Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 62

سورة العنكبوت

اَللّٰہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ وَ یَقۡدِرُ لَہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۶۲﴾

Allah extends provision for whom He wills of His servants and restricts for him. Indeed Allah is, of all things, Knowing.

اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
یَبۡسُطُ
وہ پھیلا دیتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق کو
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کر دیتا ہے
لَہٗ
اس کے لیے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ 
یَبۡسُطُ
کشادہ کرتاہے
الرِّزۡقَ
رزق کو
لِمَنۡ
جس کا
یَّشَآءُ
وہ چاہتاہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کرتا ہے
لَہٗ
اس کے لیے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیز کو
عَلِیۡمٌ
بخوبی جاننے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Allah extends provision for whom He wills of His servants and restricts for him. Indeed Allah is, of all things, Knowing.

اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے کم کردیتا ہے اور وہ یقینا ہر بات سے خوب واقف ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتاہے اورجس کا چاہتاہے تنگ کردیتا ہے، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہر چیز کو بخوبی جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah extends provision to whom He wills from His slaves, and straitens it (for whom He wills). Surely Allah knows everything well.

اللہ پھیلاتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اپنے بندوں میں اور ماپ کردیتا ہے جس کو چاہے بیشک اللہ ہر چیز سے خبردار ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی رزق کشادہ کرتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) اسے نپاتلا دیتا ہے یقیناً اللہ ہرچیز کا علم رکھتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah enlarges the sustenance of any of His servants whom He will, and straitens the sustenance of whom He will. Surely Allah has knowledge of everything.

اللہ ہی ہے جو اپنےبندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے ، یقینا اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے ، رزق میں کشادگی کردیتا ہے ، اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگی کردیتا ہے ، یقینا اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ اپنے بندے میں سے جس کو چاہتا ہے فراغت کے ساتھ روزی دیتا ہے اور جس کو 5 چاہتا ہے تنگی سے دیتا ہے بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی اپنے بندوں میں جس کے لئے چاہتے ہیں روزی فراغ کردیتے ہیں اور (جس کے لئے چاہیں) اسے تنگ کردیتے ہیں۔ بیشک اللہ ہی ہر چیز سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو تنگ (محدود) کردیتا ہے۔ بیشک اللہ ہر ایک کے حال سے باخبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah expandeth provision for whomsoever He Will of His bondmen and stinteth it for him. Verily Allah is of everything the Knower.

اللہ روزی کھول دیتا ہے اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے اور (جس کیلئے چاہے) تنگ کردیتا ہے بیشک اللہ ہی ہر چیز سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور ( جس کا چاہتا ہے ) تنگ کردیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتے ہیں روزی کشادہ کردیتے ہیں اور ( جس پر چاہتے ہیں ) اس پر تنگ ( سکیڑ دیتے ہیں ) کردیتے ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی روزی کشادہ فرماتا ہے اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے اور وہی تنگ کرتا ہے جس کیلئے چاہتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ اپنے بندوں سے جس کے لئے چاہےرزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہےکم کر دیتا ہے اور وہ یقیناہربات سے واقف ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے ، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے ، اور جس کے لئے ( چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ، بیشک اﷲ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے ۔ بے شک اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah enlarges the sustenance (which He gives) to whichever of His servants He pleases; and He (similarly) grants by (strict) measure, (as He pleases): for Allah has full knowledge of all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

God increases the sustenance of whichever of His servants He wants and He determines their share. God has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah expands the provision for whom He wills of His servants, and straitens it for whom (He wills). Verily, Allah is the All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah makes abundant the means of subsistence for whom He pleases of His servants, and straitens them for whom (He pleases) surely Allah is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

Allah maketh the provision wide for whom He will of His bondmen, and straiteneth it for whom (He will). Lo! Allah is Aware of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह अपने बन्दों में से जिस के लिए चाहता है आजीविका विस्तीर्ण कर देता है और जिस के लिए चाहता है नपी-तुली कर देता है। निस्संदेह अल्लाह हरेक चीज़ को भली-भाँति जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے روزی فراخ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگ کردیتا ہے بیشک اللہ ہی سب چیز کے حال سے واقف ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے یقیناً اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے ، یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگ کردیتا ہے بلاشبہ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ پھیلاتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اپنے بندوں میں اور ناپ کردیتا ہے جس کو چاہے بیشک اللہ ہر چیز سے خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے روزی کو تنگ کردیتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کے حال سے با خبر ہے