Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 143

سورة آل عمران

وَ لَقَدۡ کُنۡتُمۡ تَمَنَّوۡنَ الۡمَوۡتَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَلۡقَوۡہُ ۪ فَقَدۡ رَاَیۡتُمُوۡہُ وَ اَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ ﴿۱۴۳﴾٪  5

And you had certainly wished for martyrdom before you encountered it, and you have [now] seen it [before you] while you were looking on.

جنگ سے پہلے تو تم شہادت کی آرزو میں تھے اب اسے اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے دیکھ لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَمَنَّوۡنَ
تم تمنا کرتے
الۡمَوۡتَ
موت کی
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
تَلۡقَوۡہُ
تم ملو اے
فَقَدۡ
پس تحقیق
رَاَیۡتُمُوۡہُ
دیکھ لیا تم نے اسے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَنۡظُرُوۡنَ
تم دیکھ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَمَنَّوۡنَ
تم تمنا کرتے تھے
الۡمَوۡتَ
موت کی
مِنۡ قَبۡلِ
۔ (اس) سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ
تَلۡقَوۡہُ
تم ملو اس سے
فَقَدۡ
تو یقیناً
رَاَیۡتُمُوۡہُ
تم نے دیکھ لیا اس کو
وَاَنۡتُمۡ
اس حال میں کہ تم
تَنۡظُرُوۡنَ
تم( آنکھوں سے)دیکھ رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

And you had certainly wished for martyrdom before you encountered it, and you have [now] seen it [before you] while you were looking on.

جنگ سے پہلے تو تم شہادت کی آرزو میں تھے اب اسے اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے دیکھ لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس سے پہلے تو تم موت (شہادت) کی آرزو کیا کرتے تھے کہ وہ تمہیں نصیب ہو۔ سو اب تو تم نے اس کو (جنگ احد میں بچشم خود دیکھ لیا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناتم موت کی تمناکیاکرتے تھے اس سے پہلے کہ تم ملواس سے،تویقیناتم نے اسے اس حال میں دیکھ لیاکہ تم (آنکھوں سے)دیکھ رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you had been longing for death before you faced it. Now, you have seen it with your open eyes.

اور تم تو آرزو کرتے تھے مرنے کی اس کی ملاقات سے پہلے سو اب دیکھ لیا تم نے اس کو آنکھوں کے سامنے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم تو موت کی تمنا کر رہے تھے اس سے پہلے کہ اس سے ملاقات ہوتی سو اب تم نے اسے دیکھ لیا ہے اپنی آنکھوں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You previously longed for death (in the way of Allah): now you have faced it, observing it with your own eyes.

تم تو موت کی تمنائیں کر رہے تھے مگر یہ اس وقت کی بات تھی جب موت سامنے نہ آئی تھی ، لو اب وہ تمہارے سامنے آگئی اور تم نے اسے آنکھوں دیکھ لیا ۔ 102 ؏١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم تو خود موت کا سامنا کرنے سے پہلے ( شہادت کی ) موت کی تمنا کیا کرتے تھے ۔ ( ٤٧ ) چنانچہ اب تم نے کھلی آنکھوں اسے دیکھ لیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم و خود موت آنے سے بیشتر اس کی آروز کیا کرتے تھے اب تو تم نے آنکھوں سے اس کو دیکھ لیا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا تم موت (شہادت) کی آرزو کیا کرتے تھے اس کے آنے سے پہلے پس یقینا تم نے اس کو کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم تو موت کی تمنائیں کیا کرتے تھے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب موت تمہارے سامنے نہ تھی۔ لو اب وہ تمہارے سامنے ہے۔ اور تم نے کھلی آنکھوں سے اس کو دیکھ لیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم موت (شہادت) کے آنے سے پہلے اس کی تمنا کیا کرتے تھے سو تم نے اس کو آنکھوں سے دیکھ لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly ye were wont to long for death ere ye had met it. Now ye are beholding it even while ye are looking on.

اور تم تو موت کی تمنا کررہے تھے قبل اس کے کہ اس کے سامنے آؤ سو اس کو تو اب تم نے کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم موت کی تمنا کر رہے تھے اس سے ملنے سے پہلے ، سو اب تم نے اس کو دیکھ لیا ، آنکھیں چار کرکے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق تم موت کی تمنا کرتے تھے اس کے سامنے آنے سے پہلے اور تحقیق تم نے موت کے سامنے آنے سے پہلے موت کو اس حال میں دیکھ لیا کہ وہ تمہاری آنکھوں کے سامنے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم تو موت کی تمنائیں کررہے تھے مگر یہ اس وقت کی بات تھی جب موت سامنے نہ آئی تھی لو اب وہ تمہارے سامنے آگئی اور تم نے اسے آنکھوں سے دیکھ لیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم لوگ تو (بڑے زور و شور سے) موت کی تمنا (و آرزو) کرتے تھے، اس سے پہلے کہ تمہارا اس سے آمنا سامنا ہوتا، سو اب وہ تمہارے سامنے آگئی، اور تم اسے کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اس سے پہلے تم موت ( شہادت ) کی آرزو کیا کرتے تھے کہ وہ تمہیں نصیب ہو سواب تم نے اس کو ( جنگ اُحد میں اپنی آنکھوں سے ) خوددیکھ لیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے ( ف۲۵۵ ) تو اب وہ تمہیں نظر آئی آنکھوں کے سامنے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم تو اس کا سامنا کرنے سے پہلے ( شہادت کی ) موت کی تمنا کیا کرتے تھے ، سو اب تم نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم لوگ موت کا سامنا کرنے سے پہلے تو اس کی بہت تمنا کیا کرتے تھے ۔ لو اب تم نے اسے دیکھ لیا ۔ اور اب بھی ( اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو ) ( تو پھر اس سے کنّی کیوں کتراتے ہو؟ ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ye did indeed wish for death before ye met him: Now ye have seen him with your own eyes, (And ye flinch!)

Translated by

Muhammad Sarwar

You certainly wished to die (for the cause of God) before you actually faced death. Then you faced death (in the battlefield and only a few of you had the true desire to die).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You did indeed wish for death before you met it. Now you have seen it openly with your own eyes.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly you desired death before you met it, so indeed you have seen it and you look (at it)

Translated by

William Pickthall

And verily ye used to wish for death before ye met it (in the field). Now ye have seen it with your eyes!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम मौत की तमन्ना कर रहे थे उससे मिलने से पहले ही, पस अब तो तुमने उसको खुली आँखों से देख ही लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم تو مرنے کی تمنا کررہے تھے اس (موت) کے سامنے آنے سے پہلے سے۔ (2) سو اس کو تو کھلی آنکھوں دیکھ لیا تھا۔ (143)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جنگ سے پہلے تم جس شہادت کی آرزو کرتے تھے اب تم نے اس کو اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے دیکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم موت کی تمناکر رہے تھے ‘ مگر یہ اس وقت کی بات تھی جب موت سامنے نہ آئی تھی ‘ لواب وہ تمہارے سامنے آگئی ہے اور تم نے اسے آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس میں شک نہیں کہ تم لوگ موت کے سامنے آنے سے پہلے اس کی آرزو کرتے تھے، سو اب تم نے موت کو دیکھ لیا اس حال میں کہ وہ آنکھوں کے سامنے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم تو آرزو کرتے تھے مرنے کی اس کی ملاقات سے پہلے سو اب دیکھ لیا تم نے اس کو آنکھوں کے سامنے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ تم تو موت کی ملاقات سے پہلے راہ حق میں مرنے کی تمنا کیا کرتے تھے سو اب تو تم نے اس موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا تھا