Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 59

سورة آل عمران

اِنَّ مَثَلَ عِیۡسٰی عِنۡدَ اللّٰہِ کَمَثَلِ اٰدَمَ ؕ خَلَقَہٗ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿۵۹﴾

Indeed, the example of Jesus to Allah is like that of Adam. He created Him from dust; then He said to him, "Be," and he was.

اللہ تعالٰی کے نزدیک عیسیٰ ( علیہ السلام ) کی مثال ہوبہو آدم ( علیہ السلام ) کی مثال ہے جسے مٹی سے بنا کر کے کہہ دیا کہ ہوجا !پس وہ ہوگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
مَثَلَ
مثال
عِیۡسٰی
عیسیٰ کی
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
کَمَثَلِ
مانند مثال
اٰدَمَ
آدم کے ہے
خَلَقَہٗ
اس نے پیدا کیا اسے
مِنۡ تُرَابٍ
مٹی سے
ثُمَّ
پھر
قَالَ
فرمایا
لَہٗ
اسے
کُنۡ
ہوجا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہوگیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
مَثَلَ
مثال
عِیۡسٰی
عیسیٰؑ کی
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
کَمَثَلِ
جیسی مثال ہے
اٰدَمَ
آدمؑ کی
خَلَقَہٗ
اس (اللہ تعالیٰ) نے پیدا کیا اُسے
مِنۡ تُرَابٍ
مٹی سے
ثُمَّ
پھر
قَالَ
اس نے کہا
لَہٗ
اُس کے لیے
کُنۡ
ہو جا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہو گیا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the example of Jesus to Allah is like that of Adam. He created Him from dust; then He said to him, "Be," and he was.

اللہ تعالٰی کے نزدیک عیسیٰ ( علیہ السلام ) کی مثال ہوبہو آدم ( علیہ السلام ) کی مثال ہے جسے مٹی سے بنا کر کے کہہ دیا کہ ہوجا !پس وہ ہوگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ اللہ کے ہاں عیسیٰ کی مثال آدم جیسی ہے جسے اللہ نے مٹی سے پیدا کیا پھر اسے حکم دیا کہ ہوجا تو وہ ہوگیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ عیسیٰ کی مثال اﷲ تعالیٰ کے نزدیک آدم کی مثال جیسی ہے، اﷲ تعالیٰ نے اُس (آدم) کو مٹی سے بنایاپھراس سے کہا کہ ہو جا تو وہ ہو گیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, the case of &Isa, in the sight of Allah, is like the case of &Adam. He created him from dust, then said to him, &Be|", and he came to be.

بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک جیسے مثال آدم کی بنایا اس کو مٹی سے پھر کہا اس کو کہ ہو جاوہ ہوگیا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم ( علیہ السلام) کی سی ہے اس کو مٹی سے بنایا پھر کہا ہوجا تو وہ ہوگیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely, in the sight of Allah, the similitude of the creation of Jesus is as the creation of Adam whom He created out of dust, and then said: 'Be', and he was.

اللہ کے نزدیک عیسٰی کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہو جا اور وہ ہوگیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم جیسی ہے ، اللہ نے انہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر ان سے کہا : ہوجاؤ ۔ بس وہ ہوگئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک عیسیٰ ٰ کی مثال اللہ کے نزدیک ایسے ہے جیسے آدم کی بلکہ اس سے بھی کم اللہ نے آدم کو پتلا مٹی سے بنایا پھر اس سے کہا آدم ہوجا وہ آدم بن گیا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ کے نزدیک عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال آدم (علیہ السلام) کی مثال کی طرح ہے ان کو مٹی سے بنایا پھر ان کو فرمایا (جاندار) ہوجا پس وہ ہوگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کے نزدیک عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال آدم جیسی ہے۔ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا ہے۔ پھر اس نے حکم دیا “ ہوجا، تو وہ ہو گیا ”۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

عیسیٰ کا حال خدا کے نزدیک آدم کا سا ہے کہ اس نے (پہلے) مٹی سے ان کا قالب بنایا پھر فرمایا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (انسان) ہو گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the likeness of 'lsa with Allah is as the likeness of Adam: him He created out of dust, thereafter He said unto him: Be, and lo! he becometh.

بیشک عیسیٰ (علیہ السلام) کا حال اللہ کے نزدیک مثل آدم (علیہ السلام) کے حال کے ہے اللہ نے ان کو مٹی سے بنایا پھر ان سے کہا وجود میں آجاؤ چناچہ وہ وجود میں آگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

عیسیٰ کی مثال ، اللہ کے نزدیک ، آدم کی سی ہے ۔ اس کو مٹی سے بنایا ، پھر اس کو امر کیا کہ ہوجا تو وہ ہوگیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک عیسیٰ ( علیہ السلام ) کی مثال آدم ( علیہ السلام ) کی مثال جیسی ہے کہ ان کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر ان سے فرما دیا کہ ہو جاؤ پس وہ ہو گئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی سی ہے۔ اسے مٹی سے بنایا پھر اسے کہا ہوجا وہ ہوگیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی سی ہے، کہ ان کو بنایا اللہ نے مٹی سے، پھر فرمایا کہ ہوجا تو ہوگیا (زندہ و موجود)

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ اللہ کے ہاں عیسیٰ کی ( پیدائش کی ) مثال آدم جیسی ہے جسے مٹی سے پیدا کیا پھراسے حکم دیاکہ’’ہوجا‘‘ تووہ ہو گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عیسیٰ کی کہاوت اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے ( ف۱۱۵ ) اسے مٹی سے بنایا پھر فرمایا ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک عیسٰی ( علیہ السلام ) کی مثال اﷲ کے نزدیک آدم ( علیہ السلام ) کی سی ہے ، جسے اس نے مٹی سے بنایا پھر ( اسے ) فرمایا ’ہو جا‘ وہ ہو گیا

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے انہیں مٹی سے پیدا کیا پھر حکم دیا کہ ہو جا سو وہ ہوگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The similitude of Jesus before Allah is as that of Adam; He created him from dust, then said to him: "Be". And he was.

Translated by

Muhammad Sarwar

To God the case of Jesus is as that of Adam whom He created from the earth and then said, "Exist," and Adam came into existence.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, the likeness of `Isa before Allah is the likeness of Adam. He created him from dust, then said to him: "Be!" and he was.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the likeness of Isa is with Allah as the likeness of Adam; He created him from dust, then said to him, Be, and he was.

Translated by

William Pickthall

Lo! the likeness of Jesus with Allah is as the likeness of Adam. He created him of dust, then He said unto him: Be! and he is.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक ईसा की मिसाल अल्लाह के नज़दीक आदम की सी है, अल्लाह ने उनको मिट्टी से बनाया, फिर उनसे कहा कि हो जाओ तो वे हो गए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک حالت عجیبہ (حضرت) عیسیٰ کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشابہ حالت عجیبہ (حضرت) آدم کے ہے کہ ان (کے قالب) کو مٹی سے بنایا پھر ان کو حکم دیا کہ (جاندار) ہوجا، بس وہ (جاندار) ہوگئے۔ (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال بالکل آدم کی مثال جیسی ہے جسے مٹی سے بنا کر کہہ دیا کہ ہوجا پس وہ ہوگیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

‘ اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہوجا اور وہ ہوگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال ایسی ہے جیسے آدم کی مثال پیدا فرمایا ان کو مٹی سے پھر ان سے فرما دیا ہوجا پس ان کی پیدائش ہوگئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک جیسے مثال آدم کی بنایا اس کو مٹی سے پھر کہا اس کو کہ ہوجا وہ ہوگیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا عیسیٰ کا حال خدا کے نزدیک ایسا ہی ہے جیسا آدم (علیہ السلام) کا حال کہ اس کے قالب کو مٹی سے بنایا پھر اس کو کہا کہ ہوجا چناچہ وہ ہوگیا