Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 199

سورة آل عمران

وَ اِنَّ مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ لَمَنۡ یُّؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِمۡ خٰشِعِیۡنَ لِلّٰہِ ۙ لَا یَشۡتَرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَرِیۡعُ الۡحِسَابِ ﴿۱۹۹﴾

And indeed, among the People of the Scripture are those who believe in Allah and what was revealed to you and what was revealed to them, [being] humbly submissive to Allah . They do not exchange the verses of Allah for a small price. Those will have their reward with their Lord. Indeed, Allah is swift in account.

یقیناً اہلِ کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالٰی پر ایمان لاتے ہیں اور تمہاری طرف جو اُتارا گیا ہے اور ان کی جانب جو نازل ہوا اس پر بھی ، اللہ تعالٰی سے ڈرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کی آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر بیچتے بھی نہیں ، ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے ، یقیناً اللہ تعالٰی جلد حساب لینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّ
اور بیشک
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
لَمَنۡ
البتہ جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان رکھتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
طرف آپ کے
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
خٰشِعِیۡنَ
خشوع کرنے والے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
لَایَشۡتَرُوۡنَ
نہیں وہ بیچتے
بِاٰیٰتِ
آیات کو
اللّٰہِ
اللہ کی
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑے میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
اَجۡرُہُمۡ
اجر ان کا
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
پاس ان کے رب کے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
سَرِیۡعُ
جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّ
اور بیشک
مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہلِ کتاب میں سے
لَمَنۡ
یقینا جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان رکھتا ہے
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
وَمَاۤ
اور اس چیز پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کی گئی ہے
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کی گئی ہے
اِلَیۡہِمۡ
طرف اُن کی
خٰشِعِیۡنَ
خشوع کرنے والے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
لَایَشۡتَرُوۡنَ
نہیں خریدتے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کے بدلے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اَجۡرُہُمۡ
اجر ہے اُن کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
اُن کے رب کے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَرِیۡعُ
بہت جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Translated by

Juna Garhi

And indeed, among the People of the Scripture are those who believe in Allah and what was revealed to you and what was revealed to them, [being] humbly submissive to Allah . They do not exchange the verses of Allah for a small price. Those will have their reward with their Lord. Indeed, Allah is swift in account.

یقیناً اہلِ کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالٰی پر ایمان لاتے ہیں اور تمہاری طرف جو اُتارا گیا ہے اور ان کی جانب جو نازل ہوا اس پر بھی ، اللہ تعالٰی سے ڈرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کی آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر بیچتے بھی نہیں ، ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے ، یقیناً اللہ تعالٰی جلد حساب لینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اہل کتاب میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر بھی جو تمہاری طرف اتارا گیا (قرآن) اور اس پر بھی جو ان کی طرف اتارا گیا تھا۔ وہ اللہ کے حضور عاجزی کرنے والے ہیں اور تھوڑی سی قیمت کے عوض اللہ کی آیات کو بیچ نہیں کھاتے۔ ایسے لوگوں کا اجر ان کے پروردگار کے ہاں موجود ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ حساب چکانے میں دیر نہیں لگاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربے شک اہلِ کتاب میں سے ایسے بھی ہیں جویقیناایمان رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ پراوراس چیز پر جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اورجوان کی طرف نازل کی گئی ہے،وہ اللہ تعالیٰ کے لئے خشوع کرنے والے ہیں،اللہ تعالیٰ کی آیات کے بدلے تھوڑی قیمت نہیں خریدتے،یہی لوگ ہیں جن کااجران کے رب کے پاس ہے،بلاشبہ اللہ تعالیٰ بہت جلدحساب لینے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely, among the people of the Book there are those who believe in Allah and in what has been sent down to you and what has been sent down to them humbling themselves before Allah. They do not barter away the verses of Allah for paltry (worldly) gains. They have their reward with their Lord. Surely, Allah is swift at reckoning.

اور کتاب والوں میں بعضے وہ ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور جو اترا تمہاری طرف اور جو اترا ان کی طرف عاجزی کرتے ہیں اللہ کے آگے نہیں خریدتے اللہ کی آیتوں پر مول تھوڑا یہی ہیں جن کے لئے مزدوری ہے ان کے رب کے ہاں بیشک اللہ جلد لیتا ہے حساب۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بیشک اہل کتاب میں وہ بھی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو ان کی طرف نازل کیا گیا اللہ سے ڈرتے رہتے ہیں وہ اللہ کی آیات کو حقیر سی قیمت پر فروخت نہیں کرتے ایسے ہی لوگوں کا اجر ان کے رب کے پاس محفوظ ہے یقیناً اللہ جلد حساب چکانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And among the People of the Book some believe in Allah and what has been revealed to you, and what has been revealed to them. They humble themselves before Allah, and do not sell Allah's revelations for a small price. For these men their reward is with their Lord. Allah is swift in His reckoning.

اہل کتاب میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کو مانتے ہیں ، اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں جو تمہاری طرف بھیجی گئی ہے اور اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو اس سے پہلے خود ان کی طرف بھیجی گئی تھی ، اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں ، اور اللہ کی آیات کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے ، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور اللہ حساب چکانے میں دیر نہیں لگاتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بیشک اہل کتاب میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اللہ کے آگے عجز و نیاز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ پر بھی ایمان رکھتے ہیں ، اس کتاب پر بھی جو تم پر نازل کی گئی ہے اور اس پر بھی جو ان پر نازل کی گئی تھی ، اور اللہ کی آیتوں کو تھوڑی سی قیمت لے کر بیچ نہیں ڈالتے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کے پاس اپنے اجر کے مستحق ہیں ۔ بیشک اللہ حساب جلد چکانے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کتاب والوں میں بھی بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تم پر اترا یعنی قرآن پر اور جو ان پر اترا یعنی توریت اور انجیل پر اللہ سے ڈرتے رہتے ہیں اللہ کی آیتوں پر تھوڑا مول نہیں لیتے ان کو چھپاتے نہیں نہ ان میں تحریف کرتے ہیں دنیا کے طمع سے ان لوگوں کو بیشک پروردگار کے پاس ان کا اجر ملے گا بیشک اللہ جلد حساب کرنے والا ہے آدھے دن میں ساری دنیا کا حساب لے لے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک بعض اہل کتاب ایسے ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور جو آپ پر نازل ہوا (اس پر) اور جو ان پر نازل ہوا (اس پر) ۔ اللہ کے آگے عاجزی کرتے ہیں اللہ کی آیات کے بدلے حقیر قیمت (مال دنیا) وصول نہیں کرتے۔ یہی لوگ ہیں جن کا اجر ان کے رب کے پاس ہے بیشک اللہ جلد حساب لینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک اہل کتاب میں وہ بھی ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ آپ کی طرف اور جو کچھ ان کی طرف نازل کیا گیا ہے اس پر وہ ایمان لاتے ہیں۔ یہی اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔ وہ اللہ کی آیتوں کا ادنیٰ قیمتوں پر سودا نہیں کرتے۔ ان لوگوں کے لئے اللہ کے پاس اجر ہے۔ بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو خدا پر اور اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور اس پر جو ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور خدا کے آگے عاجزی کرتے ہیں اور خدا کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہیں لیتے یہی لوگ ہیں جن کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں تیار ہے اور خدا جلد حساب لینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily of the people of the Book there are some who believe in Allah and in that which hath been sent down unto you and that which hath been sent down unto them, humbling themselves before Allah, and barter not the revelations of Allah for a small price, these they shall have their hire with Allah. Verily Allah swift in reckoning.

اور اہل کتاب میں کچھ ایسے بھی ضرور ہیں جو اللہ پر اور جو کچھ تم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ان پر اتارا گیا ہے اس پر ایمان رکھتے ہیں اللہ سے ڈرنے والے ہیں اللہ کی آیتوں کا حقیر قیمت پر سودا نہیں کرتے ۔ انہیں ان کا اجر ان کے پروردگار کے پاس ضرور ملے گا بیشک اللہ حساب بہت جلد لے لیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیشک اہلِ کتاب میں سے ایسے بھی ہیں ، جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ، اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو تم پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو ان پر اتاری گئی ہے ، اللہ سے ڈرتے ہوئے ۔ وہ اللہ کی آیتوں کا حقیر قیمت پر سودا نہیں کرتے ۔ یہ لوگ ہیں کہ جن کیلئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے ۔ بیشک اللہ جلد حساب چکانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ اہل کتاب میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ آپ ( ﷺ ) پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ان پر اتارا گیا ہے اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرنے والے ہیں اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کو تھوڑی قیمت پر نہیں بیچتے ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے بیشک اللہ ( تعالیٰ ) بہت جلد حساب لینے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! صبر کرو اور مقابلے میں جمے رہو اور مورچوں میں ڈٹے رہو اور اللہ سے ڈرو، تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اہل کتاب میں سے بھی یقینا کچھ لوگ ایسے (راست رو) ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر، اور اس کتاب پر جو اتاری گئی تمہاری طرف، اور اس پر بھی جو اتاری گئی ان کی طرف، اس حال میں کہ وہ (دل و جان سے) جھکے رہتے ہیں اللہ کے حضور وہ نہیں اپناتے اللہ کی آیتوں کے بدلے میں (دنیاء دوں کا) تھوڑا (اور گھٹیا) مول ایسوں کے لئے ان کا اجر (وثواب) ہے، ان کے رب کے یہاں بیشک اللہ بڑا ہی جلد حساب چکا دینے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اہل کتاب میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تمہاری طرف اتاراگیا اور اس پر بھی جو ا ن کی طرف اتار ا گیا تھا وہ اللہ کے حضور عاجزی کرتے ہیں اور تھوڑی سی قیمت کے عوض اللہ کی آیات کو نہیں بیچتے ایسے لوگوں کا اجران کے رب کے ہاں موجودہے بلاشبہ اللہ حساب چکانے میں دیر نہیں لگاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک کچھ کتابیں ایسے ہیں کہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تمہاری طرف اترا اور جو ان کی طرف اترا ( ف۳۸۷ ) ان کے دل اللہ کے حضور جھکے ہوئے ( ف۳۸۸ ) اللہ کی آیتوں کے بدلے ذلیل دام نہیں لیتے ( ف۳۸۹ ) یہ وہ ہیں ، جن کا ثواب ان کے رب کے پاس ہے اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک کچھ اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کتاب پر بھی ( ایمان لاتے ہیں ) جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور جو ان کی طرف نازل کی گئی اور ان کے دل اللہ کے حضور جھکے رہتے ہیں اور اللہ کی آیتوں کے عوض قلیل دام وصول نہیں کرتے ، یہ وہ لوگ ہیں جن کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ، بیشک اللہ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یقیناً اہل کتاب میں سے کچھ ایسے ہیں جو اللہ پر اور ان باتوں پر جو ہماری طرف اور جو ان کی طرف اتاری گئی ہیں پر ایمان رکھتے ہیں اللہ کے سامنے ( نیازمندی سے ) جھکے ہوئے ہیں اور آیاتِ الٰہیہ کو تھوڑی قیمت پر فروخت بھی نہیں کرتے یہ وہ ہیں جن کا اجر اپنے پروردگار کے پاس ہے بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there are, certainly, among the People of the Book, those who believe in Allah, in the revelation to you, and in the revelation to them, bowing in humility to Allah: They will not sell the Signs of Allah for a miserable gain! For them is a reward with their Lord, and Allah is swift in account.

Translated by

Muhammad Sarwar

There are some among the People of the Book who believe in God and what is revealed to you and to them. They are humble before God and do not trade God's revelations for a small price. They will receive their reward from their Lord. God's reckoning is swift.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there are, certainly, among the People of the Scripture (Jews and Christians), those who believe in Allah and in that which has been revealed to you, and in that which has been revealed to them, humbling themselves before Allah. They do not sell the verses of Allah for a small price, for them is a reward with their Lord. Surely, Allah is swift in account.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most surely of the followers of the Book there are those who believe in Allah and (in) that which has been revealed to you and (in) that which has been revealed to them, being lowly before Allah; they do not take a small price for the communications of Allah; these it is that have their reward with their Lord; surely Allah is quick in reckoning.

Translated by

William Pickthall

And lo! of the People of the Scripture there are some who believe in Allah and that which is revealed unto you and that which was revealed unto them, humbling themselves before Allah. They purchase not a trifling gain at the price of the revelations of Allah. Verily their reward is with their Lord. Lo! Allah is swift to take account.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अहले किताब में कुछ ऐसे भी हैं जो अल्लाह पर ईमान रखते हैं और उस किताब को मानते हैं जो तुम्हारी तरफ़ भेजी गई और उस किताब को भी जो ख़ुद उनकी तरफ़ भेजी गई थी, वे अल्लाह के आगे झुके हुए हैं, और वे अल्लाह की आयतों को थोड़ी क़ीमत पर बेच नहीं देते, यही वे लोग हैं कि उनका अज्र उनके रब के पास है, और बेशक अल्लाह जल्द हिसाब लेने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بالیقین بعض لوگ اہل کتاب میں سے ایسے بھی ضرور ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ اعتقاد رکھتے ہیں اور اس کتاب کے ساتھ بھی جو تمہارے پاس بھیجی گئی اور اس کتاب کے ساتھ بھی جو ان کے پاس بھیجی گئی اس طور پر کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی آیات کے مقابلہ میں کم حقیقت معاوضہ نہیں لیتے۔ ایسے لوگوں کو ان کا (نیک) عوض ملے گا ان کے پروردگار کے پاس بلاشبہ اللہ تعالیٰ جلدی ہی حساب کردیں گے۔ (199)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً اہل کتاب میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے اور جو ان کی جانب نازل کیا گیا اس پر ایمان لاتے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی آیات کو معمولی قیمت پر نہیں بیچتے۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے یقیناً اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اہل کتاب میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کو مانتے ہیں ‘ اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں جو تمہاری طرف بھیجی گئی ہے اور اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو اس سے پہلے خود ان کی طرف بھیجی گئی تھی ‘ اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں ‘ اور اللہ کی آیات کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے ۔ ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور اللہ حساب چکانے میں دیر نہیں لگاتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ بعض اہل کتاب ایسے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور اس پر جو نازل کیا گیا تمہاری طرف اور جو نازل کیا گیا ان کی طرف جو عاجزی کرنے والے ہیں اللہ کے لیے، وہ نہیں خریدتے اللہ کی آیات کے بدلہ تھوڑی سی قیمت، یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے ان کا اجر ہے ان کے رب کے پاس، بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتاب والوں میں بعضے وہ بھی ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور جو اترا تمہاری طرف اور جو اترا ان کی طرف عاجزی کرتے ہیں اللہ کے آگے نہیں خریدتے اللہ کی آیتوں پر مول تھوڑا یہی ہیں جن کے لئے مزدوری ہے ان کے رب کے ہاں بیشک اللہ جلد لیتا ہے حساب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بیشک اہل کتاب میں سے کچھ لوگ ایسے ضرور ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس تعلیم پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو تمہاری طرف بھیجی گئی ہے اور اس پر بھی جو ان کی طرف بھیجی گئی ہے ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اللہ کے آگے عاجزی کرنے والے ہیں نیز آیات الٰہی کے مقابلے میں کم حقیقت معاوضہ نہیں لیتے پھرتے یہی وہ لوگ ہیں جن کا صلہ ان کے رب کے پاس موجود ہے بلاشبہ اللہ تعالیٰ بہت جلد حساب کردیا کرتا ہے