Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 38

سورة آل عمران

ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ ۚ قَالَ رَبِّ ہَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۸﴾

At that, Zechariah called upon his Lord, saying, "My Lord, grant me from Yourself a good offspring. Indeed, You are the Hearer of supplication."

اسی جگہ زکریا ( علیہ السلام ) نے اپنے رب سے دعا کی کہا کہ اے میرے پروردگار !مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما بیشک تو دعا کا سُننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُنَالِکَ
اسی جگہ / وقت
دَعَا
دعا مانگی
زَکَرِیَّا
زکریا نے
رَبَّہٗ
اپنے رب کو۔ سے
قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
ہَبۡ
عطا کر
لِیۡ
مجھے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
ذُرِّیَّۃً
اولاد
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
اِنَّکَ
بےشک تو
سَمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الدُّعَآءِ
دعا کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُنَالِکَ
وہیں
دَعَا
پکارا
زَکَرِیَّا
زکریا نے
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
ہَبۡ
تو عطا فرما
لِیۡ
میرے لئے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
ذُرِّیَّۃً
اولاد
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
اِنَّکَ
بلاشبہ تو
سَمِیۡعُ
خوب سننے والاہے
الدُّعَآءِ
دُعا کا
Translated by

Juna Garhi

At that, Zechariah called upon his Lord, saying, "My Lord, grant me from Yourself a good offspring. Indeed, You are the Hearer of supplication."

اسی جگہ زکریا ( علیہ السلام ) نے اپنے رب سے دعا کی کہا کہ اے میرے پروردگار !مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما بیشک تو دعا کا سُننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب زکریا نے مریم کا یہ جواب سنا تو اپنے پروردگار سے دعا کی : میرے پروردگار ! مجھے اپنی جناب سے نیک اور پاکیزہ سیرت اولاد عطا فرما تو ہی دعا سننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہیں زکریانے اپنے رب کوپکارا،اس نے کہا: ’’اے میرے رب!مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطافرمابلاشبہ توہی دُعاکاخوب سننے والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereupon, Zakariyya prayed to his Lord. He said: |"0 my Lord, grant me from Your own (power) a goodly progeny. Verily, You are the listener of the prayer.|"

وہیں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے کہا اے رب میرے عطا کر مجھ کو اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ بیشک تو سننے والا ہے دعا کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(حضرت زکریا ( علیہ السلام) کو یہ مشاہدہ ہوا تو انہوں نے) اسی وقت اپنے پروردگار سے ایک دعا کی انہوں نے کہا : اے میرے ربّ ! تو مجھے بھی اپنی جناب سے کوئی پاکیزہ اولاد عطا فرما دے یقیناً تو دعا کا سننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then Zechariah prayed to his Lord: 'O Lord! Grant me from Yourself out of Your grace the gift of a goodly offspring, for indeed You alone heed all Prayers.'

یہ حال دیکھ کر زکریا نے اپنے رب کو پکارا ’’ پروردگار! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر‘‘ ۔ تو ہی دعا سننے والا ہے ۔ 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس موقع پر زکریا نے اپنے رب سے دعا کی ، کہنے لگے : یا رب مجھے خاص اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمادے ۔ بیشک تو دعا کا سننے والا ہے ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی جگہ ( یا اسی وقت جب حضرت زکریا نے یہ کرامت دیکھی زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی مالک میرے مجھ کو بھی اپنی در گاہ سے نیک اور پاکیزہ اولاد عنایت کر جیسے تو نے مریم کو اپنے ہاں سے خاص رزق پہنچا یا بن بیشک تو دعا سنتا ہے اور قبول کرتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس وقت زکریا (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار سے دعا کی عرض کیا اے میرے پروردگار ! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمائیے یقینا آپ دعا کو سننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) اپنے پروردگار سے دعا کرنے لگے۔ عرض کیا ! اے میرے پروردگار اپنی قدرت سے مجھے نیک اور صالح اولاد عطا فرما۔ بلاشبہ آپ ہی دعا کو سننے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس وقت زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپنی جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Forthwith Zakariyya prayed unto his Lord my Lord bestow on me from Thine presence a goodly offspring; verily Thou! Thou art the Hearer of prayer.

(بس) وہیں زکریا (علیہ السلام) اپنے پروردگار سے دعا کرنے لگے ۔ عرض کی اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے کوئی پاکیزہ اولاد عطا کر ۔ بیشک تو دعا کا (بڑا) سننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس وقت زکریا نے اپنے رب کو پکارا ۔ اس نے دعا کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے بھی اپنی جناب سے پاکیزہ اولاد عطا فرما ، بیشک تو دعا سننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس موقع پر زکریا ( علیہ السلام ) نے اپنے رب سے عرض کیا اے میرے رب ! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ ( نیک ) اولاد عطا فرما دیجئے ۔ بیشک آپ ہی دعا سننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ حال دیکھ کر زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب کو پکارا کہ ا ے رب ! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر تو ہی دعا سننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس موقع پر زکریا نے اپنے رب کو پکارا (اور اس کے حضور) عرض کیا کہ اے میرے رب، عطا فرما دے مجھے اپنی طرف سے پاکیزہ اولاد، بیشک تو ہی دعا کو سننے والا (اور قبول فرمانے) والا،

Translated by

Noor ul Amin

اس وقت زکریا نے اپنے رب سے دعا کی:’’مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ سیرت اولادعطافرمابلاشبہ توہی دعاسننے والا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں ( ف۷۷ ) پکارا زکریا اپنے رب کو بولا اے رب! میرے مجھے اپنے پاس سے دے ستھری اولاد ، بیشک تو ہی ہے دعا سننے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی جگہ زکریا ( علیہ السلام ) نے اپنے رب سے دعا کی ، عرض کیا: میرے مولا! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ اولاد عطا فرما ، بیشک تو ہی دعا کا سننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس موقع پر زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی اور عرض کیا اے میرے پروردگار! مجھے اپنی طرف سے پاک و پاکیزہ اولاد عطا فرما ۔ بے شک تو ( ہر ایک کی ) دعا کا سننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There did Zakariya pray to his Lord, saying: "O my Lord! Grant unto me from Thee a progeny that is pure: for Thou art He that heareth prayer!

Translated by

Muhammad Sarwar

Zachariah prayed to his Lord there, saying, "Lord, grant me, by Your Grace, virtuous offspring. You hear all prayers".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

At that time Zakariyya invoked his Lord, saying: "O my Lord! Grant me from You, a good offspring. You are indeed the All-Hearer of invocation."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There did Zakariya pray to his Lord; he said: My Lord! grant me from Thee good offspring; surely Thou art the Hearer of prayer.

Translated by

William Pickthall

Then Zachariah prayed unto his Lord and said: My Lord! Bestow upon me of Thy bounty goodly offspring. Lo! Thou art the Hearer of Prayer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस वक़्त ज़करिया (अलै॰) ने अपने परवरदिगार से दुआ मांगी, उन्होंने कहाः ऐ मेरे (प्यारे) रब! मुझे अपने पास से पाकीज़ा औलाद अता फ़रमाइए, बेशक आप ही दुआओं को सुनने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس موقع پر دعا کی (حضرت) زکریا ( علیہ السلام) نے اپنے رب سے۔ عرض کیا کہ اے میرے رب عنایت کیجئیے مجھکو خاص اپنے پاس سے کوئی اچھی اولاد۔ بیشک آپ بہت سننے والے ہیں دعا کے۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، کہا کہ اے میرے پروردگار ! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما بیشک تو خوب دعا سننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ حال دیکھ کر زکریا نے اپنے رب کو پکارا پروردگار ! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطاکر ‘ تو ہی دعا سننے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس موقعہ پر زکریا نے اپنے رب سے دعا کی، عرض کیا اے میرے رب مجھے آپ اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما دیجیے بلاشبہ آپ دعا سننے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہیں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے کہا اے رب میرے عطا کر مجھ کو اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ بیشک تو سننے والا ہے دعا کو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس موقع پر زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی عرض کیا اے میرے پروردگار مجھ کو اپنی بارگاہ سے نیک اولاد عطا فرما بیشک تو دعا کا سننے والا ہے