Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 69

سورة العنكبوت

وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۶۹﴾٪  3

And those who strive for Us - We will surely guide them to Our ways. And indeed, Allah is with the doers of good.

اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے یقیناً اللہ تعا لٰی نیکوکاروں کا ساتھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
جَاہَدُوۡا
جدوجہد کی
فِیۡنَا
ہماری(راہ)میں
لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ
البتہ ہم ضرور ہدایت دیں گے انہیں
سُبُلَنَا
اپنے راستوں کی
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَمَعَ
البتہ ساتھ ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
جَاہَدُوۡا
پور ی کوشش کی
فِیۡنَا
ہمارے(راستے)میں
لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ
یقیناًہم ضرور دکھائیں گے انہیں
سُبُلَنَا
اپنے راستے
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَمَعَ
یقیناًساتھ ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک لوگوں کے
Translated by

Juna Garhi

And those who strive for Us - We will surely guide them to Our ways. And indeed, Allah is with the doers of good.

اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے یقیناً اللہ تعا لٰی نیکوکاروں کا ساتھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ہماری راہ میں جہاد کرتے ہیں ہم یقینا انھیں اپنی راہیں دکھا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ یقینا اچھے کام کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جنہوں نے ہماری خاطرپوری کوشش کی، انہیں یقیناًہم ضروراپنے راستے دِکھائیں گے اوربلاشبہ یقیناًاﷲ تعالیٰ نیک لوگوں کے ساتھ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who strive in Our way, We will certainly take them to Our paths, and indeed Allah is with those who are good in deeds.

اور جنہوں نے محنت کی ہمارے واسطے ہم سمجھا دیں گے ان کو اپنی راہیں، اور بیشک اللہ ساتھ ہے نیکی والوں کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ ہماری راہ میں جدوجہد کریں گے ہم لازماً ان کی راہنمائی کریں گے اپنے راستوں کی طرف اور یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who strive in Our cause, We shall surely guide them to Our Ways. Indeed Allah is with those who do good.

جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے ، 107 اور یقینا اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے ۔ ؏ ۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہماری خاطر کوشش کی ہے ، ہم انہیں ضرور بالضرور اپنے راستوں پر پہنچائیں گے ، ( ٣٨ ) اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی۔ (یا جہاد کیا کافروں سے لڑے) ہم ان کو ضرور اپنے قرب 2) کے رستے دکھلائینگے اور بیشک اللہ اپنی مدد سے) نیک لوگوں کے ساتھ ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ہمارے لئے مشقت برداشت کرتے ہیں ہم ان کو اپنے رستے ضرور دکھا دیں گے۔ اور بیشک اللہ خلوص والوں کے ساتھ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ ہمارے راستے میں جدوجہد کرتے ہیں تو ہم ضرور ان کو اپنی راہیں دکھادیں گے۔ اور بیشک اللہ ایسے نیکو کاروں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who strive hard in us, We shall surely guide them in Our paths; verily Allah is with the welldoers.

اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم ان کو اپنے راستے ضرور دکھادیں گے اور بیشک خلوص والوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں جھیل رہے ہیں ، ہم ان پر اپنی راہیں ضرور کھولیں گے اور بیشک اللہ خوب کاروں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ہمارے راستے میں جہاد ( ہدایت کے لیے کوشش ) کرتے ہیں البتہ ہم ان کو ضرور اپنے راستوں کی ہدایت دیں گے اور بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) نیک کام کرنے والوں کے ساتھ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے ہمارے لیے کوشش کی ہم ضرور ان کو اپنے رستے دکھا دیں گے اور اللہ نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن لوگوں نے جہاد کیا (اور مشقت اٹھائی) ہماری راہ میں (اور ہماری رضا کے لئے) تو ہم ان کو ضرور نوازیں گے اپنی (رضا اور خوشنودی کی) راہوں سے اور بیشک اللہ یقینی طور پر ساتھ ہے ایسے نیکوکاروں کے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ہماری راہ میں جہادکرتے ہیں ہم یقینا انہیں اپنی راہیں دکھلادیتے ہیں اور اللہ یقینااچھے کام کرنے والوں کے ساتھ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انھیں اپنے راستے دکھا دیں گے ( ف۱٦۸ ) اور بیشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے ( ف۱٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ہمارے حق میں جہاد ( اور مجاہدہ ) کرتے ہیں تو ہم یقیناً انہیں اپنی ( طرف سَیر اور وصول کی ) راہیں دکھا دیتے ہیں ، اور بیشک اﷲ صاحبانِ احسان کو اپنی معیّت سے نوازتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ہماری خاطر جدوجہد کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھا دیتے ہیں اور بے شک اللہ محسنین کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who strive in Our (cause),- We will certainly guide them to our Paths: For verily Allah is with those who do right.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall certainly guide those who strive for Our cause to Our path. God is certainly with the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As for those who strive hard for Us, We will surely guide them to Our paths. And verily, Allah is with the doers of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who strive hard for Us, We will most certainly guide them in Our ways; and Allah is most surely with the doers of good.

Translated by

William Pickthall

As for those who strive in Us, We surely guide them to Our paths, and lo! Allah is with the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने हमारे मार्ग में मिलकर प्रयास किया, हम उन्हें अवश्य अपने मार्ग दिखाएँगे। निस्संदेह अल्लाह सुकर्मियों के साथ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم ان کو اپنی (قرب وثواب یعنی جنت کے) رستے ضرور دکھا وینگے اور بیشک اللہ تعالیٰ (کی رضا و رحمت) ایسے خلوص والوں کے ساتھ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ہمارے لیے محنت کریں گے ہم انہیں اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیک لوگوں کے ساتھ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے ، اور یقیناً اللہ نیکوکاروں ہی کے ساتھ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ہماری راہ میں تکلیفیں اٹھائیں ضرور ہم انہیں اپنی راہیں بتائیں گے اور بلاشبہ اللہ اچھے کام کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے محنت کی ہمارے واسطے ہم سجھا دیں گے ان کو اپنی راہیں اور بیشک اللہ ساتھ ہے نیکی والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ہمارے لئے مشقیں برداشت کرتے ہیں تو ہم ضرور ان کو اپنی راہیں دکھاویں گے اور بیشک اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں کے ساتھ ہے