Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 133

سورة آل عمران

وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾ۙ

And hasten to forgiveness from your Lord and a garden as wide as the heavens and earth, prepared for the righteous

اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اُس جنّت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Encouragment to Do Good for which Paradise is the Result Allah encourages His servants to perform righteous deeds and to rush to accomplish the acts of obedience. Allah said, وَسَارِعُواْ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالاَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ And march forth in the way (which leads to) forgiveness from your Lord, and for Paradise as wide as the heavens and the earth, prepared for the Muttaqin (the pious). Just as the Fire was prepared for the disbelievers. It was reported that; the meaning of Allah's statement, عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالاَرْضُ (as wide as the heavens and the earth) draws the attention to the spaciousness of Paradise. For instance, Allah said in another Ayah, while describing the couches of Paradise, بَطَايِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ (lined with silk brocade) (55:54) so what about their outer covering. It was also said that Paradise is as wide as its length, because it is a dome under the Throne. The width and length of a dome or a circle are the same in distance. This is supported by what is found in the Sahih; إِذَا سَأَلْتُمُ اللهَ الْجَنَّـةَ فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ فَإِنَّهُ أَعْلَى الْجَنَّـةِ وَأَوْسَطُ الْجَنَّةِ وَمِنْهُ تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ وَسَقْفُهَا عَرْشُ الرَّحْمَن When you ask Allah for Paradise, ask Him for Al-Firdaws which is the highest and best part of Paradise. From it originate the rivers of Paradise, and above it is the Throne of the Most Beneficent (Allah). This Ayah (3:133 above) is similar to Allah's statement in Surah Al-Hadid, سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاء وَالاَْرْضِ Race with one another in hastening towards forgiveness from your Lord (Allah), and Paradise the width whereof is as the width of the heaven and the Earth. (57:21) Al-Bazzar recorded that Abu Hurayrah said that; a man came to the Messenger of Allah and asked him, about Allah's statement, وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالاَرْضُ (Paradise as wide as the heavens and the Earth); "Where is the Fire then?" The Prophet said, أَرَأَيْتَ اللَّيْلَ إِذَا جَاءَ لَبِسَ كُلَّ شَيْءٍ فَأَيْنَ النَّهَارُ When the night comes, it overtakes everything, so where is the day. The man said, "Where Allah wants it to be." The Prophet said, وَكَذلِكَ النَّارُ تَكُونُ حَيْثُ شَاءَ اللهُ عَزَّ وَجَل Similarly, the Fire is where Allah wants it to be. This Hadith has two possible meanings. First, when we do not see the night during the day, this does not mean that the day is not somewhere else, even though we cannot see it. Such is the case with Hell-fire, for it is where Allah wants it to be. The second meaning is that when the day overcomes this part of the world, the night overtakes the other part. Such is the case with Paradise, for it is in the utmost heights above the heavens and under the Throne. The width of Paradise is, as Allah stated, كَعَرْضِ السَّمَاء وَالاَْرْضِ (whereof is as the width of the heaven and the Earth), (57:21). The Fire, on the other hand, is in the lowest of lows. Therefore, Paradise being as wide as the heavens and Earth does not contradict the fact that the Fire exists wherever Allah wills it to be. Allah said, while describing the people of Paradise,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

133۔ 1 مال و دولت دنیا کے پیچھے لگ کر آخرت تباہ کرنے کی بجائے، اللہ اور رسول کی اطاعت اور اللہ کی مغفرت اور اس کی جنت کا راستہ اختیار کرو۔ جو متقین کے لئے اللہ نے تیار کیا ہے۔ چناچہ آگے متقین کی چند خصوصیات بیان فرمائی ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١١٨۔ ١] سود کی حرمت کا ذکر سورة بقرہ کی آیات ٢٧٨۔ ٢٧٩ میں گزر چکا ہے۔ یہ آیت اس سے پہلے کی نازل شدہ ہے۔ جبکہ مسلمانوں کو سود کی قباحتوں سے متعارف کرانا اس سے نفرت دلانا اور اس کو یکسر چھوڑ دینے کے لیے ذہنوں کو ہموار کرنا مقصود تھا۔ اس مقام پر سود کے ذکر کی وجہ مناسبت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جنگ احد میں ابتداً مسلمان جو شکست سے دوچار ہوئے تو اس کا بڑا سبب یہ تھا کہ مسلمانوں کا وہ دستہ جو حضرت عبداللہ بن جبیر کی سر کردگی میں درہ کی حفاظت پر مامور تھا، اس نے جب فتح کے آثار دیکھے تو مال کے طمع سے مغلوب ہوگئے اور اپنے کام کو تکمیل تک پہنچانے کے بجائے غنیمت لوٹنے میں لگ گئے۔ اللہ تعالیٰ نے اس صورت حال کی اصلاح کے لیے زر پرستی کے سرچشمے پر بند باندھنا ضروری سمجھا کیونکہ سود کا خاصہ یہ ہے کہ وہ سود خوار میں حرص و طمع، بخل و بزدلی، خود غرضی اور زر پرستی جیسی رذیل صفات پیدا کردیتا ہے اور سود ادا کرنے والوں میں نفرت، غصہ، بغض و حسد جیسی صفات پیدا ہوجاتی ہیں، اور ایسی صفات ایک اسلامی معاشرہ کے لیے سم قاتل کی حیثیت رکھتی ہیں اور جہاد کی روح کے منافی ہیں اور آخرت میں اخروی عذاب کا سبب بنتی ہیں۔ انہیں وجوہ کی بنا پر سود کو بالآخر مکمل طور پر حرام قرار دیا گیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَسَارِعُوْٓا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ : اہل ایمان کو ان اعمال صالحہ کی طرف جلدی کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی مغفرت کا سبب بنتے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نیک اعمال سر انجام دینے میں جلدی کرلو، ایسے فتنوں کے آنے سے پہلے پہلے جو اندھیری رات کے مختلف ٹکڑوں کی طرح ( یکے بعد دیگرے) رونما ہوں گے۔ صبح کو آدمی مومن ہوگا اور شام کو کافر ہوگا اور شام کو مومن ہوگا اور صبح کو کافر، وہ اپنے دین کو دنیا کے معمولی سامان کے عوض بیچ دے گا۔ “ [ مسلم، الإیمان، باب الحث علی المبادرۃ۔۔ : ١١٨، عن أبی ہریرۃ (رض) ] 2 وَجَنَّةٍ عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ ۔۔ : یعنی جس طرح سود خور کافر کے لیے دوزخ تیار کی گئی ہے، اسی طرح فرماں بردار متقی کے لیے جنت تیار کی گئی ہے اور پھر جنت کے متعلق (عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ ۙ ) فرما کر اس کی وسعت کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : ” اے محمد ! یہ بتائیں کہ جنت کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے تو آگ کہاں ہے ؟ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ بتاؤ کہ پہلے رات تھی، پھر نہیں رہی تو کہاں چلی گئی ؟ “ اس نے کہا کہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ [ صحیح ابن حبان : ١٠٣۔ مستدرک حاکم : ١؍٩٢، ح : ١٠٣ و صححہ و وافقہ الذہبی ] حقیقت یہ ہے کہ جنت اور جہنم کے جو اوصاف قرآن و حدیث میں جس طرح مذکور ہیں اسی طرح ان پر ایمان رکھنا ضروری ہے، خواہ ہماری عقل و ذہن کی رسائی ان تک نہ ہو، اور یہی نہیں، آخرت کے تمام معاملات کا یہی حال ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Race towards forgiveness, towards Paradise: The first command was: &Obey the Messenger&. (132) The second command is: &Race one another towards Forgiveness from your Lord and towards Paradise.& (133) Here, Forgiveness stands for the means of obtaining forgiveness, that is, good deeds which bring forth forgiveness. There are several exegetic views reported from the blessed Companions and their immediate successors. Though expressed differ¬ently, they convey the same theme. Out of the noble Companions and their successors, may Allah be pleased with them all, Sayyidna ` Ali (رض) explained it as the fulfillment of obligations&, Ibn ` Abbas (رض) as &Islam&, Abu al-&Aliyah (رض) as &Hijrah&, Anas ibn Malik (رض) as &al-Takbir al-Uula (the first call of Allahu Akbar in salah) &, Said ibn Jubayr (رض) as &perfection of obedience&, Dahhak (رض) as &Jihad& and ` Ikrimah (رض) as &Taubah (repentance) &. The outcome of all these sayings is that Forgiveness covers all good deeds which become the means of obtaining Divine forgiveness. At this point two things need our attention. First comes the resolution of an apparent contradiction which may be felt when one notices that the present verse carries a command to race one another towards Forgiveness and Paradise, while through another verse: لَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّـهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ (And do not covet something by which Allah has made some of you excel some others - 4:32), the very seeking of other merits and ranks has been prohibited. The answer is that فضایٔل fada&il (merits, ranks, virtues) are of two kinds. The first kind relates to that which cannot be achieved by man, being beyond one&s power and control. We can call these &non-electable.& For example, colour or beauty or birth in a morally high family cannot be chosen and acquired. The other kind is something man can achieve by effort. These can be called voluntary or &electable&. So, the reason why the effort to acquire non-electable merits, even its very desire, has been prohibited for the simple reason that they have been given to His created beings by Allah Almighty Himself in His infinite wisdom. It is something beyond human effort. Why run after them? All such efforts will lead to nothing but envy and malice. Let him who has been given a particular colour of his skin keep desiring to have some other colour. What is he going to get out of his desire? Nothing. However, there is a vast range of merit worthy deeds. One could, and would, make his mark there. That is why we have been asked to accelerate our efforts in that direction. This is not something restricted to one verse. The exhortation appears in several verses. Somewhere it is said: فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَ‌اتِ (Try to get ahead of one another in good deeds - 2:148, 5:48). Elsewhere, it is said: فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ (And in this, then, aspire the aspirers.) (83:26) Let us consider the advice of the sage who said: &If one has a natural or physical handicap which is beyond his power to correct, he should remain contended (with his handicap) and unaffected by the achievements of others. He should go on doing what he does. For, if he were to pine over his handicap and envy the achievements of others, he would be unable to perform to his capability, and ultimately, he would end up doing nothing or very little.& The second point worth considering is that Allah Almighty has mentioned &Forgiveness& first and the &Paradise& after it. May be, this is to suggest that entry into Paradise is impossible without Divine Forgiveness. The reason is obvious. Man may spend a life-time doing good and abstaining from the evils. Still the aggregate of his good deeds cannot pay the price of Paradise. What will take him to Paradise is only Forgiveness of His Lord, and His grace. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا فَإِنَّهُ لَا يُدْخِلُ أَحَدًا الْجَنَّةَ عَمَلُهُ قَالُوا وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ Strive to be straight and true, take the middle course and seek glad tidings (of Allah&s grace), for one&s deeds shall not take anyone into the Paradise&. People said: &Not even yours, 0 Messenger of Allah?& He said: &Not even mine, unless it is that Allah covers me up with His mercy.& (al-Targhib wa al-Tarhib, with reference to al-Bukhari and Muslim). In short, our deeds are not the price of Paradise. But, as is the customary practice of Allah, He does bestow His grace upon a servant who does what is good. In fact, one who is given the very ability to do good deeds is really given the signal that Allah is pleased with him. So, let none of us be tardy in the performance of what is good. Since Divine forgiveness is the primary factor in one&s entry into the Paradise, the text takes this importance into consideration and does not present forgiveness in the absolute sense. It has, rather, elected to say: مَغْفِرَ‌ةٍ مِّن رَّ‌بِّكُمْ (Forgiveness from your Lord.). By doing so, the text highlights Allah&s attribute as the Lord, showing thereby His added grace and mercy for His servants. The second object towards which man is being asked to hasten is Paradise. It has been said here that the Paradise is as wide as whole of the heavens and the earth. Since human mind cannot conceive any greater vastness than that of the heavens and the earth within the confines of his experience, the Paradise has been likened to them. This is a manner of saying that Paradise is very vast, so vast that it can accommodate the entire heavens and the earth in its vastness. When the width of the Paradise is so great who can imagine its length which should be even greater? All the above discussion is based on the assumption that the Arabic word عرض ) ’ ard) means &width&. However, there is another possible interpretation adopted by some commentators. According to them the word |"ard& is also used in the meaning of &price&. If the word is taken here in this sense, the verse would mean that Paradise is not an ordinary commodity; the entire heavens and the earth are its price. With such an object of unimaginable worth and magnitude, what else should one do but hasten towards it. Al-Itazi in his &al-Tafsir al-Kabir’ explains this point as follows: قال ابو مسلم : ان العرض ھنا ما یعرض من الثمن فی مقابلۃ المبیع ای ثمنھا لو بیعت کثمن السماوات والارض و المراد بذلک عظم مقدارھا و جلالۃ خطرھا و انہ لا یساویھا شیٔ وان عظم۔ Abu Muslim says that ` al-ard& in this verse means that which is offered against the object of sale as its price. In other words, if a price were to be put on Paradise, the heavens and the earth together with whatever is in them will be its price. The purpose is to demonstrate the most exalted status of the Para¬dise which remains unmatched by anything in its greatness. Another statement about the Paradise is given in the end by: اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ (It has been prepared for the God-fearing.) This tells us that Paradise has already been created. Clear indicators in the Qur&an and Hadith seem to suggest the existence of Paradise on the seventh heaven which is its surface.

دوسری آیت میں مغفرت اور جنت کی طرف مسابقت اور مسارعت کا حکم دیا گیا ہے، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد یہ دوسرا حکم دیا گیا، یہاں مغفرت سے مراد اسباب مغفرت ہیں، یعنی وہ اعمال صالحہ جو باعث مغفرت الہی ہیں، صحابہ وتابعین سے اس کی تفسیریں مختلف عنوانات سے منقول ہی، مگر معنون اور مضمون سب کا ایک ہی ہے، حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس کی تفسیر |" ادائیگی فرض |" سے فرمائی۔ حضرت ابن عباس نے |" اسلام |" سے ابوالعالیہ نے |" ہجرت |" سے، انس بن مالک نے |" تکبیر اولی |" سے، سعید بن جبیر نے |" اداء طاعت |" سے، ضحاک نے |" جہاد |" سے، عکرمہ نے |" توبہ |" سے کی ہے، ان تمام اقوال کا حاصل یہی ہے کہ مغفرت سے مراد وہ تمام اعمال صالحہ ہیں جو مغفرت الہی کا باعث اور سبب ہوتے ہیں۔ اس مقام پر دو باتیں قابل غور ہیں، پلی بات تو یہ ہے اس آیت میں مغفرت اور جنت کی طرف مسابقت اور مسارعت کا حکم دیا جارہا ہے، حالانکہ دوسری آیت میں لا تتمنوا ما فضل اللہ بہ بعضکم علی بعض (٤: ٣٢) فرما کر دوسرے فضائل حاصل کرنے کی تمنا کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ جواب اس کا یہ ہے کہ فضائل دو قسم کے ہیں، ایک فضائل تو وہ ہیں جن کا حاصل کرنا انسان کے اختیار اور بس سے باہر ہو جن کو فضائل غیر اختیاریہ کہتے ہیں، جیسے کسی کا سفید رنگ یا حسین ہونا یا کسی بزرگ خاندان سے ہونا وغیرہ، دوسرے وہ فضائل جن کو انسان اپنی محنت اور کوشش سے حاصل کرسکتا ہے، ان کو فضائل اختیاریہ کہتے ہیں، فضائل غیر اختیاریہ میں دوسرے کی فضیلت حاصل کرنے کی کوشش بلکہ اس کی تمنا کرنے سے بھی اس لئے روکا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کے مطابق مخلوق میں تقسیم کئے ہیں، کسی کی کوشش کا اس میں دخل نہیں، اس لئے وہ فضائل جو کوشش اور تمنا سے حاصل تو ہوں گے نہیں۔ اب سوائے اس کے کہ اس کے دل میں حسد اور بغض کی آگ بھڑکتی رہے اور کوئی فائدہ نہیں، مثلا ایک شخص کالا ہے وہ گورا ہونے کی تمنا کرتا رہے تو اس سے کیا نتیجہ نکلے گا، البتہ جو فضائل اختیاریہ ہیں ان میں مسابقت اور مقابلہ کا حکم دیا گیا، صرف ایک آیت میں نہیں بلکہ متعدد آیتوں میں آیا ہے، ایک جگہ ارشاد ہے فاستبقوا الخیرات۔ (٢: ١٤٨) دوسری جگہ ارشاد ہے وفی ذلک فلیتنافس المتنافسون (٨٣: ٢٦) ایک بزرگ نے فرمایا کہ اگر کسی انسان میں کوئی فطری اور طبعی کوتاہی ہو جس کا دور کرنا اس کے بس سے باہر ہو تو اس کو چاہئے کہ اپنی اس کوتاہی پر قانع رہ کر دوسروں کے کمال کو دیکھے بغیر اپنا کام کرتا رہے، کیونکہ اگر وہ اپنی کوتاہی پر تاسف اور دوسروں کے کمال پر حسد کرتا رہا تو جتنا کام کرسکتا ہے اس قدر بھی نہیں کرسکے گا، اور بالکل ناکارہ ہو کر رہ جائے گا۔ دوسری چیز جو اس جگہ قابل غور ہے وہ یہ کہ اللہ تبارک وتعالی نے مغفرت کو جنت سے مقدم کیا، اس میں ممکن ہے کہ اس امر کی طرف اشارہ ہو کہ جنت حاصل کرلینا مغفرت الہی کے بغیر ناممکن ہے، کیونکہ انسان اگر تمام عمر بھر نیکیاں کرتا رہے اور معصیت سے کنارہ کش رہے تب بھی اس کے تمام اعمال جنت کی قیمت نہیں ہوسکتے، جنت میں لے جانے والی صرف ایک چیز ہے اور وہ مغفرت باری تعالیٰ ہے اور اس کا فضل ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( سددوا و قاربوا و ابشروا فانہ لن یدخل احدا لجنۃ عملہ قالوا ولا انت یا رسول اللہ قال ولا انا ان یتغمدنی اللہ برحمتہ۔ ) (ترغیب وترھیب بحوالہ بخاری ومسلم) |" راستی اور حق کو اختیار کرو، درمیانی راہ اختیار کرو اور (اللہ کے فضل) کی بشارت حاصل کرو کسی شخص کا عمل اس کو جنت میں نہیں پہنچائے گا، لوگوں نے کہا نہ آپ کا یا رسول اللہ، آپ نے فرمایا، نہ میرا عمل جنت میں پہنچائے گا، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے |" حاصل یہ ہے کہ ہمارے اعمال جنت کی قیمت نہیں ہیں، لیکن عادت اللہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اسی بندے کو نوازتا ہے جو اعمال صالحہ کرتا ہے، بلکہ جس کو اعمال صالحہ کی توفیق ہوگی، وہی علامت ہے کہ اللہ اس سے راضی ہیں، لہذا اعمال کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہیں کرنا چاہئے، معلوم ہوا کہ دخول جنت کا اصلی باعث اور سبب مغفرت الہی ہے، اسی لئے مغفرت کی اہمیت کے پیش نظر مطلق مغفرت نہیں فرمایا گیا، بلکہ مغفرۃ من ربکم فرمایا گیا، صفت ربوبیت کے بیان کرنے میں مزید لطف اور امتنان کا اظہار مقصود ہے۔ دوسری چیز جس کی طرف دوڑنے کا حکم دیا جارہا ہے وہ جنت ہے، اور جنت کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اس کی وسعت اس قدر ہے جتنا سارا آسمان و زمین ہے، انسان کے دماغ میں آسمان و زمین کی وسعت سے زیادہ اور کوئی وسعت آ ہی نہیں سکتی، اس لئے سمجھانے کے لئے جنت کے عرض کو اس سے تشبیہ دی، گویا بتلا دیا کہ جنت بہت وسیع ہے، اس کے عرض میں سارے زمین و آسمان سما سکتے ہیں، پھر جب اس کے عرض کا یہ حال ہے تو طول کا حال خدا جانے کیا ہوگا، یہ معنی تو اس وقت ہیں جب عرض کو طول کے مقابل کیا جائے، لیکن اگر عرض کو ثمن یعنی قیمت کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ جنت کوئی معمولی شے نہیں ہے، اس کی قیمت سارا آسمان و زمین ہیں، لہذا ایسی قیمتی اور عظیم الشان چیز کے لئے مسابقت اور مسارعت کرو۔ تفسیر کبیر میں ہے : ( قال ابو مسلم ان العرض ھناما یعرض من الثمن فی مقابلۃ المبیع ای ثمنھا لو بیعت کثمن السموت والارض و المراد بذلک عظم مقدارھا وجلالۃ خطرھا وانہ لا یساویھا شیء وان عظم) |" ابو مسلم کہتے ہیں کہ عرض سے مراد آیت میں وہ چیز ہے جو مبیع کے مقابلہ میں بطور قیمت پیش کی جائے، مطلب یہ ہے کہ اگر بالفرض جنت کی قیمت لگائی جائے تو سارا آسمان و زمین اور ان کی کائنات اس کی قیمت ہوگی، مقصود اس سے جنت کی عظمت اور جلالت قدر کا بیان کرنا ہے |" جنت کا دوسرا وصف بتلایا، اعدت للمتقین یعنی جنت پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جنت پیدا کی جاچکی ہے، قرآن و حدیث کے واضح اشارات سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت ساتویں آسمان کے اوپر ہے، اس طرح کہ ساتواں آسمان اس کی زمین ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَسَارِعُوْٓا اِلٰى مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ۝ ٠ ۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِيْنَ۝ ١٣٣ ۙ سرع السُّرْعَةُ : ضدّ البطء، ويستعمل في الأجسام، والأفعال، يقال : سَرُعَ ، فهو سَرِيعٌ ، وأَسْرَعَ فهو مُسْرِعٌ ، وأَسْرَعُوا : صارت إبلهم سِرَاعاً ، نحو : أبلدوا، وسَارَعُوا، وتَسَارَعُوا . قال تعالی: وَسارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ [ آل عمران/ 133] ، وَيُسارِعُونَ فِي الْخَيْراتِ [ آل عمران/ 114] ، يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِراعاً [ ق/ 44] ( س ر ع ) السرعۃ اس کے معنی جلدی کرنے کے ہیں اور یہ بطا ( ورنگ گردن ) کی ضد ہے ۔ اجسام اور افعال دونوں کے ( ان کے اونٹ تیز رفتاری سے چلے گئے ) آتے ہں ۔ جیسا کہ اس کے بالمقابل ایلد وا کے معنی سست ہونا آتے ہیں ۔ سارعوا وتسارعو ایک دوسرے سے سبقت کرنا چناچہ قرآن میں ہے : وَسارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ [ آل عمران/ 133] اور اپنے پروردگار کی بخشش ( اور بہشت کی ) طرف لپکو ۔ وَيُسارِعُونَ فِي الْخَيْراتِ [ آل عمران/ 114] اور نیکیوں پر لپکتے ہیں ۔ يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِراعاً [ ق/ 44] اس روز زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور جھٹ جھٹ نکل کھڑے ہوں گے ۔ إلى إلى: حرف يحدّ به النهاية من الجوانب الست، الیٰ ۔ حرف ( جر ) ہے اور جہات ستہ میں سے کسی جہت کی نہایتہ حدبیان کرنے کے لئے آتا ہے غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ جَنَّةُ : كلّ بستان ذي شجر يستر بأشجاره الأرض، قال عزّ وجل : لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمالٍ [ سبأ/ 15] الجنۃ ہر وہ باغ جس کی زمین درختوں کیوجہ سے نظر نہ آئے جنت کہلاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ؛ لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمالٍ [ سبأ/ 15]( اہل ) سبا کے لئے ان کے مقام بود باش میں ایک نشانی تھی ( یعنی دو باغ ایک دائیں طرف اور ایک ) بائیں طرف ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جنات جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ بہشت سات ہیں ۔ (1) جنۃ الفردوس (2) جنۃ عدن (3) جنۃ النعیم (4) دار الخلد (5) جنۃ المآوٰی (6) دار السلام (7) علیین ۔ عرض أَعْرَضَ الشیءُ : بدا عُرْضُهُ ، وعَرَضْتُ العودَ علی الإناء، واعْتَرَضَ الشیءُ في حلقه : وقف فيه بِالْعَرْضِ ، واعْتَرَضَ الفرسُ في مشيه، وفيه عُرْضِيَّةٌ. أي : اعْتِرَاضٌ في مشيه من الصّعوبة، وعَرَضْتُ الشیءَ علی البیع، وعلی فلان، ولفلان نحو : ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلائِكَةِ [ البقرة/ 31] ، ( ع ر ض ) العرض اعرض الشئی اس کی ایک جانب ظاہر ہوگئی عرضت العود علی الاناء برتن پر لکڑی کو چوڑی جانب سے رکھا ۔ عرضت الشئی علی فلان اولفلان میں نے فلاں کے سامنے وہ چیزیں پیش کی ۔ چناچہ فرمایا : ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلائِكَةِ [ البقرة/ 31] پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

جنت کی وسعت بےکنار ہے قول باری ہے (وجنۃ عرضھا السموت والارض۔ اور جنت کی طرف جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے) ایک قول ہے کہ جنت کا عرض آسمانوں اور زمین کے عرض کی طرح ہے اللہ تعالیٰ نے ایک اور آیت میں فرمایا (وجنۃ عرضھا کعرض السماء والارض، اور جنت جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کی طرح ہے) جس طرح ایک اور جگہ ارشاد ہوا (ماخلقکمومابعثکم الاکنفس واحدۃ ، تمھاراپیداکرنا اور دوبارہ زندہ کرنا اور دوبارہ زندہ کرنا ایک جان کو دوبارہ پیدا کرنے کی طرح ہے) یعنی اس طرح جیسے ایک جان کو دوبارہ زندہ کرنا۔ اللہ تعالیٰ نے جنت کی وسعت کے بیان کے سلسلے میں عرض کا ذکر فرمایا طول کا ذکر نہیں کیا اس لیے کہ عرض کا ذکر اس پر دلالت کرتا ہے کہ طول اس سے زیادہ ہوگا اور اگر طول کا ذکر ہوتاتو جنت کی وسعت پر دلالت کرنے میں یہ اس کا قائم مقام نہ ہوتا۔ اس سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس ارشاد (ذکاۃ الجنین ذکاۃ امہ جنین کاذبح اس کی ماں کاذبح ہے) کے متعلق استدلال کیا جاتا ہے کہ آپ کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ جنین کاذبح اس کی ماں کے ذبح کی طرح ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٣٣) سود اور تمام گناہوں سے توبہ کرنے میں اپنے پروردگار کی طرف پہل کرو، اور نیک اعمال کرکے اور سود کو چھوڑ کر جنت کی تیاری کرو جس کی وسعت تمام آسمانوں اور زمینوں کے برابر ہے، جو کہ کفر وشرک فواحش اور سود کے ترک کرنے والوں کے لیے بنائی گئی ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(3:133) سارعوا۔ جلدی کرو۔ دوڑو۔ سرعت سے کام لو۔ مسارعۃ جس کے معنی دوڑنے اور دوڑانے کے ہیں۔ امر ۔ جمع مذکر حاضر

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 یعنی جس طرح سود خوار کافر کے لیے دوزخ تیار کی گئی ہے اسی طرح تابعدار متقی کے لیے جنت تیار کی گئی ہے اور پھر جنت کے متعلق عر ضھا السموات والا رض فرماکر اس کی وسعت کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے اس آیت کے متعلق سوال کیا کہ اگر جنت کا عرض آسمان کے برابر ہے تو دوزخ کہاں ہوسکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ رات چھا جائے تو دن کہا ہوتا ہے ؟ اس نے کہا جہاں اللہ تعالیٰ کی مشیت ہو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہی حال دوزخ کا ہے۔ یعنی تکون حیث شاہ اللہ اس کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح ایک جانب رات ہوتی ہے اور دوسری جانب دن ہوتا ہے یہی حال جنت دوزخ کا ہے اس سوال کا یہی جواب حضرت عمر (رض) اور عبد اللہ بن عباس (رض) سے مروی ہے۔ (ابن کثیر) جنت اور جہنم کے جو اوصاف قرآن و حدیث میں مذکور ہیں ان پر بلا کیف ایمان رکھان ضروری ہے خواہ ہمارے عقل وذہن کی رسائی ان تک نہ ہو اور یہی نہیں بلکہ جملہ امور آخرت کا یہی حال ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ مطلب یہ کہ ایسے نیک کام اختیار کرو جس سے پروردگار تمہاری مغفرت کردیں اور تم کو جنت عنایت ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس آیت کا انداز تعبیر ایسا ہے کہ اس میں ان عبادات کو بالکل محسوس طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ گویا کچھ لوگ ہیں جو کسی انعامی مقابلے میں ایک مقررہ ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ……………” دوڑ کر چلو اس راہ پر جو تمہارے رب کی مغفرت کی طرف جاتی ہے ‘ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالأرْضُ……………” دوڑ کر چلو اس جنت کی طرف جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے ۔ “ دوڑو ! وہ ہے جنت وہاں ہے مغفرت ! أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ……………” جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔ “ اس کے بعد متقین کی صفات بیان کی جاتی ہیں الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ……………” وہ لوگ جو بدحالی اور خوشحالی دونوں میں خرچ کرتے ہیں ۔ “ یعنی وہ انفاق پر ہر وقت ثابت قدمی سے عمل پیرا ہیں ‘ وہ اپنی روش پر رواں دواں ہیں ‘ نہ خوشحالی میں آپے سے باہر ہوتے ہیں اور نہ بدحالی میں نہج سے پیچھے ہٹتے ہیں ۔ خوشحالی انہیں مغرور کرکے غافل نہیں بنادیتی اور بدحالی ان کی گوشمالی کرکے انہیں ان کا نصب العین بھلا نہیں دیتی ۔ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا شعور ہر وقت دامن گیر رہتا ہے۔ وہ حرص وہ آذ سے آزاد ہوچکے ہوتے ہیں ۔ وہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی نگرانی کا شعور رکھتے ہیں اور ان کے دل میں اللہ کا خوف ہر وقت زندہ رہتا ہے ۔ نفس انسانی جو اپنے مزاج کے اعتبار سے بخیل ہوتا ہے اور جس کے اندر دولت کی طبعی محبت ہوتی ہے ‘ اسے ہر وقت انفاق فی سبیل اللہ پر قائم رکھنے کے لئے ایک قوی تر جذبے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ جذبہ مال کی محبت سے قوی تر ہونا چاہئے ۔ تاکہ وہ حرص وآز کے فطری بندھن کو توڑ سکے ۔ اور یہ جذبہ صرف اللہ خوف کا جذبہ ہی ہوسکتا ہے ۔ اور یہ کیا ہوتا ہے ؟ یہ ایک نہایت ہی لطیف اور گہرا شعور ہوتا جس کے ساتھ روح اونچی پرواز کرتی ہے ۔ وہ خالص ہوجاتی ہے اور قید وبند سے آزاد ہوجاتی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ارشاد فرمایا : (وَ سَارِعُوْٓا اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبِّکُمْ ) (الآیۃ) کہ اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور جنت کی طرف جلدی جلدی آگے بڑھو مسارعت اور مقابلہ کی چیز مغفرت اور جنت ہے اعمال صالحہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ جنت کا طول و عرض : ساتھ ہی جنت کی وسعت کا تذکرہ فرمایا اور فرمایا کہ (عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ ) کہ جنت کا چوڑاؤ ایسا ہے جیسے تمام آسمانوں اور زمین کی وسعت ہے، انسانوں کی نظر کے سامنے چونکہ آسمان اور زمین ہی طول و عرض کے اعتبار سے سب سے بڑی چیزیں ہیں اس لیے جنت کی وسعت بتانے کے لیے تقریب الی الفہم کے طور پر یہ ارشاد فرمایا کہ جنت کی چوڑائی ایسی ہے جیسی آسمانوں اور زمین کی چوڑائی ہے۔ صاحب روح المعانی (صفحہ ٥٦ : ج ٤) نے فرمایا : کنایۃ عن غایۃ السعۃ بما ھو فی تصور السامعین حقیقت میں جنت آسمانوں اور زمینوں سے بہت بڑی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ سب سے آخری جنتی کو اتنی بڑی جگہ ملے گی جیسی یہ دنیا ہے اور اس جیسی دس گنی اور مزید ملے گی (مشکوٰۃ المصابیح : صفحہ ٤٩٢: ج ٢) جس خالق نے آسمان و زمین پیدا فرمائے اس کی قدرت میں یہ بھی ہے کہ ان سے بڑی مخلوق پیدا فرما دے۔ لوگ آسمان پر تو پہنچے ہی نہیں زمین کے لمبے چوڑے سفر کر کے کہتے ہیں کہ ہمیں فلاں چیز نہیں ملی جس کا قرآن و حدیث میں ذکر ہے اول تو اس کی کوئی دلیل نہیں کہ ہر جگہ پہنچ چکے ہیں اور اگر زمین کو ہر جگہ ٹٹول بھی لیا تو اس زمین کے علاوہ اور چھ زمینیں ہیں اور سات آسمان ہیں ان سب کے درمیان خلا ہے وہاں تک تو پہنچے ہی نہیں اور سورج تک پہنچنے کا تصور ہی نہیں کرسکے پھر یہ سوال کرنا کہ جنت دوزخ کہاں ہے سراپا بےوقوفی ہے جو چیز آسمان اور زمین سے باہر ہو وہ آسمانوں میں اور زمین میں کیسے ملے گی۔ صاحب معالم التنزیل صفحہ ٣٥١: ج ١ میں لکھتے ہیں کہ جنت کے عرض کو بیان فرمایا ہے اور معلوم ہے کہ طول عرض سے زیادہ ہوتا ہے جب اس کا عرض اتنا بڑا ہے تو طول کتنا بڑا ہوگا۔ حضرت انس (رض) سے کسی نے سوال کیا کہ جنت آسمان میں ہے یا زمین میں۔ انہوں نے فرمایا کہ کون سی زمین اور کون سا آسمان ہے جس میں جنت کے سما جانے کی گنجائش ہو ؟ عرض کیا گیا پھر کہاں ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ساتوں آسمانوں کے اوپر ہے اور عرش کے نیچے ہے۔ حضرت قتادہ نے فرمایا کہ حضرات صحابہ (رض) اور تابعین یہ جانتے تھے کہ جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ہے عرش کے نیچے ہے اور دوزخ ساتوں زمینوں کے نیچے ہے۔ (انتہی بحذف) متقیوں کی بعض صفات پھر فرمایا (اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَ ) کہ جنت متقیوں کے لیے تیار کی گئی ہے اس کے بعد متقیوں کی بعض صفات بیان فرمائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

200 وَجَنَّةٌ مَّغْفِرَ ةٌ پر معطوف ہے اور اس سے پہلے مضاف محذوف ہے ای الی اسبابھا من الاعمال الصالحة (روح ص 56 ج 4) یعنی بخشش اور جنت کی طرف دوڑنے سے ایسے اعمال صالحہ کی طرف دوڑنا اور مسابقت کرنا مراد ہے جو استحقاق مغفرت اور دخول جنت کا موجب ہوں۔ مثلا اخلاص توحید، جہاد، انفاق وغیرہ۔ حضرت عثمان (رض) سے منقول ہے کہ یہاں موجب مغفرت سے اخلاص عبادت اور توحید مراد ہے۔ والثالث انہ الاخلاص وھو قول عثمان بن عفان (رض) ووجہہ ان المقصود من جمیع العبادات الاخلاص کما قال وما امروا الا لیعبدوا اللہ مخلصین لہ الدین۔ (کبیر ص 74 ج 3) اور جنت کا آسمانوں اور زمین کے برابر چوڑا ہونا اپنے ظاہر پر محمول ہے یعنی اس جنت کی چوڑائی ساتوں آسمانوں اور زمین کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر بجھانے سے جس قدر پھیلاؤ پیدا ہوگا۔ اس کے برابر ہوگی اور ظاہر ہے عرض ہمیشہ طول سے کم ہوتا ہے جب اس جنت کا عرض اس قدر ہے تو اس کا طول اس سے کہیں زیادہ ہوگا جس کا اندازہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ قال ابن عباس تقرن السموات والارض بعضہا الی بعض کما تبسط الثیاب ویوصل بعضہا ببعض فذلک عرض الجنۃ ولا لیعلم طولہا الا اللہ وبذا قول الجمہور (قرطبی ص 204 ج 4) اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ اس سے خصوصیت کے ساتھ چوڑائی کا بیان کرنا مقصود نہیں بلکہ یہ جنت کی غایت وسعت اور کشادگی سے کنایہ ہے فلیس المقصود تحدید عرضہا بل الکلام کنایۃ عن غایۃ السعۃ بما ھو فی تصور السامعین (روح ص 56 ج 4) اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَ حضرت شیخ علام (رح) نے فرمایا کہ ایسا وسیع اور کشادہ جنت جن متقی لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے وہ دو فریق ہیں۔ اَلَّذِینَ یُنفِقُوْنَ سے وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِنْنَ تک پہلے فریق کا ذکر ہے۔ اور یہ فریق اعلیٰ ہے۔ اور وَالَّذِیْ اِذَافَعَلُوْا سے وَھُمْ یَعْلَمُونَ تک دوسرے فریق کا ذکر ہے اور یہ پہلے کی نسبت ادنی ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi