Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 147

سورة آل عمران

وَ مَا کَانَ قَوۡلَہُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ اِسۡرَافَنَا فِیۡۤ اَمۡرِنَا وَ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَ انۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۴۷﴾

And their words were not but that they said, "Our Lord, forgive us our sins and the excess [committed] in our affairs and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people."

وہ یہی کہتے رہے کہ اے پروردگار! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے ہمارے کاموں میں جو بے جا زیادتی ہوئی ہے اسے بھی معاف فرما اور ہمیں ثابت قدمی عطا فرما اور ہمیں کافروں کی قوم پر مدد دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھی
قَوۡلَہُمۡ
بات ان کی
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اغۡفِرۡلَنَا
بخش دے ہمارے لیے
ذُنُوۡبَنَا
گناہ ہمارے
وَ اِسۡرَافَنَا
اور زیادتیاں ہماری
فِیۡۤ اَمۡرِنَا
ہمارے معاملے میں
وَثَبِّتۡ
اور جما دے
اَقۡدَامَنَا
ہمارے قدموں کو
وَانۡصُرۡنَا
اور مدد فرما ہماری
عَلَی الۡقَوۡمِ
اوپر ان لوگوں کے
الۡکٰفِرِیۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھی
قَوۡلَہُمۡ
بات ان کی
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اغۡفِرۡلَنَا
آپ بخش دیجئے ہمارے لیے
ذُنُوۡبَنَا
ہمارے گناہوں کو
وَ اِسۡرَافَنَا
اور ہماری زیادتی کو
فِیۡۤ اَمۡرِنَا
ہمارے کام میں
وَثَبِّتۡ
اور آپ ثابت رکھیں
اَقۡدَامَنَا
ہمارے قدموں کو
وَانۡصُرۡنَا
اور آپ مدد فرمائیں ہماری
عَلَی الۡقَوۡمِ
قوم کے مقابلے میں
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

And their words were not but that they said, "Our Lord, forgive us our sins and the excess [committed] in our affairs and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people."

وہ یہی کہتے رہے کہ اے پروردگار! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے ہمارے کاموں میں جو بے جا زیادتی ہوئی ہے اسے بھی معاف فرما اور ہمیں ثابت قدمی عطا فرما اور ہمیں کافروں کی قوم پر مدد دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کی دعاء بس یہی تھی کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمارے گناہ بھی معاف فرما اور ہمارے کام میں اگر زیادتی ہوگئی ہو تو اسے بھی معاف فرما، ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ان کی دُعااس کے سواکچھ نہ تھی: ’’اے ہمارے رب!ہمارے گناہوں کوبخش دیجیے اور ہمارے کام میں ہماری زیادتی کو بھی اورآپ ہمیں ثابت قدم رکھیں اورکافروں کے مقابلے میں ہماری مددفرمائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they had nothing else to say except that they said: &Our Lord, forgive us our sins and our excesses in our conduct, make firm our feet and help us against the disbelieving people.&

اور کچھ نہیں بولے مگر یہی کہا اے رب ہمارے بخش ہمارے گناہ اور جو ہم سے زیادتی ہوئی ہمارے کام میں اور ثابت رکھ قدم ہمارے اور مدد دے ہم کو قوم کفار پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کا تو ہر مرحلے پر یہی قول ہوتا تھا کہ وہ دعا کرتے تھے کہ اے رب ہمارے ! بخش دے ہمیں ہمارے گناہ اور اگر ہم سے اپنے کسی معاملے میں حد سے تجاوز ہوگیا ہو تو اسے معاف فرما دے اور ہمارے قدموں کو جما دے اور ہماری مدد فرما کافروں کے مقابلے میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And all they said was this: 'Our Lord! Forgive us our sins, and our excesses, and set our feet firm, and succour us against those who deny the Truth.'

ان کی دعا بس یہ تھی کہ ’’اے ہمارے رب! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما ، ہمارے کام میں تیرے حدود سے جو کچھ تجاوز ہوگیا ہو اسے معاف کر دے ، ہمارے قدم جما دے اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد کر ‘‘

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے منہ سے جو بات نکلی وہ اس کے سوا نہیں تھی کہ وہ کہہ رہے تھے : ہمارے پروردگار ! ہمارے گناہوں کو بھی اور ہم سے اپنے کاموں میں جو زیادتی ہوئی ہو اس کو بھی معاف فرمادے ، ہمیں ثابت قدمی بخش دے ، اور کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں فتح عطا فرمادے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور انہوں جب کہا یہی کہا مالک ہمارے بخش دے ہمارے گناہ کبیرہ اور جو ہم سے زیادتی ہوئی ہمارے کام ہیں یعنی صغیرہ اور ہمارے پاؤں جمادے دشمنوں کے مقابلے میں کافر لوگوں پر ہم کو فتح دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کی زبان سے اس کے سوا کچھ نہ نکلا کہ انہوں نے کہا (دعا کی) اے ہمارے پروردگار ! ہمارے لئے ہمارے گناہ بخش دیجئے اور ہمارے کاموں میں ہم سے جو زیادتی ہوی (بخش دیجئے) اور ہمیں ثابت قدم رکھیئے اور ہمیں کافر لوگوں پر غلبہ دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن کی زبانوں پر یہی بات تھی کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو اور ہماری زیادتیوں کو معاف فرما دے۔ اور ہمیں ثابت قدم رکھ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And their speech was naught but that they said: our Lord! forgive us our sins and our extravagance in our affairs, and make our foothold firm, and make us triumph over the disbelieving people.

اور ان کا کہنا تو بس اتنا ہی تھا کہ وہ کہتے رہے کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو اور ہمارے باب میں ہماری زیادتی کو بخش دے اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور ہم کو کافروں پر غالب کر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کی دعا تو ہمیشہ بس یہ رہی کہ اے رب! ہمارے گناہوں اور ہمارے معاملے میں ہماری بے اعتدالیوں کو بخش دے ، ہمارے قدم جمائے رکھ اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( مجاہدین ) یہی بات کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہوں اور ہمارے کاموں میں حد سے گزر جانے کو معاف فرمایئے اور ہمیں ثابت قدم رکھیے اور کافر قوم پر ہماری مدد فرمایئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کی دعابس یہ تھی کہ اے ہمارے رب ! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے در گزر فرما، ہمارے کام میں تیرے حدود سے جو کچھ تجاوز ہوگیا اسے معاف کر دے، ہمارے قدم جما دے اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد کر

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (میدان کارزار میں بھی) ان کا قول (و کلام) بس یہی ہوتا تھا کہ اے ہمارے رب بخش دے ہمارے گناہوں کو، اور ہماری زیادتیوں کو ہمارے معاملے میں، اور ثابت (و پختہ) رکھ ہمارے قدموں کو، اور مدد فرما ہماری کافر قوم کے مقابلے میں

Translated by

Noor ul Amin

ان کی دعابس یہی تھی کہ:اے ہمارے رب !ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمارے کام میں اگرکوئی زیادتی ہوگئی ہوتواسے معاف فرما ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کچھ بھی نہ کہتے تھے سوا اس دعا کے ( ف۲٦٤ ) کہ اے ہمارے رب بخش دے ہمارے گناہ اور جو زیادتیاں ہم نے اپنے کام کیں ( ف۲٦۵ ) اور ہمارے قدم جما دے اور ہمیں ان کافر لوگوں پر مدد دے ( ف۲٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کا کہنا کچھ نہ تھا سوائے اس التجا کے کہ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے کام میں ہم سے ہونے والی زیادتیوں سے درگزر فرما اور ہمیں ( اپنی راہ میں ) ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرما

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ایسے مواقع پر ) ان کا قول اس ( دعا ) کے سوا کچھ نہیں تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ اور اپنے کام میں ہماری زیادتی معاف فرما اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر فتح و نصرت عطا فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

All that they said was: "Our Lord! Forgive us our sins and anything We may have done that transgressed our duty: Establish our feet firmly, and help us against those that resist Faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

The only words that they spoke were, "Lord, forgive our sins and our excess in our dealings, make us steadfast (in the fight for Your cause), and grant us victory over the unbelievers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they said nothing but: "Our Lord! Forgive us our sins and our transgressions, establish our feet firmly, and give us victory over the disbelieving folk."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And their saying was no other than that they said: Our Lord! forgive us our faults and our extravagance in our affair and make firm our feet and help us against the unbelieving people.

Translated by

William Pickthall

Their cry was only that they said: Our Lord! forgive us for our sins and wasted efforts, make our foothold sure, and give us victory over the disbelieving folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनकी ज़बान से इसके सिवा कुछ और न निकला कि ऐ हमारे (प्यारे) रब! हमारे गुनाहों को बख़्श दीजिए और हमारे काम में हमसे जो ज़्यादती हुई उसको माफ़ फ़रमा दीजिए, और हमें साबित-क़दम रखिए और काफ़िर क़ौम के मुक़ाबले में हमारी मदद फ़रमाइए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کی زبان سے بھی تو اس کے سوا اور کچھ نہیں نکلا کہ انہوں نے عرض کیا اے ہمارے پروردگا ہمارے گناہوں کو اور ہمارے کاموں میں ہمارے حد سے نکل جانے کو بخش دیجئیے اور ہم کو ثابت قدم رکھئیے اور ہم کو کافر لوگوں پر غالب کیجئیے۔ (147)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کی آرزو صرف یہ تھی کہ پروردگار ! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے ہمارے کام میں جو زیادتی ہوئی ہے اسے معاف فرما اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافر قوم پر ہماری مدد فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی دعا بس یہ تھی اے ہمارے رب ! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما ‘ ہمارے کام میں تیرے حدود سے جو تجاوز ہوگیا ہو اسے معاف کردے ‘ ہمارے قدم جمادے اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کا قول اس کے سوا کچھ نہیں تھا کہ انہوں نے یوں کہا کہ اے ہمارے رب بخش دے ہمارے گناہوں کو، اور ہمارے کاموں میں حد سے آگے بڑھ جانے کو اور ہمارے قدموں کو ثابت رکھ اور کافر قوم کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کچھ نہیں بولے مگر یہی کہا کہ اے رب ہمارے بخش ہمارے گناہ اور جو ہم سے زیادتی ہوئی ہمارے کام میں اور ثابت رکھ قدم ہمارے اور مدد دے ہم کو قوم کفار پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان مجاہدین سوائے اتنی بات کے اور کچھ نہیں کہا کہ اے ہمارے پروردگار ہماری خطائوں کو اور اس زیادتی کو جو ہمارے کاموں میں ہم سے واقع ہوئی ہو بخشدے اور ہمارے قدم جما دے اور ان کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔