Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 110

سورة آل عمران

کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ تَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ ؕ وَ لَوۡ اٰمَنَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡ ؕ مِنۡہُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَ اَکۡثَرُہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾

You are the best nation produced [as an example] for mankind. You enjoin what is right and forbid what is wrong and believe in Allah . If only the People of the Scripture had believed, it would have been better for them. Among them are believers, but most of them are defiantly disobedient.

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو ، اور اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتے ہو ، اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لاتے تو ان کے لئے بہتر تھا ، ان میں ایمان لانے والے بھی ہیں لیکن اکثر تو فاسق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُنۡتُمۡ
ہو تم
خَیۡرَ
بہترین
اُمَّۃٍ
امت
اُخۡرِجَتۡ
نکالی گئی ہو
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
تَاۡمُرُوۡنَ
تم حکم دیتے ہو
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
معروف /اچھائی کا
وَتَنۡہَوۡنَ
اور تم روکتے ہو
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
منکر / برائی سے
وَ تُؤۡمِنُوۡنَ
اور تم ایمان لاتے ہو
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَلَوۡ
اور اگر
اٰمَنَ
ایمان لاتے
اَہۡلُ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب
لَکَانَ
البتہ ہوتا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
مِنۡہُمُ
بعض ان کے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن ہیں
وَاَکۡثَرُہُمُ
اور اکثر ان کے
الۡفٰسِقُوۡنَ
فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُنۡتُمۡ
تم ہو
خَیۡرَ
بہترین
اُمَّۃٍ
امت
اُخۡرِجَتۡ
نكا لی گئی ہے
لِلنَّاسِ
لو گو ں كے لیے
تَاۡمُرُوۡنَ
تم حكم د یتے ہو
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلا ئی كا
وَتَنۡہَوۡنَ
اورتم رو كتے ہو
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
بر ا ئی سے
وَ تُؤۡمِنُوۡنَ
اورتم ایما ن ركھتے ہو
بِاللّٰہِ
الله تعا لیٰ پر
وَلَوۡ
اور اگر
اٰمَنَ
ایما ن لے آتے
اَہۡلُ الۡکِتٰبِ
اہل كتا ب
لَکَانَ
ضر ور ہو تا وہ
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان كے لیے
مِنۡہُمُ
ان میں سے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
کچھ مو من ہیں
وَاَکۡثَرُہُمُ
اور اكثر ان كے
الۡفٰسِقُوۡنَ
نا فر ما ن ہیں
Translated by

Juna Garhi

You are the best nation produced [as an example] for mankind. You enjoin what is right and forbid what is wrong and believe in Allah . If only the People of the Scripture had believed, it would have been better for them. Among them are believers, but most of them are defiantly disobedient.

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو ، اور اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتے ہو ، اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لاتے تو ان کے لئے بہتر تھا ، ان میں ایمان لانے والے بھی ہیں لیکن اکثر تو فاسق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مسلمانو ! اس وقت) تم ہی بہترین امت ہو جنہیں لوگوں (کی اصلاح و ہدایت) کے لیے لاکھڑا کیا گیا ہے : تم لوگوں کو بھلے کاموں کا حکم دیتے ہو اور برے کاموں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو۔ اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا۔ ان میں سے کچھ لوگ تو ایمان لے آئے ہیں مگر ان کی اکثریت نافرمان ہی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم بہترین اُمت ہو جو لوگوں کے لیے نکالی گئی ہے،تم بھلائی کاحکم دیتے ہواوربرائی سے روکتے ہواور تم اﷲ تعالیٰ پرایمان رکھتے ہواوراگراہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے توضروران کے لیے بہترہوتا،ان میں سے کچھ مومن ہیں اوران کے اکثرنافرمان ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You are the best Ummah raised for mankind. You bid the Fair and forbid the Unfair and believe in Allah. And if the people of the Book had believed, it would have been better for them. Of them, there are the believers, while most of them are the sinners.

تم ہو بہتر سب امتوں سے جو بھیجی گئی عالم میں حکم کرتے ہو اچھے کاموں کا اور منع کرتے ہو برے کاموں سے اور ایمان لاتے ہو اللہ پر اور اگر ایمان لائے اہل کتاب تو ان کے لئے بہتر تھا کچھ تو ان میں سے ہیں ایمان پر اور اکثر ان میں نافرمان ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم وہ بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لیے برپا کیا گیا ہے ) تم حکم کرتے ہو نیکی کا اور تم روکتے ہو بدی سے اور تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو یہ ان کے حق میں بہتر تھا۔ ان میں سے کچھ تو ایمان والے ہیں لیکن ان کی اکثریت نافرمانوں پر مشتمل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You are now the best people brought forth for (the guidance and reform of) mankind. You enjoin what is right and forbid what is wrong and believe in Allah. Had the People of the Book believed it were better for them. Some of them are believers but most of them are transgressors.

اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت و اصلاح کے لیے میدان میں لایا گیا ہے ۔ 88 تم نیکی کا حکم دیتے ہو ، بدی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔ یہ اہل کتاب ایمان لاتے تو انہی کے حق میں بہتر تھا ۔ 89 اگرچہ ان میں کچھ لوگ ایمان دار بھی پائے جاتے ہیں مگر ان کے بیشتر افراد نافرمان ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) تم وہ بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدے کے لیے وجود میں لائی گئی ہے ، تم نیکی کی تلقین کرتے ہو ، برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔ اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو یہ ان کے حق میں کہیں بہتر ہوتا ، ان میں سے کچھ تو مومن ہیں ، مگر ان کی اکثریت نافرمان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگوں کے فائدے اور صلاح کے لیے جتنی امتیں پیدا ہوئیں ان سب میں سے بہترہو تم اچھا کام کرنے کا حکم دیتے ہو اور برے کام سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہوف 7 تمہاری طرح کتاب والے یہ ود اور نصاری ٰ بھی ایمان لاتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اس دنیا کی حکومت اور دولت سے ان میں تھوڑے تو ایمان دار ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم بہترین جماعت ہو جو لوگوں کے واسطے ظاہر کی گئی ہے تم نیکی کا حکم کرتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا بعض ان میں ایمان والے ہیں اور اکثر ان میں بدکار (کافر) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم بہترین امت ہو جسے تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے میدان عمل میں لایا گیا ہے ، تم نیکی کا حکم دیتے ہو، برائیوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ اگر یہ اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا۔ اگرچہ ان میں کچھ لوگ تو وہ ہیں جو ایمان والے ہیں لیکن ان میں اکثر فاسق و فاجر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مومنو) جتنی امتیں (یعنی قومیں) لوگوں میں پیدا ہوئیں تم ان سب سے بہتر ہو کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور خدا پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لیے بہت اچھا ہوتا ان میں ایمان لانے والے بھی ہیں (لیکن تھوڑے) اور اکثر نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye are the best community sent forth unto mankind; ye command that which is reputable and ye prevent that which is disreputable. and ye believe in Allah If the people of the Book believe, surely it were better for them. Of them are believers, and most of them are transgressors.

تم لوگ بہترین جماعت ہو جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے ۔ تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔ اور اہل کتاب بھی اگر ایمان لے آتے تو ان کے حق میں کہیں بہتر ہوتا ۔ ان میں سے (کچھ تو) ایمان والے ہیں مگر اکثر ان میں سے نافرمان ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم بہترین امت ہو ، جو لوگوں ( کی رہنمائی ) کیلئے مبعوث کیے گئے ہو ، معروف کا حکم دیتے ہو ، منکر سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لاتے تو ان کیلئے بہتر ہوتا ۔ ان میں سے کچھ تو مؤمن ہیں اور اکثر نافرمان ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدے کیلئے نکالی گئی ہو تم ( لوگ ) اچھے کاموں کا حکم کرتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لئے بہتر ہو تا ان میں بعض ایمان والے ہیں اور ان کی اکثریت نافرمان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اب دنیا میں) وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں (کی ہدایت اور اصلاح) کے لیے (میدان میں) لایا گیا ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ یہ اہل کتاب ایمان لاتے تو انہی کے حق میں بہتر تھا اگرچہ ان میں سے کچھ لوگ ایمان دار بھی پائے جاتے ہیں۔ مگر ان کے اکثر افراد نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم لوگ (اے مسلمانو ! ) سب سے بہتر امت ہو، جسے میدان میں لایا گیا ہے، لوگوں کے بھلے کے لئے، تمہارا کام ہے نیکی کی تعلیم دینا، اور برائی سے روکنا، اور تم (بمقابلہ دوسروں کے ٹھیک طور پر صحیح معنوں میں) ایمان رکھتے ہو اللہ (وحدہ لاشریک) پر، اور اگر اہل کتاب بھی (اسی طرح ٹھیک طریقے سے ایمان لے آتے تو یہ خود انہی کے لئے بہتر ہوتا ان میں سے کچھ تو ایماندار ہیں مگر ان کی اکثریت بدکاروں (اور بےایمانوں) ہی کی ہے

Translated by

Noor ul Amin

( مسلمانو ) تم بہترین امت ہوجنہیں لوگوں ( کی اصلاح و ہدایت ) کے لئے پیدا کیا گیا ہے تم لوگوں کو بھلے کاموں کا حکم دیتے ہو اور برے کاموں سے روکتے ہواوراللہ پر ایما ن لاتے ہواوراگراہل کتاب ایمان لے آتے تویہ ان کے حق میں بہترہوتاا ن میں سے کچھ لوگ مومن ہیں مگر ان کی اکثریت فاسق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم بہتر ہو ( ف۱۹۹ ) ان امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ، اور اگر کتابی ایمان لاتے ( ف۲۰۰ ) تو ان کا بھلا تھا ، ان میں کچھ مسلمان ہیں ( ف۲۰۱ ) اور زیادہ کافر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم بہترین اُمّت ہو جو سب لوگوں ( کی رہنمائی ) کے لئے ظاہر کی گئی ہے ، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ، اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو یقیناً ان کے لئے بہتر ہوتا ، ان میں سے کچھ ایمان والے بھی ہیں اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

تم بہترین امت ہو جسے لوگوں ( کی راہنمائی ) کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔ تم اچھے کاموں کا حکم دیتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو ۔ اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔ اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا ، ان میں سے کچھ تو ایمان لائے ہیں مگر بہت سے فاسق و نافرمان ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ye are the best of peoples, evolved for mankind, enjoining what is right, forbidding what is wrong, and believing in Allah. If only the People of the Book had faith, it were best for them: among them are some who have faith, but most of them are perverted transgressors.

Translated by

Muhammad Sarwar

You are the best nation that ever existed among humanity. You command people to good and prohibit them from evil, and you believe in God. Had the People of the Book accepted the faith (Islam), it would certainly have been better for them. Some of them have faith, but most of them are evil doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You are the best of peoples ever raised up for mankind; you enjoin Al-Ma`ruf (all that Islam has ordained) and forbid Al-Munkar (all that Islam has forbidden), and you believe in Allah. And had the People of the Scripture (Jews and Christians) believed, it would have been better for them; among them are some who have faith, but most of them are Fasiqun (rebellious).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You are the best of the nations raised up for (the benefit of) men; you enjoin what is right and forbid the wrong and believe in Allah; and if the followers of the Book had believed it would have been better for them; of them (some) are believers and most of them are transgressors.

Translated by

William Pickthall

Ye are the best community that hath been raised up for mankind. Ye enjoin right conduct and forbid indecency; and ye believe in Allah. And if the People of the Scripture had believed it had been better for them. Some of them are believers; but most of them are evil-livers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब तुम बेहतरीन गिरोह हो जिसको लोगों की भलाई के वास्ते निकाला गया है, तुम भलाई का हुक्म देते हो और बुराई से रोकते हो और अल्लाह पर ईमान रखते हो, और अगर अहले-किताब भी ईमान लाते तो उनके लिए बेहतर होता, उनमें से कुछ ईमान वाले हैं और अक्सर नाफ़रमान हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگ اچھی جماعت ہو کہ وہ جماعت لوگوں کے لیے ظاہر کی گئی ہے تم لوگ نیک کاموں کو بتلاتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہو (1) اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لیے زیادہ اچھا ہوتا ان میں سے بعضے تو مسلمان ہیں اور زیادہ حصہ ان میں سے کافر ہیں۔ (110)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے نکالی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے اور بری باتوں سے منع کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے تو ان کے لیے بہتر تھا۔ ان میں ایمان والے بھی ہیں لیکن ان کے اکثر فاسق ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانیت کی ہدایت واصلاح کے لئے میدان میں لایا گیا ہے ۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو ‘ بدی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ یہ اہل کتاب ایمان لاتے تو انہی کے حق میں بہتر تھا ۔ اگرچہ ان میں کچھ لوگ ایماندار بھی پائے جاتے ہیں مگر ان کے بیشتر افراد نافرمان ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم سب امتوں سے بہتر امت ہو جو نکالی گئی لوگوں کے لیے بھلائی کا حکم کرتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو، اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لیے بہتر ہوتا ان میں سے بعض مومن ہیں اور اکثر ان میں سے فرمانبر داری سے باہر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم ہو بہتر سب امتوں سے جو بھیجی گئی عالم میں حکم کرتے ہو اچھے کاموں کا اور منع کرتے ہو برے کاموں سے اور ایمان لاتے ہو اللہ پر اور اگر ایمان لاتے اہل کتاب تو ان کے لئے بہتر تھا ، کچھ تو ان میں سے ہیں ایمان پر اور اکثر ان میں نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم اے امت محمدیہ بہترین امت ہو ایسی امت جو عام لوگوں کے فائدے کے لئے ظاہر کی گئی ہے تم نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور تم اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہو اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا ان اہل کتاب میں سے بعض تو مئومن ہیں اور اکثر ان میں سے نافرمان ہیں۔