Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 101

سورة آل عمران

وَ کَیۡفَ تَکۡفُرُوۡنَ وَ اَنۡتُمۡ تُتۡلٰی عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتُ اللّٰہِ وَ فِیۡکُمۡ رَسُوۡلُہٗ ؕ وَ مَنۡ یَّعۡتَصِمۡ بِاللّٰہِ فَقَدۡ ہُدِیَ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۱۰۱﴾٪  1

And how could you disbelieve while to you are being recited the verses of Allah and among you is His Messenger? And whoever holds firmly to Allah has [indeed] been guided to a straight path.

۔ ( گو یہ ظاہر ہے کہ ) تم کیسے کُفر کر سکتے ہو؟ باوجودیکہ تم پر اللہ تعالٰی کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) موجود ہیں ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ ( کے دین ) کو مضبوط تھام لے تو بلاشُبہ اسے راہ راست دکھا دی گئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَیۡفَ
اور کیسے
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرتے ہو
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم ہو (کہ)
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتُ
آیات
اللّٰہِ
اللہ کی
وَفِیۡکُمۡ
اور تم میں ہے
رَسُوۡلُہٗ
رسول اس کا
وَمَنۡ
اور جو
یَّعۡتَصِمۡ
تھام لے
بِاللّٰہِ
اللہ کو
فَقَدۡ
تو تحقیق
ہُدِیَ
وہ ہدایت دے دیا گیا
اِلٰی صِرَاطٍ
طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَیۡفَ
اور کیسے
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرتے ہو
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تُتۡلٰی
پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتُ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات
وَفِیۡکُمۡ
او تم میں
رَسُوۡلُہٗ
اس کا رسول ہے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡتَصِمۡ
مضبوطی سے پکڑے گا
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو
فَقَدۡ
تو یقیناً
ہُدِیَ
وہ ہدایت دیا گیا
اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھےراستے کی طرف
Translated by

Juna Garhi

And how could you disbelieve while to you are being recited the verses of Allah and among you is His Messenger? And whoever holds firmly to Allah has [indeed] been guided to a straight path.

۔ ( گو یہ ظاہر ہے کہ ) تم کیسے کُفر کر سکتے ہو؟ باوجودیکہ تم پر اللہ تعالٰی کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) موجود ہیں ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ ( کے دین ) کو مضبوط تھام لے تو بلاشُبہ اسے راہ راست دکھا دی گئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تم کفر کر بھی کیسے سکتے ہو جبکہ تم پر اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور اللہ کا رسول تمہارے درمیان موجود ہے۔ اور جو شخص اللہ کا دامن مضبوطی سے تھام لے گا وہ ضرور راہ راست تک پہنچ جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم کیسے کفرکرتے ہو؟حالانکہ تمہیں اﷲ تعالیٰ کی آیات پڑھ کرسنائی جارہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول بھی موجودہے اورجو اﷲ تعالیٰ(کے دین) کومضبوطی سے پکڑے گاتو یقیناًوہ سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیاگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how do you disbelieve while it is to you that the verses of Allah are recited, and present amidst you is His Mes¬senger? And whoever holds on to Allah, he is surely guided to the straight path.

اور تم کس طرح کافر ہوتے ہو اور تم پر پڑھی جاتی ہیں آیتیں اللہ کی اور تم میں اس کا رسول ہے اور جو کوئی مضبوط پکڑے اللہ کو تو اس کو ہدایت ہوئی سیدھے راستے کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (ذرا سوچو تو سہی) یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ تم پھر کفر کرنے لگو جبکہ تمہیں اللہ کی آیات پڑھ کر سنائی جا رہی ہیں اور تمہارے اندر اس کا رسول موجود ہے اور جو کوئی اللہ سے چمٹ جائے اس کو تو ہدایت ہوگئی صراط مستقیم کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How can you disbelieve when you are the ones to whom the signs of Allah are recited and amidst you is His Messenger? Whoever holds fast to Allah will certainly be guided to the straight way.

جب کہ تم کو اللہ کی آیات سنائی جا رہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے جو اللہ کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھامے گا وہ ضرور راہِ راست پا لے گا ۔ ؏١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم کیسے کفر اپناؤ گے جبکہ اللہ کی آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کی جاتی ہیں اور اس کا رسول تمہارے درمیان موجود ہے؟ اور ( اللہ کی سنت یہ ہے کہ ) جو شخص اللہ کا سہارا مضبوطی سے تھام لے ، وہ سیدھے راستے تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم کافربنو گے حالانکہ اللہ کی آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اس کا پیغمبر میں موجود یعنی حضرت محمد اور جو کوئی اللہ کی پناہ لے اس کے دین اور شریعت مضبوطی سے تھام رہے وہ سیدھے رستے پر لگ گیا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم کس طرح کفر کرسکتے ہو جبکہ تم تو وہ ہو کہ تم پر (تمہارے سامنے) اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور تمہارے درمیان اس کے رسول موجود ہیں اور جس نے اللہ کو مضبوط پکڑا تو یقینا وہ سیدھے راستے پر لگا دیا گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم کفر کیسے کرسکتے ہو جب کہ تمہارے اوپر اللہ کی آیات کی تلاوت کی جا رہی ہے اور تمہارے اندر اس کا رسول موجود ہے۔ جو اللہ کا دامن مضبوطی سے تھام لے گا وہ ضرور سیدھی راہ حاصل کرلے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم کیونکر کفر کرو گے جبکہ تم کو خدا کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تم میں اس کے پیغمبر موجود ہیں اور جس نے خدا (کی ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑ لیا وہ سیدھے رستے لگ گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How can you disbelieve while unto you are recited the revelations of Allah, and in your midst is His apostle! And whosoever holdeth fast to Allah, he is of a surety guided unto a straight path.

اور تم کسی طرح کفر کرسکتے ہو درآنحالیکہ تمہیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تمہارے درمیان اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہیں ؟ ۔ اور جو کوئی اللہ کو مضبوط پکڑتا ہے وہ ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت کیا جاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارا کفر میں پڑنا کس طرح جائز ہے جبکہ تم کو اللہ کی آیات سنائی جارہی ہیں اور تمہارے اندر اس کا رسول موجود ہے؟ اور جو اللہ کو مضبوطی سے پکڑے گا تو وہی ہے جس کو صراطِ مستقیم کی ہدایت ملی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم کفر کیسے اختیار کر سکتے ہو حالانکہ تم پر اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول ( ﷺ ) بھی موجود ہے اور جوشخص اللہ ( تعالیٰ کے دین کو ) مضبوط پکڑ لے تو بلاشبہ اسے سیدھا راستہ دکھا دیا گیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے لیے کفر کی طرف جانے کا اب کیسا موقع باقی ہے جب کہ تمہیں اللہ کی آیات سنائی جارہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے ؟ جو اللہ کا دامن مضبوطی سے تھامے گا (اللہ کی طرف سے) اسے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم کیسے کفر کرتے ہو جب کہ تمہیں پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اللہ کی آیتیں، اور تمہارے اندر موجود ہے اس کا رسول، اور (یاد رکھو کہ) جس نے مضبوطی سے تھام لیا اللہ (کی رسی) کو، تو وہ یقینا سرفراز ہوگیا سیدھی راہ کی ہدایت سے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم کفر کو کیسے قبول کرلو گے؟ جبکہ تمہیں اللہ کی آیات پڑھ کرسنائی جاتی ہیں اور اللہ کے رسول تمہارے درمیا ن موجود ہیں اور جو شخص اللہ کادا من مضبوطی سے تھام لے گاوہ ضرورصراط مستقیم کی ہدایت پائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم کیوں کر کفر کروگے تم پر اللہ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول تشریف لایا اور جس نے اللہ کا سہارا لیا تو ضرور وہ سیدھی راہ دکھایا گیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ( اب ) کس طرح کفر کرو گے حالانکہ تم وہ ( خوش نصیب ) ہو کہ تم پر اللہ کی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں اور تم میں ( خود ) اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) موجود ہیں ، اور جو شخص اللہ ( کے دامن ) کو مضبوط پکڑ لیتا ہے تو اسے ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت کی جاتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور بھلا تم کیوں کر کفر اختیار کر سکتے ہو ۔ جبکہ تمہارے سامنے برابر خدا کی آیتیں پڑھی جا رہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے ۔ اور جو شخص خدا سے وابستہ ہوگیا وہ ضرور سیدھے راستے پر لگا دیا گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And how would ye deny Faith while unto you are rehearsed the Signs of Allah, and among you Lives the Messenger? Whoever holds firmly to Allah will be shown a way that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

How could you turn back to disbelief when the words of God are recited to you and you have in your midst His Messenger? Those who seek the protection of God will certainly be guided to the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how would you disbelieve, while unto you are recited the verses of Allah, and among you is His Messenger And whoever depends upon Allah, then he is indeed guided to the right path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But how can you disbelieve while it is you to whom the communications of Allah are recited, and among you is His Apostle? And whoever holds fast to Allah, he indeed is guided to the right path.

Translated by

William Pickthall

How can ye disbelieve, when it is ye unto whom Allah's revelations are recited, and His messenger is in your midst? He who holdeth fast to Allah, he indeed is guided unto a right path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम किस तरह इनकार करोगे; हालाँकि तुमको अल्लाह की आयतें सुनाई जा रही हैं और तुम्हारे दरमियान उसका रसूल मौजूद है, और जो शख़्स अल्लाह को मज़बूती से पकड़ेगा तो वह पहुँच गया सीधी राह पर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم کفر کیسے کرسکتے ہو حالانکہ تم کو اللہ تعالیٰ کے احکام پڑھ کر سنائے جاتے ہیں اور تم میں اس (الله) کے رسول موجود ہیں۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کو مضبوط پکڑتا ہے تو ضرور راہ راست کی ہدایت کیا جاتا ہے۔ (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تم کیسے کفر کرتے ہو ؟ باوجود یکہ تم پر اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اللہ کا رسول موجود ہے اور جس شخص نے اللہ تعالیٰ کو مضبوط تھام لیا یقیناً وہ سیدھی راہ پا گیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے کفر کی طرف جانے کا اب کیا موقعہ باقی ہے جبکہ تم کو اللہ کی آیات سنائی جارہی ہیں ۔ اور تمہارے درمیان اس کا رسول ہے ؟ جو اللہ کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھامے گا وہ ضرور راہ راست پالے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم کفر کیسے کرسکتے ہو حالانکہ تم پر اللہ کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہیں اور تمہارے اندر اس کا رسول موجود ہے اور جو شخص اللہ کو مضبوط پکڑ لے سو اس کو سیدھے راستہ کی طرف ہدایت کی گئی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم کس طرح کافر ہوتے ہو اور تم پر پڑھی جاتی ہیں آیتیں اللہ کی اور تم میں اس کا رسول ہے اور جو کوئی مضبوط پکڑے اللہ کو تو اس کو ہدایت ہوئی سیدھے راستہ کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم کس کفر قبول کرسکتے ہو حالانکہ تم کو اللہ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول بھی موجود ہے اور جس نے اللہ تعالیٰ کو یعنی اس کے دین کو مضبوط پکڑا تو بیشک اس کی سیدھی راہ کی جانب رہنمائی کی گئی ۔