Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 68

سورة العنكبوت

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوۡ کَذَّبَ بِالۡحَقِّ لَمَّا جَآءَہٗ ؕ اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثۡوًی لِّلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۶۸﴾

And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a [sufficient] residence for the disbelievers?

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے جھٹلائے ، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
کَذَّبَ
وہ جھٹلائے
بِالۡحَقِّ
حق کو
لَمَّا
جب کہ
جَآءَہٗ
وہ آجائے اس کے پاس
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَثۡوًی
ٹھکانہ
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جس نے
افۡتَرٰی
باندھا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
کَذَّبَ
جھٹلادیا
بِالۡحَقِّ
حق کو
لَمَّا
جب کہ
جَآءَہٗ
وہ آیا اس کے پاس
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَثۡوًی
ٹھکانہ
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a [sufficient] residence for the disbelievers?

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے جھٹلائے ، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خود جھوٹ گھڑ کر اللہ کے ذمہ لگا دے یا اس کے پاس حق آئے تو اسے جھٹلا دے۔ کیا ایسے کافروں کے لئے دوزخ کا ٹھکانا کافی نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ُس سے بڑاظالم کون ہوگاجس نے اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا یاحق کو جھٹلایاجب کہ وہ اُس کے پاس آچکاہو؟کیاجہنم میں کافروں کے لیے ٹھکانہ نہیں ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who forges a lie against Allah or belies the truth when it comes to him? Is there not a dwelling in Jahannam for disbelievers?

اور اس سے زیادہ بےانصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ یا جھٹلائے سچی بات کو جب اس تک پہنچے، کیا دوزخ میں بسنے کی جگہ نہیں منکروں کے لئے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا یا جس نے حق کو جھٹلادیا جب وہ اس کے پاس آیا تو کیا جہنم میں ٹھکانہ نہیں ہے ان کافروں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who can be more unjust than he who foists a lie on Allah or gives the lie to the Truth after it has come to him? Is Hell not the resort of the unbelievers?

اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آچکا ہو؟106 کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہی نہیں ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر بہتان باندھے ، یا جب اس کے پاس حق کی بات پہنچے تو وہ اسے جھٹلائے؟ کیا جہنم میں ( ایسے ) کافروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے اس کا شریک ٹھہرائے یا جب سچی بات اللہ کی کتاب اس تک پہنچے تو اس کو جھٹلائے کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا دوزخ نہیں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے یا جب حق (سچی بات) اس کے پاس پہنچے تو اس کو جھٹلادے کیا کافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑایا جب اس کے پاس حق آگیا تو اس نے اسے جھٹلا دیا۔ کیا ایسے کافروں کا آخری ٹھکانا جہنم نہیں ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is a greater wrong-doer than he who fabricateth a lie against Allah or belieth the truth when it cometh unto him Will there not be in the Hell an abiding-place for the infidels?

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ افتراء کرے اور سچی بات جب اس کے پاس آئے تو اسے جھٹلائے کیا کافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلاےٴ جبکہ وہ اس کے پاس آچکا ہے ۔ کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہوگا؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ باندھے یا جب حق اس کے پاس آئے تو حق کو جھٹلادے ، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس سے ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے ؟ یا جب حق بات اس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے ؟ کیا کفار کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو جھوٹ باندھے اللہ (پاک) پر جھٹلائے حق کو جب کہ وہ اس کے پاس پہنچ جائے کیا جہنم میں ٹھکانہ نہیں ایسے کافروں کا

Translated by

Noor ul Amin

اوراس سے بڑھ کرظالم کون ہوگاجوخود جھوٹ گھڑکے اللہ کے ذمے لگادے یااس کے پاس حق آئے تواسے جھٹلادے ، کیا ایسے کافروں کے لئے جہنم کا ٹھکانہ کافی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱٦۵ ) یا حق کو جھٹلائے ( ف۱٦٦ ) جب وہ اس کے پاس آئے ، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ( ف۱٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھے یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آپہنچے ۔ کیا دوزخ میں کافروں کے لئے ٹھکانہ ( مقرر ) نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا حق کو جھٹلائے جبکہ وہ اس کے پاس آچکا ہے! کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And who does more wrong than he who invents a lie against Allah or rejects the Truth when it reaches him? Is there not a home in Hell for those who reject Faith?

Translated by

Muhammad Sarwar

Who is more unjust than one who invents falsehood against God or rejects the Truth after it has come to him? Is not hell the dwelling for the disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who does more wrong than he who invents a lie against Allah or denies the truth, when it comes to him Is there not a dwelling in Hell for the disbelievers

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than one who forges a lie against Allah, or gives the lie to the truth when it has come to him? Will not in hell be the abode of the unbelievers?

Translated by

William Pickthall

Who doeth greater wrong than he who inventeth a lie concerning Allah, or denieth the truth when it cometh unto him? Is not there a home in hell for disbelievers?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस व्यक्ति से बढ़कर ज़ालिम कौन होगा जो अल्लाह पर थोपकर झूठ घड़े या सत्य को झुठलाए, जबकि वह उस के पास आ चुका हो? क्या इनकार करने वालों का ठौर-ठिकाना जहन्नम में नहीं होगा?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس شخص سے زیادہ کون ناانصاف ہوگا جو اللہ پر جھوٹ افترا کرے اور جب سچی بات اس کے پاس پہنچے وہ اس کو جھٹلا دے (7) کیا ایسے کافروں کا جہنم میں ٹھکانا نہ ہوگا۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا۔ جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے۔ حالانکہ حق اس کے سامنے آچکا ہے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم ہی نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جبکہ وہ اس کے سامنے آچکا ہو ، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم نہیں ۔۔۔ ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب وہ اس کے پاس آجائے، کیا دوزخ کافروں کا ٹھکانہ نہیں ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے زیادہ بےانصاف کون ہے جو باندھے اللہ پر جھوٹ یا جھٹلائے سچی بات کو جب اس تک پہنچے کیا دوزخ میں بسنے کی جگہ نہیں منکروں کے لئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو خدا پر جھوٹ بہتا ن باندھے یا جب سچی بات اس کو پہنچ جائے تو اس کی تکذیب کرے کیا ایسے کافروں کا آخری ٹھکانہ دوزخ میں نہ ہوگا