Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 168

سورة آل عمران

اَلَّذِیۡنَ قَالُوۡا لِاِخۡوَانِہِمۡ وَ قَعَدُوۡا لَوۡ اَطَاعُوۡنَا مَا قُتِلُوۡا ؕ قُلۡ فَادۡرَءُوۡا عَنۡ اَنۡفُسِکُمُ الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۶۸﴾

Those who said about their brothers while sitting [at home], "If they had obeyed us, they would not have been killed." Say, "Then prevent death from yourselves, if you should be truthful."

یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی بابت کہا کہ اگر وہ بھی ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے ۔ کہہ دیجئے! کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا دو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
قَالُوۡا
کہا
لِاِخۡوَانِہِمۡ
اپنے بھائیوں کے
وَقَعَدُوۡا
اور وہ خود بیٹھ گئے
لَوۡ
اگر
اَطَاعُوۡنَا
وہ اطاعت کرتے ہماری
مَا
نہ
قُتِلُوۡا
وہ قتل کیے جاتے
قُلۡ
کہہ دیجیے
فَادۡرَءُوۡا
پس دور کرو
عَنۡ اَنۡفُسِکُمُ
اپنے نفسوں سے
الۡمَوۡتَ
موت کو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ
قَالُوۡا
جنہوں نے کہا
لِاِخۡوَانِہِمۡ
اپنے بھائیوں کے لیے
وَقَعَدُوۡا
اور وہ بیٹھے رہے
لَوۡ
اگر
اَطَاعُوۡنَا
وہ ہماری مانتے
مَا قُتِلُوۡا
نہ وہ مارے جاتے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
فَادۡرَءُوۡا
پھر تم ہٹا کر دکھاؤ
عَنۡ اَنۡفُسِکُمُ
اپنی جانوں سے
الۡمَوۡتَ
موت کو
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Those who said about their brothers while sitting [at home], "If they had obeyed us, they would not have been killed." Say, "Then prevent death from yourselves, if you should be truthful."

یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی بابت کہا کہ اگر وہ بھی ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے ۔ کہہ دیجئے! کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا دو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ وہ لوگ ہیں جو خود تو پیچھے بیٹھ رہے اور اپنے بھائی بندوں سے کہنے لگے : اگر تم ہمارا کہا مانتے تو (آج) مارے نہ جاتے آپ ان سے کہئے کہ : اگر تم اپنی اس بات میں سچے ہو تو اپنے آپ سے ہی موت کو ٹال کر دکھلا دو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ وہ لوگ ہیں جو خود بیٹھے رہے اوراپنے بھائیوں کے بارے میں کہاکہ اگروہ ہماری مانتے تونہ مارے جاتے آپ کہہ دیں پھرموت کواپنے آپ سے ہٹاکردکھادواگرتم سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who said about their brethren, while themselves sitting, |"Had they obeyed us, they would have not been killed.|" Say, &Then repel death from yourselves if you are true.|"

وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو اور آپ بیٹھ رہے ہیں اگر وہ ہماری بات مانتے تو مارے نہ جاتے، تو کہہ دے اب ہٹا دیجیو اپنے اوپر سے موت کو اگر تم سچے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور اپنے (شہید ہوجانے والے) بھائیوں کی نسبت کہا کہ اگر وہ بھی ہمارے ساتھ آگئے ہوتے تو قتل نہ ہوتے تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان سے کہیے اچھا اگر تم (اپنے اس قول میں) سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا کر دکھا دو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the ones who stayed away, saying about their brothers: 'Had they followed us, they would not have been slain.' Say: 'If you speak the truth then avert death when it comes to you.'

یہ وہی لوگ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور ان کے جو بھائی بند لڑنے گئے اور مارے گئے ان کے متعلق انہوں نے کہہ دیا کہ اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو نہ مارے جاتے ، ان سے کہو اگر تم اپنے اس قول میں سچے ہو تو خود تمہاری موت جب آئے اسے ٹال کر دکھا دینا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ( شہید ) بھائیوں کے بارے میں بیٹھے بیٹھے یہ باتیں بناتے ہیں کہ اگر وہ ہماری بات مانتے تو قتل نہ ہوتے ، کہہ دو کہ : اگر تم سچے ہو تو خود اپنے آپ ہی سے موت کو ٹال دینا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہی لوگوں نے یہ کیا کہ خود تو بیٹھ رہے اور اپنے بھائیوں کو جو جنگ میں مارے گئے کہتے ہیں اگر ہماری بات سنتے تو مارے نہ جاتے اے پیمبر ان لوگوں سے کہہ دے بھلا اگر تم سچے ہو تو اپنے اوپر سے موت کو ٹال دو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ خود بیٹھے رہے (شامل نہ ہوئے) اپنے بھائیوں کے بارے (جنہوں نے جانیں قربان کیں) کہتے ہیں کہ اگر وہ ہماری بات مانتے تو قتل نہ ہوتے فرمائیے اگر تم سچے ہو تو اپنے آپ سے موت کو ٹال دو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کہا مانتے تو یوں مارے نہ جاتے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خود تو (جنگ سے بچ کر) بیٹھ ہی رہے تھے مگر (جنہوں نے راہ خدا میں جانیں قربان کردیں) اپنے (ان) بھائیوں کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کہا مانتے تو قتل نہ ہوتے۔ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو اپنے اوپر سے موت کو ٹال دینا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They say of their brethren, while they themselves staid: had they obeyed us they had not been slain. Say thou: then repel death from yourselves if ye say sooth.

یہ لوگ درآنحالیکہ (خود) بیٹھے رہے اپنے بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کہا مانتے ۔ تو نہ مارے جاتے آپ کہہ دیجئے کہ (اچھا تو) اگر تم سچے ہو تو اپنے کو موت سے بچا لینا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی نسبت کہا کہ اگر وہ ہماری بات مانتے تو یوں قتل نہ ہوتے ۔ ان سے کہہ دو کہ اگر تم اس بات میں سچے ہو تو خود اپنے آپ سے موت کو دفع کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ایسے لوگ ہیں کہ خود تو بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ اگر ہماری بات مانتے تو مارے نہ جاتے آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو اپنے آپ کو موت سے بچالینا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہی لوگ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور ان کے جو بھائی بند ( لڑنے گئے اور مارے گئے) ان کے متعلق انہوں نے کہہ دیا کہ اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو نہ مارے جاتے۔ ان سے کہو اگر تم اپنے قول میں سچے ہو تو خود تمہاری موت ( جب آئے) تو اسے ٹال کر دکھا دینا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ایسے (بد نصیب اور محروم) لوگ ہیں کہ خود تو بیٹھے رہے، (اپنے گھروں میں) اور اپنے (ان ہم نسب) بھائیوں کے لئے (جو کہ راہ حق میں کام آئے یوں) کہا کہ اگر یہ لوگ ہماری بات مان لیتے تو (اس طرح) قتل نہ ہوتے کہو (ان سے، اے پیغمبر ! ) کہ اچھا تو پھر تم لوگ خود اپنی جانوں سے (اپنے وقت پر آنے والی) موت کو ٹال کے دکھاؤ، اگر تم سچے ہو (اپنی ان باتوں میں)

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ لوگ ہیںجو خودپیچھے بیٹھ رہے اور اپنے بھائی بندوں سے کہنے لگے: ’’اگرہماراکہامانتے تو مارے نہ جاتے‘‘کہہ دیجئے:’’اگر تم اپنی اس بات میں سچے ہو تواپنے آپ سے موت کو ٹال کردکھلادو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جنہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں ( ف۳۲۹ ) کہا اور آپ بیٹھ رہے کہ وہ ہمارا کہا مانتے ( ف۳۳۰ ) تو نہ مارے جاتے تم فرمادو تو اپنی ہی موت ٹال دو اگر سچے ہو ( ف۳۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) وہی لوگ ہیں جنہوں نے باوجود اس کے کہ خود ( گھروں میں ) بیٹھے رہے اپنے بھائیوں کی نسبت کہا کہ اگر وہ ہمارا کہا مانتے تو نہ مارے جاتے ، فرما دیں: تم اپنے آپ کو موت سے بچا لینا اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جو خود تو ( گھروں میں ) بیٹھے رہے مگر اپنے ( شہید ہونے والے ) بھائی بندوں کے بارے میں کہا کہ اگر یہ لوگ ہماری پیروی کرتے ( اور جہاد کرنے نہ جاتے ) تو مارے نہ جاتے ۔ ( اے رسول ) ان سے کہو ۔ کہ اگر تم سچے ہو تو جب خود تمہاری موت آئے تو اسے ٹال کر دکھا دینا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(They are) the ones that say, (of their brethren slain), while they themselves sit (at ease): "If only they had listened to us they would not have been slain." Say: "Avert death from your own selves, if ye speak the truth."

Translated by

Muhammad Sarwar

There are those who themselves did not join the others in fighting for the cause of God and said about their brothers, "Had they listened to us and stayed at home, they would not have been killed." (Muhammad), tell them to save themselves from death if they are true in their claim.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They are) the ones who said about their killed brethren while they themselves sat (at home): "If only they had listened to us, they would not have been killed." Say: "Avert death from your own selves, if you speak the truth."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who said of their brethren whilst they (themselves) held back: Had they obeyed us, they would not have been killed. Say: Then avert death from yourselves if you speak the truth.

Translated by

William Pickthall

Those who, while they sat at home, said of their brethren (who were fighting for the cause of Allah): If they had been guided by us they would not have been slain. Say (unto them, O Muhammad): Then avert death from yourselves if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये लोग जो ख़ुद बैठे रहे अपने भाइयों के बारे में कहते हैं कि अगर वे हमारी बात मानते तो मारे न जाते, (ऐ नबी) आप कह दीजिए कि तुम अपने ऊपर ही से मौत को हटा दो अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایسے لوگ ہیں کہ اپنے بھائیوں کی نسبت بیٹھے ہوئے باتیں بناتیں ہیں کہ اگر ہمارا کہنا مانتے تو قتل نہ کیے جاتے۔ آپ فرمادیجئیے کہ اچھا تو اپنے اوپر سے موت کو ہٹاؤ اگر تم سچے ہو۔ (2) (168)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا کہ اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے۔ آپ فرما دیجئے اگر تم سچے ہو تو اپنے آپ سے موت ہٹا کر دکھاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہی لوگ ہیں جو خودتو بیٹھے رہے اور ان کے جو بھائی بند لڑنے لگے اور مارے گئے ان کے متعلق انہوں نے کہہ دیا کہ اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو نہ مارے جاتے۔ ان سے کہو اگر تم اپنے اس قول میں سچے ہو تو خودتمہاری موت جب آئے ‘ اسے ٹال کر دکھادینا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جنہوں نے اپنے بھائیوں سے کہا اور خود بیٹھ رہے کہ اگر ہماری بات مانتے تو نہ مارے جاتے آپ فرما دیجیے تم اپنی جانوں سے موت کو دفع کرو اگر تم سچے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو اور آپ بیٹھ رہے ہیں اگر وہ ہماری بات مانتے تو مارے نہ جاتے   تو کہہ دے اب ہٹادے جو اپنے اوپر سے موت کو اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ ایسے لوگ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور اپنے ان بھائیوں کی نسبت جو شہید ہوگئے یوں کہہ دیا کہ اگر وہ ہمارا کہنا مان لیتے تو ہرگز نہ مارے جاتے آپ ان سے فرما دیجیے اچھا اگر تم اس قول میں سچے ہو تو اب تم اپنے اوپر سے موت کو ٹال دینا۔