Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 136

سورة آل عمران

اُولٰٓئِکَ جَزَآؤُہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ نِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِیۡنَ ﴿۱۳۶﴾ؕ

Those - their reward is forgiveness from their Lord and gardens beneath which rivers flow [in Paradise], wherein they will abide eternally; and excellent is the reward of the [righteous] workers.

انہیں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، ان نیک کاموں کے کرنے والوں کا ثواب کیا ہی اچھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ان کا
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش ہے
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَجَنّٰتٌ
اور باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَنِعۡمَ
اور کتنا اچھا ہے
اَجۡرُ
اجر
الۡعٰمِلِیۡنَ
عمل کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ان کا
مَّغۡفِرَۃٌ
مغفرت ہے
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَجَنّٰتٌ
اور جنتیں ہیں
تَجۡرِیۡ
جاری ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَنِعۡمَ
اور کیسا اچھا ہے
اَجۡرُ
بدلہ
الۡعٰمِلِیۡنَ
عمل کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

Those - their reward is forgiveness from their Lord and gardens beneath which rivers flow [in Paradise], wherein they will abide eternally; and excellent is the reward of the [righteous] workers.

انہیں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، ان نیک کاموں کے کرنے والوں کا ثواب کیا ہی اچھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کی جزا ان کے پروردگار کے ہاں یہ ہے کہ وہ انہیں معاف کردے گا اور ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ (اچھے) عمل کرنے والوں کا کیسا اچھا بدلہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اورجنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں،اُن میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں، اورکیسااچھابدلہ ہے عمل کرنے والوں کا!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their reward is forgiveness from their Lord and gardens beneath which rivers flow where they shall live forever. And excellent is the reward of those who work.

انہی کی جزا ہے بخشش ان کے رب کی اور باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ہمیشہ رہیں گے وہ لوگ ان باغوں میں اور کیا خوب مزدوری ہے کام کرنیوالوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہیں وہ لوگ کہ جن کا بدلہ ہے ان کے رب کی طرف سے مغفرت اور وہ باغات کہ جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور کیا ہی اچھا بدلہ ہے عمل کرنے والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall be recompensed by forgiveness from their Lord and by gardens beneath which rivers flow; there they shall abide. How good is the reward of those who labour!

ایسے لوگوں کی جزاء ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں انھیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ کیسا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہیں وہ لوگ جن کا صلہ ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے ، اور وہ باغات ہیں جن کے نیچے دریا بہتے ہوں گے ، جن میں انہین دائمی زندگی حاصل ہوگی ، کتنا بہترین بدلہ ہے جو کام کرنے والوں کو ملنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہیں لوگوں کا بدلہ بخشش ہے انکے مالک کی طرف سے اور باغ ک کے تلے نہرین بہہ رہی ہیں ہمشہ ان میں رہیں گے اور نیک کام کرنے والوں کی مزدوری کیسی عمدہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان ہی کا بدلہ ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہے اور باغات (جنت) جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہے اور ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔ جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ نیک کام کرنے والوں کا کیا اچھا بدلہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایسے ہی لوگوں کا صلہ پروردگار کی طرف سے بخشش اور باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) وہ ان میں ہمیشہ بستے رہیں گے اور (اچھے) کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those! their meed is forgiveness from their Lord and Gardens whereunder rivers flow; they shall be abiders therein. Excellent is the hire of the workers!

ایسے لوگوں کی جزا ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہے اور (بہشت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں پڑی بہ رہی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ (ہمیش) رہیں گے اور کام کرنے والوں کے لیے کیسا اچھا معاوضہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں کہ ان کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اور ایسے باغ ہیں ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور کیا ہی خوب صلہ ہے کارگذاروں کیلئے!

Translated by

Mufti Naeem

ایسے لوگوں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور کیسا بہترین بدلہ ہے ( نیک ) کام کرنے والوں کا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسے لوگوں کی جزا ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں انہیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ کیسا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایسے لوگوں کا بدلہ (اور انکی جزاء) ان کے رب (کی طرف) سے ملنے والی بخشش اور ایسی عظیم الشان جنتیں ہیں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان) نہریں جن میں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا اور بڑا ہی عمدہ بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں کی جزا ان کے رب کے ہاں یہ ہے کہ وہ معاف کردے اور ایسے باغات میں داخل کرے جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ ( اچھے ) عمل کرنے والوں کا کیسا اچھا بدلہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایسوں کو بدلہ ان کے رب کی بخشش اور جنتیں ہیں ( ف۲٤۳ ) جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور کامیوں ( نیک لوگوں ) کا اچھا نیگ ( انعام ، حصہ ) ہے ( ف۲٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جن کی جزا ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور ( نیک ) عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا صلہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اپنے کئے پر دیدہ دانستہ اصرار نہیں کرتے ایسے لوگوں کی جزاء ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت و بخشش ہے اور وہ جنات ( باغات ) کہ جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ۔ وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور کتنا اچھا صلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For such the reward is forgiveness from their Lord, and Gardens with rivers flowing underneath,- an eternal dwelling: How excellent a recompense for those who work (and strive)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Their reward will be forgiveness from their Lord and gardens wherein streams flow and wherein they will live forever. How blessed is the reward of those who labor.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For such, the reward is forgiveness from their Lord, and Gardens with rivers flowing underneath (Paradise), wherein they shall abide forever. How excellent is this reward for the doers (of good).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) these-- their reward is forgiveness from their Lord, and gardens beneath which rivers flow, to abide in them, and excellent is the reward of the laborers.

Translated by

William Pickthall

The reward of such will be forgiveness from their Lord, and Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide for ever - a bountiful reward for workers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये लोग हैं कि उनका बदला उनके रब की तरफ़ से मग़्फ़िरत है, और ऐसे बाग़ात हैं जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, उनमें वे हमेशा रहेंगे, कैसा अच्छा बदला है (नेक) काम करने वालों का।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں کی جزابخشش ہے ان کے رب کی طرف سے اور باغ ہیں کہ ان کے نیچے سے نہریں چلتی ہونگی یہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور یہ اچھا حق الخدمت ہے ان کام کرنے والوں کا۔ (1) ف 1۔ ان آیتوں میں دو درجوں کے مسلمانوں کا بیان ہے ایک اعلی درجہ کے ایک ان سے کم اور خدا سے ڈرنے والوں میں سب آگئے کیونکہ توبہ بھی خدا کے ڈر ہی سے ہوتی۔ (136)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اور باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ نیک کام کرنے والوں کا اچھا اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسے لوگوں کی جزاء ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کردے گا اور ایسے باغوں میں انہیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ کیا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ مغفرت ہے ان کی رب کی طرف سے اور باغ ہیں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں ان میں ہمیشہ رہیں گے اور اچھا بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

انہی کی جزا ہے بخشش ان کے رب کی اور باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ہمیشہ رہینگے وہ لوگ ان باغوں میں اور کیا خوب مزدوری ہے کام کرنیوالوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ لوگ ہیں جن کا صلہ ان کے رب کی جانب سے بخشش اور ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور کیا خوب مزدوری ہے کام کرنیوالوں کی