Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 124

سورة آل عمران

اِذۡ تَقُوۡلُ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَلَنۡ یَّکۡفِیَکُمۡ اَنۡ یُّمِدَّکُمۡ رَبُّکُمۡ بِثَلٰثَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ مُنۡزَلِیۡنَ ﴿۱۲۴﴾ؕ

[Remember] when you said to the believers, "Is it not sufficient for you that your Lord should reinforce you with three thousand angels sent down?

۔ (اور یہ شکر گُزاری باعثِ نُصرت و امداد ہو ) جب آپ مومنوں کو تسلی دے رہے تھے ، کیا آسمان سے تین ہزار فرشتے اُتار کر اللہ تعالٰی کا تمہاری مدد کرنا تمہیں کافی نہ ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
تَقُوۡلُ
آپ کہہ رہے تھے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
اَلَنۡ
کیا نہیں
یَّکۡفِیَکُمۡ
کافی ہوگا تمہیں
اَنۡ
کہ
یُّمِدَّکُمۡ
مدد کرےتمہاری
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
بِثَلٰثَۃِ
ساتھ تین
اٰلٰفٍ
ہزار
مِّنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں کے
مُنۡزَلِیۡنَ
اتارے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
تَقُوۡلُ
آپ کہہ رہے تھے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے لیے
اَلَنۡ
کیا نہیں
یَّکۡفِیَکُمۡ
کا فی تمہیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّمِدَّکُمۡ
مدد کرے تمہاری
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
بِثَلٰثَۃِ
ساتھ تین
اٰلٰفٍ
ہزار کے
مِّنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
مُنۡزَلِیۡنَ
نازل کردہ
Translated by

Juna Garhi

[Remember] when you said to the believers, "Is it not sufficient for you that your Lord should reinforce you with three thousand angels sent down?

۔ (اور یہ شکر گُزاری باعثِ نُصرت و امداد ہو ) جب آپ مومنوں کو تسلی دے رہے تھے ، کیا آسمان سے تین ہزار فرشتے اُتار کر اللہ تعالٰی کا تمہاری مدد کرنا تمہیں کافی نہ ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب آپ مومنوں سے یوں کہہ رہے تھے کہ کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب آپ مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ کیاتمہیں یہ کافی نہیں ہے کہ تمہارارب تین ہزارنازل کردہ فرشتوں کے ساتھ تمہاری مدد فرمائے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When you were saying to the believers, |"Shall it not suffice you that your Lord should help you with three thousand of the angel sent down (for you)?|"

جب تو کہنے لگا مسلمانوں کو کیا تم کو کافی نہیں کہ تمہاری مدد کو بھیجے رب تمہارا تین ہزارفرشتے آسمان سے اترنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جب آپ کہہ رہے تھے اہل ایمان سے کہ کیا تمہارے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ تمہارا رب تمہاری مدد کرے تین ہزار فرشتوں سے جو آسمان سے اترنے والے ہوں گے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when you said to the believers: 'Will it not suffice you that your Lord will aid you by sending down three thousand angels?

یاد کرو جب تم مومنوں سے کہہ رہے تھے ’’کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں کہ اللہ تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے ‘‘؟ ۔ ۔ ۔ ۔ 96

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب ( بدر کی جنگ میں ) تم مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ : کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں ہے کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کو بھیج دے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب تو مسلمانوں سے کہہ رہا تھا کیا تم کو بس نہیں اللہ تین ہزار فرشتوں کو تمہاری مدد کے لیے بھیج دے وہ آسمان سے اتریں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب آپ مومنین سے فرما رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار (اللہ) تین ہزار فرشتے نازل فرما کر تمہاری مدد فرمائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ وقت یاد کیجئے جب آپ مومنوں سے کہہ رہے تھے کیا یہ تمہارے لئے کافی نہیں ہے کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Recall what time thou saidst to the believers: sufficieth it not unto that your lord should reinforce you with three thousand angels sent down.

(وہ وقت یاد کیجئے) جب آپ مومنین سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہ تمہارے لیے کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تمہاری مدد تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں سے کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو کہ ) جب تم مسلمانوں سے کہہ رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے کافی نہیں ہے کہ تمہارا رب ، تین ہزار تازہ دم اتارے ہوئے فرشتوں سے ، تمہاری مدد فرمائے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب آپ ( ﷺ ) مومنین سے فرما رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں سے تمہاری مددکرے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یاد کرو جب تم مومنوں سے کہہ رہے تھے کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں کہ اللہ تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور وہ بھی یاد کرو کہ) جب آپ (اے پیغمبر ! ) اہل ایمان سے کہہ رہے تھے کہ کیا تمہیں کافی نہیں یہ بات کہ تمہارا رب تمہاری مدد فرمائے تین ہزار ایسے فرشتوں سے جو کہ (اسی غرض کیلئے) اتارے گئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جب آپ مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ’’ کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہار ا رب تین ہزار فرشتے اتارکرتمہاری مدد کرے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب اے محبوب تم مسلمانوں سے فرماتے تھے کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تمہاری مدد کرے تین ہزار فرشتہ اتار کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جب آپ مسلمانوں سے فرما رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) یاد کرو ۔ جب تم مؤمنوں سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہ بات تمہارے ( اطمینان ) کے لئے کافی نہیں ہے ۔ کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے جو ( آسمان سے ) اتارے گئے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember thou saidst to the Faithful: "Is it not enough for you that Allah should help you with three thousand angels (Specially) sent down?

Translated by

Muhammad Sarwar

Also, remember when you said to the believers, "Is it not enough that your Lord is helping you with a force of three thousand angels sent (from the heavens)?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Remember) when you said to the believers, "Is it not enough for you that your Lord should help you with three thousand angels sent down"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When you said to the believers: Does it not suffice you that your Lord should assist you with three thousand of the angels sent down?

Translated by

William Pickthall

When thou didst say unto the believers: Is it not sufficient for you that your Lord should support you with three thousand angels sent down (to your help)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(वह वक़्त भी याद करें) जब आप मुसलमानों से कह रहे थे कि क्या तुम्हारे लिए काफ़ी नहीं कि तुम्हारा रब तीन हज़ार फ़रिश्ते उतार कर तुम्हारी मदद करे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب کہ آپ مسلمانوں سے یوں فرما رہے تھے کہ کیا تم کو یہ امر کافی نہ ہوگا کہ تمہارا رب تمہاری امداد کرے تین ہزار فرشتوں کے ساتھ جو اتارے جاویں گے۔ (1) (124)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب تم مومنوں کو تسلی دے رہے تھے کہ کیا تمہارے لیے کافی نہیں کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد فرمائے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو جب تم مومنین سے کہہ رہے تھے کیا تمہارے لئے یہ بات کافی نہیں ہے کہ اللہ تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب آپ مومنین سے فرما رہے تھے کیا تمہیں یہ کافی نہ ہوگا کہ تمہارا رب تین ہزار فرشتوں کے ذریعہ تمہاری مدد فرما دے جو اتارے گئے ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب تو کہنے لگا مسلمانوں کو کیا تم کو کافی نہیں کہ تمہاری مدد کو بھیجے رب تمہارا تین ہزار فرشتے آسمان سے اترنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ نصرت اس وقت ہوئی تھی جب آپ مسلمانوں سے فرما رہے تیھ کیا تم کو یہ بات کافی نہیں ہوگی کہ تمہارا پروردگار تین ہزار نازل شدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے