Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 27

سورة آل عمران

تُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ تُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ ۫ وَ تُخۡرِجُ الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَ تُخۡرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الۡحَیِّ ۫ وَ تَرۡزُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۲۷﴾

You cause the night to enter the day, and You cause the day to enter the night; and You bring the living out of the dead, and You bring the dead out of the living. And You give provision to whom You will without account."

تُو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں لے جاتا ہےتُو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تُوہی جاندار سے بےجان پیدا کرتا ہے تُو ہی ہے کہ جسے چاہتا ہے بے شمار روزی دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تُوۡلِجُ
تو داخل کرتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
فِی النَّہَارِ
دن میں
وَتُوۡلِجُ
اور تو داخل کرتا ہے
النَّہَارَ
دن کو
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَتُخۡرِجُ
اور تو نکالتا ہے
الۡحَیَّ
زندہ کو
مِنَ الۡمَیِّتِ
مردہ سے
وَتُخۡرِجُ
اور تو نکالتا ہے
الۡمَیِّتَ
مردہ کو
مِنَ الۡحَیِّ
زندہ سے
وَتَرۡزُقُ
اور تو رزق دیتا ہے
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
بِغَیۡرِ
بغیر
حِسَابٍ
حساب کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تُوۡلِجُ
تو داخل کرتا ہے
الَّیۡلَ
رات کو
فِی النَّہَارِ
دن میں
وَتُوۡلِجُ
اور تو داخل کرتا ہے
النَّہَارَ
دن کو
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَتُخۡرِجُ
اور تو نکالتاہے
الۡحَیَّ
زندہ کو
مِنَ الۡمَیِّتِ
مردہ سے
وَتُخۡرِجُ
اور تو نکالتاہے
الۡمَیِّتَ
مردہ کو
مِنَ الۡحَیِّ
زندہ سے
وَتَرۡزُقُ
اور تو رزق دیتا ہے
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
تو چاہتا ہے
بِغَیۡرِ حِسَابٍ
بے حساب
Translated by

Juna Garhi

You cause the night to enter the day, and You cause the day to enter the night; and You bring the living out of the dead, and You bring the dead out of the living. And You give provision to whom You will without account."

تُو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں لے جاتا ہےتُو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تُوہی جاندار سے بےجان پیدا کرتا ہے تُو ہی ہے کہ جسے چاہتا ہے بے شمار روزی دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ نیز بےجان سے جاندار کو اور جاندار سے بےجان کو نکالتا ہے اور جسے تو چاہے بےحساب رزق دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو ہی رات کودن میں داخل کرتاہے اورتوہی دن کو رات میں داخل کرتاہے اور توہی زندہ کو مردہ سے نکالتاہے اورتوہی مردہ کوزندہ سے نکالتاہے اورتوجسے چاہتاہے بے حساب رزق دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You make the night enter into the day, and make the day enter into the night; and You bring the living out from the dead, and bring the dead out from the living, and You give to whom You will without measure.|"

تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرے دن کو رات میں اور تو نکالے زندہ مردہ سے اور نکالے مردہ زندہ سے اور تو رزق دے جس کو چاہے بےشمار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تُو رات کو لے آتا ہے دن میں پرو کر اور پھر دن کو نکال لاتا ہے رات میں سے پرو کر اور تو نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور تو نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور تو دیتا ہے جس کو چاہتا ہے بیحد و حساب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You cause the night to pass into the day and the day to pass into the night. You bring forth the living out of the dead, and You bring the dead out of the living, and You give sustenance to whom You will beyond all reckoning.'

رات کو دن میں پِروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں ۔ جاندار میں سے بے جان کو نکالتا ہے اور بے جان میں سے جاندار کو ۔ اور جسے چاہتا ہے ، بے حساب رزق دیتا ہے ۔ 24

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے ۔ ( ٧ ) اور تو ہی بے جان چیز میں سے جاندار کو برآمد کرلیتا ہے اور جاندار میں سے بے جان چیز نکال لاتا ہے ، ( ٨ ) اور جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تورات کو کم کر کے دن میں ملا دیتا ہے اور دن کو کم کر کے رات میں ملا دیتا ہے 5 اور جیتا مردے سے نکا لتا ہے ( مثلا نطفے اور انڈے سے جاندار اور مردہ چیتے سے نکلاتا ہے مثلا نطفہ اور انڈا جاندار سے اور تو جس کو چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ہی رات کو دن میں داخل کرتے ہیں اور دن کو رات میں داخل کرتے ہیں اور آپ ہی بےجان سے جاندار کو پیدا کرتے ہیں اور آپ ہی جاندار سے بےجان کو پیدا کرتے ہیں اور آپ جسے چاہیں بیشمار رزق عطا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتے ہیں۔ جاندار میں سے بےجان کو اور بےجان میں سے جاندار کو نکالتے ہیں ۔ آپ جسے چاہتے ہیں بےحساب (رزق) عطا فرماتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا اور تو ہی دن کو رات میں داخل کرتا ہے تو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تو ہی جاندار سے بے جان پیدا کرتا ہے اور توہی جس کو چاہتا ہے بے شمار رزق بخشتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou plungest night into day and Thou plungest day into night, and Thou bringest forth the living from the lifeless, and Thou bringest forth the lifeless from the living; and Thou providest for whomsoever Thou wilt without reckoning.

تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور رات میں دن کو داخل کرتا ہے اور تو بےجان سے جاندار کو نکالتا ہے اور تو جاندار سے بےجان کو نکالتا ہے اور تو جسے چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تورات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے زندہ کو مردہ سے اور ظاہر کرتا ہے مردہ کو زندہ سے اور تو جس پر چاہتا ہے ، اپنا بے حساب فضل کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ رات کو دن میں داخل کرتے ہیں اور دن کو رات میں داخل کرتے ہیں اورآپ بے جان سے جاندار کو نکالتے ہیں اور جاندار سے بے جان کو نکالتے ہیں اورآپ جسے چاہتے ہیں بے حساب رزق عطا فرماتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رات کو دن میں پروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں، جاندار میں سے بےجان کو نکالتا ہے اور بےجان میں سے جاندار کو اور جسے چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو داخل فرماتا ہے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) رات کو دن میں اور دن کو رات میں ، اور تو ہی نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے، اور مردہ کو زندہ سے، اور جس کو چاہتا ہے روزی دیتا ہے بغیر کسی حساب کے،

Translated by

Noor ul Amin

تو ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے نیزبے جان سے جاندارکو اور جاندارسے بے جان کو نکالتا ہے اور جسے تو چاہے بے حساب رزق دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو دن کا حصّہ رات میں ڈالے اور رات کا حصہ دن میں ڈالے ( ف۵۸ ) اور مردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مردہ نکالے ( ف۵۹ ) اور جسے چاہے بےگنتی دے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تُو ہی زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اورمُردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے ( اپنی نوازشات سے ) بہرہ اندوز کرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تو ہی رات کو ( بڑھا کر ) دن میں اور دن کو ( بڑھا کر ) رات میں داخل کرتا ہے اور تو جاندار کو بے جان اور بے جان کو جاندار سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے ، بے حساب روزی عطا کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Thou causest the night to gain on the day, and thou causest the day to gain on the night; Thou bringest the Living out of the dead, and Thou bringest the dead out of the Living; and Thou givest sustenance to whom Thou pleasest, without measure."

Translated by

Muhammad Sarwar

You cause the day to enter into the night and the night to enter into the day. You cause the living to come out of the dead and the dead to come out of the living. You give sustenance to whomever You want without keeping an account.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You make the night to enter into the day, and You make the day to enter into the night, You bring the living out of the dead, and You bring the dead out of the living. And You give wealth and sustenance to whom You will, without limit.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thou makest the night to pass into the day and Thou makest the day to pass into the night, and Thou bringest forth the living from the dead and Thou bringest forth the dead from the living, and Thou givest sustenance to whom Thou pleasest without measure.

Translated by

William Pickthall

Thou causest the night to pass into the day, and Thou causest the day to pass into the night. And Thou bringest forth the living from the dead, and Thou bringest forth the dead from the living. And Thou givest sustenance to whom Thou choosest, without stint.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप ही रात को दिन में दाख़िल करते हैं और दिन को रात में दाख़िल करते हैं, और आप ही बेजान से जानदार को पैदा करते हैं और जानदार से बेजान को निकालते हैं, और आप जिसे चाहते हैं बेहिसाब रिज़्क़ अता फ़रमाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ رات (کے اجزا) کو دن میں داخل کردیتے ہیں اور (بعض فصلوں میں) دن ( کے اجزا) کو رات میں داخل کردیتے ہیں۔ اور آپ جاندار چیز کو بےجان سے نکال لیتے ہیں (جیسے بضیہ سے بچہ) اور بےجان چیز کو جاندار سے نکال لیتے ہیں (جیسے پرندے سے بیضہ) اور آپ جس کو چاہتے ہیں بیشمار رزق عطا فرماتے ہیں۔ (1) (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تو ہی بےجان سے جاندار اور جاندار سے بےجان پیدا کرتا ہے اور تو ہی جسے چاہتا ہے بےحساب رزق عطا کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو رات کو دن میں پروتا ہوالے آتا ہے اور دن کو رات میں ‘ جاندار میں سے بےجان کو نکالتا ہے اور بےجان میں سے جاندار کو ‘ اور جسے چاہتا ہے بیشمار رزق دیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور تو نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور تو جس کو چاہے بےحساب رزق دیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرے دن کو رات میں اور تو نکالے زندہ مردہ سے اور نکالے مردہ زندہ سے  اور تو رزق دے جس کو چاہے بیشمار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تورات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور تو ہی دن کو رات میں داخل کردیتا ہے اور تو ہی جاندار کو بےجان سے نکالتا ہے اور تو ہی بےجان کو جان دار سے نکالتا ہے اور تو جس کو چاہتا ہے بیشمار روزی عطا کرتا ہے