Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 196

سورة آل عمران

لَا یَغُرَّنَّکَ تَقَلُّبُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِی الۡبِلَادِ ﴿۱۹۶﴾ؕ

Be not deceived by the [uninhibited] movement of the disbelievers throughout the land.

تجھے کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا فریب میں نہ ڈال دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَا یَغُرَّنَّکَ
ہر گز نہ دھوکے میں ڈالے آپ کو
تَقَلُّبُ
چلنا پھرنا
الَّذِیۡنَ
ان کا جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فِی الۡبِلَادِ
شہروں میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا یَغُرَّنَّکَ
ہر گز دھوکے میں نہ ڈال دے آپ کو
تَقَلُّبُ
چلنا پھرنا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا
کَفَرُوۡا
جن لوگوں نے کفر کیا
فِی الۡبِلَادِ
شہروں میں
Translated by

Juna Garhi

Be not deceived by the [uninhibited] movement of the disbelievers throughout the land.

تجھے کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا فریب میں نہ ڈال دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! ملک میں کافروں کے ادھر ادھر چلنے پھرنے سے آپ کو کسی قسم کا دھوکا نہ ہونا چاہیے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاان کاشہروں میں چلناپھرناآپ کوہرگزدھوکے میں نہ ڈالے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The moving of the disbe¬lievers about the earth should not deceive you.

تجھ کو دھوکا نہ دے چلنا پھرنا کافروں کا شہروں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے ان کافروں کی چلت پھرت شہروں کے اندر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) Do not let the strutting about of the unbelievers in the land deceive you.

اے نبی ! دنیا کے ملکوں میں خدا کے نافرمان لوگوں کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان کا شہروں میں ( خوشحالی کے ساتھ ) چلنا پھرنا تمہیں ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ( علیہ السلام) کافروں کے ادھر ادھر شہروں میں پھر نے سے تجھ کو دھوکا نہ ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تجھ کو کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا دھوکے میں نہ رکھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ کے منکروں کی شہروں میں یہ چلت پھرت اور بھاگ دوڑ آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکا نہ دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Let not beguile thee the moving to and fro about of those who disbelieve, in the cities

(یہ) کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا کہیں تجھے دھوکے میں نہ ڈال دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ملک کے اندر کافروں کی یہ سرگرمیاں تمہیں کسی مغالطہ میں نہ ڈالیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا کہیں آپ ( ﷺ ) کو دھوکے میں نہ ڈالدے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) دنیا کے ملکوں میں اللہ کے نافرمان لوگوں کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکہ میں نہ ڈال دے۔ (196) یہ محض چند روزہ زندگی کا تھوڑا سا لطف ہے، پھر یہ سب جہنم میں جائیں گے جو بدترین ٹھکانہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور خبردار اے مخاطب ! ) تم کو کبھی بھی دھوکے میں نہ ڈالنے پائے چلنا پھرنا کافروں کا مختلف شہروں (اور ملکوں) میں

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپکودھوکہ نہیں ہونا چاہیےملک میں کافروں کے اِدھراُدھر ( شہروں میں ) چلنے پھرنے سے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے سننے والے! کافروں کا شہروں میں اہلے گہلے پھرنا ہرگز تجھے دھوکا نہ دے ( ف۳۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے اللہ کے بندے! ) کافروں کا شہروں میں ( عیش و عشرت کے ساتھ ) گھومنا پھرنا تجھے کسی دھوکہ میں نہ ڈال دے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کافروں کا مختلف شہروں میں چلنا پھرنا ( اور دندناتے پھرنا ) تمہیں ہرگز دھوکے میں نہ ڈال دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let not the strutting about of the Unbelievers through the land deceive thee:

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), do not be deceived by the changing activities of the unbelievers in different parts of the land.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Let not the free disposal (and affluence) of the disbelievers throughout the land deceive you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Let it not deceive you that those who disbelieve go to and fro in the cities fearlessly.

Translated by

William Pickthall

Let not the vicissitude (of the success) of those who disbelieve, in the land, deceive thee (O Muhammad).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मुल्क के अन्दर मुनकिरों की सरगर्मियाँ तुमको धोखे में न डालें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تجھکو ان کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا مغالطہ میں نہ ڈال دے۔ (196)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ کو کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا دھوکا نہ دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! دنیا کے ملکوں میں اللہ کے نافرمان لوگوں کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے آپ کو کافروں کا شہروں میں آنا جانا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھ کو دھوکا نہ دے چلنا پھرنا کافروں کا شہروں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر شہر بہ شہر کافروں کا آنا جانا آپ کو کسی مغالط میں مبتلا نہ کردے