Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 97

سورة آل عمران

فِیۡہِ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبۡرٰہِیۡمَ ۬ ۚ وَ مَنۡ دَخَلَہٗ کَانَ اٰمِنًا ؕ وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الۡبَیۡتِ مَنِ اسۡتَطَاعَ اِلَیۡہِ سَبِیۡلًا ؕ وَ مَنۡ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۷﴾

In it are clear signs [such as] the standing place of Abraham. And whoever enters it shall be safe. And [due] to Allah from the people is a pilgrimage to the House - for whoever is able to find thereto a way. But whoever disbelieves - then indeed, Allah is free from need of the worlds.

جس میں کھلی کھلی نشانیاں ہیں ، مقام ابراہیم ہے ، اس میں جو آجائے امن والا ہو جاتا ہے اللہ تعالٰی نے ان لوگوں پر جو اس طرف کی راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے ۔ اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالٰی ( اس سے بلکہ ) تمام دنیا سے بے پرواہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فِیۡہِ
اس میں
اٰیٰتٌۢ
نشانیاں ہیں
بَیِّنٰتٌ
واضح
مَّقَامُ
مقام
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم ہے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
دَخَلَہٗ
داخل ہو اس میں
کَانَ
وہ ہوگیا
اٰمِنًا
امن والا
وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے
عَلَی
اوپر
النَّاسِ
لوگوں کے
حِجُّ
حج کرنا ہے
الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کا
مَنِ
جو کوئی
اسۡتَطَاعَ
استطاعت رکھتا ہو
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
سَبِیۡلًا
راستے کی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
کَفَرَ
کفر کرے
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَنِیٌّ
بہت بے نیاز ہے
عَنِ الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فِیۡہِ
اس میں
اٰیٰتٌۢ
نشا نیاں ہیں
بَیِّنٰتٌ
واضح
مَّقَامُ اِبۡرٰہِیۡمَ
مقام ابراہیم ہے
وَمَنۡ
اور جو
دَخَلَہٗ
داخل ہوا اس میں
کَانَ
ہو گیا وہ
اٰمِنًا
امن والا
وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
حِجُّ
حج کرنا
الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کا
مَنِ
جو
اسۡتَطَاعَ
استظاعت رکھتا ہو
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
سَبِیۡلًا
راستے کی
وَمَنۡ
اور جس نے
کَفَرَ
کفر کیا
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَنِیٌّ
بے نیاز ہے
عَنِ الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہا نوں سے
Translated by

Juna Garhi

In it are clear signs [such as] the standing place of Abraham. And whoever enters it shall be safe. And [due] to Allah from the people is a pilgrimage to the House - for whoever is able to find thereto a way. But whoever disbelieves - then indeed, Allah is free from need of the worlds.

جس میں کھلی کھلی نشانیاں ہیں ، مقام ابراہیم ہے ، اس میں جو آجائے امن والا ہو جاتا ہے اللہ تعالٰی نے ان لوگوں پر جو اس طرف کی راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے ۔ اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالٰی ( اس سے بلکہ ) تمام دنیا سے بے پرواہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس میں کئی کھلی نشانیاں ہیں (جن میں سے ایک) حضرت ابراہیم کا مقام عبادت ہے۔ جو شخص اس گھر میں داخل ہوا وہ مامون و محفوظ ہوگیا۔ اور لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو شخص اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے اور جو شخص اس حکم کا انکار کرے (وہ خوب سمجھ لے کہ) اللہ تعالیٰ تمام دنیا والوں سے بےنیاز ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس میں واضح نشانیاں ہیں، مقامِ ابراہیم ہے اورجو اس میں داخل ہواوہ امن والا ہوگیا اوراﷲ تعالیٰ کے لیے لوگوں پراس گھرکاحج (فرض)ہے جواس کی طرف راستے کی استطاعت رکھتا ہو اور جس نے کفرکیا تو یقیناًاﷲ تعالیٰ تمام جہانوں سے بے نیازہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In it there are clear signs: The station of Ibrahim! And whoever enters there is secure. And as a right of Allah, it is obligatory on the people to perform Hajj of the House -- whoever has the ability to manage (his) way to it. And if one disbelieves, then Allah is independent of all the worlds.

اس میں نشانیاں ہیں ظاہر جیسے مقام ابراہیم اور جو اس کے اندر آیا اس کو امن ملا اور اللہ کا حق ہے لوگوں پر حج کرنا اس گھر کا جو شخص قدرت رکھتا ہو اس کی طرف راہ چلنے کی اور جو نہ مانے تو پھر اللہ پر واہ نہیں رکھتا جہان کے لوگوں کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس میں بڑی واضح نشانیاں ہیں جیسے مقام ابراہیم (علیہ السلام) اور جو بھی اس میں داخل ہوجاتا ہے امن میں اور جس نے کفر کیا تو (وہ جان لے کہ) اللہ بےنیاز ہے تمام جہان والوں سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In it there are clear signs and the station of Abraham; whoever enters it becomes secure. Pilgrimage to the House is a duty owed to Allah by all who can make their way to it. As for those who refuse to follow His command, surely Allah does not stand in need of anything.

اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں 80 ابراہیم کا مقامِ عبادت ہے ، اور اس کا حال یہ ہے کہ جو اس میں داخل ہوا مامون 81 ہوگیا ۔ لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے ، اور جو کوئی اس حکم کی پیروی سے انکار کرے تو اسے معلوم ہو جانا چاہیے کہ اللہ تمام دنیا والوں سے بے نیاز ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس میں روشن نشانیاں ہیں ، مقام ابراہیم ہے ، اور جو اس میں داخل ہوتا ہے امن پاجاتا ہے ۔ اور لوگوں میں سے جو لوگ اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں ان پر اللہ کے لیے اس گھر کا حج کرنا فرض ہے ، اور اگر کوئی انکار کرے تو اللہ دنیا جہان کے تمام لوگوں سے بے نیاز ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس میں یعنی خانہ کعبہ میں کئی کھلی نشانیا ہیں اللہ کی قدرت کی ان میں وے یاک مقام ابراہیم ہے 4 اور جو شخص اس کے اندر آئے اس کو امن مل جاتا ہے اور اللہ کا جو وہاں تک راہ پاسکیں 5 اور جو کوئی نہ مانے یعنی باوجود قدرت کے حج یا حج کر فرض نہ جانے تو اللہ تعالیٰ سارے جہان سے بےپر واہ ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے ابراہیم (علیہ السلام) کے کھڑے ہونے کی جگہ۔ اور جو اس (مبارک گھر) میں داخل ہوا امن پا گیا اور اللہ کا لوگوں پر حق ہے کہ جو اس (گھر) تک جانے کی استطاعت رکھے اس گھر کا حج کرے اور جو کفر (انکار) کرے تو یقینا اللہ جہانوں سے بےنیاز ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس میں کھلی نشانیاں ہیں۔ ان میں سے ایک مقام ابراہیم ہے۔ جو بھی اس مبارک گھر میں داخل ہوگیا اس نے امن پا لیا۔ لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو شخص اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اس کا حج کرے۔ اور جو شخص اس سے انکار کرے گا اسے معلوم ہونا چاہئے کہ بلاشک و شبہ اللہ سارے جہان والوں سے بےنیاز ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں جن میں سے ایک ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جو شخص اس (مبارک) گھر میں داخل ہوا اس نے امن پا لیا اور لوگوں پر خدا کا حق (یعنی فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کی تعمیل نہ کرے گا تو خدا بھی اہلِ عالم سے بے نیاز ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Therein are signs manifest, the station of Ibrahim. And whosoever entereth it shall be secure. And incumbent on mankind is pilgrimage to the House for that good-will of Allah: on him who is able to find a way thereunto. And whosoever disbelieveth, then verily Allah is Independent of the worlds.

اس میں کھلے ہوئے نشان ہیں (ان میں سے ایک) مقام ابراہیم ہے ۔ اور جو کوئی اس میں داخل ہوجاتا ہے وہ امن سے ہوجاتا ہے ۔ اور لوگوں کے ذ مہ ہے حج کرنا اللہ کے لیے اس مکان کا (یعنی) اس شخص کے ذمہ جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو ۔ اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ سارے جہاں سے بےنیاز ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہاں واضح نشانیاں ہیں: مسکنِ ابراہیم ہے ۔ جو وہاں داخل ہوجائے وہ مامون ہے اور جو لوگ وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہیں ، ان کے اوپر اللہ کیلئے اس گھر کا حج ہے اور جس نے کفر کیا تو بیشک اللہ عالم والوں سے بے پروا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس گھر میں بہت سی واضح نشانیاں ہیں ( جن میں ) مقام ابراہیم ( بھی ) ہے جو کوئی اس میں داخل ہو گا اسے امن حاصل ہو جائے گا ۔ اور لوگوں پر اللہ ( تعالیٰ ) کیلئے حج کرنا فرض ہے جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہیں ۔ اور جو کوئی انکار کرے تو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) تمام جہاں سے بے نیاز ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس میں کھلی نشانیاں ہیں، ابراہیم کا مقام عبادت ہے اور اس کا حال یہ ہے کہ جو اس میں داخل ہوا امن میں آگیا۔ لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے اور جو کوئی اس حکم (کی پیروی) سے انکار کرے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تمام دنیا والوں سے بےنیاز ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس میں (حق و صداقت کی) کھلی نشانیاں بھی ہیں، (اور خاص کر) مقام ابراہیم بھی، اور (اس کی عظمت شان کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ) جو اس (کی حدود) میں داخل ہوگیا وہ امن والا ہوگیا، اور لوگوں کے ذمے اللہ (کی رضا) کیلئے اس گھر کا حج کرنا فرض (و لازم) ہے، یعنی (ان میں سے) ہر ایسے شخص کے ذمے جو اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو اور جس نے انکار کیا تو (اس نے یقینا اپنا ہی نقصان کیا کہ) بیشک اللہ بےنیاز ہے تمام جہان والوں سے

Translated by

Noor ul Amin

اس میں کئی کھلی نشانیاں ( مثلاً ) مقام ابراہیم ہے جو شخص اس گھرمیں داخل ہواوہ امن والا ہوجاتا ہے اور اللہ کی رضاکے لئے بیت ا للہ کاحج کرنا ان لوگوں پر فرض ہےجو وہاں پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں ، اور جو انکار کرے گا تو اللہ تما م دنیاوالوں سے بے نیازہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس میں کھلی نشانیاں ہیں ( ف۱۷۷ ) ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ ( ف۱۷۸ ) اور جو اس میں آئے امان میں ہو ( ف۱۷۹ ) اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے ( ف۱۸۰ ) اور جو منکر ہو تو اللہ سارے جہان سے بےپرواہ ہے ( ف۱۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس میں کھلی نشانیاں ہیں ( ان میں سے ایک ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کی جائے قیام ہے ، اور جو اس میں داخل ہوگیا امان پا گیا ، اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو ، اور جو ( اس کا ) منکر ہو تو بیشک اللہ سب جہانوں سے بے نیاز ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس گھر میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں ( منجملہ ان کے ایک ) مقام ابراہیم ہے ۔ اور جو اس میں داخل ہوا اسے امن مل گیا ۔ اور لوگوں پر واجب ہے کہ محض خدا کے لیے اس گھر کا حج کریں جو اس کی استطاعت ( قدرت ) رکھتے ہیں اور جو ( باوجود قدرت ) کفر کرے ( انکار کرے ) تو بے شک خدا تمام عالمین سے بے نیاز ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In it are Signs Manifest; (for example), the Station of Abraham; whoever enters it attains security; Pilgrimage thereto is a duty men owe to Allah,- those who can afford the journey; but if any deny faith, Allah stands not in need of any of His creatures.

Translated by

Muhammad Sarwar

In (Bakka), there are many clear signs (evidence of the existence of God). Among them is the spot where Abraham stood. Whoever seeks refuge therein will be protected by the laws of amnesty. Those who have the means and ability have a duty to God to visit the House and perform the hajj (pilgrimage) rituals. The unbelievers should know that God is Independent of all creatures.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In it are manifest signs (for example), the Maqam (station) of Ibrahim; whosoever enters it, he attains security. And Hajj to the House is a duty that mankind owes to Allah, for those who are able to undertake the journey; and whoever disbelieves, then Allah stands not in need of any of the `Alamin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

In it are clear signs, the standing place of Ibrahim, and whoever enters it shall be secure, and pilgrimage to the House is incumbent upon men for the sake of Allah, (upon) every one who is able to undertake the journey to it; and whoever disbelieves, then surely Allah is Self-sufficient, above any need of the worlds.

Translated by

William Pickthall

Wherein are plain memorials (of Allah's guidance); the place where Abraham stood up to pray; and whosoever entereth it is safe. And pilgrimage to the House is a duty unto Allah for mankind, for him who can find a way thither. As for him who disbelieveth, (let him know that) lo! Allah is Independent of (all) creatures.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसमें खुली हुई निशानियाँ हैं, मक़ामे-इब्राहीम है, जो उसमें दाख़िल हो जाए वह अमन पा लेगा, और लोगों पर अल्लाह का यह हक़ है कि जो उस घर तक पहुँचने की ताक़त रखता हो वह उसका हज करे, और जो मुनकिर हुआ तो अल्लाह तमाम दुनिया वालों से बेनियाज़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس میں کھلی نشانیاں ہیں منجملہ ان کے ایک مقام ابراہیم ہے (7) اور جو شخص اس میں داخل ہوجاوے وہ امن والا ہوجاتا ہے اور اللہ کے واسطے لوگوں کے ذمہ اس مکان کا حج کرنا ہے (یعنی اس شخص کے ذمہ) جو کہ طاقت رکھے وہاں تک کی سبیل کی (8) اور جو شخص منکر ہو تو اللہ تعالیٰ تمام جہان والوں سے غنی ہیں۔ (9) (97)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس میں کھلی نشانیاں اور مقام ابراہیم ہے اور جو کوئی اس میں داخل ہوا وہ امن والا ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو اس تک پہنچ سکتے ہیں اس کا حج فرض کردیا ہے اور جو انکار کرے تو اللہ تعالیٰ تمام دنیا سے بےنیاز ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس میں کھلی نشانیاں ہیں ‘ ابراہیم کا مقام عبادت ہے اور اس کا حال یہ ہے کہ جو اس میں داخل ہوا مامون ہوگیا ۔ لوگوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو ‘ وہ اس کا حج کرے ‘ اور جو کوئی اس حکم کی پیروی سے انکار کرے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ تمام دنیا والوں سے بےنیاز ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں مقام ابراہیم ہے اور جو اس میں داخل ہوگا امن والا ہوگا اور اللہ کے لیے لوگوں کے ذمہ ہے اس گھر کا حج کرنا جسے طاقت ہو اس گھر تک راہ طے کرکے جانے کی اور جو شخص منکر ہو سو اللہ بےنیاز ہے سارے جہانوں سے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس میں نشانیاں ہیں ظاہر جیسے مقام ابراہیم اور جو اس کے اندر آیا اس کو امن ملا اور اللہ کا حق ہے لوگوں پر حج کرنا اس گھر کا جو شخص قدرت رکھتا ہو اس کی طرف راہ چلنے کی اور جو نہ مانے تو پھر اللہ پروا نہیں رکھتا جہان کے لوگوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس مکان میں بہت سی واضح نشانیاں ہیں ازاں جملہ ابراہیم کے کھڑے ہو نیکی جگہ ہے اور جو اس گھر کے حرم میں داخل ہوا وہ امن یاتہ ہو اور ان لوگوں کے ذمہ اس گھر کا حج کرنا اللہ تعالیٰ کا ایک حق ہے جو اس گھر تک راہ پانے کی استطاعت رکھتے ہوں اور جو شخص منکر ہوجائے تو یقینا جانو کہ اللہ تعالیٰ اہل عالم کی پرواہ نہیں رکھتا