Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 57

سورة آل عمران

وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیۡہِمۡ اُجُوۡرَہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۷﴾

But as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards, and Allah does not like the wrongdoers.

لیکن ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو اللہ تعالٰی ان کا ثواب پورا پورا دے گا اور اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فَیُوَفِّیۡہِمۡ
تو وہ پورا پورا دے گا انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر ان کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ محبت رکھتا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّا
اور لیکن
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نےعمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فَیُوَفِّیۡہِمۡ
تو وہ پورے پورےدے گا انہیں
اُجُوۡرَہُمۡ
اجر اُن کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یُحِبُّ
محبت کرتا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں سے
Translated by

Juna Garhi

But as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards, and Allah does not like the wrongdoers.

لیکن ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو اللہ تعالٰی ان کا ثواب پورا پورا دے گا اور اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کیے انہیں ان کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لیکن جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے،تو اُنہیں وہ پورے پورے ان کے اجر دے گا اوراﷲ تعالیٰ ظالموں سے محبت نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And as for those who believe and do good deeds, He (Allah) will give them their rewards in full. And Allah does not like transgressors.

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کام نیک کئے سو ان کو پورا دے گا ان کا حق اور اللہ کو خوش نہیں آتے بےانصاف

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے تو وہ ان کو ان کا پورا اجر دے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But those who believe and do righteous deeds, He will reward them in full. Allah does not love the unjust.'

اور جنھوں نے ایمان اور نیک عملی کا رویہ اختیار کیا ہے انہیں ان کے اجر پورے پورے دے دیے جائیں گے ۔ اور خوب جان لے کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا ‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کو اللہ ان کا پورا پورا ثواب دے گا ، اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے ان کو قیامت کے دن پورا اجر ملے گا اور الہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا تو خود کا ہے کو ظلم کرنے لگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے تو ان کو ان کا پورا پورا صلہ دیا جائے گا۔ اور اللہ غلط کاروں کو دوست نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے انہیں ان کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔ اور اللہ ظالموں کو محبوب نہیں رکھتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دے گا اور خدا ظالموں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those who believed and worked righteous works, He shall repay them their hires in full, and Allah loveth not the wrong-doers.

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے سو اللہ انہیں ان کے پورے صلے دے گا اور اللہ ناانصافوں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے تو وہ ان کو ان کا پورا اجر دے گا اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائیاور اچھے اعمال ( بھی ) کئے تو ( اللہ تعالیٰ ) انہیں ان کا پورا پورا اجر دیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جنہوں نے ایمان اور نیک عملی کا رویہ اختیار کیا ہے انہیں ان کے اجر پورے پورے دے دیئے جائیں گے اور خوب جان لے کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ سچے دل سے ایمان لائے ہوں گے، اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ہوں گے، ان کو وہ ان کے اجر پورے کے پورے عطا فرمائے گا، اور اللہ پسند نہیں فرماتا ایسے ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے انہیں ان کاپوراپورابدلہ دیاجائے گااوراللہ ظالموں کو پسندنہیں کرتا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اللہ ان کا نیگ ( انعام ) انہیں بھرپور دے گا اور ظالم اللہ کو نہیں بھاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے تو ( اﷲ ) انہیں ان کا بھرپور اجر دے گا ، اور اﷲ ظالموں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے تو خدا ان کو پورا پورا اجر و ثواب دے گا ۔ اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"As to those who believe and work righteousness, Allah will pay them (in full) their reward; but Allah loveth not those who do wrong."

Translated by

Muhammad Sarwar

However, to the righteously striving believers I shall give their reward in full measure." God does not love the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for those who believe and do righteous good deeds, Allah will pay them their reward in full. And Allah does not like the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as to those who believe and do good deeds, He will pay them fully their rewards; and Allah does not love the unjust.

Translated by

William Pickthall

And as for those who believe and do good works, He will pay them their wages in full. Allah loveth not wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और नेक काम किए अल्लाह उन्हें उनका पूरा अज्र देगा, और अल्लाह ज़ालिमों को दोस्त नहीं रखता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ مومن تھے اور انہوں نے نیک کام کیے تھے سو ان کو اللہ تعالیٰ (ان کے ایمان اور نیک کام کا) ثواب دینگے اور اللہ تعالیٰ محبت نہیں رکھتے ظلم کرنے والوں سے۔ (57)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن صاحب ایمان اور نیک اعمال کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ان کا پورا پورا ثواب دے گا اور اللہ تعالیٰ ظالموں سے محبت نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جنہوں نے ایمان اور نیک عمل کا رویہ اختیار کیا ہے ‘ انہیں ان کے اجر پورے دئیے جائیں گے اور خوب جان لو کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے تو اللہ ان کو پورے اجر عطا فرما دے گا، اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کام نیک کئے سو ان کو پورا دیگا ان کا حق اور اللہ کو خوش نہیں آتے بےانصاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے تو اللہ تعالیٰ ان کا حق الخدمت ان کو پورا پورا دے گا اور اللہ تعالیٰ نا انصافیوں کو پسند نہیں کرتا۔