Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 92

سورة آل عمران

لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰی تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ۬ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَیۡءٍ فَاِنَّ اللّٰہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ ﴿۹۲﴾

Never will you attain the good [reward] until you spend [in the way of Allah ] from that which you love. And whatever you spend - indeed, Allah is Knowing of it.

جب تک تم اپنی پسندیدہ چیز سے اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ نہ کرو گے ہرگز بھلائی نہ پاؤ گے ، اور تم جو خرچ کرو اسے اللہ بخوبی جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَنۡ
ہرگز نہیں
تَنَالُوا
تم پاسکتے
الۡبِرَّ
نیکی کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو
تُحِبُّوۡنَ
تم پسند کرتے ہو
وَمَا
اور جو
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو گے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
بِہٖ
اس کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَنۡ
ہرگزنہیں
تَنَالُوا
تم حاصل کرو گے
الۡبِرَّ
پوری نیکی کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو
تُحِبُّوۡنَ
تم محبت کرتے ہو
وَمَا
اور جو بھی
تُنۡفِقُوۡا
تم خرچ کرو گے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِہٖ
اس کو
عَلِیۡمٌ
پوری طرح جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Never will you attain the good [reward] until you spend [in the way of Allah ] from that which you love. And whatever you spend - indeed, Allah is Knowing of it.

جب تک تم اپنی پسندیدہ چیز سے اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ نہ کرو گے ہرگز بھلائی نہ پاؤ گے ، اور تم جو خرچ کرو اسے اللہ بخوبی جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم اس وقت تک اصل نیکی حاصل نہ کرسکو گے جب تک وہ کچھ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہو۔ اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو گے اللہ اسے خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم ہرگزپوری نیکی حاصل نہیں کروگے یہا ں تک تم ان چیزوں میں سے خرچ کروجن سے تم محبت رکھتے ہواورجو بھی تم خرچ کروگے اس کویقیناًاﷲ تعالیٰ پوری طرح جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You shall never attain righteousness unless you spend from what you love. And whatsoever you spend, Allah is fully aware of it.

ہرگز نہ حاصل کرسکو گے نیکی میں کمال جب تک نہ خرچ کرو اپنی پیاری چیز سے کچھ اور جو چیز خرچ کرو گے سو اللہ کو معلوم ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم ہرگز نہیں پہنچ سکتے نیکی کے مقام کو جب تک کہ خرچ نہ کرو اس میں سے جو تمہیں پسند ہے اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو گے اللہ اس سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You shall not attain righteousness until you spend out of what you love (in the way of Allah). Allah knows whatever you spend.

تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں ( خدا کی راہ میں ) خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو 75 اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ اس سے بے خبر نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے ( اللہ کے لیے ) خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہیں ۔ ( ٣٢ ) اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو ، اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو جب تک ان چیزوں میں سے خرچ نہ کرو جن سے تم کو محبت ہے نیکی کا درجہ ہرگز نہ پا سکو گے اور جو کچھ تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو اللہ کو معلوم ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب تک تم اپنی محبوب چیز کو (اللہ کی راہ میں) خرچ نہ کرو تم ہرگز بھلائی نہ پاسکو گے اور جو کچھ تم خرچ کرتے ہو تو یقینا اللہ اس کو جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تک تم اپنی پسندیدہ اور محبوب چیزوں کو اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو گے اس وقت تک تم سچی نیکی کو نہیں پہنچ سکتے۔ اور جو کچھ تم خرچ کرے ہو بلاشہ اللہ اس سے خو ب باخبر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye shall not attain unto virtue until ye expend of that which ye love; and whatsoever ye expend, verily Allah Is thereof Knower.

جب تک اپنی محبوب چیزوں کو خرچ نہ کرو گے (کامل) نیکی (کے مرتبہ) کو نہ پہنچ سکو گے ۔ اور جو کچھ بھی کسی چیز سے خرچ کرتے رہتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم خدا کی وفاداری کا درجہ ہرگز نہیں حاصل کرسکتے ، جب تک ان چیزوں میں سے خرچ نہ کرو ، جن کو تم محبوب رکھتے ہو اور جو کوئی چیز بھی تم خرچ کرو گے تو اللہ اس سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب تک تم اپنی محبوب چیزوں میںسے ( اللہ تعالیٰ کی راہ میں ) خرچ نہ کروگے ہرگز ( کامل ) نیکی حاصل نہ کر سکو گے ۔ اور جو کچھ ( بھی ) تم خرچ کرتے ہو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) اسے جانتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ تم وہ چیزیں (اللہ کی راہ میں) خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ اس سے بیخبر نہ ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ایمان والو ! یاد رکھو کہ) تم نیکی میں کمال ہرگز حاصل نہ کرسکو گے، یہاں تک کہ تم (اللہ کی راہ میں) اپنی ان چیزوں میں سے خرچ نہ کرو جن کو تم (اپنے لئے پسند کرتے اور) محبوب رکھتے ہو، اور یوں جو بھی خرچ کرو گے تو (حسب حال اس کا اجر پاؤ گے کہ) بیشک اللہ اس کو پوری طرح جانتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جب تک تم اپنی پسندیدہ چیزسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہ کرو گے ہرگز بھلائی نہ پائو گے ا ورتم جو کچھ بھی خرچ کروگے اللہ اسے خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم ہرگز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو ( ف۱۷۲ ) اور تم جو کچھ خرچ کرو اللہ کو معلوم ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک تم ( اللہ کی راہ میں ) اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو ، اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو بیشک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

لوگو! تم ہرگز اس وقت تک نیکی ( کو حاصل ) نہیں کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے کچھ راہِ خدا میں خرچ نہ کرو ۔ اور تم ( راہِ خدا میں ) جو کچھ خرچ کرتے ہو خدا اس کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

By no means shall ye attain righteousness unless ye give (freely) of that which ye love; and whatever ye give, of a truth Allah knoweth it well.

Translated by

Muhammad Sarwar

You can never have extended virtue and righteousness unless you spend part of what you dearly love for the cause of God. God knows very well whatever you spend for His cause.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

By no means shall you attain Al-Birr, unless you spend of that which you love; and whatever of good you spend, Allah knows it well.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

By no means shall you attain to righteousness until you spend (benevolently) out of what you love; and whatever thing you spend, Allah surely knows it.

Translated by

William Pickthall

Ye will not attain unto piety until ye spend of that which ye love. And whatsoever ye spend, Allah is Aware thereof.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम हरगिज़ नेकी के मर्तबे को नहीं पहुँच सकते जब तक तुम उन चीज़ों में से ख़र्च न करो जिनको तुम महबूब रखते हो, और जो चीज़ भी तुम ख़र्च करोगे उससे अल्लाह बाख़बर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم خیر کامل کو کبھی نہ حاصل کرسکو گے یہاں تک کہ اپنی پیاری چیز کو خرچ نہ کرو گے اور جو کچھ بھی خرچ کرو گے اللہ تعالیٰ اس کو بھی خوب جانتے ہیں۔ (1) (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب تک تم اپنی محبوب چیز اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو گے ہرگز نیکی نہیں پاؤ گے اور تم جو خرچ کرو اسے اللہ تعالیٰ جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ تم وہ چیزیں (اللہ کی راہ میں) خرچ نہ کرو جنہیں تم عزیز رکھتے ہو اور جو کچھ تم خرچ کروگے اللہ اس سے بیخبر نہ ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہرگز نہ پاؤ گے تم بھلائی کو یہاں تک کہ خرچ کرو اس چیز میں سے جس سے تم محبت کرتے ہو، اور جب وہی چیز خرچ کرو گے تو اللہ تعالیٰ اس کو جانتے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہرگز نہ حاصل کرسکو گے نیکی میں کمال جب تک نہ خرچ کرو اپنی پیاری چیز سے کچھ اور جو چیز خرچ کرو گے سو اللہ کو معلوم ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب تک تم ان چیزوں میں سے جن کو تم عزیز رکھتے ہو کچھ خرچ نہ کرو گے اس وقت تک تم حقیقی بھلائی کو ہرگز نہ پہنچو گے اور تم جو کچھ بھی کرتے ہو سو اللہ تعالیٰ اس کو خوب جانتا ہے