Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 152

سورة آل عمران

وَ لَقَدۡ صَدَقَکُمُ اللّٰہُ وَعۡدَہٗۤ اِذۡ تَحُسُّوۡنَہُمۡ بِاِذۡنِہٖ ۚ حَتّٰۤی اِذَا فَشِلۡتُمۡ وَ تَنَازَعۡتُمۡ فِی الۡاَمۡرِ وَ عَصَیۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَرٰىکُمۡ مَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرِیۡدُ الدُّنۡیَا وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرِیۡدُ الۡاٰخِرَۃَ ۚ ثُمَّ صَرَفَکُمۡ عَنۡہُمۡ لِیَبۡتَلِیَکُمۡ ۚ وَ لَقَدۡ عَفَا عَنۡکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۵۲﴾

And Allah had certainly fulfilled His promise to you when you were killing the enemy by His permission until [the time] when you lost courage and fell to disputing about the order [given by the Prophet] and disobeyed after He had shown you that which you love. Among you are some who desire this world, and among you are some who desire the Hereafter. Then he turned you back from them [defeated] that He might test you. And He has already forgiven you, and Allah is the possessor of bounty for the believers.

اللہ تعالٰی نے تم سے اپنا وعدہ سچّا کر دکھایا جبکہ تم اس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے پست ہمّتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی ، اس کے بعد کہ اس نے تمہاری چاہت کی چیز تمہیں دکھا دی ، تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض کا ارادہ آخرت کا تھا تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے تمہاری لغزِش سے درگُزر فرمادیا اور ایمان والوں پر اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
صَدَقَکُمُ
سچا کر دکھا یا تم نے
اللّٰہُ
اللہ نے
وَعۡدَہٗۤ
وعدن اپنا
اِذۡ
جب
تَحُسُّوۡنَہُمۡ
تم قتل کر رہے تھے انہیں
بِاِذۡنِہٖ
اس کے اذن سے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
فَشِلۡتُمۡ
بزدلی دکھائی تم نے
وَتَنَازَعۡتُمۡ
اور جھگڑا کیا تم نے
فِی الۡاَمۡرِ
رسول کے) حکم کے بارے میں
وَعَصَیۡتُمۡ
اور نافرمانی کی تم نے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَاۤ
جو
اَرٰىکُمۡ
اس نے دکھایا تمہیں
مَّا
وہ جو
تُحِبُّوۡنَ
تم پسند کرتے ہو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یُّرِیۡدُ
چاہتا ہے
الدُّنۡیَا
دنیا کو
وَمِنۡکُمۡ
اور تم میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یُّرِیۡدُ
چاہتا ہے
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کو
ثُمَّ
پھر
صَرَفَکُمۡ
اس نے پھیر دیا تمہیں
عَنۡہُمۡ
ان سے
لِیَبۡتَلِیَکُمۡ
تاکہ وہ آزمائے تمہیں
وَلَقَدۡ
اور التبہ تحقیق
عَفَا
اس نے درگزر کیا
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
ذُوۡفَضۡلٍ
فضل والا ہے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
صَدَقَکُمُ
سچا کر دکھایا تم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَعۡدَہٗۤ
اپنے وعدے کو
اِذۡ
جب
تَحُسُّوۡنَہُمۡ
تم کاٹ رہے تھےانہیں
بِاِذۡنِہٖ
اس کے حکم سے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
فَشِلۡتُمۡ
پست ہمت ہو گئے تم
وَتَنَازَعۡتُمۡ
اور جھگڑا کیا تم نے
فِی الۡاَمۡرِ
حکم کے بارے میں
وَعَصَیۡتُمۡ
اور نافرمانی کی تم نے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَاۤ
اس کے جو
اَرٰىکُمۡ
اس نے دکھائی تمہیں
مَّا
وہ چیز جو
تُحِبُّوۡنَ
تم پسند کرتے تھے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے ہے
مَّنۡ
جو
یُّرِیۡدُ
چاہتا ہے
الدُّنۡیَا
دنیا
وَمِنۡکُمۡ
اور تم ہی میں سے ہے
مَّنۡ
جو
یُّرِیۡدُ
چاہتا ہے
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت
ثُمَّ
پھر
صَرَفَکُمۡ
اس نے پھیر دیا تمہیں
عَنۡہُمۡ
ان سے
لِیَبۡتَلِیَکُمۡ
تا کہ وہ آزمائے تمہیں
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
عَفَا
اس نے معاف کیا
عَنۡکُمۡ
تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
ذُوۡفَضۡلٍ
بڑے فضل والا ہے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں پر
Translated by

Juna Garhi

And Allah had certainly fulfilled His promise to you when you were killing the enemy by His permission until [the time] when you lost courage and fell to disputing about the order [given by the Prophet] and disobeyed after He had shown you that which you love. Among you are some who desire this world, and among you are some who desire the Hereafter. Then he turned you back from them [defeated] that He might test you. And He has already forgiven you, and Allah is the possessor of bounty for the believers.

اللہ تعالٰی نے تم سے اپنا وعدہ سچّا کر دکھایا جبکہ تم اس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے پست ہمّتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی ، اس کے بعد کہ اس نے تمہاری چاہت کی چیز تمہیں دکھا دی ، تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض کا ارادہ آخرت کا تھا تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے تمہاری لغزِش سے درگُزر فرمادیا اور ایمان والوں پر اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ اللہ نے جو تم سے وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا جب کہ تم (جنگ احد میں ابتداًئ) کافروں کو اللہ کے حکم سے خوب قتل کر رہے تھے تاآنکہ تم نے بزدلی دکھلائی اور (نبی کے) حکم میں جھگڑنے لگے۔ اور اپنی پسندیدہ چیز (مال غنیمت) نظر آجانے کے بعد تم نے (اپنے سردار کے حکم کی) نافرمانی کی۔ تم میں سے کچھ تو وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے اور کچھ آخرت چاہتے تھے۔ پھر اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کردیا تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے۔ اور بیشک اللہ نے تمہارا یہ قصور معاف کردیا کیونکہ وہ مومنوں کے لیے بڑے فضل والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقینااﷲ تعالیٰ نے تم سے اپنے وعدے کوسچاکردکھایاجب تم اُس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے،یہاں تک کہ جب تم پست ہمت ہوگئے اورحکم کے بارے میں جھگڑا کیا اور تم نے نافرمانی کی اس کے بعدجواس نے تمہیں وہ چیزدکھائی جوتم پسندکرتے تھے۔تم میں سے کوئی دنیاچاہتا ہے اورتم ہی میں سے کوئی آخرت چاہتاہے،پھراﷲ تعالیٰ نے تمہیں ان سے پھیردیا تاکہ وہ تمہیں آزمائے اوربلاشبہ اُس نے یقیناتمہیں معاف کردیااوراﷲ تعالیٰ ایمان والوں پربڑے فضل والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has surely fulfilled His promise to you when you, with His will, were killing them off until you showed weakness and disputed in the matter and disobeyed after He had shown you what you liked. Among you there were some who were seeking the mundane and among you there were others who were seeking the Hereafter. After that He reversed your position against them, so that He may test you. And, of course, He has forgiven you. And Allah is All-Gracious to the believers.

اور اللہ تو سچا کرچکا تم سے اپنا وعدہ جب تم قتل کرنے لگے ان کو اس کے حکم سے یہاں تک کہ جب تم نے نامردی کی اور کام میں جھگڑا ڈالا اور نافرمانی کی بعد اس کے کہ تم کو دکھا چکا تمہاری خوشی کی چیز کوئی تم میں سے چاہتا تھا دنیا اور کوئی تم میں سے چاہتا تھا آخرت پھر تم کو الٹ دیا ان پر سے تاکہ تم کو آزما دے اور وہ تو تم کو معاف کرچکا اور اللہ کا فضل ہے ایمان والوں پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے تو تم سے (تائید و نصرت کا) جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا جبکہ تم ان کو تہ تیغ کر رہے تھے اللہ کے حکم سے یہاں تک کہ جب تم ڈھیلے پڑگئے اور امر میں تم نے جھگڑا کیا اور تم نے نافرمانی کی اس کے بعد کہ تم نے وہ چیز دیکھ لی جو تمہیں محبوب ہے تم میں سے وہ بھی ہیں جو دنیا چاہتے ہیں اور تم میں وہ بھی ہیں جو صرف آخرت کے طالب ہیں پھر اللہ نے تمہارا رخ پھیر دیا ان کی طرف سے تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اللہ تمہیں معاف کرچکا ہے اور اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے حق میں بہت فضل والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah surely fulfilled His promise (of succour) when you were slaying them by His leave until the moment when you flagged and quarrelled among yourselves about the matter, and acted against the order of (the Prophet). Soon He showed you what you had intensely desired - for some among you sought this world and some of you sought the Next. Thereupon, in order to put you to a test He turned you away from your foes. Still He pardoned you after that for Allah is Bounteous to those who believe.

اللہ نے ﴿تائید ونصرت کا﴾ جو وعدہ تم سے کیا تھا وہ تو اس نے پورا کر دیا ۔ ابتدا میں اس کے حکم سے تم ہی ان کو قتل کر رہےتھے ۔ مگر جب تم نے کمزوری دکھائی اور اپنے کام میں باہم اختلاف کیا ، اور جونہی کہ وہ چیز اللہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے﴿ یعنی مالِ غنیمت﴾ تم اپنے سردار کے حکم کی خلاف ورزی کر بیٹھے ۔ ۔ ۔ ۔ اس لیے کہ تم میں سے کچھ لوگ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کی خواہش رکھتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ تب اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کر دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے ۔ اور حق یہ ہے کہ اللہ نے پھر بھی تمہیں معاف ہی کر دیا 109 کیونکہ مومنوں پر اللہ بڑی نظر عنایت رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے یقینا اس وقت اپنا وعدہ پورا کردیا تھا جب تم دشمنوں کو اسی کے حکم سے قتل کر رہے تھے ، یہاں تک کہ جب تم نے کمزوری دکھائی اور حکم کے بارے میں باہم اختلاف کیا اور جب اللہ نے تمہاری پسندیدہ چیز تمہیں دکھائی تو تم نے ( اپنے امیر کا ) کہنا نہیں مانا ( ٤٩ ) تم میں سے کچھ لوگ وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے ، اور کچھ وہ تھے جو آخرت چاہتے تھے ۔ پھر اللہ نے ان سے تمہارا رخ پھیر دیا تاکہ تمہیں آزمائے ۔ البتہ اب وہ تمہیں معاف کرچکا ہے ، اور اللہ مومنوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ نے تو اپنا وعدہ سچا کر دکھا یا جب تم اس کے حکم سے کافروں کو بےدم کرو ہے تھے جب تم نے بو دا پن کیا اور حکم میں جھگڑا نکالا اور نافرمانی کی جو چاہتے تھے یعنی فتح اس کو دیکھ لینے کے بعد کوئی تم میں سے دنیا چاہتا تھا اور کوئی تم میں سے آخرت کا طالب تھا 1 پھر خدا نے تم کو کافروں کی طرف سے پھیر دیا تم کو آزمانے کے لیے 2 البتہ تم کو معاف کردیا ورنہ اس نافرمانی کا تم پر عذاب اتر تا اور اللہ ایمان والوں پر فضل کرتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا اللہ نے تم سے اپنا وعدہ سچ کردیا جب تم ان کے حکم سے ان (کافروں) کو قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جب تم خود ہی کمزور ہوگئے اور تم باہم حکم میں اختلاف کرنے لگے اور تم نے بات نہ مانی بعد اس کے کہ جو تم چاہتے تھے اس (اللہ) نے تمہیں دکھایا تم میں سے کچھ وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے اور کچھ وہ تھے جو آخرت کے طلب گار تھے پھر اللہ نے تمہیں ان (کے مقابلے) سے پھیر دیا تاکہ تمہاری آزمائش کریں اور بیشک اس نے تمہیں معاف کردیا اور اللہ ایمان والوں کے لئے بڑے فضل والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقیناً اللہ نے تم سے جو وعدہ (نصرت) کیا تھا اس کو سچا کر دکھایا ۔ جب تم ان (کفار ) کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ جب تم ہی کمزور پڑگئے، اور آپس میں باہم جھگڑنے لگے اور حکم کے خلا کرنے لگے اس کے باوجود کہ اللہ تمہیں وہ چیز (فتح) دکھا چکا تھا جسے تم چاہتے تھے۔ تم میں سے بعض وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے اور تم میں سے بعض وہ تھے جو آخرت کے طلب گار تھے۔ اس وقت تمہیں اللہ نے کافروں کے مقابلے میں پسپا کردیا تھا تا کہ وہ تمہاری آزمائش کرسکے۔ پھر بھی اللہ نے تمہیں معاف کردیا۔ اور اللہ ایمان والوں کے حق میں بڑے ہی فضل و کرم والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا نے اپنا وعدہ سچا کر دیا (یعنی) اس وقت جبکہ تم کافروں کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جو تم چاہتے تھے خدا نے تم کو دکھا دیا اس کے بعد تم نے ہمت ہار دی اور حکم (پیغمبر) میں جھگڑا کرنے لگے اور اس کی نافرمانی کی بعض تو تم میں سے دنیا کے خواستگار تھے اور بعض آخرت کے طالب اس وقت خدا نے تم کو ان (کے مقابلے) سے پھیر (کر بھگا) دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور خدا مومنو پر بڑا فضل کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah had assuredly made good His promise unto you when ye were extirpating them by His leave, until when ye flagged and ye disagreed about the command and ye disobeyed after He had shewn you that for which ye longed. Of you some desired the World and of you some desired the Hereafter, wherefore He turned you away from them that he might prove; and of a surety He hath pardoned you And Allah is Gracious unto the believers.

اور یقیناً تم سے اللہ نے سچ کردکھایا اپنا وعدۂ (نصرت) جب کہ تم انہیں اس کے حکم سے قتل کررہے تھے ۔ یہاں تک کہ جب تم (خود ہی) کمزور پڑگئے اور باہم جھگڑنے لگے حکم (رسول) کے باب میں اور نافرمانی کی بعد اس کے کہ اللہ نے تمہیں دکھا دیا تھا جو کچھ کہ تم چاہتے تھے ۔ بعض تم میں وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے ۔ اور بعض تم میں ایسے تھے جو آخرت چاہتے تھے ۔ پھر اللہ نے تم کو ان سے ہٹالیاتا کہ تمہاری (پوری) آزمائشیں کرے۔ ۔ اور اللہ نے یقیناً تم سے درگزر کی ۔ اور اللہ ایمان والوں کے حق میں بڑا فضل والا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تو تم سے جو وعدہ کیا ، وہ سچ کر دکھایا ، جبکہ تم ان کو اللہ کے حکم سے تہ تیغ کر رہے تھے ، یہاں تک کہ جب تم خود ڈھیلے پڑ گئے اور حکم میں تم نے اختلاف کیا اور ( رسول کی ) نافرمانی کی ، جبکہ اللہ نے تمہیں وہ چیز دکھا دی تھی ، جس کے تم تمنائی تھے ۔ تم میں کچھ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کے ۔ پھر خدا نے تمہارا رخ ان سے پھیر دیا ، تاکہ تمہیں آزمائش میں ڈالے اور اس نے تم سے درگذر فرمایا اور اللہ مسلمانوں پر فضل فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا جبکہ تم اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم سے کافروں کو قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ تم نے کم ہمتی اختیار کی اور حکم کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا اس کے بعد کہ وہ چیز جسے تم چاہتے تھے تمہیں دکھلادی تم نے نافرمانی کی تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض آخرت چاہتے تھے ۔ پھر اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں کافروں کی طرف سے پھیر دیا تاکہ تمہارا امتحان لے اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہاری خطا معاف فرما دی اور اللہ ( تعالیٰ ) مومنین پر بڑا فضل فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے (تائید و نصرت) کا جو وعدہ تم سے کیا تھا وہ تو اس نے پورا کردیا۔ جب ( ابتدا میں) اس کے حکم سے ہی تم ان کو قتل کر رہے تھے۔ مگر جب تم نے کمزوری دکھائی اور اپنے کام میں باہم اختلاف کیا اور جونہی وہ چیز اللہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے ( مال غنیمت) تم (اپنے امیر کے حکم کی) خلاف ورزی کر بیٹھے، اس لیے کہ تم میں سے کچھ لوگ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کی خواہش رکھتے تھے، تب اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کردیا، تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور حق یہ ہے کہ اللہ نے پھر بھی تمہیں معاف ہی کردیا، کیونکہ مومنوں پر اللہ بڑے فضل والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینا اللہ نے سچ کر دکھایا تم لوگوں سے اپنا وعدہ، جبکہ تم لوگ ان (دشمنان اسلام) کو تہ تیغ کرتے چلے جا رہے تھے اللہ کے (حکم و) اذن سے، یہاں تک جب تم لوگوں نے بزدلی دکھائی، اور جھگڑا ڈال دیا اپنے معاملے میں، اور تم نے نافرمانی کا ارتکاب کیا، اس کے بعد اللہ نے تم کو دکھا دیا تھا وہ کچھ جس سے تم لوگ محبت رکھتے تھے، (یعنی فتح و نصرت) تم میں سے کچھ دنیا چاہتے تھے اور کچھ آخرت، پھر اللہ نے تم کو پھیر دیا ان لوگوں سے، (جس سے تم پسپائی سے دو چار ہوگئے) تاکہ اس طرح وہ تمہاری آزمائش کرے، اور البتہ تحقیق اس نے معاف فرما دیا تم سب کو، اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے ایمانداروں پر

Translated by

Noor ul Amin

بلا شبہ اللہ نےجو وعدہ تم سے کیا تھاوہ پورا کر دیاجبکہ تم ( احدمیں ) اللہ کے حکم سے کافروں کو خوب قتل کررہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی دکھائی اور اپنے معاملہ میں خودآپس میں جھگڑنے لگے اور اپنی پسندیدہ چیز ( مال غنیمت ) نظرآ جانے کے بعدتم نے ( اس کی ) نافرمانی کی تم میں سے کچھ وہ تھےجو دنیاچاہتے تھے اور کچھ آخرت چاہتے تھے پھراللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلے میں پسپا کردیاتاکہ تمہیں آزمائے اور بیشک اللہ نے تمہاراقصورمعاف کردیا کیونکہ وہ مومنوں کے لئے بڑے فضل والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک اللہ نے تمہیں سچ کر دکھایا اپنا وعدہ جب کہ تم اس کے حکم سے کافروں کو قتل کرتے تھے ( ف۲۷۳ ) یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی اور حکم میں جھگڑا ڈالا ( ف۲۷٤ ) اور نافرمانی کی ( ف۲۷۵ ) بعد اس کے کہ اللہ تمہیں دکھا چکا تمہاری خوشی کی بات ( ف۲۷٦ ) تم میں کوئی دنیا چاہتا تھا ( ف۲۷۷ ) اور تم میں کوئی آخرت چاہتا تھا ( ف۲۷۸ ) پھر تمہارا منہ ان سے پھیردیا کہ تمہیں آزمائے ( ف۲۷۹ ) اور بیشک اس نے تمہیں معاف کردیا ، اور اللہ مسلمانوں پر فضل کرتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک اللہ نے تمہیں اپنا وعدہ سچ کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے انہیں قتل کر رہے تھے ، یہاں تک کہ تم نے بزدلی کی اور ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ) حکم کے بارے میں جھگڑنے لگے اور تم نے اس کے بعد ( ان کی ) نافرمانی کی جب کہ اللہ نے تمہیں وہ ( فتح ) دکھا دی تھی جو تم چاہتے تھے ، تم میں سے کوئی دنیا کا خواہش مند تھا اور تم میں سے کوئی آخرت کا طلب گار تھا ، پھر اس نے تمہیں ان سے ( مغلوب کر کے ) پھیر دیا تاکہ وہ تمہیں آزمائے ، ( بعد ازاں ) اس نے تمہیں معاف کر دیا ، اور اللہ اہلِ ایمان پر بڑے فضل والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

خدا نے ( جنگ احد میں ) اپنا وعدہ ( نصرت ) اس وقت سچا کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے ان ( کافروں ) کا قلع قمع کر رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے کمزوری دکھائی تو تم نے حکم عدولی کی ۔ ( یہ اس لئے کہ ) تم میں کچھ دنیا کے طلب گار تھے اور کچھ آخرت کے طلبگار تھے پھر اس نے تمہیں ان کے مقابلے میں پسپا کر دیا تاکہ تمہارے ایمان و اخلاص کی آزمائش کرے ۔ اور ( پھر بھی ) تمہیں معاف کر دیا ۔ اور اللہ اہل ایمان پر بڑا فضل کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah did indeed fulfil His promise to you when ye with His permission Were about to annihilate your enemy,-until ye flinched and fell to disputing about the order, and disobeyed it after He brought you in sight (of the booty) which ye covet. Among you are some that hanker after this world and some that desire the Hereafter. Then did He divert you from your foes in order to test you but He forgave you: For Allah is full of grace to those who believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

God certainly fulfilled His promise to you when you were fighting the unbelievers, by His permission. Even after We showed you what you wanted, you began to lose courage, started quarreling with each other, and disobeyed God's orders. Some of you want worldly gains and others of you want rewards in the hereafter. Then He let you face defeat in order to test you. However, He forgave you. God is Gracious to the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah did indeed fulfill His promise to you when you were killing them (your enemy) with His permission; until Fashiltum and fell to disputing about the order, and disobeyed after He showed you what you love. Among you are some that desire this world and some that desire the Hereafter. Then He made you flee from them, that He might test you. But surely, He forgave you, and Allah is Most Gracious to the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly Allah made good to you His promise when you slew them by His permission, until when you became weak-hearted and disputed about the affair and disobeyed after He had shown you that which you loved; of you were some who desired this world and of you were some who desired the hereafter; then He turned you away from them that He might try you; and He has certainly pardoned you, and Allah is Gracious to the believers.

Translated by

William Pickthall

Allah verily made good His promise unto you when ye routed them by His leave, until (the moment) when your courage failed you, and ye disagreed about the order and ye disobeyed, after He had shown you that for which ye long. Some of you desired the world, and some of you desired the Hereafter. Therefore He made you flee from them, that He might try you. Yet now He hath forgiven you. Allah is a Lord of Kindness to believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह न तुमसे अपने वादे को सच्चा कर दिखाया जबकि तुम उनको अल्लाह के हुक्म से क़त्ल कर रहे थे, यहाँ तक कि जब तुम ख़ुद कमज़ोर पड़ गए और तुमने हुक्म को मानने में इख़्तिलाफ़ किया और तुम कहने पर न चले बाद इसके कि अल्लाह ने तुमको वह चीज़ दिखा दी थी जो तुम चाहते थे, तुम में से बअज़ दुनिया चाहते थे और तुम में से बअज़ आख़िरत चाहते थे, फिर अल्लाह ने तुम्हारा रुख़ उनसे फेर दिया ताकि तुम्हारी आज़माइश करे, और अल्लाह ने तुमको माफ़ कर दिया, और अल्लाह ईमान वालों के हक़ में बड़ा फ़ज़्ल वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یقینا اللہ تعالیٰ نے تو تم سے وعدہ کو سچا کر دیکھایا تھا جس وقت کہ تم ان کفار کو بحکم خدا وندی قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جب تم خود ہی کمزور ہوگئے اور باہم حکم میں اختلاف کرنے لگے اور تم کہنے پر نہ چلے بعد اس کے کہ تم کو تمہاری دلخواہ بات دکھلادی گئی۔ تم میں سے بعض تو وہ شخص تھے جو دنیا کو چاہتے تھے اور بعض تم میں وہ تھے جو آخرت کے طلبگار تھے (اس لیے اللہ تعالیٰ نے آیندہ کے لیے اپنی نصرت کو بند کرلیا اور) پھر تم کو ان (کفار) سے ہٹا دیا تاکہ خدا تعالیٰ تمہاری آزمائش فرمادے اور یقین سمجھو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو معاف کردیا اور اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والے ہیں مسلمانوں پر۔ (1) (152)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے تم سے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے کافروں کو کاٹ رہے تھے یہاں تک کہ تم نے جب پست ہمتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی اس کے بعد اس نے تمہاری پسند کی چیز تمہیں دکھا دی تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض آخرت۔ پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے تمہاری لغزش سے درگزر فرمایا اور اللہ تعالیٰ مومنوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے (تائید ونصرت) جو وعدہ تم سے کیا تھا ‘ وہ تو اس نے پورا کردیا ۔ ابتدا میں (اس کے حکم سے تم ہی ان کو قتل کررہے تھے ۔ مگر جب تم نے کمزوری دکھائی اور اپنے کام میں باہم اختلاف کیا ‘ اور جونہی کہ وہ چیزا للہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے (یعنی مال غنیمت) تم اپنے سردار کے حکم کی خلاف ورزی کربیٹھے ……اس لئے کہ تم میں سے کچھ لوگ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کی خواہش رکھتے تھے ۔ تب اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کردیاتا کہ تمہاری آزمائش کرے ۔ اور حق یہ ہے کہ اللہ نے پھر بھی تمہیں معاف ہی کردیا کیونکہ مومنوں پر اللہ بڑی نظر عنایت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا جو اس نے تم سے کیا تھا جس وقت تم دشمنوں کو بحکم خداوندی قتل کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ جب تم بزدل ہوگئے اور حکم کے بارے میں تم نے آپس میں اختلاف کیا اور تم نے اس کے بعد نافرمانی کی جبکہ تمہیں اللہ نے وہ چیز دکھا دی جسے تم محبوب رکھتے تھے تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض آخرت کے طلبگار تھے۔ پھر اللہ نے تم کو دشمنوں کی طرف سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور البتہ تحقیق اللہ نے تم کو معاف فرما دیا اور اللہ مومنین پر بڑے فضل والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ تو سچا کرچکا تم سے اپنا وعدہ جب تم قتل کرنے لگے ان کو اس کے حکم سے   یہاں تک کہ جب تم نے نامردی کی اور کام میں جھگڑا ڈالا اور نافرمانی کی بعد اس کے کہ تم کو دکھا چکا تمہاری خوشی کی چیز کوئی تم میں سے چاہتا تھا دنیا اور کوئی تم میں سے چاہتا تھا آخرت پھر تم کو الٹ دیا ان پر سے تاکہ تم کو آزماوے اور وہ تو تم کو معاف کرچکا اور اللہ کا فضل ہے ایمان والوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا اللہ تعالیٰ تو تم سے اپنا وعدہ اس وقت سچا کرچکا تھا جس وقت تم کافروں کو اس کے حکم سے کاٹ رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے خود ہی ہمت ہار دی اور حکم کی تعمیل میں باہم جھگڑنے لگے اور بعد اس کے کہ تم کو تمہاری دل خواہ چیز یعنی فتح اللہ تعالیٰ نے دکھا بھی دی تم نے عدول حکمی کی تم میں سے بعض وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے اور بعض تم میں سے آخرت کے خواہشمند تھے تب اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کی طرف تمہارا رخ پھیر دیا تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے اور یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو معاف کردیا اور اللہ تعالیٰ ایمان والوں پر بڑا فضل کرنیوالا ہے۔