Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 103

سورة آل عمران

وَ اعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوۡا ۪ وَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ کُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَلَّفَ بَیۡنَ قُلُوۡبِکُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِہٖۤ اِخۡوَانًا ۚ وَ کُنۡتُمۡ عَلٰی شَفَا حُفۡرَۃٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنۡقَذَکُمۡ مِّنۡہَا ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾

And hold firmly to the rope of Allah all together and do not become divided. And remember the favor of Allah upon you - when you were enemies and He brought your hearts together and you became, by His favor, brothers. And you were on the edge of a pit of the Fire, and He saved you from it. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be guided.

اللہ تعالٰی کی رسّی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو ، اور اللہ تعالٰی کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ، تو اس نے تمہارے دلوں میں اُلفت ڈال دی ، پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے ، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچالیا ۔ اللہ تعالٰی اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاعۡتَصِمُوۡا
اور مضبوطی سے پکڑ لو
بِحَبۡلِ اللّٰہِ
اللہ کی رسی کو
جَمِیۡعًا
سب کے سب
وَّلَا
اور نہ
تَفَرَّقُوۡا
تم فرقہ فرقہ بنو
وَاذۡکُرُوۡا
اور یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
اِذۡ
جب
کُنۡتُمۡ
تھے تم
اَعۡدَآءً
دشمن
فَاَلَّفَ
تو اس نے الفت ڈال دی
بَیۡنَ
درمیان
قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں کے
فَاَصۡبَحۡتُمۡ
تو ہوگئے تم
بِنِعۡمَتِہٖۤ
اس کی نعمت سے
اِخۡوَانًا
بھائی بھائی
وَکُنۡتُمۡ
اور تھے تم
عَلٰی شَفَا
کنارے پر
حُفۡرَۃٍ
گڑھے کے
مِّنَ النَّارِ
آگ کے
فَاَنۡقَذَکُمۡ
تو اس نے بچا لیا تمہیں
مِّنۡہَا
اس سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیٰتِہٖ
آیات اپنی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاعۡتَصِمُوۡا
اور مضبوطی سے تھام لو
بِحَبۡلِ
رسی کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
جَمِیۡعًا
سب مل کر
وَّلَا
اور نہ
تَفَرَّقُوۡا
تم جدا جدا ہو جاؤ
وَاذۡکُرُوۡا
اور یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
اِذۡ
جب
کُنۡتُمۡ
تھے تم
اَعۡدَآءً
دشمن
فَاَلَّفَ
تواس نے الفت ڈال دی
بَیۡنَ
درمیان
قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں کے
فَاَصۡبَحۡتُمۡ
توبن گئے تم
بِنِعۡمَتِہٖۤ
ساتھ اس کی نعمت کے
اِخۡوَانًا
بھائی (بھائی)
وَکُنۡتُمۡ
اور تھے تم
عَلٰی شَفَا
كنا رےپر
حُفۡرَۃٍ
ایك گڑ ھے كے
مِّنَ النَّارِ
آ گ كے
فَاَنۡقَذَکُمۡ
تو اس نے بچا لیا تمهیں
مِّنۡہَا
اُس سے
کَذٰلِکَ
اس طر ح
یُبَیِّنُ
کھول كر بیا ن كر تا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالٰی
لَکُمۡ
تمها رے لیے
اٰیٰتِہٖ
نشا نیاں اپنی
لَعَلَّکُمۡ
تا كہ تم
تَہۡتَدُوۡنَ
تم ہدایت پا جا ؤ
Translated by

Juna Garhi

And hold firmly to the rope of Allah all together and do not become divided. And remember the favor of Allah upon you - when you were enemies and He brought your hearts together and you became, by His favor, brothers. And you were on the edge of a pit of the Fire, and He saved you from it. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be guided.

اللہ تعالٰی کی رسّی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو ، اور اللہ تعالٰی کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ، تو اس نے تمہارے دلوں میں اُلفت ڈال دی ، پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے ، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچالیا ۔ اللہ تعالٰی اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو اس نے تم پر اس وقت کی جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ پھر اللہ نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی تو تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی بن گئے۔ اور تم تو آگ کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے کہ اللہ نے تمہیں اس سے بچا لیا۔ اللہ تعالیٰ اسی انداز سے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم راہ راست کو پاسکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسب مل کر اﷲ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور جدا جدا نہ ہوجاؤ،اوراپنے اوپر اﷲ تعالیٰ کی نعمت کویادکروکہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اﷲ تعالیٰ نے تمہارے دلوں کے درمیان اُلفت ڈال دی توتم اس کی نعمت سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پرتھے تو اس نے تمہیں اس سے بچالیااس طرح اﷲ تعالیٰ اپنی نشانیاں تمہارے لیے کھول کربیان کرتاہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And hold on to the cord of Allah, all of you, and be not divided. And remember the blessing of Allah upon you: When you were enemies to each other, and He brought your hearts together, then you, with His grace, became brothers. And you were at the brink of a pit of Fire, then, He saved you from it. This is how Allah makes His signs clear to you, so that you may take the right path.

اور مضبوط پکڑو رسی اللہ کی سب مل کر اور پھوٹ نہ ڈالو اور یاد کرو احساناللہ کا اپنے اوپر جب کہ تھے تم آپس میں دشمن پھر الفت دی تمہارے دلوں میں اب ہوگئے اس کے فضل سے بھائی، اور تم تھے کنارے پر ایک آگ کے گڑھے کے پھر تم کو اس سے نجات دی اسی طرح کھولتا ہے اللہ تم پر آیتیں تاکہ تم راہ پاؤ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لو مل جل کر اور تفرقے میں نہ پڑو اور ذرا یاد کرو اللہ کا جو انعام تم پر ہوا جبکہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ نے تمہارے دلوں کے اندر الفت پیدا کردی پس تم اللہ کے فضل و کرم سے بھائی بھائی بن گئے اور تم تو آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ گئے تھے (بس اس میں گرنے ہی والے تھے ) تو اللہ نے تمہیں اس سے بچالیا اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات واضح کررہا ہے تاکہ تم راہ پاؤ (اور صحیح راہ پر قائم رہو)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Hold fast together to the cable of Allah and be not divided. Remember the blessing that Allah bestowed upon you: you were once enemies then He brought your hearts together, so that through His blessing you became brothers. You stood on the brink of a pit of fire and He delivered you from it. Thus Allah makes His signs clear to you that you may be guided to the right way.

سب مل کر اللہ کی رسی 83 کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو ۔ اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ، اس نے تمہارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے ۔ تم آگ سے بھرے ہوئے ایک گڑھے کے کنارے کھڑے تھے ، اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا ۔ 84 اس طرح اللہ اپنی نشانیاں تمہارے سامنے روشن کرتا ہے شاید کہ ان علامتوں سے تمہیں اپنی فلاح کا سیدھا راستہ نظر آجائے ۔ 85

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کی رسی کو سب ملکر مضبوطی سے تھامے رکھو ، اور آپس میں پھوٹ نہ ڈالو ، اور اللہ نے تم پر جو انعام کیا ہے اسے یاد رکھو کہ ایک وقت تھا جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ، پھر اللہ نے تمہارے دلوں کو جوڑ دیا اور تم اللہ کے فضل سے بھائی بھائی بن گئے ، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے ، اللہ نے تمہیں اس سے نجات عطا فرمائی ۔ اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی نشانیاں کھول کھول کر واضح کرتا ہے ، تاکہ تم راہ راست پر آجاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سب مل کر اللہ کی رسی کو یعنی اس کے دین کو یا جماعت یا قر کو تھامے رہو اور پھوٹ نہ کرو 5 جیسے یہود و نصاریٰ الگ الگ فرقے ہوگئے اور اللہ کا وہ احسان یادر کرو اے اوس اور خزرج کے لوو جب تم ایک دوسرے دشمن تھے رات دن تم دونوں میں لڑائی رہتی پھر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دل ملادئے تم اس کے فضل سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے دوزخ کے کنارے آلگے تھے 6 اب اس میں گر نے والے تھے اللہ نے تم کو اس سے بچالیا۔ اللہ اسی طرح تم پر اپنی آیتیں بیان کرتا ہے اس لیے کہ تم سچے راہ پر قائم رہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سب مل کر اللہ کی (ہدایت کی) رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور متفرق نہ ہوجاؤ اور تم پر جو اللہ کی نعمت ہے اسے یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں محبت ڈال دی پس تم اس کی نعمت (فضل وکرم) سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگے کے گڑھے (دوزخ) کے کنارے پر تھے پس اس نے تم کو اس سے بچا لیا اسی طرح اللہ تمہارے لئے نشانیاں بیان کرتے ہیں تاکہ تم ہدایت پاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور باہم نااتفاقی نہ کرو۔ اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے جب تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ اس نے تمہارے دلوں میں الفت و محبت ڈال دی۔ اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے۔ تم آگ سے بھرے ہوئے گڑھے کے کنارے پر تھے اس نے تمہیں اس سے بچا لیا۔ اللہ اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ تم راہ راست حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And hold ye fast, all of you, to the cord of Allah, so and separate not. And remember Allah's favour unto you in that ye were enemies and He joined your hearts together, so ye became by His favour brethren; and ye were on the brink of an abyss of the Fire and He rescued you therefrom. In this wise Allah expoundeth unto you His revelations that haply ye may remain guided.

اور اللہ کی رسی مل کر مضبوط تھامے رہو اور باہم نااتفاقی نہ کرو ۔ اور اللہ کا یہ انعام اپنے اوپر یاد رکھو کہ جب تم (باہم) دشمن تھے تو اس نے تمہارے قلوب میں الفت ڈال دی ۔ سو تم اس کے انعام سے (آپس میں) بھائی بھائی بن گئے اور تم دوزخ کے گڈھے (گڑھے) کے کنارے پر تھے سو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا ۔ اسی طرح اللہ اپنے احکام کھول کر سناتا رہتا ہے تاکہ تم راہ یاب رہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے پکڑو اور پراگندہ نہ ہو اور اپنے اوپر اللہ کے اس فضل کو یاد کرو کہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ نے تمہارے دلوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیا اور تم اس کے فضل سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے ایک گڑھے کے بالکل کنارے پر کھڑے تھے تو اللہ نے تمہیں اس سے بچا لیا ۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی ہدایات کو واضح کرتا ہے ، تاکہ تم راہ یاب ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور سب مل کر اللہ ( تعالیٰ ) کی رسی کو مضبوط پکڑے رہو اور آپس میں تفرقہ بازی مت کرو اور اپنے اوپر اللہ ( تعالیٰ ) کی اس نعمت کو یاد کرو کہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں محبت پیدا کر دی ۔ سو تم اس کی نعمت سے بھائی بھائی بن گئے اور تم دوزخ کے گڑھے کے کنارے پر تھے پس اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں اس سے بچا لیا اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے واضح دلائل بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پر قائم رہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے۔ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اس نے تمہارے دل جوڑ دیئے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے۔ تم آگ کے ایک گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے، اللہ نے تمہیں اس سے بچا لیا۔ اس طرح اللہ اپنی نشانیاں تمہارے سامنے بیان کرتا ہے۔ تاکہ تم ہدایت پاسکو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مضبوطی سے تھام لو تم لوگ اللہ کہ رسی کو، سب مل کر، اور آپس میں مت بٹو ٹکڑیوں میں اور یاد کرو اللہ کے اس (عظیم الشان انعام و) احسان کو جو اس نے تم پر فرمایا، جب کہ تم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے تھے، تو اس نے باہم جوڑ دیا تمہارے (پھٹے ہوئے) دلوں کو، پھر تم اس کے فضل و کرم سے آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور تم لوگ کھڑے تھے دوزخ کے (ہولناک گڑھے کے) عین کنارے پر، تو اس نے بچا لیا تم کو اس سے (اپنی رحمت بیکراں اور عنایت بےنہایت سے) اسی طرح اللہ بیان فرماتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں، تاکہ تم لوگ سیدھی راہ پر رہو

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لواور فرقہ بازی نہ کرواور یادکرواللہ کی نعمت کو جواس نے تم پر کی جب تم ( ایک دوسرے کے دشمن ) تھے پھراللہ نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی توتم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے کہ اللہ نے تمہیں اس سے بچالیااللہ تعالیٰ اسی انداز سے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاسکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کی رسی مضبوط تھام لو ( ف۱۸٦ ) سب مل کر اور آپس میں پھٹ نہ جانا ( فرقوں میں نہ بٹ جانا ) ( ف۱۸۷ ) اور اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم میں بیر تھا اس نے تمہارے دلوں میں ملاپ کردیا تو اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی ہوگئے ( ف۱۸۸ ) اور تم ایک غار دوزخ کے کنارے پر تھے ( ف۱۸۹ ) تو اس نے تمہیں اس سے بچادیا ( ف۱۹۰ ) اللہ تم سے یوں ہی اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم ہدایت پاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو ، اور اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب تم ( ایک دوسرے کے ) دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کردی اور تم اس کی نعمت کے باعث آپس میں بھائی بھائی ہوگئے ، اور تم ( دوزخ کی ) آگ کے گڑھے کے کنارے پر ( پہنچ چکے ) تھے پھر اس نے تمہیں اس گڑھے سے بچا لیا ، یوں ہی اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیاں کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ پیدا نہ کرو اور اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے کہ تم آپس میں دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی اور تم اس کی نعمت ( فضل و کرم ) سے بھائی بھائی ہوگئے ۔ اور تم آگ کے بھرے ہوئے گڑھے ( دوزخ ) کے کنارے پر کھڑے تھے جو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی نشانیاں ظاہر کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And hold fast, all together, by the rope which Allah (stretches out for you), and be not divided among yourselves; and remember with gratitude Allah's favour on you; for ye were enemies and He joined your hearts in love, so that by His Grace, ye became brethren; and ye were on the brink of the pit of Fire, and He saved you from it. Thus doth Allah make His Signs clear to you: That ye may be guided.

Translated by

Muhammad Sarwar

All of you united hold fast to the rope of God (the Quran and His Messenger), and recall how He favored you when your hostility to each other had torn you apart. He united your hearts in one faith and through His Grace you became brothers. You were on the verge of falling headlong into the abyss of fire, but God saved you. This is how God explains to you His revelations so that you may have the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And hold fast, all of you together, to the Rope of Allah, and be not divided among yourselves, and remember Allah's favor on you, for you were enemies of one another but He joined your hearts together, so that, by His grace, you became brethren, and you were on the brink of a pit of Fire, and He saved you from it. Thus Allah makes His Ayat clear to you, that you may be guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And hold fast by the covenant of Allah all together and be not disunited, and remember the favor of Allah on you when you were enemies, then He united your hearts so by His favor you became brethren; and you were on the brink of a pit of fire, then He saved you from it, thus does Allah make clear to you His communications that you may follow the right way.

Translated by

William Pickthall

And hold fast, all of you together, to the cable of Allah, and do not separate. And remember Allah's favour unto you: How ye were enemies and He made friendship between your hearts so that ye became as brothers by His grace; and (how) ye were upon the brink of an abyss of fire, and He did save you from it. Thus Allah maketh clear His revelations unto you, that haply ye may be guided,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सब मिल कर अल्लाह की रस्सी को मज़बूत पकड़ लो और फूट न डालो, और अल्लाह का यह ईनाम अपने ऊपर याद रखो कि तुम एक-दूसरे के दुश्मन थे फिर उसने तुम्हारे दिलों में उलफ़त डाल दी, पस तुम उसके फ़ज़्ल से भाई-भाई बन गए, और तुम आग के गढ़े के किनारे खड़े थे तो अल्लाह ने तुमको उससे बचा लिया, इस तरह अल्लाह तुम्हारे लिए अपनी निशानियाँ बयान करता है; ताकि तुम राह पा जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مضبوط پکڑے رہو اللہ تعالیٰ کے سلسلہ کو اس طور پر کہ (باہم سب) متفق (بھی) رہو اور (باہم) نااتفاقی مت کرو۔ اور تم پر جو اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اس کو یاد کرو جب کہ تم دشمن تھے پس اس (الله تعالیٰ ) نے تمہارے قلوب میں الفت ڈال دی سو تم اس (خدا تعالیٰ ) کے انعام سے آپس میں بھائی بھائی ہوگئے۔ اور تم لوگ دوزخ کے گڑھے کے کنارے پر تھے (2) سو اس سے اس (خدا تعالیٰ ) نے تمہاری جان بچائی اسی طرح اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو اپنے احکام بیان کرکے بتلاتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ راہ پر رہو۔ (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ پیدا نہ کرو۔ اور تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی۔ پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی بن گئے حالانکہ تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر پہنچ چکے تھے اس نے تمہیں اس سے بچا لیا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اپنے احکامات بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑلو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے ‘ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ‘ اس نے تمہارے دل جوڑ دئیے اور اس کے فضل وکرم سے تم بھائی بھائی بن گئے ۔ تم آگ سے بھرے ہوئے ایک گڑھے کے کنارے کھڑے تھے ‘ اللہ نے تم کو اس سے بچالیا ۔ اس طرح اللہ اپنی نشانیاں تمہارے سامنے روشن کرتا ہے ‘ شاید کہ ان علامتوں سے تمہیں اپنی فلاح کا سیدھا راستہ نظر آجائے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس میں متفرق نہ ہو، اور یاد کرو اللہ کی نعمت کو جو تمہارے اوپر ہے جبکہ تم دشمن تھے سو اللہ نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا فرما دی لہٰذا تم اس کی نعمت کی وجہ سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم دوزخ کے گڑھے کے کنارے پر تھے سو اللہ نے تم کو اس سے بچا دیا۔ اللہ ایسے ہی بیان فرماتا ہے تمہارے لیے اپنی آیات تاکہ تم ہدایت پر رہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مضبوط پکڑو رسی اللہ کی سب مل کر اور پھوٹ نہ ڈالو اور یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب کہ تھے تم آپس میں دشمن پھر الفت دی تمہارے دلوں میں اب ہوگئے اس کے فضل سے بھائی اور تم تھے کنارے پر ایک آگ کے گڑھے کے پھر تم کو اس سے نجات دی اسی طرح کھولتا ہے اللہ تم پر آیتیں تاکہ تم راہ پاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑے رہو اور جدا جدا نہ ہو جائو اور اللہ کے اس احسان کو جو تمہارے اوپر اس نے کیا ہے یاد رکھو جبکہ تم آپس میں ایک دوسرے کے سخت دشمن تھے پھر اس نے تمہارے قلوب میں الفت پیدا کردی سو تم اس کے فضل سے آپس میں بھائی بھائی ہوگئے اور تم لوگ آگ کے ایک گڑھے کے کنارے پر تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تم کو اس گڑھے سے بچا لیا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے دلائل صاف و واضح طور پر بیان کرتا ہے تاکہ تم لوگ راہ پر قائم رہو