Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 127

سورة آل عمران

لِیَقۡطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَوۡ یَکۡبِتَہُمۡ فَیَنۡقَلِبُوۡا خَآئِبِیۡنَ ﴿۱۲۷﴾

That He might cut down a section of the disbelievers or suppress them so that they turn back disappointed.

۔ ( اس امدادِ الٰہی کا مقصد یہ تھا کہ اللہ ) کافروں کی ایک جماعت کو کاٹ دے یا انہیں ذلیل کر ڈالے اور ( سارے کے سارے ) نامُراد ہو کر واپس چلے جائیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیَقۡطَعَ
تاکہ کاٹ دے
طَرَفًا
ایک حصہ
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان کا جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَوۡ
یا
یَکۡبِتَہُمۡ
وہ ذلیل کرے انہیں
فَیَنۡقَلِبُوۡا
تو وہ لوٹ جائیں
خَآئِبِیۡنَ
نامراد (ہوکر)
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیَقۡطَعَ
تاکہ وہ کاٹ دے
طَرَفًا
ایک حصے کو
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اَوۡ
یا
یَکۡبِتَہُمۡ
وہ ذلیل کر دے ان کو
فَیَنۡقَلِبُوۡا
پھر وہ واپس لوٹ جائیں
خَآئِبِیۡنَ
نامراد ہو کر
Translated by

Juna Garhi

That He might cut down a section of the disbelievers or suppress them so that they turn back disappointed.

۔ ( اس امدادِ الٰہی کا مقصد یہ تھا کہ اللہ ) کافروں کی ایک جماعت کو کاٹ دے یا انہیں ذلیل کر ڈالے اور ( سارے کے سارے ) نامُراد ہو کر واپس چلے جائیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اللہ کافروں کا ایک بازو کاٹ دے یا انہیں ایسا ذلیل کرے کہ وہ ناکام ہو کر پسپا ہوجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ کافروں کے ایک حصے کوکاٹ دے یا ان کو ذلیل کردے، پھروہ نامرادواپس لوٹ جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That He may cut off a flank of disbelievers or throw them down in disgrace, and they go back frustrated.

تاکہ ہلاک کرے بعضے کافروں کو یا ان کو ذلیل کرے تو پھر جاویں محروم ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اور یہ مدد وہ تمہیں اس لیے دے گا) تاکہ کافروں کا ایک بازو کاٹ دے یا انہیں ذلیل کر دے کہ وہ خائب و خاسر ہو کر لوٹ جائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Allah provided this aid to you in order to cut off a part of those who disbelieved and frustrate them so that they retreat in utter disappointment.

﴿اور یہ مدد وہ تمہیں اس لیے دے گا ﴾ تاکہ کفر کی راہ چلنے والوں کا ایک بازو کاٹ دے ، یا ان کو ایسی ذلیل شکست دے کہ وہ نامرادی کے ساتھ پسپا ہو جائیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور جنگ بدر میں یہ مدد اللہ نے اس لئے کی ) تاکہ جن لوگوں نے کفر اپنایا ہے ان کا ایک حصہ کاٹ کر رکھ دے ، یا ان کو ایسی ذلت آمیز شکست دے کہ وہ نامراد ہو کر واپس چلے جائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دوسرا مطلب یہ تھا کہ کافروں کے ایک گروہ کو کاٹ ڈالے یا ان کو ذلیل کرے وہ نامراد لوٹ جائیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ (اللہ) کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک کردیں یا انہیں ذلیل کردیں پس وہ نامراد واپس جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اور یہ نصرت ومدد اس لئے تھی) تا کہ اللہ تعالیٰ کفر کرنے والوں میں سے ایک جماعت کو یا تو ہلاک کر دے یا انہیں ذلیل و خوار کر دے تا کہ وہ ناکام ہو کر واپس لوٹ جائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل ومغلوب کر دے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That He may cut: off a portion of those who disbelieve, or abase them so that they may go back disappointed.

(اور یہ نصرت اس غرض سے تھی) تاکہ کفر کرنے والوں میں سے ایک گروہ کو ہلاک کردے یا انہیں خوار کردے کہ وہ ناکام ہو کر واپس جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ کافروں کے ایک حصے کو کاٹ دے یا انہیں ذلیل کردے کہ وہ خوار ہوکر لوٹیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک کر دے یا انہیں ذلیل کر ڈالے کہ وہ نامراد ہو کر واپس چلے جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ مدد وہ تمہیں اس لیے دے گا) تاکہ کفر کی راہ چلنے والوں کا ایک بازو کاٹ دے، یا ان کو ایسی ذلیل شکست دے کہ وہ نامرادی کے ساتھ پسپا ہوجائیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ایسا اس غالب و حکیم مطلق نے اس لئے کیا کہ) تاکہ وہ جڑ (بنیاد) کاٹ دے کافروں کے ایک گروہ کی، (اور ان کے کبر و غرور کی) یا ان کو ایسا ذلیل و خوار کردے کہ وہ لوٹیں ناکام (و نامراد) ہو کر

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اللہ کافروں کا ایک بازوکاٹ دے یا انہیں ایساذلیل کرے کہ وہ ناکام ہوکرپسپا ہوجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس لئے کہ کافروں کا ایک حصہ کاٹ دے ( ف۲۳۳ ) یا انہیں ذلیل کرے کہ نامراد پھر جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( مزید ) اس لئے کہ ( اللہ ) کافروں کے ایک گروہ کو ہلاک کر دے یا انہیں ذلیل کر دے سو وہ ناکام ہو کر واپس پلٹ جائیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور یہ امداد اس لئے ہے ) تاکہ کافروں کے ایک بڑے حصہ کو کاٹ دے ( قلع قمع کر دے ) یا ان کو ایسا ذلیل کرے کہ وہ ناکام و نامراد ہوکر واپس چلے جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That He might cut off a fringe of the Unbelievers or expose them to infamy, and they should then be turned back, frustrated of their purpose.

Translated by

Muhammad Sarwar

(They are sent) to break the power of the unbelievers or disgrace them and make them return after having lost all hope."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That He might cut off a part of those who disbelieve, or expose them to infamy, so that they retire frustrated.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That He may cut off a portion from among those who disbelieve, or abase them so that they should return disappointed of attaining what they desired.

Translated by

William Pickthall

That He may cut off a part of those who disbelieve, or overwhelm them so that they retire, frustrated.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि अल्लाह काफ़िरों के एक हिस्से को काट दे या उनको ज़लील कर दे, इस तरह कि वह नाकाम लौट जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ کفار میں سے ایک گروہ کو ہلاک کردے یا ان کو ذلیل و خوار کردے پھر وہ ناکام لوٹ جاویں۔ (2) (127)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ کافروں کی ایک جماعت کو کاٹ دے یا انہیں ذلیل کر ڈالے اور وہ نامراد ہو کر واپس چلے جائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ کفر کی راہ چلنے والوں کا ایک بازو کاٹ دے ‘ یا ان کو ایسی ذلیل شکست دے کہ وہ نامرادی کے ساتھ پسپا ہوجائیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ کافروں میں سے ایک گروہ کو ہلاک کر دے یا ان کو ذلیل کر دے تو وہ واپس ہوجائیں محروم ہو کر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ ہلاک کرے بعضے کافروں کو یا ان کو ذلیل کرے تو پھر جاویں محروم ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نیز اس لئے تاکہ اس مدد سے منکرین حق کے ایک گروہ کو اللہ تعالیٰ ہلاک کر دے یا ان کو اس قدر ذلیل و مغلوب کر دے کہ وہ ناکام ہو کر واپس لوٹ جائیں۔