Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 123

سورة آل عمران

وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾

And already had Allah given you victory at [the battle of] Badr while you were few in number. Then fear Allah ; perhaps you will be grateful.

جنگ بدر میں اللہ تعالٰی نے عین اس وقت تمہاری مدد فرمائی تھی جب کہ تم نہایت گری ہوئی حالت میں تھے اس لیے اللہ ہی سے ڈرو! ( نہ کسی اور سے ) تاکہ تمہیں شکر گزاری کی توفیق ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
نَصَرَکُمُ
مدد کی تمہاری
اللّٰہُ
اللہ نے
بِبَدۡرٍ
بدر میں
وَّاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
اَذِلَّۃٌ
کمزور تھے
فَاتَّقُوا
پس ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
نَصَرَکُمُ
مددفرما چکا ہے تمہاری
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِبَدۡرٍ
بدر میں
وَّاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
اَذِلَّۃٌ
نہایت کمزور تھے
فَاتَّقُوا
چنانچہ تم ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر کرو
Translated by

Juna Garhi

And already had Allah given you victory at [the battle of] Badr while you were few in number. Then fear Allah ; perhaps you will be grateful.

جنگ بدر میں اللہ تعالٰی نے عین اس وقت تمہاری مدد فرمائی تھی جب کہ تم نہایت گری ہوئی حالت میں تھے اس لیے اللہ ہی سے ڈرو! ( نہ کسی اور سے ) تاکہ تمہیں شکر گزاری کی توفیق ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے جنگ بدر میں اس وقت تمہاری مدد کی جبکہ تم کمزور تھے لہذا اس سے ڈرتے رہو۔ اس طرح امید ہے کہ تم شکرگزار بن جاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقینااﷲ تعالیٰ بدرمیں بھی تمہاری مددفرماچکاہے حالانکہ تم نہایت کمزورتھے، چنانچہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤتاکہ تم شکرکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah certainly supported you at Badr when you were weak. So, fear Allah that you may be grateful.

اور تمہاری مدد کرچکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم کمزور تھے سو ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم احسان مانو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے تو تمہاری مدد بدر میں بھی کی تھی جبکہ تم بہت کمزور تھے تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم اللہ کا (صحیح معنی میں) شکر ادا کرسکو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For sure Allah helped you at Badr when you were utterly weak. Beware, then, of Allah; perhaps you will be thankful.

آخر اس سے پہلے جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے ۔ لہٰذا تم کو چاہیے کہ اللہ کی ناشکری سے بچو ، امید ہے کہ اب تم شکر گزار بنو گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے تو ( جنگ ) بدر کے موقع پر ایسی حالت میں تمہاری مدد کی تھی جب تم بالکل بے سروسامان تھے ۔ ( ٤٢ ) لہذا ( صرف ) اللہ کا خوف دل میں رکھو ، تاکہ تم شکر گذار بن سکو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور البتہ اللہ تعالیٰ ایک سال پہلے بدر میں تمہاری مدد کرچکا تھا اس وقت تم تھو ڑے سے تھے 1 یا بےسامان تھے پس ڈرو اللہ سے تو نہ تم احسان مانو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا اللہ نے تمہیں بدر میں مدد دی اور تم بےسروسامان تھے پس اللہ سے ڈرو تاکہ تم (اللہ کا) شکر ادا کرسکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے بدر میں تمہاری مدد کی تھی حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے۔ اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا نے جنگِ بدر میں بھی تمہاری مدد کی تھی اور اس وقت بھی تم بے سرو وسامان تھے پس خدا سے ڈرو (اور ان احسانوں کو یاد کرو) تاکہ شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly Allah had succoured you at Badr While ye were humble. Wherefore fear Allah that haply ye may return thanks.

اور یقیناً اللہ نے تمہاری نصرت کی بدر میں حالانکہ تم پست تھے تو اللہ سے ڈرتے رہو عجب کیا کہ شکر گزار بن جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تمہاری مدد بدر میں بھی کی جبکہ تم نہایت کمزور تھے ۔ پس اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ اس کے شکرگذار رہ سکو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم کمزور تھے پس اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرو تاکہ تم شکر گزار ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر اس سے پہلے جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کرچکا ہے، حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے، لہٰذا تم کو چاہیے کہ اللہ کی ناشکری سے بچو، امید ہے کہ اب تم شکر گزار بنو گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینا اللہ مدد فرما چکا ہے تمہاری (اس سے پہلے) بدر کے مقام پر، جب کہ تم (بالکل) کمزور تھے سو ڈرتے (اور بچتے) رہو تم لوگ اللہ (کی ناراضگی و نافرمانی) سے، تاکہ تم (اس کے) شکر گزار بن سکو

Translated by

Noor ul Amin

اور اس سے پہلے اللہ نے جنگ بدرمیں اس وقت تمہاری مدد کی جب کہ تم کمزورتھے لہٰذااللہ سے ڈرتے رہوامیدہے کہ تم شکر گزار بن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بےسر و سامان تھے ( ف۲۲۹ ) تو اللہ سے ڈرو کہیں تم شکر گزار ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم ( اس وقت ) بالکل بے سرو سامان تھے پس اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ( اس سے پہلے ) جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ تم ( اس وقت ) بہت کمزور تھے سو اللہ کی نافرمانی سے ڈرو ۔ تاکہ تم شکرگزار بنو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah had helped you at Badr, when ye were a contemptible little force; then fear Allah; thus May ye show your gratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

God gave you victory in the battle of Badr where your forces were much weaker than those of the enemy. Have fear of God so that you may give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah has already made you victorious at Badr, when you were a weak little force. So have Taqwa of Allah that you may be grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah did certainly assist you at Badr when you were weak; be careful of (your duty to) Allah then, that you may give thanks.

Translated by

William Pickthall

Allah had already given you the victory at Badr, when ye were contemptible. So observe your duty to Allah in order that ye may be thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह (इससे पहले) तुम्हारी मदद कर चुका है बद्र में जबकि तुम कमज़ोर थे, पस अल्लाह से डरो; ताकि तुम शुक्रगुज़ार रहो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (بات) محقق ہے کہ حق تعالیٰ نے تم کو بدر میں منصور فرمایا حالانکہ تم بےسرو سامان تھے۔ سو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو تاکہ تم شکر گزار رہو۔ (6) (123)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً جنگ بدر میں اللہ تعالیٰ نے تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم نہایت کمزور تھے۔ پس اللہ ہی سے ڈرو تاکہ تم شکریہ ادا کرسکو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے پہلے جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کرچکا تھا حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے ‘ لہٰذا تم کو چاہئے کہ اللہ کی ناشکری سے بچو ‘ امید ہے کہ اب تم شکر گزار بنوگے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ اللہ نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی، حالانکہ تم کمزور حالت میں تھے، پس اللہ سے ڈرو تاکہ تم شکر گزار ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تمہاری مدد کرچکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم کمزور تھے سو ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم احسان مانوف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ بدر کے میدان میں تمہاری مدد کرچکا تھا حالانکہ تم اس وقت کمزور و بےبس تھے لہٰذا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم شکر گذار رہو۔