Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 171

سورة آل عمران

یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِنِعۡمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَضۡلٍ ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۷۱﴾ۚ٪ۛ  8

They receive good tidings of favor from Allah and bounty and [of the fact] that Allah does not allow the reward of believers to be lost -

وہ خوش ہوتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل سے اور اس سے بھی کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کے اجر کو برباد نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
وہ خوش ہو تے ہیں
بِنِعۡمَۃٍ
نعمت پر
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَ فَضۡلٍ
اور فضل پر
وَّاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَایُضِیۡعُ
نہیں وہ ضائع کرتا
اَجۡرَ
اجر
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
وہ خوشیاں منا رہے ہیں
بِنِعۡمَۃٍ
ساتھ نعمت کے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَ فَضۡلٍ
اور فضل کے
وَّاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُضِیۡعُ
نہیں وہ ضائع کرتا
اَجۡرَ
اجر
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کا
Translated by

Juna Garhi

They receive good tidings of favor from Allah and bounty and [of the fact] that Allah does not allow the reward of believers to be lost -

وہ خوش ہوتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل سے اور اس سے بھی کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کے اجر کو برباد نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ کا ان پر جو فضل اور انعام ہو رہا ہے اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ یقینا مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ خوشیاں منارہے ہیں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے نعمت اورفضل پر اوراس پرکہ یقینااﷲ تعالیٰ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They feel pleased with blessing from Allah, and grace, and with the fact that Allah would not let the reward of the believers be lost.

خوش وقت ہوتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل سے اور اس بات سے کہ اللہ ضائع نہیں کرتا مزدوری ایمان والوں کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ خوشیاں منا رہے ہیں اللہ تعالیٰ کی نعمت کی وجہ سے اور اس کے فضل کی بنا پر اور اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے اجر کو ضائع نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They rejoice at the favours and bounties of Allah, and at the awareness that Allah will not cause the reward of the believers to be lost.

وہ اللہ کے انعام اور اس کے فضل پر شاداں و فرحاں ہیں اور ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ اللہ مومنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ۔ ؏١۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کی نعمت اور فضل پر بھی خوشی مناتے ہیں اور اس بات پر بھی کہ اللہ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کی نعمت اور فضل کی خوشی کر رہے ہیں اور اس کی خوشی کررہے ہیں کہ اللہ مسلمانوں کا ثواب نہیں کھوتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کے انعام اور فضل سے وہ خوش ہیں اور یہ کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ کے فضل و کرم پر خوش ہو رہے ہیں کہ بیشک اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں۔ اور اس سے کہ خدا مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They rejoice at the favour of Allah and His grace, and that verily Allah wasteth not the hire of the believers.

وہ لوگ خوش ہو رہے ہیں اللہ کے انعام اور فضل پر اور اس پر کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بشارت حاصل کر رہے ہیں اللہ کی نعمت اور اس کے فضل کی اور اس بات کی کہ اللہ اہلِ ایمان کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے انعام اور فضل پر خوش ہو رہے ہیں اور اس پر بھی کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اللہ کے انعام اور اس کے فضل پر شاداں وفرحاں ہیں اور ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ اللہ مومنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ خوش ہوتے ہیں اللہ کے عظیم الشان انعام اور مہربانی پر، (جس سے وہ سرفراز ہوچکے ہیں) اور اس بناء پر کہ بیشک اللہ (پاک سبحانہ و تعالیٰ ) ضائع نہیں فرماتا اجر ایمانداروں کا

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ کا ان پر جوفضل اور انعام ہورہا ہے اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اللہ یقینًامومنوں کا اجرضائع نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

خوشیاں مناتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل کی اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتا اجر مسلمانوں کا ( ف۳۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اللہ کی ( تجلیّاتِ قُرب کی ) نعمت اور ( لذّاتِ وصال کے ) فضل سے مسرور رہتے ہیں اور اس پر ( بھی ) کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ کے فضل و انعام پر خوش اور شاداں ہیں اور اس بات پر فرحاں ہیں کہ اللہ اہل ایمان کے اجر و ثواب کو ضائع و برباد نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They glory in the Grace and the bounty from Allah, and in the fact that Allah suffereth not the reward of the Faithful to be lost (in the least).

Translated by

Muhammad Sarwar

that they will be rewarded with bounties and favors from their Lord and that God will not neglect the reward of the true believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They rejoice in a grace and a bounty from Allah, and that Allah will not waste the reward of the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They rejoice on account of favor from Allah and (His) grace, and that Allah will not waste the reward of the believers.

Translated by

William Pickthall

They rejoice because of favour from Allah and kindness, and that Allah wasteth not the wage of the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे ख़ुश हो रहे हैं अल्लाह के ईनाम और फ़ज़्ल पर, और इस पर कि अल्लाह ईमान वालों का अज्र ज़ाया नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ خوش ہوتے ہیں بوجہ نعمت وفضل خداوندی کے اور بوجہ اس کے کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کا اجر ضائع نہیں فرماتے۔ (3) (171)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ خوش ہیں اور بیشک اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ کے انعام اور اس کے فضل پر شاداں وفرحاں ہیں اور ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ اللہ مومنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ خوش ہو رہے ہیں، بوجہ نعمت اور فضل خداوندی کے اور اس بات سے خوش ہیں کہ بلاشبہ اللہ ضائع نہیں فرماتا مومنین کے اجر کو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

خوش ہوتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل سے اور اس بات سے کہ اللہ ضائع نہیں کرتا مزدوری ایمان والوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یعنی اگر شہید ہو کر آجائیں وہ اللہ تعالیٰ کے احسان اور اس کے فضل کی وجہ سے خوش و خرم رہتے ہیں اور نیز اس بنا پر کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے ثواب کو ضائع نہیں کرتا ۔