Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 10

سورة آل عمران

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡہُمۡ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِ ﴿ۙ۱۰﴾

Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all. And it is they who are fuel for the Fire.

کافروں کوان کے مال اور ان کی اولاد اللہ تعالٰی ( کے عذاب ) سے چُھڑانے میں کچھ کام نہ آئیں گی ، یہ تو جہنم کا ایندھن ہی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَنۡ
ہرگز نہ
تُغۡنِیَ
کام آئیں گے
عَنۡہُمۡ
انہیں
اَمۡوَالُہُمۡ
مال ان کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُہُمۡ
اولاد ان کی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمۡ
وہ
وَقُوۡدُ
ایندھن ہیں
النَّارِ
آگ کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَنۡ
ہرگز نہیں
تُغۡنِیَ
کام آئیں گے
عَنۡہُمۡ
ان سے
اَمۡوَالُہُمۡ
مال ان کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُہُمۡ
اولاد ان کی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمۡ
وہی لوگ
وَقُوۡدُ
ایندھن ہیں
النَّارِ
آگ کا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all. And it is they who are fuel for the Fire.

کافروں کوان کے مال اور ان کی اولاد اللہ تعالٰی ( کے عذاب ) سے چُھڑانے میں کچھ کام نہ آئیں گی ، یہ تو جہنم کا ایندھن ہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کافر ہیں۔ اللہ کے حضور نہ ان کے مال کچھ کام آسکیں گے اور نہ اولاد۔ اور یہی لوگ دوزخ کا ایندھن ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے کفرکیاان کے مال اوران کی اولادیں اﷲ تعالیٰ(کی پکڑ)سے ہرگزکچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے اوروہی لوگ آگ کاایندھن ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"Surely, those who disbelieve, their wealth and their children shall not at all suffice them a bit against Allah. And those are the fuel of the Fire

بیشک جو لوگ کافر ہیں ہرگز کام نہ آویں گے ان کے ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے سامنے کچھ اور وہی ہیں ایندھن دوزخ کے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جن لوگوں نے کفر کی روش اختیار کی ہرگز نہ بچا سکیں گے انہیں ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ سے کچھ بھی اور وہ تو سب کے سب آگ کا ایندھن بنیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who disbelieve, neither their wealth nor their offspring will avail them at all against Allah, and it is they who will be the fuel of the Fire

جن لوگوں نے کفر کا رویّہ اختیار کیا ہے ، 8 انہیں اللہ کے مقابلے میں نہ ان کا مال کچھ کام دے گا ، نہ اولاد ۔ وہ دوزخ کا ایندھن بن کر رہیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے اللہ کے مقابلے میں نہ ان کی دولت ان کے کچھ کام آئے گی ، نہ ان کی اولاد اور وہی ہیں جو آگ کا ایندھن بن کر رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک کافروں کے مالی اور اولاد اللہ کے عذاب سے ان کو کچھ بچانہ سکیں گے یاللہ کے پاس کچھ کام نہ آئیں گے اور وہ دوزخ ایندھن بنیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کو نہ ان کے مال اللہ سے ذرہ بھر بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولادیں۔ اور یہی لوگ آگ کا ایندھن ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ جو لوگ کفر کرتے ہیں انہیں اللہ کے مقابلے میں نہ ان کا مال کام آئے گا اور نہ اولاد۔ یہ دوزخ کا ایندھن ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی خدا (کے عذاب) سے ان کو بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد ہی (کچھ کام آئے گی) اور یہ لوگ آتش (جہنم) کا ایندھن ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve-neither their riches nor their offspring shall avail them aught with Allah. and these! they shall be the fuel of the Fire.

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا۔ ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے اور یہ لوگ آگ کے ایندھن ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ، نہ ان کے مال خدا کے ہاں کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد ۔ اور وہی لوگ دوزخ کے ایندھن بنیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے سامنے ( بارگاہ میں ) ان کے اموال اور اولاد کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے ۔ اور وہی لوگ آگ کا ایندھن ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے، انہیں اللہ کے مقابلے میں نہ ان کا مال اور اولاد کچھ کام نہ دے گا وہ دوزخ کا ایندھن بن کر رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفرو (باطل) پر، ان کو اللہ کے مقابلے میں نہ تو ان کے مال کچھ کام آسکیں گے، اور نہ ہی ان کی اولادیں، اور یہی لوگ ہیں جو ایندھن ہوں گے (دوزخ کی) اس ہولناک آگ کا،

Translated by

Noor ul Amin

بلا شبہ جو لوگ کافر ہیں اللہ کے مقابلے میں نہ ان کے مال کام آ سکیں گے اور نہ اولاد اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو کافر ہوئے ( ف۲۱ ) ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ سے انہیں کچھ نہ بچاسکیں گے اور وہی دوزخ کے ایندھن ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جنہوں نے کفر کیا نہ ان کے مال انہیں اﷲ ( کے عذاب ) سے کچھ بھی بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولاد ، اور وہی لوگ دوزخ کا ایندھن ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ۔ اللہ کے یہاں ان کے مال اور اولاد ہرگز ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Faith,- neither their possessions nor their (numerous) progeny will avail them aught against Allah: They are themselves but fuel for the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

The wealth and children of the unbelievers will never serve them as a substitute for their belief in God. Such people will be the fuel for the fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve, neither their properties nor their offspring will avail them whatsoever against Allah; and it is they who will be fuel of the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who disbelieve, surely neither their wealth nor their children shall avail them in the least against Allah, and these it is who are the fuel of the fire.

Translated by

William Pickthall

(On that Day) neither the riches nor the progeny of those who disbelieve will aught avail them with Allah. They will be fuel for Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने इनकार किया, उनके माल और उनकी औलाद अल्लाह के मुक़ाबले में उनके कुछ भी काम न आएंगे, और यही लोग आग का ईंधन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بالیقین جو لوگ کفر کرتے ہیں ہرگز ان کے کام نہیں آسکتے ان کے مال (دولت) اور نہ ان کی اولاد اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں ذرہ برابر بھی (2) اور ایسے لوگ جہنم کا سوختہ ہونگے۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک جو لوگ کافر ہوئے ان کو ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ تعالیٰ سے چھڑانے میں کچھ کام نہ آئیں گے۔ یہ لوگ تو جہنم کا ایندھن ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے ‘ انہیں اللہ کے مقابلے میں نہ ان کا مال کچھ کام دے گا ‘ نہ اولاد ‘ وہ دوزخ کا ایندھن بن کر رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ان کے مال اور اولاد اللہ کے نزدیک کچھ بھی کام نہ آئیں گے، اور یہ لوگ وہ ہیں جو دوزخ کا ایندھن ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ کافر ہیں ہرگز کام نہ آویں گے ان کو ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے سامنے کچھ اور وہی ہیں ایندھن دوزخ کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقین جانو جن لوگوں نے کفر کی روش اختیار کر رکھی ہے تو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں نہ ان کے مال کچھ کام آسکتے ہیں اور نہ ان کی اولاد اور ایسے ہی لوگ دوزخ کا ایندھن ہوں گے ،