Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 36

سورة آل عمران

فَلَمَّا وَضَعَتۡہَا قَالَتۡ رَبِّ اِنِّیۡ وَضَعۡتُہَاۤ اُنۡثٰی ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا وَضَعَتۡ ؕ وَ لَیۡسَ الذَّکَرُ کَالۡاُنۡثٰی ۚ وَ اِنِّیۡ سَمَّیۡتُہَا مَرۡیَمَ وَ اِنِّیۡۤ اُعِیۡذُہَا بِکَ وَ ذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ ﴿۳۶﴾

But when she delivered her, she said, "My Lord, I have delivered a female." And Allah was most knowing of what she delivered, "And the male is not like the female. And I have named her Mary, and I seek refuge for her in You and [for] her descendants from Satan, the expelled [from the mercy of Allah ]."

جب بچی کو جنا تو کہنے لگیں اے پروردگار! مجھے تو لڑکی ہوئی ہے اللہ تعالٰی کو خوب معلوم ہے کہ کیا اولاد ہوئی ہے اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں میں نے اس کا نام مریم رکھا میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
وَضَعَتۡہَا
اس نے جنم دیا اسے
قَالَتۡ
کہنے لگی
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
بےشک میں
وَضَعۡتُہَاۤ
جنم دیا ہے میں نے اسے
اُنۡثٰی
لڑکی
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
اسے جو
وَضَعَتۡ
اس نے جنم دیا
وَ لَیۡسَ
اور نہیں ہے
الذَّکَرُ
لڑکا
کَالۡاُنۡثٰی
لڑکی کی طرح
وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
سَمَّیۡتُہَا
نام رکھا ہے میں نے اس کا
مَرۡیَمَ
مریم
وَاِنِّیۡۤ
اور بےشک میں
اُعِیۡذُہَا
میں پناہ میں دیتی ہوں اسے
بِکَ
تیری
وَذُرِّیَّتَہَا
اور اس کی اولاد کو
مِنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان سے
الرَّجِیۡمِ
جو مردود ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
وَضَعَتۡہَا
اس نے جنم دیا
قَالَتۡ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
یقیناً میں
وَضَعۡتُہَاۤ
میں نے جنم دیا ہے اس کو
اُنۡثٰی
لڑکی
وَ اللّٰہُ
حالانکہ اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا تھا
بِمَا
اس کو جو
وَضَعَتۡ
اُس نے جنم دیا
وَ لَیۡسَ
اور نہیں ہوتا
الذَّکَرُ
لڑکا
کَالۡاُنۡثٰی
لڑکی جیسا
وَاِنِّیۡ
اور بلاشبہ میں
سَمَّیۡتُہَا
نام رکھا میں نے اُس کا
مَرۡیَمَ
مریم
وَاِنِّیۡۤ
اور یقیناً میں
اُعِیۡذُہَا بِکَ
میں اسے تیری پناہ میں دیتی ہوں
وَذُرِّیَّتَہَا
اوراُس کی اُولاد کو
مِنَ الشَّیۡطٰنِ
شیطان سے
الرَّجِیۡمِ
مردود
Translated by

Juna Garhi

But when she delivered her, she said, "My Lord, I have delivered a female." And Allah was most knowing of what she delivered, "And the male is not like the female. And I have named her Mary, and I seek refuge for her in You and [for] her descendants from Satan, the expelled [from the mercy of Allah ]."

جب بچی کو جنا تو کہنے لگیں اے پروردگار! مجھے تو لڑکی ہوئی ہے اللہ تعالٰی کو خوب معلوم ہے کہ کیا اولاد ہوئی ہے اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں میں نے اس کا نام مریم رکھا میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب بچی پیدا ہوئی تو کہنے لگی : میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوگئی حالانکہ جو کچھ اس نے جنا، اسے اللہ خوب جانتا تھا۔ اور لڑکا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا اب میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے اور اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب اس نے بچے کوجنم دیاتوکہا: ’’اے میرے رب!میں نے تولڑکی کوجنم دیا‘‘حالانکہ اﷲ تعالیٰ خوب جانتا تھا جواس نے جنم دیا ’’اورلڑکاتولڑکی جیسانہیں ہوتا، اوربلاشبہ میں نے اس کا نام مریم رکھاہے اوریقینامیں اس کواوراس کی اولادکوشیطان مردودسے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when she delivered her, she said: |"0 my Lord, I have delivered her, a female child|" - and Allah knows better what she has delivered, and the male is not like the fe-male - |"and I have named her Maryam, and I place her and her progeny under Your shelter against Satan, the rejected.|"

پھر جب اس کو جنا بولی اے رب میں نے تو اس کو لڑکی جنی اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ اس نے جنا اور بیٹا نہ ہو جیسی وہ بیٹی اور میں نے اس کا نام رکھا مریم اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اس کو اس کی اولاد کو شیطان مردود سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب اسے وضع حمل ہوا تو اس نے کہا اے میرے ربّ ! یہ تو میں ایک لڑکی جَن گئی ہوں اور اللہ بہتر جانتا تھا کہ اس نے کیا جنا ہے اور نہیں ہوگا کوئی بیٹا اس بیٹی جیسا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور (اے پروردگار ! ) میں اس کو اور اس کی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں شیطان مردود (کے حملوں) سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when she gave birth to a female child, she said: 'O Lord! I have given birth to a female' - and Allah knew full well what she had given birth to - 'and a female is not the same as a male. I have named her Mary and commit her and her offspring to You for protection from Satan, the accursed.'

پھر جب وہ بچی اس کے ہاں پیدا ہوئی تو اس نے کہا مالک! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہو گئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا ، اللہ کو اس کی خبر تھی ۔ ۔ ۔ ۔ اور لڑکا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا ۔ 34 خیر ، میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے اور میں اسے اور اس کی آئندہ نسل کو شیطان مردود کے فتنے سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب ان سے لڑکی پیدا ہوئی تو وہ ( حسرت سے ) کہنے لگیں : یا رب یہ تو مجھ سے لڑکی پیدا ہوگئی ہے ۔ حالانکہ اللہ کو خوب علم تھا کہ ان کے یہاں کیا پیدا ہوا ہے ۔ اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں ہوتا ، میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے حفاظت کے لیے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب انہوں نے بیٹی جنی تو کہنے لگیں اے رب یہ تو میں نے بیٹی جنی اور اللہ خوب جانتا تھا جو وہ جنی تھیں 1 اور نیٹا ( جو ان کی مراد تھا) اس بیٹی کے برابر نہ تھا اور میں اس کا نام مریم رکھا اور میں اس کو اس کی اولاد کو مردود شیطان کے شر سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب اس کو جنا تو کہا اے میرے پروردگار ! بیشک میں نے تو اس کو لڑکی جنا ہے اور جو کچھ جنا اسے اللہ بہتر جانتے ہیں اور لڑکا (جوان کے خیال میں تھا) لڑکی جیسا نہیں اور میں نے اس کا نام مریم (علیہا السلام) رکھا ہے اور یقینا میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ بچی (مریم) اس کے گھر میں پیدا ہوئی عمران کی بیوی نے کہا اے میرے پروردگار میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوئی ہے۔ حالانکہ جو کچھ اس کے ہاں پیدا ہوا اللہ کو اس کی خبر تھی اور لڑکا لڑکی جیسا نہ ہوتا۔ اور میں نے اس لڑکی کا نام مریم رکھا ہے، اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور جو کچھ ان کے ہاں پیدا ہوا تھا خدا کو خوب معلوم تھا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! میرے تو لڑکی ہوئی ہے اور (نذر کے لیے) لڑکا (موزوں تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح (ناتواں) نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when she brought her forth, she said: my Lord verily have brought forth a female - and Allah knew best that which she had brought forth, - and the male is not as the female, and verily have named her Maryam, and verily seek refuge for her and her progeny with Thee from the Satan the accursed.

پھر جب اس نے (مریم علیہ السلام) کو جنا تو بولی کہ اے میرے پیروردگار میں نے تو لڑکی جنی ۔ اور اللہ تو خوب جانتا تھا کہ اس نے کیا جنا ہے اور لڑکا (اس) لڑکی جیسا نہیں ہوسکتا تھا ۔ اور میں نے اس لڑکی کا نام مریم رکھا ہے اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب اس نے اس کو جنا تو اس نے کہا کہ اے رب! یہ تو میں لڑکی جنی ہوں – اور اللہ کو خوب پتا تھا اس چیز کا جو وہ جنی تھی – اور لڑکا ، لڑکی کی مانند تو نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطانِ رجیم سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب اس نے بیٹی جنم دی تو کہنے لگی اے میرے پروردگار!بیشک میں نے تو بیٹی کو جنم دیا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کو خوب معلوم ہے جو کچھ اس نے جنا ۔ اور بیٹا اس بیٹی جیسا نہیں ہوسکتا اور میں نے اس بیٹی کا نام مریم رکھا ہے اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب وہ بچی اس کے ہاں پیدا ہوئی تو اس نے کہا مالک ! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوگئی ہے۔ حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا، اللہ کو اس کی خبر تھی اور لڑکا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا۔ میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے۔ اور میں اسے اور اس کی آئندہ نسل کو شیطان مردود کے فتنہ سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب اس کے یہاں (خلاف توقع بچے کی بجائے) بچی پیدا ہوگئی تو اس نے (حسرت بھرے انداز میں) کہا کہ اے میرے رب ! میرے یہاں تو بچی نے جنم لیا ہے، اور اللہ کو خوب معلوم تھا کہ اس خاتون نے کس چیز کو جنم دیا، حالانکہ وہ بیٹا (جس کی خواہش انہوں نے کی تھی) اس بیٹی جیسا نہیں تھا (جو کہ قدرت کی طرف سے انکو ملی تھی) اور (کہا کہ) میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے، نیز میں نے تیری پناہ میں دے دیا (اے میرے مالک ! ) اس کو بھی، اور اس کی اولاد کو بھی شیطان مردود (کے شروفتنہ) سے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب بچی پیداہوئی توکہنے لگی: ’’میرے ہاں تولڑکی پیداہوگئی ہے‘‘حالانکہ جو اس نے جنا ، اسے اللہ خوب جانتا تھا اور وہ لڑکاجس کی اُس نے خواہش کی تھی تواِس لڑکی جیسانہیںجو اللہ نے اسے دی ہے ، ( اُس کی والدہ نے کہا ) اب میں اس کانام مریم رکھتی ہوں اور اس کو اور اس کی اولادکو شیطان مردودکے شرسے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب اسے جنا بولی ، اے رب میرے! یہ تو میں نے لڑکی جنی ( ف۷۰ ) اور اللہ جو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ جنی ، اور وہ لڑکا جو اس نے مانگا اس لڑکی سا نہیں ( ف۷۱ ) اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ( ف۷۲ ) اور میں اسے اور اس کی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں راندے ہوئے شیطان سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب اس نے لڑکی جنی تو عرض کرنے لگی: مولا! میں نے تو یہ لڑکی جنی ہے ، حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا اﷲ اسے خوب جانتا تھا ، ( وہ بولی: ) اور لڑکا ( جو میں نے مانگا تھا ) ہرگز اس لڑکی جیسا نہیں ( ہو سکتا ) تھا ( جو اﷲ نے عطا کی ہے ) ، اور میں نے اس کا نام ہی مریم ( عبادت گزار ) رکھ دیا ہے اور بیشک میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود ( کے شر ) سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب اس کے یہاں وہ ( بچی ) پیدا ہوئی ۔ تو اس نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوئی ہے ( میں تو یہ لڑکی جنی ہوں ) حالانکہ خدا خود خوب جانتا ہے کہ وہ کیا جنی ہے ۔ اور وہ جانتا ہے کہ لڑکا ، لڑکی یکساں نہیں ہوتے ۔ اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان رجیم ( کے شر ) سے ( بچنے کے لیے ) تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When she was delivered, she said: "O my Lord! Behold! I am delivered of a female child!"- and Allah knew best what she brought forth- "And no wise is the male Like the female. I have named her Mary, and I commend her and her offspring to Thy protection from the Evil One, the Rejected."

Translated by

Muhammad Sarwar

When the baby was born she said, "Lord, it is a female." God knew this. Male and female are not alike. "I have named her Mary. I pray that You will keep her and her offspring safe from Satan, the condemned one."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when she gave birth to her, she said: "O my Lord! I have given birth to a female child, ـ and Allah knew better what she bore, ـ "And the male is not like the female, and I have named her Maryam, and I seek refuge with You for her and for her offspring from Shaytan, the outcast."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when she brought forth, she said: My Lord! Surely I have brought it forth a female-- and Allah knew best what she brought forth-- and the male is not like the female, and I have named it Marium, and I commend her and her offspring into Thy protection from the accursed Shaitan.

Translated by

William Pickthall

And when she was delivered she said: My Lord! Lo! I am delivered of a female - Allah knew best of what she was delivered - the male is not as the female; and lo! I have named her Mary, and lo! I crave Thy protection for her and for her offspring from Satan the outcast.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उसने जना तो उसने कहाः ऐ मेरे रब! मैंने तो लड़की को जन्म दिया है, और अल्लाह ख़ूब जानता है कि उसने क्या जन्म दिया है, और यह कि लड़का नहीं होता है लड़की के मानिंद, और मैंने उसका नाम “मरियम” रखा है और मैं उसको और उसकी औलाद को शैतान मरदूद से आपकी पनाह में देती हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب لڑکی جنی (حسرت سے) کہنے لگیں کہ اے میرے پروردگار میں نے تو وہ (حمل) لڑکی جنی حالانکہ خدا تعالیٰ زیادہ جانتے ہیں اس کو جو انہوں نے جنی اور (وہ) لڑکا (جو انہوں نے چاہا تھا) اس لڑکی کے برابر نہیں۔ اور میں نے اس لڑکی کا نام مریم رکھا اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو (اگر کبھی اولاد ہو) آپ کی پناہ میں دیتی ہوں شیطان مردود سے۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اس نے اسے جنم دیا تو کہنے لگی اے پروردگار ! مجھے تو لڑکی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے جو اس نے جنم دیا اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں، میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے۔ میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب وہ اپنی بچی اس کے ہاں پیدا ہوئی تو اس نے کہا : مالک ! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوگئی ہے ۔ حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا ‘ اللہ کو اس کی خبر تھی ………اور لڑکا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا۔ خیر ‘ میں نے اس کا نام مریم رکھ دیا ہے ۔ اور میں اسے اور اس کی آئندہ نسل کو شیطان مردود کے فتنے سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس جب اس کو جنا تو کہنے لگیں اے میرے رب بلاشبہ میں نے اس کو لڑکی جنا ہے، اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ اس نے جنا، اور نہیں ہے بیٹا بیٹی کی طرح سے، اور میں نے اس کا نام رکھ دیا ہے مریم اور بیشک میں اس کو اور اس کی ذریت کو تیری پناہ میں دیتی ہوں شیطان مردود سے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب اس کو جنا بولی اے رب میں نے تو اس کو لڑکی جنی اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ اس نے جنا اور بیٹا نہ ہوجیسی وہ بیٹی اور میں نے اس کا نام رکھا مریم اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب عمران کی بیوی نے اس حمل کو جنا تو بولی اے میرے پروردگار میں نے تو یہ لڑکی جنی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے جو کچھ اس نے جنا اور لڑکا اس لڑکی جیسا نہیں ہوسکتا اور میں نے اس لڑکی کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں