Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 114

سورة آل عمران

یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُسَارِعُوۡنَ فِی الۡخَیۡرٰتِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾

They believe in Allah and the Last Day, and they enjoin what is right and forbid what is wrong and hasten to good deeds. And those are among the righteous.

یہ اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان بھی رکھتے ہیں ، بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں ۔ یہ نیک بخت لوگوں میں سے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان رکھتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَیَاۡمُرُوۡنَ
اور وہ حکم دیتے ہیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَیَنۡہَوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَ یُسَارِعُوۡنَ
اور وہ ایک دوسرے جلدی کرتے ہیں
فِی الۡخَیۡرٰتِ
نیکیوں میں
وَ اُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
صالحین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُؤۡمِنُوۡنَ
وه ایما ن رکھتے ہیں
بِاللّٰہِ
سا تھ الله تعا لیٰ كے
وَالۡیَوۡمِ
اور دن
الۡاٰخِرِ
آ خرت كے
وَیَاۡمُرُوۡنَ
اور وه حكم دیتے ہیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلا ئی كا
وَیَنۡہَوۡنَ
اور وه رو كتے ہیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
بر ا ئی سے
وَ یُسَارِعُوۡنَ
اور وه بھا گ دوڑ كرتے ہیں
فِی الۡخَیۡرٰتِ
خیرکے كا موں میں
وَ اُولٰٓئِکَ
اور یہی لو گ
مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
صا لحین میں سےہیں
Translated by

Juna Garhi

They believe in Allah and the Last Day, and they enjoin what is right and forbid what is wrong and hasten to good deeds. And those are among the righteous.

یہ اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان بھی رکھتے ہیں ، بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں ۔ یہ نیک بخت لوگوں میں سے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں، اچھے کاموں کا حکم دیتے ہیں اور برے کاموں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سبقت کرتے ہیں۔ یہ صالح لوگوں میں سے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اﷲ تعالیٰ پراور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور بھلائی کاحکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور خیرکے کاموں میں بھاگ دوڑ کرتے ہیں اور یہی لوگ صالحین میں سے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

they believe in Allah and the Hereafter, and bid the Fair and forbid the Unfair, and race towards the good deeds. They are among the righteous.

ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور حکم کرتے ہیں اچھی بات کا اور منع کرتے ہیں برے کاموں سے اور دوڑتے ہیں نیک کاموں پر اور وہی لوگ نیک بخش ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور یوم آخر پر اور نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں اور یقیناً یہ لوگ صالحین میں سے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They believe in Allah and in the Last Day and enjoin what is right and forbid what is wrong, and hasten to excel each other in doing good. These are among the righteous.

اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، نیکی کا حکم دیتے ہیں ، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سر گرم رہتے ہیں ۔ یہ صالح لوگ ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، اچھائی کی تلقین کرتے اور برائی سے روکتے ہیں ، اور نیک کاموں کی طرف لپکتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا شمار صالحین میں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور برے کاموں سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں کی جلد بجالاتے ہیں اور یہی لوگ نیک بخت ہیں اللہ کے نزدیک ان کا شمار صالھین میں ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت کے دن پر اور نیکی کا حکم کرتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی نیک لوگوں میں سے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ بھلائیوں کا حکم دیتے اور برائیوں سے روکتے ہیں۔ اور بھلی باتوں کی طرف دوڑتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو نیکوکاروں میں سے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے اور اچھے کام کرنےکو کہتے اور بری باتوں سے منع کرتےاور نیکیوں پر لپکتے ہیں اور یہی لوگ نیکوکار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they believe in Allah and the Last Day and command that which is reputable and prohibit that which is disreputable, and vie with each other to virtues. And these are of the righteous.

یہ اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور بدی سے روکتے ہیں اور اچھی باتوں کی طرف دوڑتے ہیں یہی لوگ نیکو کاروں میں سے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، معروف کا حکم دیتے ہیں ، منکر سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سبقت کرتے ہیں اور یہ لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) پر اور قیامت والے دن پر ایمان رکھتی ہے اور وہ لوگ اچھے کاموں کاحکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں او ر بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہ نیک لوگوں میں سے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نیکی کا حکم دیتے ہیں، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سرگرم رہتے ہیں۔ یہ صالح لوگ ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو (ٹھیک ٹھیک) ایمان رکھتے ہیں اللہ پر، اور قیامت کے دن پر، اور وہ تعلیم دیتے ہیں (لوگوں کو) اچھائی کی، اور (ان کو) روکتے ہیں برائی سے، اور دوڑتے ہیں نیک کاموں میں سبقت کرتے ہوئے، اور ایسے ہی لوگ (نیک بخت) اور شائستہ لوگوں میں سے ہوتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں اور اچھے کاموں کاحکم دیتے ہیں ، اور برے کاموں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سبقت کرتے ہیں اور یہی صالح لوگ ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں ( ف۲۱۰ ) اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں ، اور یہ لوگ لائق ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تیزی سے بڑھتے ہیں ، اور یہی لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں تیزی کرتے ہیں اور یہ لوگ نیک لوگوں میں سے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They believe in Allah and the Last Day; they enjoin what is right, and forbid what is wrong; and they hasten (in emulation) in (all) good works: They are in the ranks of the righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

They believe in God and the Day of Judgment. They command people to follow good, prohibit others from committing evil and compete with each other in doing good deeds. These are the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They believe in Allah and the Last Day; they enjoin Al-Ma`ruf and forbid Al-Munkar; and they hasten in (all) good works; and they are among the righteous.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They believe in Allah and the last day, and they enjoin what is right and forbid the wrong and they strive with one another in hastening to good deeds, and those are among the good.

Translated by

William Pickthall

They believe in Allah and the Last Day, and enjoin right conduct and forbid indecency, and vie one with another in good works. These are of the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान रखते हैं और भलाई का हुक्म देते हैं और बुराई से रोकते हैं और नेक कामों की तरफ़ लपकते हैं, ये नेक लोग हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ پر اور قیامت والے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام بتلاتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نیک کاموں میں دوڑتے ہیں اور یہ لوگ شائستہ لوگوں میں سے ہیں۔ (6) (114)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ بھلائیوں کا حکم کرتے اور برائیوں سے روکتے اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہ نیک لوگوں میں سے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ‘ نیکی کا حکم دیتے ہیں ‘ برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سرگرم رہتے ہیں ۔ یہ صالح لوگ ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور امر بالمعروف کرتے ہیں اور منکر سے روکتے ہیں، اور نیک کاموں میں دوڑتے ہیں اور یہ لوگ صالحین میں سے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور حکم کرتے ہیں اچھی بات کا اور منع کرتے ہیں برے کاموں سے اور دوڑتے ہیں نیک کاموں پر اور وہی لوگ نیک بخت ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور نیک کاموں کا حکم دیتے ہیں اور برے کاموں سے منع کرتے ہیں اور بھلے کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہ مذکورہ حضرات نیک لوگوں میں سے ہیں