Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 105

سورة آل عمران

وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَ اخۡتَلَفُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡبَیِّنٰتُ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۰۵﴾ۙ

And do not be like the ones who became divided and differed after the clear proofs had come to them. And those will have a great punishment.

تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد بھی تفّرقہ ڈالا اور اختلاف کیا ، انہی لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنُوۡا
تم ہوجانا
کَالَّذِیۡنَ
ان کی طرح جو
تَفَرَّقُوۡا
فرقہ فرقہ بن گئے
وَاخۡتَلَفُوۡا
اور انہوں نے اختلاف کیا
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَہُمُ
آگئیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو جا ؤ
کَالَّذِیۡنَ
ان لو گو ں كی طر ح جو
تَفَرَّقُوۡا
الگ الگ ہو گئے
وَاخۡتَلَفُوۡا
اور اختلا ف كیا انهو ں نے
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
بعد اس كے جو
جَآءَہُمُ
آ چكے ان كے پا س
الۡبَیِّنٰتُ
وا ضح ا حكا ما ت
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لو گ
لَہُمۡ
ان كے لیے
عَذَابٌ
عذ ا ب ہو گا
عَظِیۡمٌ
بہت بڑ ا
Translated by

Juna Garhi

And do not be like the ones who became divided and differed after the clear proofs had come to them. And those will have a great punishment.

تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد بھی تفّرقہ ڈالا اور اختلاف کیا ، انہی لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور روشن دلائل آجانے کے بعد آپس میں اختلاف کرنے لگے۔ یہی لوگ ہیں جنہیں بہت بڑا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤجوالگ الگ ہوگئے اوراپنے پاس واضح احکامات آنے کے بعد بھی اختلاف کیااور یہی لوگ ہیں جن کے لیے بہت بڑا عذاب ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not be like those who became divided and fell into disputes after the clear signs had come to them. And for them there is grave punishment.

اور مت ہو ان کی طرح کو متفرق ہوگئے اور اختلاف کرنے لگے بعد اس کے کہ پہنچ چکے ان کو حکم صاف اور ان کو بڑا عذاب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور انہوں نے اختلاف پیدا کرلیے اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح تعلیمات آگئی تھیں اور ان ہی لوگوں کے لیے بہت بڑا عذاب ہے (قیامت کے دن)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not be like those who fell into factions and differed among themselves after clear signs had come to them. A mighty chastisement awaits them on the Day when some faces will turn bright and ther faces will turn dark. Those whose faces have turned dark will be told: 'Did you fall into unbelief after you had been blessed with belief? Taste, then, chastise- ment for your unbelief.' And those whose faces have turned bright, they will be in the mercy of Allah, and therein they shall abide. These are the mes sages of Allah which We recite to you in truth, and Allah desires no wrong to the people of the world. To Allah belongs all that is in the heavens and the earth, and to Allah are all matters referred for decision.

کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے 86 جنہوں نے یہ روش اختیار کی وہ اس روز سخت سزا پائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جن کے پاس کھلے کھلے دلائل آچکے تھے ، اس کے بعد بھی انہوں نے آپس میں پھوٹ ڈال لی اور اختلاف میں پڑگئے ، ایسے لوگوں کو سخت سزا ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں کی طرح مت ہوجاؤ جنہوں نے پھوٹ کرلی اور صاف صاف حکم آنے کے بعد اختلاف کرنے لگے اور یہ لوگ جن کو آخرت میں بڑا عذاب ہوگا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم ایسے لوگوں کی مانند نہ ہوجاؤ جنہوں نے آپس میں تفریق کرلی اور اپنے پاس واضح احکام آجانے کے بعد اختلاف کیا اور ایسے ہی لوگوں کے لئے بہت بڑا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو کھلی نشانیاں آجانے کے بعد باہم اختلاف کرنے لگے اور جدا جدا ہوگئے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب مقرر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بین آنے کے بعد ایک دوسرےسے (خلاف و) اختلاف کرنے لگے یہ وہ لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن بڑا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And be not like unto those who separated and differed among themselves after there had come unto them evidences. These! for them shall be a torment mighty.

اور ان لوگوں کی طرف مت ہوجانا جنہوں نے بعد اس کے کہ انہیں شواہد پہنچ چکے تھے باہم تفریق کرلی اور مختلف ہوگئے ۔ عذاب عظیم انہی کو تو ہوتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو پراگندہ ہوگئے اور جنہوں نے اختلاف کیا بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح ہدایات آچکی تھیں اور وہی ہیں جن کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے تفرقہ اختیار کیا اور اپنے پاس واضح دلائل پہنچ جانے کے بعد ( بھی ) اختلاف کیا اور ایسے ہی لوگوں کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے (جنہوں نے یہ روش اختیار کی) ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (خبردار) کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہیں ہوجانا جو (مختلف فرقوں میں) بٹ گئے، اور وہ باہم اختلاف میں پڑگئے، اس کے بعد کہ آچکیں تھیں ان کے پاس (ان کے رب کی جانب سے واضح اور) کھلی ہدایت، اور ایسے لوگوں کیلئے بہت بڑا عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجا ناجو فرقوں میں بٹ گئے اور روشن دلائل آجانے کے بعد آپس میں اختلاف کرنے لگے یہی لوگ ہیں جنہیں بہت عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان جیسے نہ ہونا جو آپس میں پھٹ گئے اور ان میں پھوٹ پڑگئی ( ف۱۹۳ ) بعد اس کے کہ روشن نشانیاں انہیں آچکی تھیں ( ف۱۹٤ ) اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے تھے اور جب ان کے پاس واضح نشانیاں آچکیں اس کے بعد بھی اختلاف کرنے لگے ، اور انہی لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور خبردار تم ان لوگوں کی طرح نہ بننا جو انتشار کا شکار ہوگئے اور کھلی ہوئی نشانیوں ( دلیلوں ) کے آجانے کے بعد اختلاف میں مبتلا ہوگئے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be not like those who are divided amongst themselves and fall into disputations after receiving Clear Signs: For them is a dreadful penalty,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be like those who turned into quarrelling sects after receiving clear authoritative evidence. They will suffer a great torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And be not as those who divided and differed among themselves after the clear proofs had come to them. It is they for whom there is an awful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be not like those who became divided and disagreed after clear arguments had come to them, and these it is that shall have a grievous chastisement.

Translated by

William Pickthall

And be ye not as those who separated and disputed after the clear proofs had come unto them. For such there is an awful doom,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन लोगों की तरह न हो जाना जो फ़िरक़ों में बट गए और आपस में इख़्तिलाफ़ कर लिया बाद इसके कि उनके पास वाज़ेह अहकाम आ चुके थे, और उनके लिए बड़ा अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم لوگ ان لوگوں کی طرح مت ہوجانا جنہوں نے باہم تفریق کرلی اور باہم اختلاف کرلیا ان کے پاس احکام واضحہ پہنچنے کے بعد (4) اور ان لوگوں کے لیے سزائے عظیم ہوگی۔ (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اپنے پاس دلائل آجانے کے بعد بھی تفرقہ ڈالا اور باہم اختلاف کیا ان لوگوں کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے ۔ جنہوں نے یہ روش اختیار کی وہ اس روزسخت سزا پائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مت ہوجاؤ ان لوگوں کی طرح جو آپس میں متفرق ہوگئے اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح احکام پہنچے آپس میں اختلاف کرلیا اور یہ لوگ ہیں جن کے لیے بڑا عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت ہو ان کی طرح جو متفرق ہوگئے اور اختلاف کرنے لگے بعد اس کے کہ پہنچ چکے ان کو حکم صاف اور ان کو بڑا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ترجمہ :۔ اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے باوجود اس کے کہ ان کے پاس واضح دلائل آ چکے تھے پھر انہوں نے آپس میں تفریق پیدا کی اور باہم اختلاف کرنے لگے اور ایسے ہی لوگوں کے لئے اس دن بڑا عذاب ہے