
اور(اللہ تعالیٰ )فرمائے گا
ذُوۡقُوۡا
چکھو(اس کا مزہ)
مَا
جو کچھ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
کرتے
Translated by

Juna Garhi

On the Day the punishment will cover them from above them and from below their feet and it is said, "Taste [the result of] what you used to do."

اس دن انکے اوپر تلے سے انہیں عذاب ڈھانپ رہا ہوگا اور اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ اب اپنے ( بد ) اعمال کا مزہ چھکو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن عذاب انھیں اوپر سے ڈھانپ لے گا اور پاؤں کے نیچے سے بھی اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا، جو کچھ تم کرتے رہے اب اس کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن عذاب اُنہیں ان کے اوپرسے ڈھانک لے گااوراُن کے قدموں کے نیچے سے بھی اور اﷲ تعالیٰ فرمائے گاکہ چکھو (اس کا مزہ ) جوکچھ تم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the Day when the punishment will envelop them from above them and from under their feet and He (Allah) will say, |"Taste what you used to do.|"

جس دن گھیر لے گا ان کو عذاب ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے اور کہے گا چکھو جیسا کچھ تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن عذاب ڈھانپ لے گا انہیں اوپر سے بھی اور ان کے قدموں کے نیچے سے بھی اور کہا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اپنے کرتوتوں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They will become aware of it) the Day when the chastisement will overwhelm them from above and from under their feet, and He will say to them: “Taste now the consequence of the deeds that you used to commit.”

۔ ( اور انہیں پتہ چلے گا ) اس روز جبکہ عذاب انہیں اوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سےبھی اور کہے گا کہ اب چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن جب عذاب ان پر اوپر سے بھی چھا جائے گا ، اور ان کے پاؤں کے نیچے سے بھی ، اور کہے گا کہ : چکھو ان کاموں کا مزہ جو تم کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن سب طرف سے دوزخ کا عذاب ان کو ڈھانک لے گا اوپر سے اور ان کے پائوں تلے سے اور اللہ تعالیٰ یا اس کا فرشتہ) فرمائیگا اپنے اعمال کا جو تم کرتے رہے مزہ چکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن ان کا عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں نیچے سے ڈھانک لے گا اور وہ (اللہ) کہے گا جو کام تم کرتے تھے (اب ان کا مزہ) چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس دن ان کے اوپر اور ان کے پائوں کے نیچے سے عذاب آئے گا تو اللہ فرمائیں گے کہ جو کچھ تم کرتے تھے اس کا مزہ چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن عذاب اُن کو اُن کے اُوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور (خدا) فرمائے گا کہ جو کام تم کیا کرتے تھے (اب) اُن کا مزہ چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On the Day whereon the torment shall cover them from above them and from underneath their feet, and He shall say: taste that which ye have been working!

جس دن کے عذاب ان پرچھا جائے گا ان کے اوپر سے بھی اور ان کے پیروں کے نیچے سے بھی (اللہ) کہے گا (اب) مزا چکھو اس کا جو کچھ تم کرتے رہے ہو۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کو یاد کریں ) جس دن عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ان کو ڈھانک لے گا اور ارشاد ہوگا کہ اب چکھو اس چیز کا مزا ، جو تم کرتے رہے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

جس دن ان پر ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے عذاب ان کو ڈھانک لے گا اور ( اللہ تعالیٰ ) فرمائے گا جو تم ( برا ) عمل کرتے تھے ( اس کا مزا ) چکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن عذاب ان کو اوپر سے اور نیچے سے ڈھانپ لے گا اور اللہ فرمائے گا کہ جو کام آپ کیا کرتے تھے اب ان کا مزہ چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن کہ ڈھانک رہا ہوگا ان کو وہ عذاب ان کے اوپر سے بھی اور ان کے پاؤں کے نیچے سے بھی اور کہے گا ان سے وہ (اللہ) کہ اب چکھو مزہ اپنے ان کرتوتوں کا جو تم لوگ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

جس دن عذاب ان کے اوپرسے اور ان کے پائوں کے نیچے سے ڈھانپ لے گااوراللہ تعالیٰ فرمائے گا ، جو کچھ تم کرتے رہے اب اس کا مزا چکھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن انھیں ڈھانپے گا عذاب ان کے اوپر اور ان کے پاؤں کے نیچے سے اور فرمائے گا چکھو اپنے کیے کا مزہ ( ف۱۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ڈھانپ لے گا تو ارشاد ہوگا: تم ان کاموں کا مزہ چکھو جو تم کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جس دن عذاب ان کو اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے ڈھانک لے گا اور خدا کہے گا کہ ( اب ) مزہ چکھو اس کا جو کچھ تم ( دنیا میں ) کرتے رہے ہو ( تب ان کو پتہ چلے گا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On the Day that the Punishment shall cover them from above them and from below them, and (a Voice) shall say: "Taste ye (the fruits) of your deeds!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be told on the Day of Judgment, when the torment will surround them from all sides, "Suffer the consequences of your deeds."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when the torment shall cover them from above them and from beneath their feet, and it will be said: "Taste what you used to do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when the chastisement shall cover them from above them, and from beneath their feet; and He shall say: Taste what you did.

Translated by

William Pickthall

On the day when the doom will overwhelm them from above them and from underneath their feet, and He will say: Taste what ye used to do!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन यातना उन्हें उन के ऊपर से ढाँक लेगी और उन के पाँव के नीचे से भी, और वह कहेगा, "चखो उस का मज़ा जो कुछ तुम करते रहे हो!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس دن کہ ان پر عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے انہیں گھیرے گا اور حق تعالیٰ فرمائے گا کہ جو کچھ کرتے رہے ہو (اب اس کا مزہ) چکھو۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن عذاب انہیں اوپر، نیچے سے ڈھانپ لے گا اور اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اب اپنے ان اعمال کا مزہ چکھو جو تم کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور انہیں پتہ چلے گا) اس روز جب کہ عذاب انہیں اوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سے بھی اور کہے گا کہ اب چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے ان پر عذاب چھا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہوگا کہ چکھ لو جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن گھیر لے گا ان کو عذاب ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے اور کہے گا چکھو جیسا کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس دن ان کے اوپر سے ان کے پائوں کے نیچے سے ان کو عذاب لپیٹ لے گا اور خدا تعالیٰ فرمائے گا جو کچھ تم کرتے رہتے تھے اس کا مزہ چکھو